• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

چاند اور سورج گرہن کا مشہورِ زمانہ مرزائی دھوکہ

خادمِ اعلیٰ

رکن عملہ
ناظم
رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
چاند اور سورج گرہن کا مشہورِ زمانہ مرزائی دھوکہ


مرزا قادیانی نے اپنی تحریروں میں کئی جگہ یہ دھوکہ دیا ہے اور آج جماعت مرزائیہ بھی یہ فریب دیتی نظر آتی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے آںے والے مہدی کی ایک نشانی یہ بیان فرمائی تھی کہ اس کے زمانے میں رمضان کے مہینے میں چاند اور سورج گرہن ہوگا ، اور مرزا قادیانی کے زمانے میں یہ نشان اس طرح پورا ہوا کہ رمضان کی تیرھویں سب چاند اور اسی رمضان کی اٹھائیس (28) تاریخ کو سورج گرہن ہوا ، لہذا مرزا قادیانی ہی مہدی ہے ۔
قارئین محترم ! مرزا نے قادیانی نے انتہائی بے شرمی کے ساتھ اس بات کو " نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان " لکھا ، جبکہ دنیا کی کسی کتاب میں یہ ذکر نہیں کہ یہ بات نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمائی ہے ، آج بھی جماعت مرزائیہ انتہائی ڈھٹائی کے ساتھ اسی ضد پر اڑی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے جبکہ وہ خود جس کتاب کے حوالے سے یہ ( جھوٹی ) روایت پیش کرتے ہیں اس میں بھی یہ نہیں لکھا کہ یہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے ، آئیے سب سے پہلے دیکھتے ہیں یہ روایت جو " سنن دارقطنی " کے حوالے سے پیش کی جاتی ہے اس کی سند اور الفاظ کیا ہے ، اس کے بعد ہم اس بات کا جائزہ لیں گے کہ اس کی سند میں کون کون روای " کذاب اور جھوٹا " ہے اور پھر یہ بھی بتائیں گے کہ بالفرض اگر اس روایت کو صحیح بھی تسلیم کر لیا جائے تو جیسے سورج اور چاند گرہن کا اس میں ذکر ہے ویسا گرہن مرزا قادیانی کی زندگی میں تو کیا بلکہ آج تک نہیں لگا ، سب سے پہلے روایت کی سند اور الفاظ :۔

" حَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدٍ الْإِصْطَخْرِيُّ , ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نَوْفَلٍ , ثنا عُبَيْدُ بْنُ يَعِيشَ , ثنا يُونُسُ بْنُ بُكَيْرٍ , عَنْ عَمْرِو بْنِ شِمْرٍ , عَنْ جَابِرٍ , عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ , قَالَ: «إِنَّ لَمَهْدِيِّنَا آيَتَيْنِ لَمْ تَكُونَا مُنْذُ خَلَقَ اللَّهُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ , يَنْخَسِفُ الْقَمَرُ لَأَوَّلِ لَيْلَةٍ مِنْ رَمَضَانَ , وَتَنْكَسِفُ الشَّمْسُ فِي النِّصْفِ مِنْهُ , وَلَمْ تَكُونَا مُنْذُ خَلَقَ اللَّهُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ» " ( سنن الدارقطني ، جلد 2 صفحات 419 تا 420 )

ترجمہ :۔ عمرو بن شمر ( جعفی کوفی ) نے جابر ( بن یزدی جعفی ) سے اور اس نے " محمد بن علی " سے روایت کیا ہے ، انہوں نے کہا کہ : ہمارے مہدی کی دو ایسی نشانیاں ہیں کہ جب سے زمین و آسمان بنے ہیں یہ دونوں کبھی واقع نہیں ہوئیں ( پہلی نشانی ) رمضان کی پہلی رات کو چاند گرہن ہوگا اور ( دوسری نشانی ) رمضان کے نصف میں سورج گرہن ہوگا ، اور یہ دونوں ( گرہن ) جب سے زمین و آسمان بنے ہیں کبھی نہیں لگے ۔
دوستو ! یہ اس روایت کے عربی الفاظ اور سند جسے مرزا قادیانی کے مہدی ہونے کی دلیل کے طور پر پیش کیا جاتا ہے ، اس روایت میں مندرجہ زیل باتیں قابل غور ہیں ۔
جیسا کہ آپ نے دیکھا کہ یہ حدیث رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہرگز نہیں بلکہ کسی " محمد بن علی " نامی بزرگ کی طرف منسوب قول ہے ( جماعت مرزائیہ کی طرف سے یہ دعویٰ کیا جاتا ہے کہ حضرت زین العابدین رحمتہ اللہ علیہ کے بیٹے امام باقر رحمتہ اللہ علیہ ہیں ، اگر اس دعویٰ کو صحیح بھی فرض کر لیا جائے تو بھی یہ بات حدیث رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہرگز نہیں بن سکتی بلکہ امام باقر تو صحابی بھی نہیں کہ یہ فرض کیا جائے کہ انہوں نے یہ بات آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہوگی) ۔
اگر بالفرض یہ تسلیم کر لیا جائے کہ یہ بات " امام باقر رحمتہ اللہ علیہ " نے ہی فرمائی ہے اور اسے صحیح بھی مان لیا جائے تو بھی ان کے الفاظ ہیں " إِنَّ لَمَهْدِيِّنَا آيَتَيْنِ " ہمارے مہدی کی یہ دو نشانیاں ہیں ، اور ہمارے مہدی سے مراد وہ مہدی ہیں جو عترت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور اولاد فاطمۃ الزہراء رضی اللہ عنھا سے ہوں گے ، قادیانی وہ احادیث کیوں بھول جاتے ہیں جن کے اندر خاندان سادات کے چشم و چراغ مہدی کا تعارف بیان ہوا ہے ؟ نیز مرزا قادیانی تو ان تمام روایات کو ضعیف لکھ چکا جن کے اندر مہدی کا زکر ہے پھر یہ روایت کیسے صحیح ہوگئی ؟؟
اس روایت کی سند میں دو روای " عمرو بن شمر اور جابر جعفی " جھوٹے اور ضعیف ہیں جن کا تعارف ہم آگے بیان کریں گے ۔

