• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

ورفعنا لک ذکرک ، محسن انسانیت (ربیع الاول کے حوالے سے ایک خصوصی تحریر)

ابووحید

رکن ختم نبوت فورم
ورفعنا لک ذکرک ، محسن انسانیت (ربیع الاول کے حوالے سے ایک خصوصی تحریر)

تحریر از : محمدابوبکرصدیق
رسول اللہ ﷺ کے انسانیت پر اس قدر عظیم الشان احسانات ہیں کہ جب تک سورج مشرق سے نکل کر مغرب کی جانب سفر کرتارہے گا ، انسانیت آپ کی عطاؤں ، آپ کی بخششوں ، آپ کی نوازشوں ، آپ کے احسانات اور آپ کی مہربانیوں کے تذکروں سے اپنے دل و دماغ روشن کرتی رہے گی۔ جس کو بھی ہوش و خرد سے کچھ شمہ نصیب ہوا ہو وہ پورے شعور و ادراک کے ساتھ اس حقیقت سے باخبر ہے کہ اولاد آدم کے پاس آپ ﷺ کے دامن کے علاوہ کوئی جائے پناہ نہیں۔ دنیاریفارمرز کے نام سے انسانوں کی ایک فہرست سے واقف ہے جن کے بارے میں ان کے پیروکاروں کا خیال ہے کہ انہوں نے دنیا کو رہنے کے لیے ایک بہتر جگہ بنانے کی کوشش کی، مگر ان مصلحین کی تعلیمات اٹھا کر دیکھ لیجیئے صاف پتہ چل جائے گا کہ اگر ایک اچھی بات ہے تو دس باتوں کو وقت نے غلط ثابت کر دیا۔
اگر ایک طرف محاسن ہیں تو دوسری طرف سیئات ہیں۔ اگر ایک پہلو کی طرف نگاہ گئی ہے تو دوسرا پہلو نگاہوں سے مستوررہ گیا ہے۔ اگر ایک گوشہ روشن ہے تو دوسرا تاریک ۔ کون ہے جس کی تعلیمات میں خیر ہی خیر ہے۔ جس کے ہاں "شر" نام کی چیز مکمل مفقود ہے۔ جس کے ارشادات توازن و اعتدال کی دنیا میں سب سے بڑی مثال ہیں۔ جس کی ہدایات تمام زمانوں کا احاطہ کرتی ہیں اور روئے زمین کے ایک کونے سے لے کر دوسرے کونے تک یکساں مقبول اور قابل نفاذ ہیں۔ کون ہے جس کی تعلیمات ایک مزدور سے لے کر بادشاہ تک سب کے لیے رحمت ہی رحمت ہیں۔ کون ہے جس کے لیے زمان و مکان کی طنابیں سمیٹ کر اس کو پورے کرہ ارض اور قیامت تک کے زمانوں کا ہادی و مہدی پیغمبر و رسول بنا کر بھیجا گیا۔ کون ہے جس کی بات اس دن بھی سنی جائے گی جب سب کہنے والے خاموشہو جائیں گے۔ کون ہے جس کو خالق کائنات نے عالم انس و جنس میں سب سے بڑا مرتبہ عطا فرمایا ہے۔ یقینا وہ فخر کونین ، سرور دوعالم ، محبوب دو جہاں ، تاجدار مدینہ ، حبیب خدا محمد مصطفی ، احمد مجتبی ﷺ کی ذات والا صفات ہے۔
آپ کی امت کے کاندھوں پر سب سے بڑا قرض یہ ہے کہ آپ کی نبوت کا حسن جو"جامعیت" کی شکل میں عطا ہوا تھا اس کو اس کی اصلی شکل میں عملی انداز میں دنیائے انسانیت کے سامنے پیش کریں۔ دنیا تو ٹکٹکی باندھے دیکھ رہی ہےکہ کوئی اس کا درد کا درماں کرے، کوئی اس کی پریشان نظری کا دارو کرے، کوئی اس کے دُکھوں پر دلاسا اور زخموں پر مرہم رکھے۔ محمد مصطفی ﷺکے نام لیواؤں کے لیے یہ ایسی گھڑی ہے جس میں کسی غفلت کی گنجائش نہیں۔ زمانہ بڑے شوق سے سن رہا ہے بس شرط یہ ہے کہ سنانے والا کہیں سو نہ جائے۔
ہر امتی کو یہ سبق ہر دم یاد رکھنا ہ گاکہ آقا مدنی کریم حضرت محمد عربی ﷺ دنیا کے تمام نظاموں پر اللہ کا نظام غالب کرنے کے لیے تشریف لائے تھے۔ دنیا کو زندگی گزارنے کا طریقہ اور سلیقہ سکھانے آئے تھے۔ اب زندگی وہی ہو گی جو آقا کی تعلیم کے سائے میں گزرے گی۔ اگر زندگی نے آقا مدنی کریم حضرت محمد عربی ﷺ کے بتائے ہوئے راستوں سے ہٹ کر کوئی راہ اختیار کی تو ناکامیوں کی کھائی اور نقصانات کی دلدل میں اتر جائے گی۔ اس کے لیے کوئی اور راستہ بنایا ہی نہیں گیا، مگر اس سبق کے پڑھانے اور اس راہ کا راستہ بتانے والے جب تک پوری دنیا اور بھر پور اعتماد کے ساتھ اس میدان میں نہیں اتریں گے یہ انسانیت یوں ہی ٹامک ٹوئیاں مارتی رہے گی۔ ہمارے خطیبوں، واعظوں ، مدرسوں، مربیوں، ناصحوں اور امت کے غم خواروں کو اس ایک سبق کو لے کر قریہ قریہ، کوچہ کوچہ پھرنا چاہیے۔ یہ آقا مدنی کریم حضرت محمد عربی ﷺ کے نام لیواؤں پر عالم انسانیت کا قرض ہے اور اس کی ادائیگی ہی میں انفرادی و اجتماعی کامیابی اور فلاح ہے۔
25 تا 31 دسمبر 2015 ہفت روزہ ضرب مومن سے اقتباس
 
Top