• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

پانچویں لڑکے کی پیشگوئی ۔ حلیم اور یحییٰ کی پیشگوئی ۔

مرتضیٰ مہر

رکن ختم نبوت فورم
پانچویں لڑکے کی پیشگوئی، حلیم اور یحییٰ کی پیشگوئی

افسوس کہ یہ پیشگوئی بھی پوری نہ ہوئی

بسم اللہ الرحمن الرحیم
جنوری 1903 ء میں مرزا غلام احمد کی بیوی حمل کے آخری دنوں سے گزر رہی تھی. اس نے اعلان کیا کہ اسے خدا نے خبر دی ہے کہ اس حمل سے لڑکا ہوگا اور یہ پانچواں ہوگا. مرزا صاحب ان دنوں مواہب الرحمن لکھ رہے تھے اس میں خدا کا یہ الہام بھی لکھ لیا تاکہ آئندہ آنے والی قادیانی قوم کے لئے کچھ عبرت کا سامان ہو جائے.
مرزا غلام احمد نے اس بشارت پر اپنی کتاب ختم کی اور کہا کہ خدا نے اسے میری سچائی کا ایک نشان بنایا ہے
”الحمد للہ الذی وہب لی علی الکبر أربعۃ من البنین وأنجز وعدہ من وبشّرنی بخامس فی حین من الأحیان. وہذہ کلہا آیاتٌ من ربّی یا أہل العدوان “ (روحانی خزائن جلد ۱۹- مَوَا ھب الرحمٰن: صفحہ 360)
مرزا غلام احمد نے اسکا فارسی میں یہ ترجمہ بھی لکھا ہے
” الإحسان حمدخداراکہ مرادر حالتِ کلان سالی چار فرزند موافق وعدہ خودبداد و بشارت بہ پسر پنجم نیزداد و این ہمہ نشان ہا از ربّ من اند.“ (روحانی خزائن جلد ۱۹- مَوَا ھب الرحمٰن: صفحہ 360)
مرزا غلام احمد نے پیشگوئی کہ اسے خدا نے خبر دی ہے کہ اس حمل سے لڑکا پیدا ہو گا اور یہ پانچواں لڑکا ہو گا. لیکن خدا کی بات غلط نکلی. اس حمل سے لڑکی پیدا ہوئی اور وہ بھی چند ماہ بعد فوت ہو گئی. مرزا غلام احمد کو اس سے بہت ذلت و رسوائی ہوئی. ابھی اس واقعہ پر سال بھی نہ گزرا تھا کہ مرزا صاحب کی بیوی پھر حاملہ ہوئی. مرزا غلام احمد کو یقین تھا کہ اس حمل سے لڑکا پیدا ہو گا. اس نے خدا کے نام پر یہ الہام شائع کر دیا

”شوخ و شنگ لڑکا پیدا ہوگا “ (تذکرہ صفحہ 430 طبع جدید)
ایک ماہ بعد 24جون 1904 ء کو شوخ و شنگ لڑکے کے بجائے پھر لڑکی پیدا ہوئی جس کا نام امتہ الحفیظ رکھا گیا (روحانی خزائن جلد ۲۲- حقِیقۃُالوَحی: صفحہ 228) اس سے پھر ایک بار قادیانیوں کو ذلیل ہونا پڑا بہت سے قادیانیوں نے مرزا غلام احمد سے درخواست کی کہ اگر کچھ عرصہ کے لئے اس لڑکے کی پیشگوئی کا قصہ ختم کریں تو زیادہ مناسب ہے. بار بار یہ پیشگوئی غلط ہو رہی ہے. تین سال تک مرزا غلام احمد نے خاموشی اختیار کی لیکن پھر اس سے رہا نہ گیا اس نے اعلان کیا کہ اسے خدا نے ایک حلیم اور بردبار لڑکے کی بشارت دی ہے یہ مبارک احمد (جو فوت ہو گیا تھا) کی شکل و صورت پر ہو گا اور اس کا نام خدا نے یحییٰ رکھ دیا ہے. مرزا صاحب نے 16ستمبر 1907 ء کو یہ الہام سنایا
اِنَّا نُبَشِّرُکَ بِغُلَامٍ حَلِیْمٍیعنی” ہم تجھے ایک حِلم والے لڑکے کی خوشخبری دیتے ہیں“ (تذکرہ صفحہ 619 طبع جدید)
پھر نومبر 1907 ء کے پہلے ہفتہ خدا نے اس کو یہ خبر دی کہ
”سَاَھَبُ لَکَ غُلَامًا زَکِیًّا. رَبِّ ھَبْ لِیْ ذُرِّیَّۃً طَیِّبَۃً. اِنَّا نُبَشِّرُکَ بِغُلَامِ نا سْمُہٗ یَحْیٰ“ یعنی ”مَیں ایک پاک اور پاکیزہ لڑکے کی خوشخبری دیتا ہوں. اے میرے خدا پاک اولاد مجھے بخش. مَیں تجھے ایک لڑکے کی خوشخبری دیتا ہوں جس کا نام یحییٰ ہے “ (تذکرہ 626 طبع جدید)