اس روایت کے عربی الفاظ میں صاف طور پر یہ بیان ہے کہ " چاند گرہن رمضان کی پہلی رات کو " لَأَوَّلِ لَيْلَةٍ مِنْ رَمَضَانَ " اور سورج گرہن ماہ رمضان کے نصف " وَتَنْكَسِفُ الشَّمْسُ فِي النِّصْفِ مِنْهُ " میں لگے گا ، اور واقعی رمضان کی پہلی رات کو چاند گرہن اور ماہ رمضان کے نصف میں سورج گرہن آج تک نہیں لگا ، واضح رہے کہ یہاں یہ الفاظ نہیں کہ " چاند گرہن والی راتوں میں سے پہلی رات میں چاند گرہن اور سورج گرہن والے دنوں میں سے درمیان والے دن میں سورج گرہن لگے گا " جیسے مرزا قادیانی نے کئی جگہ اپنی طرف سے یہ الفاظ اس روایت میں اضافہ کیے ہیں ( اس کی جہالت کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے اس نے " النِّصْفِ مِنْهُ " کا مطلب یہ بیان کیا ہے کہ " سورج گرہن کے دنوں میں سے درمیانے دن سورج گرہن ہوگا " جب کے عربی میں " نصف " کہتے ہیں آدھے کو نہ کہ درمیانے کو بلکہ درمیانے کے لئے عربی میں " وسط " کا لفظ آتا ہے) ۔۔

نیز اس روایت میں دو بار یہ ذکر ہے کہ " ایسا گرہن جب سے زمین و آسمان بنے ہیں کبھی نہیں لگا " یہاں ہرگز ایسا کوئی زکر نہیں کہ " کسی مدعی مہدیت کے زمانے میں ایسا چاند یا سورج گرہن نہیں لگا " بلکہ مطلقاََ ایسا گرہن نہ لگنے کا ذکر ہے ، اور جیسا گرہن مرزا قادیانی کی زندگی میں بتایا جاتا ہے ویسا گرہن مرزا سے پہلے کئی بار لگ چکا ہے اور مرزا کے بعد بھی جب تک یہ نظام فلکی موجود ہے لگتا رہے گا ، اور مزے کی بات سنہ 1851ء بمطابق 1267ھ میں جب مرزا کی عمر ابھی گیارہ یا بارہ سال تھی رمضان المبارک کی انہی تاریخوں میں یعنی 13 رمضان کو چاند گرہن اور 28 رمضان کو سورج گرہن لگا تھا اور اس وقت " محمد احمد سوڈانی " موجود تھا جس نے بھی مہدی ہونے کا دعویٰ کیا تھا ، یہ وضاحت ہم نے اس لئے کر دی کہ مرزا قادیانی نے انتہائی چالاکی کا ثبوت دیتے ہوئے اس روایت ا ترجمہ کرتے ہوئے لکھا تھا :۔

" ترجمہ تمام حدیث کا یہ ہے کہ ہمارے مہدی کے لئے دو نشان ہیں جب سے زمین و آسمان کی بنیاد ڈالی گئی وہ نشان کسی مامور اور مرسل اور نبی کے لئے ظہور میں نہٰں آئے " ( خزائن جلد 17 صفحہ 132 )
ایک اور جگہ یوں لکھا :۔
" اس حدیث کا مطلب یہ نہیں کہ رمضان کے مہینہ میں کبھی دونوں گرہن جمع نہیں ہوئے بلکہ یہ مطلب ہے کہ کسی مدعی رسالت یا نبوت کے وقت میں کبھی یہ دونوں گرہن جمع نہیں ہوئے جیسا کہ حدیث کے ظاہر الفاظ اسی پر دلالت کر رہے ہیں ، اگر کسی کا یہ دعویٰ ہے کہ کسی مدعی نبوت یا رسالت کے وقت میں دونوں گرہن رمضان میں کبھی زمانہ میں جمع ہوئے ہیں تو اس کا فرض ہے کہ اس کا ثبوت دے " ( خزائن جلد 22 صفحہ 203 )

جبکہ اس جھوٹی روایت میں کوئی ایسا لفظ نہیں جس کا ترجمہ ہو کہ " جب سے زمین و آسمان بنے ہیں یہ نشان کسی مامور ، مرسل اور نبی یا کسی مدعی نبوت و رسالت کے لئے ظہور میں نہیں آئے " بلکہ روایت کے الفاظ کا ترجمہ صرف یہ ہے کہ " جب سے زمین و آسمان کی پیدائش ہوئی ہے ایسا چاند گرہن اور سورج گرہن کبھی نہیں ہوا " اس میں نہ مامور کا کوئی ذکر اور نہ مدعی نبوت و رسلات کا لیکن یہاں ایک سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا مرزا قادیانی کا دعوائے مہدیت دراصل اس کا دعوائے نبوت و رسالت بھی تھا ؟ کیا مرزا کی یہ بات سچ ہے کہ جب اس کے مطابق رمضان المبارک سنہ 1894ء میں سورج اور چاند گرہن ہوئے تو اس وقت تک وہ نبوت و رسالت کا دعویٰ کر چکا تھا جو وہ یہ لکھ رہا ہے کہ کسی مدعی نبوت و رسالت کے وقت میں بھی کبھی یہ دونوں گرہن جمع نہیں ہوئے ؟ ہرگز نہیں کیونکہ مرزا قادیانی نے اس کے تین سال بعد جنوری 1897ء میں مولوی غلام دستگیر صاحب کے جواب میں ایک اشتہار شائع کیا اور اس میں لکھا :۔

" ان پر واضح رہے کہ ہم بھی مدعی نبوت پر لعنت بیجھتے ہیں اور لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ کے قائل ہیں اور آںحضرت صلے اللہ علیہ وسلم کے ختم نبوت پر ایمان رکھتے ہیں اور وحی نبوت نہیں بلکہ وحی ولایت جو زیر سایہ نبوت محمدیہ اور باتباع آنجناب صلے اللہ علیہ وسلم اولیا اللہ کو ملتی ہے اس کے ہم قائل ہیں " تین سطروں کے بعد آگے لکھا " غرض جبکہ نبوت کا دعویٰ اس طرف سے بھی نہیں صرف ولایت اور مجددیت کا دعویٰ ہے " ( مجموعہ اشتہارات جلد 2 صفحہ 2 )

اب اس معمہ کو مرزا قادیانی کا کوئی مرید ہی حل کرسکتا ہے کہ جب 1897ء ت مرزا خود مدعی نبوت پر لعنت بیجھتا تھا تو اس سے تین سال قبل 1894ء میں اگر وہ خود مدعی نبوت و رسالت تھا تو یہ لعنت اس پر پڑی یا نہیں ؟؟

