• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

کیا مرزائی کبھی امت اسلامیہ کا حصہ تھے؟

خادمِ اعلیٰ

رکن عملہ
ناظم
رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
73 فرقوں والی حدیث اور مرزا قادیانی کی امت کی امت مسلمہ میں شامل ہونے کی ناکام کوشش
دوستوں مرزا غلام قادیانی ابن چراغ بی بی کی امت مسلمانوں کی کتابوں سے 73 فرقوں والی حدیث پیش کرکے ایک دھوکا دیتے ہیں جس کا جواب یعنی کے پوسٹ مارٹم ہم یہاں کرتے ہیں
جامع ترمزی کی حدیث ہے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
ترجمہ : تحقیق بنی اسرائیل 72 فرقوں میں تقسیم ہو گئے تھے اور میری امت 73 فرقوں میں تقسیم ہو جائے گی ، ان میں سے ایک فرقہ کے سوا باقی تمام جہنم میں جائیں گے ، صحابہ رضی اللہ عنہم نے پوچھا اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وسلم ) (جہنم سے نجات پانے والا ) فرقہ کون سا ہو گا ؟ تو اپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو (فرقہ ) میری اور میرے صحابہ کی سنت (راہ ) پر ہو گا
اس حدیث میں دو باتیں قابل توجہ ہیں :
( 1 ) میری امت تہتر ( 73 ) فرقوں میں تقسیم ہو گی
( 2 ) تہترواں فرقہ یعنی نجات پانے والا فرقہ اس کی شناخت یہ ہو گی کے وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اور صحابہ رضی اللہ عنہم کے راستے پر ہو گا

چلیں دیکھتے ہیں کے کیا اس حدیث کی دونوں باتوں کی روشنی میں مرزائی (غلمدی ) گروہ کی کیا حثییت بنتی ہے ؟
اس وقت دنیا میں کچھ امتیں ماجود ہیں جو اپنا تعلق آسمانی کتابوں اور جن پر وہ کتابیں نازل ہوئیں ان سے بتاتی ہیں اور ہر ایک امت کی اپنی ایک علیحدہ پہچان ہے ، یہودی ایک امت ہے اس کی پہچان ہے کہ وہ موسیٰ علیہ اسلام کو اللہ کا نبی ورسول مانتی ہیں ، عیسائیوں کی الگ پہچان ہے وہ موسیٰ علیہ اسلام کو اللہ کا برحق نبی مانتے ہیں اور اس کے بعد عیسیٰ علیہ اسلام کو بھی اللہ کا نبی مانتے ہیں ، موسیٰ علیہ اسلام سے لیکر عیسیٰ علیہ اسلام کو نبی ماننے سے یہودی امت سے کٹ کر الگ امت عیسائی کہلائی ، انکا یہودیت سے کوئی تعلق نہ رہا
ایسے ہی ایک امت جو حضرت موسیٰ علیہ اسلام ، عیسیٰ علیہ اسلام کو سچا نبی مانتے ہیں مگر انکے بعد ایسی ہی ایک ذات اقداس کو اللہ کا نبی ورسول مانتے ہیں اور اس ذات اقداس کا نام نامی محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہے ، جن جن حضرات نے حضرت موسیٰ وعیسیٰ علیھما اسلام کے بعد آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو نبی ورسول مان لیا وہ نہ یہودی رہے نہ عیسائی بلکہ ان دونوں امتوں سے کٹ کر ایک الگ امت کہلائی جسے امت مسلمہ یا مسلمان کہتے ہیں

