• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

"احتساب قادیانیت" کی ساٹھ (60) جلدیں اب گھر بیٹھے بلکل فری حاصل کریں

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
"احتساب قادیانیت" کی ساٹھ (60) جلدیں اب گھر بیٹھے بلکل فری حاصل کریں

عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کو یہ شرف حاصل ہے کہ قدیم و جدید رد قادیانیت کی کتب کو "احتساب قادیانیت" کے عنوان سے 60 (ساٹھ) جلدوں میں شاندار طریقہ سے شائع کرنے کا ایک ریکارڈ قائم کیا ہے۔ جس پر رب کریم کا جتنا بھی شکر ادا کیا جائے کم ہے۔ حضرت مولانا اللہ وسایا صاحب دامت برکاتہم العالیہ کی خواہش تھی کہ تمام مکاتب فکر کے علماء کریم ، دانشور، صحافی، مشائخ و دیگر شعبوں کے چیدہ حضرات نے جو کچھ بھی ردقادیانیت کے موضوع پر تحریر کیا ہے ان کو ایک "حسین گلدستہ" کی شکل میں جمع کر دیا جائے تاکہ آنے والی نسل کے لئے محفوظ ہو جائے۔ اس پر حضرت مولانا خواجہ خان محمد نوراللہ مرقدہ، حضرت مولانا یوسف لدھیانوی شہید رحمۃُ اللہ علیہ، حضرت مولانا عزیزالرحمٰن صاحب مدظلہ نے خوشی اور انبساط کا اظہار کے ساتھ ساتھ اجازت اور دعائے خیر سے نوازا۔ احتساب قادیانیت کی خاص بات یہ ہے کہ منکرین حدیث کی رد قادیانیت پر مشتمل تصانیف بھی اس میں شامل ہیں۔ نیز رافضی خارجی مسیحی اور قادیانی باغی گروپ کی رد قادیانیت پر تحریرات کو بھی احتساب قادیانیت کی انہیں جلدوں میں اکٹھا کر دیا گیا ہے تاکہ ریکارڈ محفوظ رہے۔ پروردگار کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ اس نے حضرت مولانا اللہ وسایا صاحب کو اس کام کے لیے چُن لیا۔ دیگر جماعتی رفقاء اور اس عنوان پر کام کرنے والے احباب بھی مبارکباد کے مستحق ہیں۔ مرکز سراجیہ نے احتساب قادیانیت کی ہر نئی آنے والی جلد کو کمپیوٹر سے استفادہ کرنے والے احباب کے لیے تیار کر کے ویب سائیٹ پر گاہے بگاہے اپ لوڈ کیا ہے۔ اور اب مرگز سراجیہ احتساب کی 60 جلدوں کو ایک سی ڈی کی شکل میں تیار کرنے کی سعادت حاصل کر رہا ہے۔ اس سی ڈی میں احتساب قادیانیت کی 60 مکمل جلدیں پی ڈی ایف فارمیٹنگ میں شامل کر دی گئی ہیں۔ جن کو آپ کمپیوٹر، لیپ ٹاپ، موبائل وغیرہ پر باآسانی پڑھ سکتے ہیں اور ان کا پرنٹ بھی لے سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ اگر آپ کے پاس انٹرنیٹ نہیں چل رہا تو بھی آپ اس کو براؤزر پر پڑھ سکتے ہیں۔ جنہوں نے بھی اس کاوش میں حصہ لیا اللہ رب العزت ان کی کاوشوں کو قبول فرمائے آمین یا ربُ العالمین

احتساب قادیانیت کی 60 جلدوں پر مشتمل اس سی ڈی کو بلکل مفت حاصل کرنے کے لیے اپنا نام، اپنے والد کا نام ، اپنا مکمل پتا لکھ کر اس نمبر پر سینڈ کر دیں ۔ انشااللہ چند دنوں کے اندر اندر آپ کو احتساب قادیانیت کی ساٹھ جلدوں پر مشتمل سی ڈی بلکل مفت مل جائے گی۔
00923337044744
اس کتاب کو آنلائن پڑھنے اور ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے اس لنک پر جائیں
 

محمود بھائی

رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
جی سی ڈی تو تین چار دن میں مل گئی تھی لیکن سی ڈی خالی نکلی
اطلاع تو کر دی تھی لیکن ابھی تک کوئی جواب نہیں آیا
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
جی سی ڈی تو تین چار دن میں مل گئی تھی لیکن سی ڈی خالی نکلی
اطلاع تو کر دی تھی لیکن ابھی تک کوئی جواب نہیں آیا
میرے پاس جو سی ڈی آئی ہے اس میں الحمدُاللہ مکمل مواد موجود تھا ۔ خیر آپ ان کو کال کر کے بتائیں ۔ اور ایک بار سی ڈی دوبارہ چیک کر لیں کسی اور سسٹم پر اوپن کر کے۔
 
Top