• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

وقت سے پہلے رائے قائم کرنا باعث ندامت ثابت ہو سکتاہے

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
وقت سے پہلے رائے قائم کرنا باعث ندامت ثابت ہو سکتاہے

Maah E Siraj
اُستانی نے یلدا کی کاپی زور سے میز پر ماری اور چیخ کر کہا؛ ’’یلدا! یہاں آؤ!‘‘
لڑکی لرزتی کانپتی اُستانی کے میز کے قریب آئی اور کانپتی آواز میں کہا؛ ’’جی اُستانی صاحبہ۔‘‘
’’کتنی مرتبہ تم سے کہا ھے کہ اپنی کاپی میں خوشخط لکھا کرو اور پھٹی پرانی کاپیاں مت استعمال کیا کرو؟ کل ھی اپنی والدہ کو اسکول لے آؤ تاکہ تمہاری کارکردگی سے اُنہیں بھی آگاہ کر لوں۔‘‘
لڑکی نے اپنی شرمندگی پر بڑی مشکل سے قابو پاتے ھوئے کہا: ’’مس وہ تو بیمار ھیں۔ میرے بابا نے کہا کہ جب پہلی کو تنخواہ ملے گی تو اُن کے لئے دوا لائیں گے تاکہ اُن کے منہ سے خون آنا بند ھو جائے۔ تب ھمارے پاس اِتنا پیسہ ھو گا کہ اپنی چھوٹی بہن کے لئے خشک دودھ خرید سکیں تا کہ وہ ساری رات نہ روئے۔ مجھ سے بھی بابا نے وعدہ کیا ھے کہ میرے لئے کاپی خرید لیں گے تا کہ میں بڑے کی کاپی پر اُن کی لکھائی ربڑ سے مٹا کر اپنی کلاس کا کام نہ لکھوں۔ میں بھی آپ سے وعدہ کرتی ھوں کہ پھر میری کاپی بھی پھٹی پرانی نہیں ھو گی اور میری لکھائی بھی صاف اور خوشخط ھو گی۔‘‘
اُستانی نے بڑی مشکل سے کہا؛ یلدا! جاؤ اپنی جگہ پر بیٹھ جاؤ۔‘‘
اُس نے اپنا منہ بلیک بورڈ کی طرف پھیرا کہ اُس کی آنکھ سے بہتے آنسو کوئی دیکھ سکے اور تختہ سیاہ پر لکھنا شروع کیا؛
کسی کے متعلّق جلد کوئی رائے قائم مت کریں۔
جب تک کسی کے جوتے پہن کر آپ خود نہ چلیں اُس کی چال کا مذاق مت اُڑائیں۔
آخر میں کہا؛ یلدا بیٹی، ھو سکے تو مجھے معاف کر دینا، میں اپنی پوری کوشش کروں گی کہ اپنے رویّے کی اصلاح کر سکوں۔‘‘
 
Top