نبی جدا تو امت بھی جدا جیسے امت بنتی ہے نبی سے ، وایسے امت بدلتی ہے نبی سے ، خود مرزا غلام قادیانی نے کہا ہے :
" جو شخص نبوت کا دعویٰ کرے اس کے لئے ضروری ہے کہ وہ ایک امت بناوے جو اس کو نبی سمجھے " (خزائن جلد 5 صفحہ 344 )
اور اس بات سے کوئی مرزائی ، قادیانی ، غلمدی انکار نہیں کر سکتا کہ وہ مرزا غلام قادیانی کو نبی ورسول مانتے ہیں مرزا غلام قادیانی خود کہتا ہے کہ " ہمارا دعویٰ ہے کہ ہم نبی اور رسول ہیں " ( اخبار بدر قادیان ، 5 مارچ 1908 صفحہ 2 ) اور ایک اور جگہ پر لکھتا ہے کہ " سچا خدا وہی ہے جس نے قادیان میں اپنا رسول بیجھا " ( خزائن جلد 18 صفحہ 231 )
تو جب قادیانیوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد مرزا غلام قادیانی کو نبی اور رسول مان لیا تو نبی بدلنے سے امت خودبخود بدل گئی ، وہ مرزا غلام قادیانی کو نبی مانتے ہی امت محمدیہ میں نہ رہے تو پھر امت محمدیہ کا 73 تہترواں فرقہ کیسے ہو گئے ؟؟؟
یہ مرزائی مربیوں کی دھوکا بازی ہے کہ وہ قادیانیوں کو امت مسلمہ کا حصہ قرار دیتے ہیں لیکن حقیقت میں ان کا امت مسلمہ سے کوئی تعلق نہیں..
حدیث میں قابل توجہ دوسری بات کہ " ما انا علیه واصحابی " (کہ نجات پانے والا فرقہ وہ ہو گا ) جو میرے اور میرے صحابہ کے راستے پر ہو گا " تو آئیں دیکھتے ہیں کہ نبوت کا متعلق آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ رضی اللہ عنہا کا کیا راستہ تھا ؟؟
آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم سے اللہ نے اپ کی نبوت کے متعلق ان لفظوں میں اعلان کروایا :
" قل یا ایھاالناس انی رسول اللہ الیکم جمیا " (سورۂ الاعراف ،158 ) اے نبی (صلی اللہ علیہ وسلم ) اپ کہہ دیجئے کہ اے لوگوں میں تم سب کی طرف اللہ کا رسول ہوں
اسی طرح اپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی فرمایا :
" ارسلت الی الخلق کافۃ وختم بیی النبیوں " (صحیح مسلم ، کتاب المساجد ) میں تمام مخلوق کی طرف بیجھا گیا ہوں اور مجھ پر انبیاء ختم کر دیے گئے
اسکے علاوہ ایک اور صحیح حدیث ہے کہ اپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
" ان الرسالة والنبوۃ قد انقطعت فلا رسول بعدی ولا نبی " ( مسند احمد ، ترمزی ، مستدرک حاکم ، ابن اب شیبہ وغیرہ ) بے شک نبوت ورسالت منقطع ہو گئی ، اب میرے بعد نہ کوئی رسول بنے گا اور نہ کوئی نبی
اسکے علاوہ بیسوں احادیث ہیں کہ اپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کوئی نبی نہیں جس کو نبوت ملے اور صحابہ رسول اللہ رضی اللہ عنہم کا راستہ بھی یہی ہے کہ اپ صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے آخری نبی ہیں اور بیسوں روایت کتب احادیث وتفسیر میں ماجود ہیں اور اسی وجہ سے مسلیمہ کذاب کے ساتھہ یمامہ میں جنگ ہوئی اور کثیر تعداد میں صحابہ رضی اللہ عنہم اس میں شہید ہوۓ حالانکہ مسلیمہ کذاب نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت سے انکار نہیں کیا تھا بلکہ وہ اذان میں " اشھد ان محمدا رسول اللہ " بھی کہلواتا تھا ، ایسے ہی جن بدبخت افراد نے نبوت کا دعویٰ کیا امت کے افراد نے ان کو تہ تیغ کیا ، کسی ایک صحابی سے قطعاََ اشارہ نہیں ملتا کہ اپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کوئی نئی نبوت کے قائل ہوں ( اور ظلی بروزی نبوت مرزا کی ایجاد نبوت کا تو اصلی نبوت کے ساتھہ تو کوئی تعلق نہیں ، کیونکہ نبوت کی یہ قسم نہ تو قران میں نہ احادیث میں نہ پرانی کتب میں اور نہ ہی مرزا سے پہلے کہیں پائی گئی اور نہ سنی گئی ) تو اپ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کا راستہ نبوت سے متعلق بلکل واضح اور دو ٹوک ہے کہ اپ صلی اللہ علیہ وسلم اللہ تعالیٰ کے آخری نبی ہیں اپ کے بعد کسی کو نبوت نہیں ملے گی ، ہاں کئی بدقسمت ہونگے جو گمان کریں گے کے وہ نبی ہیں مگر وہ جھوٹے ہونگے اس اعتبار سے بھی قادیانی اس حدیث کے مصداق نہیں کیونکہ قادیانی ٹولہ اللہ کے نبی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور اپ کے صحابہ رضی اللہ عنہم کے راستے پر نہیں بلکہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد مرزا غلام قادیانی کو نبی اور رسول مانتے ہیں تو 73 فرقوں والی حدیث کے بلکل الٹ ہو کر کیسے اپنے اپ کو اس حدیث کا مصداق قرار دیتے ہیں ؟؟؟ حالانکہ امت محمدیہ کا اس پر اتفاق ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد جو بھی نبوت کا دعویٰ کرے گا جھوٹا ہے کافر ہے
 

مبشر شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
پراجیکٹ ممبر
تو جب قادیانیوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد مرزا غلام قادیانی کو نبی اور رسول مان لیا تو نبی بدلنے سے امت خودبخود بدل گئی ، وہ مرزا غلام قادیانی کو نبی مانتے ہی امت محمدیہ میں نہ رہے تو پھر امت محمدیہ کا 73 تہترواں فرقہ کیسے ہو گئے ؟؟؟
یہی بات تو ان قادیانیوں کو سمجھ نہیں آتی کے ان کے مرزا صاحب اپنے آپ کو ساری زندگی نبی منوانے میں گزری اور نبی کی امت الگ ہوتی ہے جب ایسا ہے تو مزائیت کا امت اسلام سے کوئی تعلق واسطہ نہ رہا اور جب ان کی امت الگ ہو گئی تو ان کو اپنے تہتر فرقے پورے کرنے چاہیں اور ان میں سے کسی ایک کو جنت کا سزاوار ماننا چاہیے میرے خیال میں تو ان کے تہتر فرقوں سے زیادہ تو اب بھی وجود میں آچکے ہیں آگے دیکھیں کھیں تہتر سو نہ بن جائیں
 
Top