مرزا قادیانی کا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر جھوٹ


دوستو ! آپ نے دیکھا کہ سنن دارقطنی میں جو روایت ہے اس میں کسی " محمد بن علی " کا قول بیان ہوا ہے لیکن مرزا قادیانی لکھتا ہے :۔
" فاخبر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خیر الانام ان الشمس تنکسف عند ظھور المھدی فی النصف من ھذہ الایام یعنی الثامن والعشرین قبل نصف النھار " پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خبر دی کہ سورج گرہن مہدی کے ظہور کے وقت ایام کسوف کے نصف میں ہوگا یعنی اٹھائیسویں تاریخ میں دوپہر کے وقت " ( خزائن جلد 8 صفحہ 209 )

اس تحریر میں ایک تو مرزا قادیانی نے نہایت بے شرمی کے ساتھ اس بات کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان بتایا ہے جو کہ سراسر جھوٹ ہے ، دوسرے محمد بن علی نام شخصیت کی طرف منسوب اس قول میں ہرگز ایسا کوئی لفظ نہیں جس کا ترجمہ یہ ہو کہ " سورج گرہن ایام کسوف کے نصف میں ہوگا " اور نہ ہی وہاں اٹھائیسویں تاریخ یا دوپہر سے پہلے کا کوئی ذکر ہے ، بلکہ وہاں لفظ ہیں " فی النصف منہ " رمضان کے مہینے کے نصف میں ہوگا ، اور رمضآن کا نصف اٹھائیس تاریخ نہیں ہوسکتا ، مرزا نے اٹھائیس تاریخ بن کر دوسرا دھوکہ دیا ہے ۔

اپنی اسی کتاب میں مرزا قادیانی نے دوبارہ یہ جھوٹ اس طرح لکھا کہ :۔

" فاعلموا ایھا الجھلاء والسفھاء ان ھذا حدیث من خاتم النبیین وخیر المرسلین وقد کتب فی الدارقطنی الذی مر علی تالیفہ ازید من الف سنۃ " اے جاہلو اور بےوقوفو ! جان لو کہ یہ خاتم النبیین اور خیرالمرسلین ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی حدیث ہے جو دارقطنی نے لکھی ہے جس کی تالیف پر ہزار سال سے زیادہ کا عرضہ گزر چکا ہے" ( خزائن جلد 8 صفحہ 353 )

کیا مرزا قادیانی کا کوئی ماننے والا یہ بات " خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم " کا فرمان ثابت کرکے مرزا قادیانی کو جہنمی ہونے سے بچا سکتا ہے ؟ پھر قارئین کی معلومات کے لئے عرض کر دوں کہ یہاں مرزا قادیانی نے ایک اور جہالت کا ثبوت بھی دیا ہے کہ وہ اس طرح کے اس کی یہ کتاب " نورالحق حصہ دوم " پہلی بار سنہ 1311 ہجری میں شائع ہوئی ( جیسا کہ کتاب کے بار اول کے ٹائٹل پر لکھا ہے ) اور مرزا نے اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ " سنن دارقطنی کی تالیف پر ہزار سال سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے " اب اگر 1311 ہجری میں سے ایک ہزار سال نکالیں جائیں تو جواب آتا ہے 311 ہجری ، اور اس وقت امام دارقطنی رحمتہ اللہ علیہ کی عمر صرف پانچ سال تھی کیونکہ ان کی پیدائش سنہ 306 ہجری میں ہوئی تھی تو کیا جماعت قادیانیہ کا کوئی مؤرخ یہ ثابت کر سکتا ہے کہ امام دارقطنی رحمتہ اللہ علیہ نے یہ کتاب صرف تین یا چار سال کی عمر میں تالیف کی تھی ؟ تاکہ مرزا کی یہ بات سچ ثابت ہوجائے کہ سنہ 1311ہجری تک اس کتاب کی تالیف پر " ہزار سال کا عرصہ " گزر چکا تھا ؟؟


یہ روایت جھوٹی اور موضوع ہے


حقیقت حال یہ کہ یہ روایت جھوٹی اور من گھڑت ہے اور کذاب روایوں نے " محمد بن علی" کے نام سے گھڑی ہے ، ملاخط فرمائیں اس کے دو روایوں کا تعارف :۔
" عمر و بن شمر الجعفی الکوفی "
ان کا تعارف حافظ ابن حجر عسقلانی رحمتہ اللہ علیہ نے کچھ یوں کروایا ہے ۔


امام یحییٰ بن معین رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں " یہ کچھ بھی نہیں
امام جوزجانی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں " یہ جھوٹا ہے
امام ابن حبان رحمتہ اللہ علیہ کہتے ہیں " یہ رافضی ہے جو صحابہ کو گالیاں دیتا تھا اور ثقہ لوگوں کے نام سے موضوع حدیثیں بنایا کرتا تھا
امام بخاری رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں " یہ منکر الحدیث ہے
امام نسائی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں " یہ ضعیف ہے
خود امام دارقطنی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں " یہ ضعیف ہے
امام سیلمانی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں " یہ رافضیوں کے لئے حدیثیں گھڑا کرتا تھا
امام ابو حاتم رحمتہ اللہ علیہ کہتے ہیں " یہ منکرالحدیث ، ضعیف اور متروک ہے
امام ابو زرعہ رحمتہ اللہ علیہ کہتے ہیں " یہ ضعیف ہے
امام نسائی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں " یہ ثقہ نہیں ہے اور اسکی حدیث نہ لکھی جائے
امام ابن سعد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں " یہ بہت زیادہ ضعیف اور متروک الحدیث ہے
اام ساجی رحمتہ اللہ علیہ کہتے ہیں " یہ متروک الحدیث ہے
امام ابو احمد حاکم رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں " یہ جابر جفعی سے موضوع روایات بیان کیا کرتا تھا
امام عقیلی رحمتہ اللہ علیہ ، امام ابن جارود رحمتہ اللہ علیہ ، امام دولابی رحمتہ اللہ علیہ اور امام ابن شاہین رحمتہ اللہ نے اسے ضعیف روایوں میں شمار کیا ہے
امام ابو نعیم رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں " یہ جابر جفعی سے منکر اور موضوع حدیثیں بیان کیا کرتا تھا
( لسان المیزان ۔ جلد 6 صفحہ 210 تا 211 )
خود امام دارقطنی رحمتہ اللہ علیہ نے اپنی کتاب " الضعفاء والمتروکون " ( یعنی وہ روای جو ضعیف اور متروک ہیں ) میں عمرو بن شمر کوفی کا تذکرہ بھی کیا ہے
( الضعفاء والمتروکون للدارقطنی ، صفحہ 308 )

