• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

کیا یہ ذلالت کی انتہا نہیں؟؟؟

شفیق احمد

رکن ختم نبوت فورم
کیا یہ ذلالت کی انتہا نہیں؟؟؟

شریف لوگوں کی ایک بستی میں کسی چور نے رہائش اختیار کر لی، لوگ اس چور کو نفرت کی نگاہ سے دیکھتے اور اس سے زیادہ بات چیت سے بھی پرہیز کرتے۔ چور نے اپنی انفرادیت کو ختم کرنے کیلئے بستی کے کچھ معززین کے متعلق یہ افواہ پھیلا دی کہ یہ لوگ بھی چور ہیں ۔ جھوٹے نبیوں نےبھی چور والا فارمولا اپنایا اور اپنی گندگی محدثین ،مفسرین اور اماموں پر تھوپنے کی ناکام کوشش کی اور یہ شور مچا دیا کہ یہ کبار ہستیاں بھی آپﷺ کے بعد نبوت کے اجراء کو مانتی تھیں ، حالانکہ تاریخ شاھد ہے کہ جب بھی کسی مردود نے نبوت کا دعوی کیا تو تمام ملت اسلامیہ نے اس کو جھوٹا ثابت کیا ۔ قادیانی/ مرزائی بھی اپنے جھوٹے نبی مرزا قادیانی کو سچا ثابت کرنے کیلئے چور والا حربہ استعمال کرتے ہیں۔

ان ظالم قادیانیوں نے کئی عظیم ہستیوں پر یہ تہمت لگائی ۔ انٹرنیٹ کے حوالے سے میں عظیم امام حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی ؒ کا تذکرہ یہاں کروں گا جن کی تحریروں کو توڑ موڑ کر قادیانیوں نے ثابت کرنے کی کوشش کی کہ امام موصوف آپﷺ کے بعد نبوت کے اجراء کو تسلیم کرتے تھے، لعنت اللہ علی الکاذیبین ۔۔۔۔ انٹرنیٹ پر حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی ؒ کی مشہور زمانہ تصنیف حجة الله البالغہ اپلوڈ ہے جس میں امام موصوف نے کئی مقامات پر عقیدہ ختم نبوت کو صراحت سے پیش کیا ہے۔ آپ فرماتے ہیں ""پس ہر قسم کی نبوت نبی کریمﷺ پر ختم ہو گئی"" (حجة الله البالغہ جلد2صفحہ 212)

جھوٹے نبی مرزا قادیانی نے غیر تشریعی، ضلی و بروزی نبوت کا شوشہ چھوڑ کر لوگوں کو دھوکا اور فریب دینے کی کوشش کی، حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی ؒ کے مندرجہ بالا فرمان سے یہ بھی ثابت ہوا کہ مرزا قادیانی کی یہ تقسیم بھی اس کے جھوٹے ہونے کی نشانی ہے۔ قرآن پاک میں اللہ کا فرمان ہے کہ جب بھی کوئی فاسق خبر لے کر آئے تو پہلے اس خبر کی تصدیق کر لیا کرو۔۔۔۔ مسلمانوں سے گذارش ہے کہ اگر کوئی قادیانی کسی بھی مقتدر ہستی کے حوالے سے کوئی فضول گوئی کرے تو سمجھ لیں کہ یہ ان لوگوں کی چالبازی اور مکاری ہے کیونکہ یہ کذاب اپنے باطل مذہب کو دیانتداری اور حق گوئی سے سچا ثابت کر ہی نہیں سکتے۔
 
مدیر کی آخری تدوین :
Top