• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

پہلا اختلاف

حمزہ

رکن عملہ
رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
پہلا اختلاف


مسلمانوں کے نبی اور رسول محمد عربی فداہ امی وابی صلی اللہ علیہ و سلم ہیں اور مرزائیوں کے نبی مرزا غلام احمد قادیانی ہیں٭(روحانی خزائن جلد ۱۸- دافَعُ البَلاَ ءِ وَ مِعیَارُ اھلِ الا صطِفَاءَ: صفحہ 231) اور ظاہر ہے کہ نبی ہی کے بدلنے سے قوم اور مذہب جدا سمجھا جاتا ہے، مسلمانوں کی قوم یہود اور نصاریٰ سے اسی لئے جدا ہے کہ انکا نبی ان کے نبی کے علاوہ ہے حالانکہ مسلمان بھی حضرت موسیٰ علیہ السلام اور حضرت عیسی علیہ السلام پر ایمان رکھتے ہیں ۔ جو شخص فقط حضرت موسی علیہ السلام یا فقط حضرت عیسی علیہ السلام پر ایمان رکھے اور محمد صلی اللہ علیہ و سلم پر ایمان نہ لائے وہ یہودی اور عیسائی ہے، مسلمان اور محمدی نہیں کہلا سکتا اور جو یہودی اور عیسائی محمد صلی اللہ علیہ و سلم پر ایمان لے آئے وہ یہودی اور عیسائی نہیں رہتا بلکہ مسلمان محمدی کہلاتا ہے ۔

اسی طرح جو شخص مرزا غلام احمد پر ایمان لائے وہ مسلمان اور محمدی نہیں کہلا سکتا اس لئے کہ نئے پیغمبر پر ایمان لا نے کی وجہ سے پہلے پیغمبر کی امت سے خارج ہو جاتا ہے اور نئے نبی کی امت میں داخل ہو جاتا ہے معلوم ہوا کہ تمام مرزائی مرزا غلام احمد کو نبی ماننے کی وجہ سے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کی امت اور دین اسلام سے خارج ہو چکے ہیں ان کو مسلمان محمدی یا احمدی کہنا جائز نہیں ان کو مرزائی اور غلامی اور قادیانی کہا جا ئے گا اور ان کا دین اسلام نہیں ہو گا بلکہ ان کا دین مرزائی دین ہو گا۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
٭ عبارت یوں ہے ”سچا خدا وہی خدا ہے جس نے قادیاں میں اپنا رسول بھیجا“(روحانی خزائن جلد ۱۸- دافَعُ البَلاَ ءِ وَ مِعیَارُ اھلِ الا صطِفَاءَ: صفحہ 231)
 
Top