" جابر بن یزید الجفعی الکوفی "

اس روایت کے ایک روای یہ صاحب ہیں اگرچہ بعض ائمہ سے ان کی توثیق منقول ہے لیکن اکثریت انہیں ثقہ نہیں سمجھتی ، ملاخط فرمائیں

امام یحییٰ بن معین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا " جابر جھوٹا ہے ۔
امام لیث بن سلیم رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا " وہ جھوٹا ہے
امام ابو حنیفہ رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں " میں نے جابر جفعی سے بڑا جھوٹا نہیں دیکھا
امام احمد بن حنبل فرماتے ہیں ۔امام یحییٰ قطان رحمتہ اللہ علیہ نے جابر کو ترک کردیا تھا
امام نسائی رحمتہ اللہ علیہ کا قول ہے " وہ متروک ہے ۔
امام ابو داؤد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں " میرے نزدیک وہ حدیث میں قوی نہیں ہے
امام ابن عیینہ رحمتہ اللہ علیہ کا کہنا ہے " میں نے جابر کو ترک کردیا
امام سفیان ثوری رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں " جابر ( بارہوں امام ) کی رجعت پر ایمان رکھتا تھا
امام جوزجانی رحمتہ اللہ علیہ کہتے ہیں " وہ کذاب ( جھوٹا ) ہے
امام ابن حبان رحمتہ اللہ علیہ کہتے ہیں " وہ سبائی تھا اور عبداللہ بن سبا کی پارٹی سے تھا
امام عقیلی رحمتہ اللہ علیہ امام زائدہ رحمتہ اللہ علیہ سے نقل کرتے ہیں " واہ روافضی تھا اور صحابہ رضی اللہ عنھم کو گالیا دیتا تھا
( میزان الاعتدال ، جلد 1 صفحات 351 تا 354 )
امام زہبی رحمتہ اللہ علیہ لکھتے ہیں " جابر شیعہ کے بڑے علماء میں سے تھا ، اگرچہ امام شعبہ رحمتہ اللہ علیہ نے اسکی توثیق کی ہے لیکن وہ توثیق شاذ ہے ، حفاظ حدیث کے نزدیک یہ متروک روای ہے ۔( الکاشف فی من لہ روایۃ فی الکتب السنۃ ، جلد 1 صفحہ 288 )
ابو عوانہ رحمتہ اللہ علیہ کہتے ہیں " سفیان ثوری رحمتہ اللہ علیہ اور شعبہ رحمتہ اللہ علیہ نے مجھے جابر( جفعی ) سے حدیث لینے سے منع کیا ۔
یحییٰ بن یعلی رحمتہ اللہ علیہ کہتے ہیں " اللہ کی قسم وہ جھوٹا تھا
امام عقیلی رحمتہ اللہ علیہ کہتے ہیں " سعید بن جبیر رحمتہ اللہ علیہ نے اسے جھوٹا کہا ہے
امام ابن سعد رحمتہ اللہ علیہ کہتے ہیں " وہ بہت زیادہ ضعیف تھا
امام ساجی رحمتہ اللہ علیہ لکھتے ہیں " سفیان بن عیینہ رحمتہ اللہ علیہ نے اسے جھوٹا کہا ہے
میمونی رحمتہ اللہ علیہ کہتے ہیں کہ میں نے امام احمد بن حنبل رحمتہ اللہ علیہ سے پوچھا کیا جابر جفعی جھوٹ بولتا تھا ؟ تو آپ نے فرمایا ہاں اللہ کی قسم ۔
( تہذیب التہذیب ، جلد 1 صفحہ 283 تا 286 )
حافظ ابن حجر عسقلانی رحمتہ اللہ علیہ لکھتے ہیں " یہ ضعیف اور رافضی ہے ؎
( تقریب التھذیب ، صفحہ 137 )
قارئیں محترم ! ہمارے خیال میں یہ روایت جس میں چاند اور سورج گرہن کو مہدی کی نشانی بتایا گیا کہ عمرو بن شمر نے گھڑی ہے اور " محمد بن علی " کے نام سے تھوپ دی ہے ، اور تمام علماء حدیث کا اس پر اتفاق ہے کہ " عمرو بن شمر " کا کام ہی جھوٹی روایتیں بنانا تھا ۔

چند مرزائی شبہات کا ازالہ



خود مرزا غلام قادیانی نے بڑی صراحت کے ساتھ لکھا تھا کہ " جو روایت امام بخاری( رحمتہ اللہ علیہ) کی شرط کے مخالف ہو وہ قابل قبول نہیں " ( خزائن جلد 17 صفحہ 119 تا 120 ) اسی طرح مرزا قادیانی نے یہ بھی لکھا تھا کہ مہدی کے بارے میں جس قدر احادیث ہیں سب مجروح اور مخدوش ہیں ار ایک بھی ان میں صحیح نہیں ، پھر سنن ابن ماجہ اور سنن دارقطنی کی وہ روایت جو حقیقت میں ضعیف اور ناقابل قبول ہیں کس طرح " صحیح ترین " بن گئیں ؟ ، بلکہ چاند اور سورج گرہن والی اس جھوٹی روایت کو نہایت بے شرمی کے ساتھ " حدیث رسول اللہ " لکھا گیا اور آج بھی لکھا جاتا ہے ، دوسری طرف خود جماعت مرزائیہ بھی تسلیم کرتی ہے کہ علم اصول حدیث کے مطابق یہ روایت جھوٹی اور ناقابل اعتبار ہے لیکن پھر اسے صحیح ثابت کرنے اور مرزا قادیانی کو مہدی بنانے کے لئے چند احمقانہ دلیلیں دیتی ہے ، مختصر طور پر ان شبہات کا جائزہ لیتے ہیں ۔


پہلا اعتراض کہ اس روایت میں بیان کی گئی بات کا پورا ہو جانا ثابت کرتا ہے کہ یہ روایت سچی ہے

