• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

CorelDRAW استعمال کرتے ہوئے Logo تیار کریں

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
CorelDRAW استعمال کرتے ہوئے Logo تیار کریں

Logo یعنی کسی ادارے، تنظیم، کاروبار یا شخصیت کی تشہیری علامت تیار کرنا ایک فن ہے، جس کے لیے نہ صرف ٹولز (سافٹ ویئرز وغیرہ) پر مہارت ضروری ہے بلکہ تخلیقی صلاحیت بھی درکار ہے۔ بڑے اداروں اور کمپنیوں کے لوگوز بہت سی مشاورت اور عرق ریزی کے بعد تیار ہوتے ہیں۔ لیکن ہر تنظیم، ادارے، محکمے یا کمپنی کو پیچیدہ لوگو کی ضرورت نہیں ہوتی۔ آپ نے بے شمار ایسے لوگوز دیکھے ہوں گے جن میں دائرے کی شکل میں الفاظ لکھے گئے ہوتے ہیں، اور پھر دائرے کے اندر ایسی علامت (Symbol) استعمال کی گئی ہوتی ہے جو اس ادارے یا تنظیم کی عکاسی کرتی ہو۔ چنانچہ ایسا لوگو تیار کرنا آسان بھی ہوتا ہے اور مختلف رنگوں کی آمیزش سے ایسے لوگو کو منفرد بھی بنایا جا سکتا ہے۔
تشہیری علامات کے لیے عموماً‌ دو لفظ استعمال کیے جاتے ہیں، ایک Logo اور دوسرا Monogram۔ ان دونوں میں فرق یہ بتایا جاتا ہے کہ لوگو کسی گرافک یا سیمبل وغیرہ پر مشتمل ہوتا ہےجس میں لکھائی بھی شامل ہو سکتی ہے۔ جبکہ مونوگرام وہ ہوتا ہے جسے بنانے کے لیے چند حروف کو توڑ موڑ کر کسی علامت کی شکل دی گئی ہو۔
اس ٹٹوریل میں اسکول کے لیے ایک سادہ سا لوگو بنایا جائے گا جو دائرے کی شکل میں ہوگا، اور اس میں دو علامات (Symbols) استعمال کی جائیں گی۔ ان میں سے ایک علامت کتاب ہے جبکہ دوسری علامت خطاطی کا ایک نمونہ ہے۔ آئیں مرحلہ وار لوگو کی تیاری کا یہ عمل دیکھتے ہیں:
Zoom ٹول کی مدد سے صفحہ کا وہ حصہ سلیکٹ کر کے قریب لائیں جسے آپ لوگو بنانے کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔
1.png
ٹول بار سے Ellipse ٹول منتخب کریں۔ پھر کی بورڈ پر Ctrl بٹن دبا کر رکھیں اور ماؤس کی مدد سے دو گول دائرے بنائیں، ایک بڑا اور ایک چھوٹا۔ Ctrl بٹن دبانے سے دائرہ بالکل گول بنتا ہے، یعنی دائرے کی چوڑائی اور اونچائی ایک جیسی ہوتی ہے۔
2.png
اگر آپ آبجیکٹس پر بہتر طور پر کام کرنے کے لیے انہیں قریب یا دور کرنا چاہیں تو اوپر ٹول بار پر موجود ڈراپ ڈاؤن مینیو کی مدد سے ایسا کر سکتے ہیں۔
3.png
دونوں دائروں کو ایک دوسرے کے بالکل درمیان میں لانے کے لیے درج ذیل کام کریں:
  1. ٹول بار سے Pick ٹول منتخب کریں۔
  2. پہلے ایک دائرے پر کلک کر کے اسے سلیکٹ کریں۔
  3. پھر کی بورڈ پر Shift بٹن دبا کر دوسرے دائرے پر کلک کر کے اسے سلیکٹ کریں۔
  4. پراپرٹی پر موجود Align and Distribute آپشن منتخب کریں۔ یا متبادل کے طور پر Arrange مینیو سے یہ آپشن منتخب کیا جا سکتا ہے۔
4.png
اس ڈائیلاگ باکس کی مدد سے دونوں دائروں کو عمودی (Vertically) اور افقی (Horizontally) دونوں لحاظ سے درمیان میں لانے کے لیے چیک باکسز منتخب کرکے Apply بٹن پر کلک کر دیں۔
5.png
اس وقت دونوں دائرے ہماری سلیکشن میں ہیں۔ پراپرٹی بار پر موجود Combine آپشن منتخب کریں، اس سے یہ ہوگا کہ یہ دونوں دائرے مل کر ایک آبجیکٹ کی شکل اختیار کرلیں گے۔ اب رنگوں کے خانوں سے اپنی مرضی کا رنگ منتخب کریں۔
6.png
آپ دیکھ رہے ہیں کہ دائروں کے اندر اور باہر سیاہ رنگ کی باریک لکیریں (Outlines) ہیں۔ ان لکیروں کی موٹائی اور رنگ بدلنے کے لیے نیچے موجود آؤٹ لائن کے آپشن پر ڈبل کلک کریں۔ اس سے ایک ڈائیلاگ باکس کھل جائے گا جس کی مدد سے آؤٹ لائنز کی موٹائی اور رنگ بدلے جا سکتے ہیں۔
7.png
Text ٹول کی مدد سے اسکول اور شہر کے نام الگ الگ لکھیں۔ پراپرٹی بار میں موجود فونٹ اور سائز وغیرہ آپ حسب ضرورت مقرر کر سکتے ہیں۔
8.png
اسکول کا نام ہم دائرے کے اوپر والے حصے میں گولائی کی شکل میں لانا چاہتے ہیں، اس کے لیے درج ذیل کام کریں:
  1. Pick ٹول منتخب کریں۔
  2. اسکول کے نام پر کلک کر کے اسے سلیکٹ کریں۔
  3. کی بورڈ پر Shift بٹن دبا کر رکھیں، اب دائرے پر کلک کر کے اسے سلیکٹ کریں۔
  4. Text مینیو سے Fit Text To Path آپشن منتخب کریں۔ اس سے لکھائی دائرے کے اوپر والے حصے پر آکر گولائی کی شکل اختیار کر لے گی
9.png
پراپرٹی بار پر موجود Distance from Path آپشن کے ذریعے دائرے کے اندر لکھائی کی پوزیشن سیٹ کریں۔
10.png

