• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

29 تا 32 اقوال: محمدی بیگم کارشتہ لینے کے لیے ان کے خاندان کو لالچ و دھمکیاں

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
محمدی بیگم کارشتہ لینے کے لیے ان کے خاندان کو لالچ و دھمکیاں

ابوعبیدہ: مرزاقادیانی! محمدی بیگم کے بزرگ تو بہت ہی پکے مسلمان نظر آتے ہیں۔ ضروری تھا کہ وہ آپ جیسے بزرگ بلکہ نبی کو محمدی بیگم کا رشتہ بڑی خوشی سے دے دیتے۔ کیونکہ آپ سے بڑھ کر انہیں اور کون خدمت گزار مل سکتا تھا۔ کچھ آپ نے اور بھی لالچ وغیرہ دیا یا صرف ۴،۵ ہزار روپے کی زمین ہی دے کر محمدی بیگم کا رشتہ لیتے تھے؟
قول:۲۹… بصورت الہام: ’’اﷲتعالیٰ نے مجھ پر وحی نازل کی… کہ احمد بیگ کو کہہ دے کہ پہلے وہ تمہیں دامادی میں قبول کرے… (تو ان کو) کہہ دے کہ مجھے اس زمین کے ہبہ کرنے کا حکم مل گیا ہے۔ جس کے تم خواہشمند ہو۔ بلکہ اس کے ساتھ اور زمین بھی دی جائے گی اور دیگر مزید احسانات تم پر کئے جائیں گے۔ بشرطیکہ تم اپنی بڑی لڑکی (محمدی بیگم) کا مجھ سے نکاح کر دو۔ میرے اور تمہارے درمیان یہی عہد ہے۔ اگر تم مان لو گے تو میں بھی تسلیم کر لوں گا۔‘‘
(آئینہ کمالات اسلام ص۵۷۲، خزائن ج۵ ص۵۷۲،۵۷۳)
قول:۳۰… ’’اے عزیز (احمد بیگ) سنئے! آپ کو کیا ہوگیا ہے کہ آپ میری سنجیدہ بات کو لغو سمجھتے ہیں اور میرے کھرے کو کھوٹا خیال کرتے ہیں۔ بخدا… آپ انشاء اﷲ مجھے احسان کرنے والوں میں سے پائیں گے اورمیں یہ عہد استوار کے ساتھ لکھ رہا ہوں کہ اگر آپ نے میرے خاندان کے خلاف مرضی میری بات کو مان لیا۔ (یعنی محمدی بیگم مجھے دے دی) تو میں اپنی زمین اور باغ میں آپ کو حصہ دوں گا… اگر آپ نے میرا قول اور میرا بیان مان لیا تو مجھ پر مہربانی اور احسان اور میرے ساتھ نیکی ہوگی۔ میں آپ کا شکر گزار ہوں گا… آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ آپ کی لڑکی (محمدی بیگم) کو اپنی زمین اور مملوکات کا ایک تہائی حصہ دوں گا اور میں سچ کہتا ہوں کہ اس میں جو کچھ مانگیں گے آپ کو دوں گا… آپ میرے اس خط کو اپنے صندوق میں محفوظ رکھئے۔ یہ خط بڑے سچے اور امین کی طرف سے ہے۔‘‘
(آئینہ کمالات اسلام ص۵۷۳،۵۷۴، خزائن ج۵ ص۵۷۴،۵۷۵)
ابوعبیدہ: جناب یہ سلوک تو صرف آپ کی طرف سے محمدی بیگم کے باپ کے ساتھ تھا۔ جسے آپ کا خسر بننا تھا یا محمدی بیگم کے ساتھ تھا۔ جو آپ کی بیوی بننی تھی۔ رشتہ لینے کے لئے تو دیگر متعلقین کی بھی چاپلوسی اور خدمت کرنی پڑتی ہے۔ مثلاً محمدی بیگم کے پھوپھا یا اس کی پھوپھی زاد ہمشیرہ عزت بی بی کے ساتھ کسی اچھے سلوک کا وعدہ کیا ہوتا۔ شاید اس طرح سے یہ لوگ مرزااحمد بیگ کو سمجھا لیتے۔
مرزاقادیانی: ماسٹر صاحب! کیا پوچھتے ہو۔ میرا قول ۲۸ دیکھو۔ محمدی بیگم کی خاطر اس کے پھوپھا کی کتنی چاپلوسی کی ہے۔ پھر میں نے اس شخص کو مندرجہ ذیل عہد استوار بھی لکھا۔
قول:۳۱… ’’اگر آپ میرے لئے احمد بیگ سے مقابلہ کرو گے اور یہ ارادہ اس کا بند کرادو گے۔ (یعنی محمدی بیگم کا نکاح صوبیدار میجر سلطان محمد آف پٹی سے رکوا کر میرے ساتھ کرادو گے۔ ناقل) تو میں بدل وجان حاضر ہوں اور فضل احمد (جو مکتوب الیہ کا داماد تھا۔ ناقل) کو جواب میرے قبضہ میں ہے۔ ہر طرح سے درست کر کے آپ کی لڑکی (عزت بی بی جو محمدی بیگم کی پھوپھی زاد بہن تھی) کی آبادی کے لئے کوشش کروں گا اور میرا مال ان کا مال ہوگا۔‘‘
(خط مرزاقادیانی بنام مرزاعلی شیر بیگ از لدھیانہ اقبال گنج مورخہ ۲؍مئی ۱۸۹۱ء، از کلمہ فضل رحمانی ص۱۲۶)
ابوعبیدہ: ایسے موقعہ پر آپ کو مناسب تھا کہ محمدی بیگم کی پھوپھی کو خود بھی ایک عاجزانہ خط لکھتے اور عزت بی بی سے بھی خط لکھواتے۔ اس سے اور بھی اچھا اثر پڑتا۔ کچھ قدرے دھمکی بھی دی ہوتی۔ مثلاً کسی کی موت کی پیش گوئی فرمادیتے۔ عزت بی بی کو طلاق اور تباہی کا ڈراوا دیتے۔ یہ باتیں ضعیف الاعتقاد لوگوں کو جلد قابو میں لے آتی ہیں۔
مرزاقادیانی: ماسٹر صاحب! یہ سب کچھ کیا۔ جیسا کہ میرے مندرجہ ذیل مکتوبات سے ظاہر ہے۔ مگر وہ بہت ہی پکے عقیدہ کے آدمی نکلے اور مجھے میرے الہامی دعویٰ میں ہمیشہ جھوٹا ہی سمجھتے رہے۔ سنئے میری دھمکیاں۔
قول:۳۲… محمدی بیگم کو دھمکی: ’’اگر (احمد بیگ نے) اس نکاح (محمدی بیگم کو مرزاقادیانی کے ساتھ بیاہ دینے) سے انحراف کیا تو اس لڑکی کا انجام نہایت ہی براہوگا۔‘‘
۲… محمدی بیگم کے والد کو دھمکی: ’’والد اس دختر کا تین سال کے اندر فوت ہوجائے گا۔‘‘
۳… محمدی بیگم کے خاوند بننے والے کو دھمکی: ’’جس کسی دوسرے شخص سے بیاہی جائے گی وہ روز نکاح سے اڑھائی سال تک فوت ہو جائے گی۔‘‘
(تبلیغ رسالت ج۱ ص۱۱۸، مجموعہ اشتہارات ج۱ ص۱۵۸، آئینہ کمالات اسلام ص۵۷۲، خزائن ج۵ ص ایضاً)
 
Top