جواب یہ ہے کہ یہ مرزائی دعویٰ ہی غلط ہے اس روایت میں بیان کی گئی بات پوری ہوئی ، کیا مرزا کا کوئی چیلا بتا سکتا ہے کہ اس روایت کے الفاظ کے مطابق رمضان کی پہلی رات کو چاند گرہن اور رمضان کے نصف میں سورج گرہن کب لگا ؟ نیز یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ یہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث نہیں بلکہ عمروبن شمر جیسے رافضی اور جھوٹے روای کی گھڑی ہوئی روایت ہے جو اس نے " محمد بن علی " کی طرف منسوب کر دی ۔

دوسرا اعتراض کہ رمضان کی پہلی رات کو چاند گرہن اور رمضان کے نصف میں سورج گرہن ہو ہی نہیں سکتا۔

جواب یہ کہ اگر رمضان کی پہلی رات کو چاند گرہن اور نصف رمضان کو سورج گرہن ہو ہی نہیں سکتا تو یہ اس بات کی دلیل ہے کہ یہ روایت جھوٹی ہے کیونکہ اس میں تو یہی ذکر ہے کہ رمضان کی پہلی رات کو چاند گرہن اور رمضان کے نصف میں سورج گرہن ہوگا ، نیز اس روایت میں دو بار یہ بیان ہوا ہے کہ ایسا گرہن جب سے زمین و آسمان بنے ہیں کبھی نہیں لگا جو اس بات کی دلیل ہے کہ اس روایت میں ایسے گرہن کی بات ہو رہی ہے جو خلاف عادت ہوگا ، اور جیسا گرہن مرزا قادیانی کی زندگی میں لگا ( یعنی رمضان کی تیرھویں رات کو چاند گرہن اور اٹھائیس رمضان کو سورج گرہن ) ایسا گرہن تو مرزا سے پہلے بھی ہزاروں بار لگ چکا ہے اور جب تک زمین و آسمان ہیں لگتا رہے گا بلکہ جیسا بیان ہوا تھا کہ " سوڈانی مہدی " کی زندگی میں بھی لگ چکا ہے ۔


تیسرا اعتراض کہ مہینے کی پہلی رات کے چاند کو " ہلال " کہتے ہیں جبکہ روایت میں " قمر " کا لفظ ہے ۔ مرزا قادیانی نے بھی یہ مغالطہ دیا ہے کہ اس روایت میں ہے کہ " يَنْخکسِفُ الْقَمَرُ لَأَوَّلِ لَيْلَةٍ مِنْ رَمَضَانَ " جس کا ترجمہ ہے کہ " رمضان کی پہلی رات کو قمر یعنی چاند گرہن ہوگا " یہاں مہینے کی سب سے پہلی رات ہو ہی نہیں سکتی کیونکہ پہلی رات کے چاند کو عربی میں " ھلال " کہتے ہیں نہ کہ " قمر " لہذا اس کا مطلب یہی ہے کہ چاند گرہن والی تین راتوں یعنی 13 ، 14 اور 15 میں سے پہلی رات کو چاند گرہن ہوگا ، چنانچہ مرزا لکھتا ہے کہ :۔" مولویت کو بدنام کرنے والو ! زرہ سوچو ! حدیث میں چاند گرہن میں قمر کا لفظ آیا ہے پس اگر یہ مقصور ہوتا کہ پہلی رات میں چاند گرہن ہوگا تو حدیث میں قمر کا لفظ نہ آتا بلکہ ہلال کا لفظ آتا کیونکہ کوئی شخص اہل لغت اور اہل ذبان میں سے پہلی رات کے چاند پر قمر کا اطلاق نہیں کرتا بلکہ وہ تین رات تک ہلال کے نام سے موسوم ہوتا ہے " ( خزائن جلد 11 صفحہ 331 ) ایک جگہ یوں لکھتا ہے :۔ " اے حضرات ! خدا سے ڈرو جبکہ حدیث میں قمر کا لفظ موجود ہے اور بالاتفاق قمر اس کو کہتے ہیں جو تین کے بعد یا سات دن کے بعد کا چاند ہوتا ہے " ( خزائن جلد 17 صفحہ 138 تا 139 )


جواب یہ کہ دراصل یہ مرزا قادیانی کی جہالت ہے کہ وہ دعویٰ کر رہا ہے کہ " قمر کا اطلاق پہلی تاریخوں کے چاند پر نہیں ہوتا بلکہ اس کا اطلاق تین یا سات دن کے بعد والے چاند پر ہوتا ہے " جبکہ حقیقت یہ ہے کہ مہینہ کی پہلی شب سے لیکر آخری شب تک کے چاند کو عربی میں قمر کہتے ہیں صرف چاند کے مختلف اوقات مختلف حالتوں اور مختلف صفات کے لحاظ سے کبھی اسی قمر کو ہلال اور کبھی بدر کہا جاتا ہے لیکن ہوتا وہ بھی قمر ہی ہے ،، آسان لفظوں میں ایسے سمجھیں کہ قمر کا اردو ترجمہ ہے " چاند " اور جس طرح اردو میں پہلی رات سے آخری رات تک کے چاند کو چاند ہی کہتے ہیں اسی طرح عربی میں پورے مہینے کے چاند کا اصلی نام " قمر " ہی ہے ، قرآن کریم میں ارشاد باری تعالیٰ ہے " وَالْقَمَرَ قَدَّرْنَاهُ مَنَازِلَ حَتَّىٰ عَادَ كَالْعُرْجُونِ الْقَدِيمِ " اور چاند ہے کہ ہم نے اس کی منزلیں ناپ تول کر مقرر کر دی ہیں یہاں تک کہ وہ جب ( ان منزلوں کے دورے سے ) سے لوٹ کر آتا ہے تو کھجور کی پرانی ٹہنی کی طرح ( پتلا ) ہو کر رہ جاتا ہے ۔ ( سورہ یٰسٓ آیت 39 )