(جاری ہے)
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
بقیہ :CorelDRAW استعمال کرتے ہوئے Logo تیار کریں

پہلے صفحہ کی کسی خالی جگہ پر کلک کریں تاکہ کوئی بھی آبجیکٹ سلیکشن میں نہ رہے۔ اب ہم شہر کا نام بھی دائرے کے نیچے والے حصے میں لانا چاہتے ہیں، لیکن شہر کے نام کی گولائی اسکول کے نام کی گولائی سے مختلف ہوگی۔ اس کا طریقہ کار بھی وہی ہے، پہلے شہر کا نام سلیکٹ کریں، پھر کی بورڈ پر Shift بٹن دبا کر دائرہ سلیکٹ کریں، اور پھر Text مینیو سے Fit Text To Path کا آپشن منتخب کریں۔ اس کے بعد درج ذیل کام کریں:
  1. Mirror Vertically آپشن کے ذریعے لکھائی کا رخ اوپر سے نیچے کی طرف کریں۔
  2. Mirror Horizontally آپشن کے ذریعے لکھائی کا رخ بائیں سے دائیں کریں۔
  3. Horizontal Offset آپشن کی مدد سے لکھائی کو گھما کر دائرے کے نیچے لائیں۔
  4. Distance from Path آپشن کے ذریعے لکھائی کو دائرے کے اندر لائیں۔
11.png
لوگو کا ایک مرحلہ مکمل ہوگیا ہے۔ اب ہمیں دو علامات (Symbols) چاہئیں جو ان دائروں کے اندر سیٹ کی جائیں گی۔ انٹرنیٹ پر بہت سی ویب سائیٹس موجود ہیں جو علامات (Cliparts) وغیرہ بلا معاوضہ فراہم کرتی ہیں۔ لیکن ایسے کلپ آرٹس حاصل کرتے وقت کوشش کریں کہ ان کی فائل کا فارمیٹ PNG ہو جس کی بیک گراؤنڈ کسی رنگ کے بغیر (Transparent) ہو۔ فی الوقت درج ذیل اسکرین شاٹ کے مطابق گوگل کی مدد سے خطاطی کا ایک نمونہ حاصل کیا جا رہا ہے۔
12.png
جب آپ کے مطلوبہ سیمبلز یا تصاویر حاصل ہو جائیں تو کورل ڈرا کے فائل مینیو کی مدد سے Import کیے جا سکتے ہیں۔ یا متبادل کے طور پر آپ یہ کر سکتے ہیں کہ ونڈوز میں مطلوبہ تصویر کی فائل پر ماؤس کے دائیں بٹن سے کلک کرکے Copy کریں اور پھر کورل ڈرا میں اسے Paste کر دیں۔
13.png
سیمبل کا سائز تبدیل کرنے کے لیے پہلے اسے Pick ٹول کی مدد سے سلیکٹ کریں، پھر ماؤس کے ساتھ کسی بھی کنارے سے پکڑ کر چھوٹا کرلیں۔ اب ماؤس کی مدد سے یہ سیمبل دائرے کے اندر سیٹ کر دیں۔
14.png
درج ذیل تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ہم نے مختصر وقت میں ایک سادہ لیکن با مقصد لوگو تیار کر لیا ہے۔
15.png
 

مبشر شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
پراجیکٹ ممبر
بہت اعلیٰ ماشا اللہ ایک کام کیا کریں جب بھی کوئی ختم نبوت فورم کے لیے اردو پیکچر ٹیٹوریل ترتیب دیں تو ہر سکین میں فورم کے لوگو کا واٹر مارک لگائیں تو کہ ہمارا تیار کرتا اردو ٹیٹوریل کاپی رائٹ قانون پر لاگو ہو سکے
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
اچھا جی جیسے آپ کا حکم ۔ محترم منتظم اعلی صاحب ایک بار وہ لوگو یہاں پر لگا دیں میرے پاس فورس والا ہے فورم والا نہیں ہے
 
Top