• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

: ✍ اس راہ کو کیانام دو ں؟؟؟

در صدف ایمان

رکن ختم نبوت فورم
تحریر در صدف ایمان

مغرب کا وقت قریب تھا فیسبک پر سناٹا چاہنے لگا تو اسے معلوم ہوگیا افطار کا وقت قریب ہے اس کا دل اچاٹ ہوگیا ....موبائل رکھ کر ٹی وی آ ن کرلیا ...ہر طرف وہ سنگرز ،اینکر ز دین سکھاتے نظر آے جو سال بھر ناچتے تھے ..یا .اس کام کے لئے لوگوں کو بلاتے تھے ..آج مہزب بن کر مذہب سکھا رہے تھے ..اففف ..ان لوگوں کی منافقت ...یہ سوچ کر سوئچ آ ف کردیا .....
ہر جگہ منافقت کیوں ہے ؟؟؟؟؟
یہ سوچ ذہن میں آئی ..تنگ آ کر صوفے کی پشت پر سر ٹکا دیا ..مختلف .خیالات آرہے تھے ...منافقت ،یہ منافق تو میں بھی منافق ہوئی نہ ؟؟؟؟
آج تک ہر فارم میں مذہب کے ا سپیس میں ...اسلام لکھتی آئی ہوں ....کیسی مسلمان ہوں ....کیا مقصد ہے زندگی کا ؟؟؟؟
نہ حلیہ اسلامی نہ اطوار مسلمانہ ...کیوں اتنی بے سکون ہوں ...اسلام سے دور ہوں کیا اس لئے ؟؟؟؟کیا مقصد ہے میری زندگی کا ...؟؟؟سوشل میڈیا ؟دن بھر سیلفز لینا .اور اپلوڈ کر کے نا محرم سے تعریفیں سمیٹنا .....لڑکو ں سے چیٹ کرنا ...بس یہی مقصد ہے کیا ؟؟؟؟اور معلوم بھی نہیں ہوا کب آنکھو ں سے آنسو بہنے لگے ...اور ایک سوال ذہن میں گونجنے لگا کیا مقصد ہے ...کس لئے ہےیہ زندگی ....جواب نہیں ملا بے بسی کی کیفیت تھی ...رو رہی تھی.... بلک رہی تھی.... تڑپ رہی تھی ...پر جواب نہیں تھا ...اسی کیفیت میں ندا کے لبوں نے ندا ....کی

یا اللّه ..یا اللّه میں کیا کروں ...کیا مقصد ہے میرا ...کس لئے ہے میری زندگی ...یا اللّه .یا الله لبوں سے جاری تھا ...شا ید اس لفظ کی چا شنی تھی جو دل پر اثر انداز ہوئی ....
ندا نے ہدایت کی طرف قدم بڑھاے ..وضو کیا ...بلند مرتبہ کتاب کھول لی جس میں سکون بھی ہے اور ہدایت بھی .ہر سوال کا جواب بھی ..ہر درد کی دوا بھی
..کتاب کھولی ....اور آنکھوں .نے .. ..

پڑ ھا .....

الم یان للذ ین امنو ا ان تخشع قلوبھم لذ کر اللّه

کیا ایمان والوں کو ابھی وہ وقت نہ آیا کےان کے دل جھک جایں اللّه کی یاد میں ......

(حدید 27)

الله کیا میں ایمان والی نہیں ..؟؟؟؟میں مسلمان ہوں اللّه تو کیوں رہی غفلت میں اب تک .....اللّه ...اللّه ....اللّه ...میں کیوں چلی گئی اس راستے جو میرا نہیں تھا .....جو مسلم عورت کا نہ تھا .....یا اللّه کیوں پڑ ی رہی میں غفلت میں ....اے رب ...یا رب ...یا اللّه .......
...ان آنسوؤں سے وہ اپنے دل کا زنگ صاف کرتی رہی ...یہاں تک کے لبوں سے یہ الفاظ ادا ہوے
اللّه میں ایمان والی ہوں ....اللّه ایمان والے جھکتے ہیں اللّه کی یاد میں ...اور اے میرے رب میں جھکتی ہوں ...ترے در پر ....تیری یاد میں .....
میں توبہ کرتی ہوں مولا
میں توبہ کرتی ہوں .... اپنی ہر خطا سے ....اپنے ہر گناہ سے ......اپنی ہر کوتاہی سے ...اپنی ہر منافقت سے ......میں سپرد کرتی ہوں اپنا اپ اسلام کے ....میں جھکتی ہوں یا رب ..میں جھکتی ہوں....
 
Top