ایک اور جگہ ارشاد ہے " هُوَ الَّذِي جَعَلَ الشَّمْسَ ضِيَاءً وَالْقَمَرَ نُورًا وَقَدَّرَهُ مَنَازِلَ لِتَعْلَمُوا عَدَدَ السِّنِينَ وَالْحِسَابَ " اور اللہ وہی ہے جس نے سورج کو سراپا روشنی بنایا اور چاند کو سراپا نور ، اور اس کے ( سفر ) کے لئے منزلیں مقرر کر دیں تاکہ تم برسوں کی گنتی اور ( مہینوں کا ) حساب معلوم کر سکو ۔ ( سورہ یونس آیت 5 ) ، ان دونوں آیات میں پورے مہینے کے چاند پر قمر کا لفظ بولا گیا ہے خواہ وہ پہلی رات کا چاند ہو یا کسی دوسری تاریخ کا ، یہی بات آئمہ لغت نے بھی لکھی ہے ، چنانچہ مشہور لغت کی کتاب " تاج العروس من جواھر القاموس " میں لکھا ہے :۔
" الهِلالُ بِالكَسْرغُرَّةُ القَمَرِ " ہلال کہتے ہیں قمر کی ابتدائی صورت کو ، آگے لکھا ہے " يُسَمَّى القَمَرُ لِلَيْلَتَيْن مِنْ أَوَّلِ الشَّهْرِ هِلَالًا " قمر کا نام مہینے کی پہلی دو راتوں تک ہلال رکھا گیا ہے ۔ ( تاج العروس من جواھر القاموس ، جلد 31 صفحہ 144 )
آپ نے دیکھا کہ صاف طور پر لکھا ہے کہ ہلال " قمر " کا ہی نام ہے ، لیکن مرزا قادیانی اپنی اس جہالت کے باوجود " الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے " والے محاورے کے مطابق علماء کو ڈانٹ رہا ہے ۔ اب قارئیں خود فیصلہ فرمائیں کہ نادان اور عقل کا اندھا کون ہے ؟ پھر اگر مرزا قادیانی کی یہ جاہلانہ منطق ایک منٹ کے لئے تسلیم بھی کر لی جائے کہ " قمر " کا طلاق مہینے کی شروع کی تین راتوں یا سات راتوں کے بعد والے چاند پر ہوتا ہے تو پھر بھی اس سے یہ نتیجہ نہیں نکلتا کہ چاند گرہن رمضان کی تیرھویں رات کو ہوگا کیونکہ اس جھوٹی روایت میں الفاظ ہیں " يَنْخَسِفُ الْقَمَرُ لَأَوَّلِ لَيْلَةٍ مِنْ رَمَضَانَ " جس کا ترجمہ ہے کہ " قمر رمضان کی پہلی رات میں گرہن ہوگا " تو مرزا کی منطق کے مطابق بھی " قمر " کی پہلی رات چوتھی یا آٹھویں شب ہے تو کیا مرزا قادیانی کی زندگی میں رمضان کی چوتھی یا آٹھویں شب کو چاند گرہن ہوا ؟ اور مرزا قادیانی نے " تَنْكَسِفُ الشَّمْسُ فِي النِّصْفِ مِنْهُ " کے بارے میں نہیں بتایا کہ " شمس" یعنی سورج کا اطلاق بھی صرف قمری مہینہ کی 27 ، 28 اور 29 تاریخ کے سورج پر ہی ہوتا ہے یا مہینہ کے نصف اور 14 اور 15 تاریخ کو نکلنے والے سورج کو بھی " شمس " ہی کہتے ہیں ؟؟

چوتھا اعتراض یہ کیا جاتا ہے کہ اگر یہ روایت جھوٹی تھی تو امام دارقطنی رحمتہ اللہ علیہ نے اپنی کتاب میں ذکر کیوں کی ؟ اور ایسا ہی اعتراض مرزا قادیانی نے بھی کیا اس روایت کے روایوں پر جرح کا جواب دیتے ہوئے ایک جگہ ہوں لکھا :۔" اگر در حقیقت بعض روای مرتبہء اعتبار سے گرے ہوئے تھے تو یہ اعتراض دارقطنی پر ہوگا کہ اس نے ایسی حدیث کو لکھ کر مسلمانوں کو کیوں دھوکہ دیا ؟ یعنی یہ حدیث اگر قابل اعتبار نہیں تھی تو دارقطنی نے اپنی صحیح میں کیوں اس کو درج کیا ؟ " ( خزائن جلد 17 صفحہ 133 )


اس کا جواب یہ ہے کہ محدثین کا کام روایات کو ان کی سندوں کے ساتھ جمع کرنا اور اس کا ذکر کرنا ہوتا ہے ، اب یہ علماء اصول حدیث اور محققین کا کام ہے کہ وہ ہر روایت کے متن اور سند کی جانچ پرکھ کریں ، محض کسی روایت کا کسی حدیث کی کتاب میں مذکور ہونا ہرگز اس روایت کے صحیح ہونے کی دلیل نہیں اور نہ اصول حدیث کا کوئی ایسا قاعدہ ہے ، پھر ہماری زیر بحث روایت ( بفرض محال اگر صحیح بھی ہو ) تو نہ کسی صحابی کا قول اور نہ ہی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان بلکہ سنن دارقطنی میں بھی صرف کسی " محمد بن علی " نام شخص کی طرف منسوب قول ہے جو حجت نہیں اور نہ ہی امام دارقطنی رحمتہ اللہ علیہ نے کہیں لکھا ہے کہ یہ روایت صحیح ہے ، نیز اگر مرزا قادیانی کی اس نرالی منطق کو تسلیم کر لیا جائے کہ چونکہ فلاں محدث نے اپنی کتاب میں فلاں روایت ذکر کی ہے لہذا یہ دلیل ہے کہ وہ روایت صحیح ہے تو پھر ہمارا سوال ہے کہ مرزا قادیانی نے خود اپنی کتب میں اسی روایات بیان کی ہیں جو جماعت مرزائیہ کے نزدیک ضعیف ہیں تو وہ کیونکر ضعیف ہوسکتی ہیں ؟ دوسری بات کہ مرزا قادیانی نے ان تمام روایات کو مجروح ، مخدوش اور غیر صحیح کیوں کہا ؟ جن کے اندر آنے والے مہدی کی علامات اور صفات کا ذکر ہے وہ بھی تو کتب حدیث میں مذکور ہیں بلکہ ان کتابوں میں جنہیں صحاح ستہ کہا جاتا ہے

مرزا قادیانی نے ایک دھوکہ اور دیا ہے " سنن دارقطنی " کو " صحیح دارقطنی " کا نام دینے کی کوشش کی ہے ۔ حالانکہ امام دارقطنی رحمتہ اللہ علیہ نے ہزگز اپنی کتاب کا نام " صحیح " نہیں رکھا ۔