اسکے بعد مرزا صاحب تقریباً چھ ماہ زندہ رہے نہ انکی بیوی حاملہ ہوئی نہ انکے ہاں کوئی حلیم صاحب آئے نہ یحییٰ صاحب نے جنم لیا مرزا صاحب اس حلیم کا انتظار کرتے رہے اور جاتے جاتے بھی اپنی پیشانی پر ذلت کا داغ لے کر گئے. قادیانی جماعت لاہور کے مناظر اختر حسین گیلانی کا اعتراف ملاحظہ ہو. موصوف لکھتے ہیں
”یہ بیٹا حضرت صاحب کی وفات تک پیدا نہ ہوا “ (مباحثہ راولپنڈی ص 34)
(نوٹ) مرزا صاحب نے 1903 ء میں جس پانچویں لڑکے کی پیشگوئی کی تھی وہ آخر تک پوری نہ ہوئی. 1906 ء میں مرزا غلام احمد کے بیٹے مرزا محمود کے ہاں لڑکا پیدا ہوا. مرزا صاحب کی رگ پیشگوئی پھر پھڑکی اور انہیں یاد آیا کہ تین سال قبل اس نے ایک پیشگوئی کی تھی جو غلط نکلی تھی لیکن اب اسے اس لڑکے پر فٹ کر کے پیشگوئی پوری کی جا سکتی ہے چنانچہ مرزا صاحب کو خدا نے بتایا کہ پانچویں لڑکے کی پیشگوئی کو اپنے پوتے پر لگا دو. مرزا صاحب نے لکھا
”قریباً تین ماہ کا عرصہ گذرا ہے کہ میرے لڑکے محمود احمد کے گھر میں لڑکا پیدا ہوا جس کا نام نصیر احمد رکھا گیا. سو یہ پیشگوئی ساڑھے چار برس کے بعد پوری ہوئی. “ (روحانی خزائن جلد ۲۲- حقِیقۃُالوَحی: صفحہ 229)

اب آپ ہی بتائیں کہ مرزا غلام احمد کی پیشگوئی کو کسی صورت بھی پورا ہونا تسلیم کیا جا سکتا ہے ؟ مرزا صاحب کے خدا نے مرزا صاحب کو پانچویں لڑکے کی بشارت دی اور مرزا صاحب کے ہاں لڑکی پیدا ہو گئی. اور اب ساڑھے چار سال بعد پوتا ہوا تو یہ بشارت اس پر چسپاں کرنا کیا کھلا جھوٹ نہیں ہے ؟ سو مرزا غلام احمد کی یہ پیشگوئی غلط ثابت ہوئی اور قادیانیوں کوپھر ایک بار سب کے سامنے رسوا ہونا پڑا.فاعتبر وایا اولیٰ الابصار

___________________________________

ہم نے یہاں مرزا غلام احمد کی اٹھارہ اہم پیشگوئیوں کا مطالعہ آپ کے سامنے رکھ دیا ہے جس سے آپ کو اندازہ ہو گیا ہو گا کہ قادیانیوں کی سربراہ مرزا غلام احمد کو اپنی جن پیشگوئیوں پر بڑا ناز تھا اور جس کی اہمیت جتا کر قادیان کے نادان عوام کو بے وقوف بنایا کرتا تھا وہ بالکل غلط ثابت ہوتی رہی ہیں اور ان میں سے کوئی ایک بھی پیشگوئی ایسی نہیں جو پوری ہوئی ہو البتہ جس جماعت کا خمیر ہی جھوٹ پر اُٹھایا گیا ہو وہ اب بھی اگر ان پیشگوئیوں کے درست ہونے پر اصرار کرتا ہے تو اس میں ہم کیا کر سکتے ہیں.
جو لوگ مرزا غلام احمد کی پیشگوئیوں کی بناء پر اسکے دھوکے میں آئے ہیں اور انہیں ان پیشگوئیوں کے ذریعہ دجل دیا گیا ہے ہماری ان سے درخواست ہے کہ وہ بنظر انصاف ان اہم پیشگوئیوں کا غیر جانبدارانہ مطالعہ کریں انشاء اللہ تعالیٰ انہیں یہ تسلیم کئے بغیر چارہ نہ ہو گا کہ مرزا غلام احمد واقعی کذاب(پرلے درجے کا جھوٹا) اور دجال(بڑا مکار) تھا.
اللہ تعالیٰ مسلمانوں کو قادیانی فتنہ اور اسکی شرارتوں اور خباثتوں سے حفاظت فرمائے اور قادیانی عوام کو مرزا غلام احمد کی مکارانہ جال سے نکلنا نصیب کرے آمین. وصلی اللہ وسلم علی نبینا محمد خاتم النبین وعلی آلہ واصحابہ اجمعین
 
Top