آخری بات


مرزا غلام احمد قادیانی نے قاضی نذر حسین ایڈیٹر اخبار قلقل ( بجنور ۔ روہیل کھنڈ ) کے نام ایک خط لکھا تھا اس میں اس نے تحریر کیا :
" اگر میں نے اسلام کی حمایت میں وہ کام کر دکھایا جو مسیح موعود و مہدی معہود کو کرنا چاہیئے تھا تو پھر میں سچا ہوں اور اگر ایسا کچھ نہ ہوا اور میں مر گیا تو پھر سب گواہ رہیں کہ میں جھوٹا ہوں " ( مکتوبات احمد ، جلد 1 صفحہ 498 ، الحکم ، 24 جولائی 1906ء ، صفحہ 9 )

اور احادیث صحیحہ میں یہ بیان ہوا ہے کہ حضرت مہدی علیہ الرضوان جب تشریف لائیں گے تو زمین کو عدل و انصاف سے بھر دیں گے ، وہ زمین میں حکومت کریں گے اور حضرت عیسیٰ علیہ اسلام ان کے پیچھے نماز بھی پڑھیں گے ، مرزا قادیانی مر گیا لیکن زمین ظلم و ستم سے بھری تھی اور آج تک ظلم و ستم ہو رہا ہے ، مرزا قادیانی کو اپنے گاؤں قادیان میں بھی کبھی حکومت نہیں نصیب ہوئی بلکہ وہ ساری زندگی انگریز کی غلامی میں رہا اور لوگوں کو بھی انگریز کی غلامی کی یوں تلقین کرتا :۔

" میری ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ مسلمان اس سلطنت ( یعنی انگریز حکومت : ناقل ) کے سچے خیر خواہ ہوجائیں اور مہدی خونی اور مسیح خونی کی بے اصل روایتیں اور جہاد کے جوش دلانے والے مسائل جو احمقوں کے دلوں کو خراب کرتے ہیں ، ان کے دلوں سے معدوم ہوجائیں پھر کیونکر ممکن تھا کہ میں اس سلطنت کا بدخواہ ہوتا یا کوئی ناجائز باغیانہ منصوبے اپنی جماعت میں پھیلاتا ، جبکہ بیس برس تک یہی تعلیم اطاعت گورنمنٹ انگریزی کی دیتا رہا " ( خزائن جلد 15 صفحات 155 تا 156 )


اور چونکہ وہ خود عیسیٰ ابن مریم ہونے کا مدعی ہے لہذا اس کے پیچھے عیسیٰ علیہ اسلام کا نماز پڑھنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ، وہ تو ایسا مہدی تھا جس کی امامت دوسرے کرواتے تھے ، کیا اب بھی مرزا قادیانی کے جھوٹے ہونے میں کوئی شک رہ جاتا ہے ؟

 
آخری تدوین :

شفیق احمد

رکن ختم نبوت فورم
ساحل کاہلوں صاحب کا یہ مضمون ختم نبوت فورم کے ماتھے پر ایک جھومر کی طرح سجایا جائے گا کہ جس طرح اس فورم میں ان کے دو مضامین سرورق کی زینت بن چکے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مرزا قادیانی نےکرعہ کو کدعہ بنا کر اور سورج چاند کے گرہن کو دھوکا دہی سے اپنی سچائی کا محور قرار دے کر اپنی دوکانداری کو چمکانے کی بھونڈی کوشش کی جس کو ساحل کاہلوں صاحب نے احسن طریقے سے بے نقاب کیا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مرزا قادیانی کےیہ خوفناک مذہبی فراڈ اسلامی تعلیمات سے بے بہرہ اور سادہ لوح مسلمانوں کے ایمان کو سلب کرنے کے آسان نسخے ہیں۔ مکارقادیانی بھی اس حقیقت سے بخوبی آگاہ ہیں اس لیئے یہ انٹرنیٹ پر مسلمانوں کو ورغلانے کیلئے مرزا قادیانی کے ان فراڈکو بڑھا چڑھا کر پیش کر رہے ہیں ۔

 

بارک احمد منیر

رکن ختم نبوت فورم
گر حدیثِ نبویؐ نہ بھی مانیں تو یہ امام باقر ؒ جو تقریباً ۱۲۳۶سال قبل گزرے ہیں ، کی پیشگوئی توثابت ہے جو حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کے پوتے اور امام زین العابدین رحمۃ اللہ علیہ کے بیٹے تھے۔ کروڑہا شیعہ انہیں امام مانتے ہیں ان کی طرزِ روایت یہ نہ تھی کہ سلسلہ وار واقعات سناتے کہ انہوں نے فلاں سے سنا اور فلاں نے فلاں سے سنا بلکہ اہل بیتِ نبوی ﷺ میں ان کی پرورش ہوئی اور جو باتیں وہ وہاں سنتے تھے وہی بیان فرما دیتے تھے اس لئے ان کی بیان فرمودہ روایت کو دوسرے پیمانے سے نہیں پرکھا جائے گا۔ بلکہ ان بزرگ آئمہ کے مقام اور ان کی نیکی اور تقویٰ کے اعلیٰ مقام اور مرتبہ کو ملحوظ رکھتے ہوئے، جو یہ آنحضرت ؐ کی طرف منسوب کریں اسے بدرجہ اولیٰ ملحوظ رکھنا ہو گا۔
ضمناً یہ بتانا بھی ضروری ہے کہ یہ روایت حدیث کی کتاب دار قطنی میں موجود ہے ۔جسے نہ صرف یہ کہ سنّی علماء ایک پائے کی کتاب تسلیم کرتے ہیں بلکہ اس مذکورہ بالا حدیث پر کبھی کسی نے کلام نہیں کیا۔
http://www.alislam.org/library/brow...terised/22/Ruhani-Khazain-Vol-22_Page_222.png
 

شفیق احمد

رکن ختم نبوت فورم
اس روایت کے جھوٹے ہونے کی سب سے بڑی نشانی یہ ہے کہ اس میں لکھا ہے کہ یہ نشان ایک دفعہ ظہور پذیر ہو گا جبکہ یہ نشان مرزا قادیانی کی زندگی میں دو دفعہ ظاہر ہوا اور اب تک اسلامی کیلنڈر میں ساٹھ دفعہ ظہور پذیر ہو چکا ہے۔ مرزا قادیانی کا اس کو اپنی ذات سے جوڑنا اس کے سچے نہیں جھوٹے ہونے کی دلیل ہے۔۔۔۔مجھے تو حیرت ان برین واشڈ قادیانیوں پر ہوتی ہے جو آنکھوں دیکھی مکھی نگلتے ہیں۔۔۔۔
 

آصف علی0027

رکن ختم نبوت فورم
مرزا کے جھوٹا اور کذاب ہونے کی اس سے بڑی نشانی اور کیا ہو گی کہ نام ’’غلام‘‘ ہے، جب غلام ہے تو اس کی کیا حیثیت کہ آقاصلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی برابری کرے۔ لعنت بے شمار کذاب مطلق مرزا قادیانی
مرزائے قادیان پہ لعنت، دریں چہ شک ؟
 

محمود بھائی

رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
5809- عَمْرو بن شِمْر الجعفي الكوفي الشيعي أبو عبد الله [وهو عَمْرو بن أبي عمرو].
عن جعفر بن محمد وجابر الجعفي والأعمش.
روى عباس عن يحيى: ليس بشيء.
وقال الجُوزْجَاني: زائغ كذاب.
وقال ابن حبان: رافضي يشتم الصحابة، ويروي الموضوعات عن الثقات.
وَقال البُخاري: منكر الحديث.
قال يحيى: لا يكتب حديثه.
ثم قال البخاري: حدثنا حامد بن داود حَدَّثَنا أسيد بن زيد عن عَمْرو بن شمر، عَن جَابر، عَن أبي الطفيل، عَن عَلِيّ وعمار قالا: كان النبي صلى الله عليه وسلم يقنت في الفجر ويكبر يوم عرفة من صلاة الغداة ويقطع صلاة العصر آخر أيام التشريق.
وبه: عن عَمْرو عن عمران بن مسلم عن سويد بن غفلة عن بلال، عَن أبي بكر رضي الله عنه عن النبي صلى الله عليه وسلم: «لا يتوضأ من طعام أحل الله أكله».
وبه: عن سويد، عَن عَلِيّ رضي الله عنه قال: كان النبي صلى الله عليه وسلم يأمر مناديه أن يجعل أطراف أنامله عند مسامعه وأن يثوب في صلاة الفجر وصلاة العشاء إلا في سفر.
وقال النَّسَائي والدارقطني، وَغيرهما: متروك الحديث.
علي بن الجعد: حدثنا عَمْرو بن شمر أخبرنا جابر عن الشعبي عن صعصعة بن صوحان سمعت زامل بن عَمْرو الجذامي يحدث عن ذي الكلاع الحميري سمعت عمر رضي الله عنه يقول: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: إنما يبعث المقتتلون على النيات.
قال السليماني: كان عَمْرو يضع للروافض. انتهى.
وقال ابن أبي حاتم: سألت أبي عنه فقال: منكر الحديث جدا، ضعيف الحديث لا يشتغل به، تركوه. لم يزد على هذا شيئا.
وقال أبو زرعة: ضعيف الحديث.
وقال النَّسَائي في التمييز: ليس بثقة، وَلا يكتب حديثه.
وقال ابن سعد: كانت عنده أحاديث وكان ضعيفا جدا متروك الحديث.
وقال الساجي: متروك الحديث.
وقال أبو أحمد الحاكم: ليس بالقوي عندهم.
وقال الحاكم أبو عبد الله: كان كثير الموضوعات، عَن جَابر الجعفي وليس يروي تلك الموضوعات الفاحشة، عَن جَابر غيره.
وذكره العقيلي والدولابي، وَابن الجارود، وَابن شاهين في الضعفاء.
وقال أبو نعيم: يروي جابر الجعفي الموضوعات المناكير.
 

غلام مصطفی

رکن ختم نبوت فورم
اگر یہ حدیث چاند اور سورج گرہن والی غلط تھی یا راوی کمزور یا ضعیف تھے یا نبی کریمؐ پر ایک بہتان باندھا گیا تھا تو پھر مسلمان کیوں اسے ظہور مہدی کی علامات میں سے گردانتے تھے؟حوالہ جات منسلک ہیں
اگر یہ حدیث جھوٹی تھی تو جب حضرت صا حب نے مہدی ہونے کا دعوی کیا تو کیوں اس وقت کے لوگ آپ سے اس نشان کے ظہور کا مطالبہ کرنے لگے؟
دوسرا یہ کہ جو آپ نے چاند اور سورج گرہن کی ۱۸۵۱ میں تواریخ بیان کی ہیں اس کا ثبوت پیش کرنا آپ کے ذمہ ہے اور یہ ثبوت بھی پیش کرنا کہ ۱۸۵۱ میں یا اس سے پہلے مہدی سوڈانی کا مہدی ہونے کا دعوی موجود تھا کیونکہ حدیث کے الفاظ ہیں ہمارے مہدی کے لئے دو نشان ہیں اس کے لئے مہدی کا دعوی کرنا ضروری ہے۔
اتنی لمبی چوڑی بحث کا کوئی نتیجہ نہیں نکلتا صرف اتنا کیا کافی نہیں کہ مرزا صا حب بھی اس نشان کو مہدی کے نشانوں کے طور پر قبل از وقت پیش کررہے تھے اور وقت آنے پر خدا تعالیٰ نے ان نشانات کو پورا کردیا۔اور وہی لوگ جو پہلے انتظار میں تھے ان نشانات کے ظہور کے وہ بعد میں منکر ہوگئے۔
کیا آپ کو نبی کریمؐ کی بات پوری ہونے میں خوشی نہیں ہوئی یا آپ یہ چاہتے تھے کہ ہمارے پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی بات پوری نہ ہوتی
 

محمود بھائی

رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
کیا آپ کو نبی کریمؐ کی بات پوری ہونے میں خوشی نہیں ہوئی یا آپ یہ چاہتے تھے کہ ہمارے پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی بات پوری نہ ہوتی
یہ بات نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ہے ہی نہیں ۔
 

غلام مصطفی

رکن ختم نبوت فورم

یہ بات نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ہے ہی نہیں ۔
اس نشان کے پورا ہونے سے پہلے تو عام مسلمان اور علماء جیسا کہ اٹیچ مینٹس میں حوالے دیے تھے اسے نبی کریمؐ کے امام مہدی سے متعلق بیان کردہ ایک نشان اور علامت قرار دیتے تھے لیکن جبکہ یہ حضرت مرزا غلام احمد قادیانی ؑ مسیح موعود و مہدی موعود کی ذات میں پورا ہوگیا تو پھر اس کو نبی کریمؐ کی بات ماننے سے ہی انکار کردیا؟
 
Top