• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

حضرت عیسی علیہ السلام سے متعلق مرزائیوں کے عقائد

جنید رفیق

رکن ختم نبوت فورم
دوستو اللہ کے فضل سے پچھلی تحریر میں حضرت عیسی علیہ السلام کی آمد ثانی ہم قرآن سے ثابت کر چکے ہیں۔ جس کو آپ یہاں سے بھی پڑھ سکتے ہیں۔ اسی مسئلے پر آج بھی کچھ باتیں ہونگی لیکن جن حضرات نے یہ تحریر نہیں پڑھی وہ اس سے پہلے فورم پر میری دو تحریریں ضرور ملاحظہ کریں ۔
حضرت عیسی علیہ السلام سے متعلق مرزائیوں کا عقیدہ

مرزائیوں کا سب سے زیادہ پسندیدہ موضوع رفع و نزول عیسی علیہ السلام ہے ۔ لیکن اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ مرزائی مرزائی کی کوشش ہوتی ہے کہ کبھی بھی مرزا قادیانی کی ذات کردار اور اس کے دعوی موضوع بحث نہ بن سکیں ۔
حالانکہ یہ استدلال کس قدر احمقانہ ہے کہ چونکہ عیسی علیہ السلام فوت ہو چکے ہیں اس لیے مرزا قادیانی کو عیسی بن مریم تسلیم کیا جائے ۔
مرزائی غلمدی کبھی بھی اپنا پورا عقیدہ بیان نہیں کرتے کیونکہ وہ اپنا یہ عقیدہ قرآن حدیث اجماع یا کسی صحابی سے ثابت نہیں کر سکتے پورا مرزائی عقیدہ یہ ہے

" حضرت عیسی علیہ السلام کو ان کے دشمنوں نے گرفتار کیا اور دو چوروں کے ساتھ صلیب پر ڈال دیا آپ علیہ السلام کے جسم اطہر میں میخیں لگائیں مارا پیٹا یہاں تک کہ وہ شدت تکلیف سے بے ہوش ہوگئے اور لوگ انہیں مردہ سمجھ کر چھوڑ گئے ۔ اس وقت آپ علیہ السلام کی عمر صرف 33 برس تھی اس لیے آپ علیہ السلام صرف بے ہوش ہوئے تھے لہذا آپ اپنے زخموں کا علاج کروانے کے بعد آپ وہاں سے نکل کر ہزاروں کلومیٹر کا سفر کرکے کشمیر چلے آئے اور وہاں مزید 87 سال زندہ رہنے کے بعد آپ کی وفات ہوگئی ۔ اور آپ کی قبر کشمیر میں سری نگر کے محلہ خان یار میں ہے ۔ چونکہ عیسی ابن مریم فوت ہو چکے ہیں اس لیے اب دوبارہ نہیں آ سکتے ۔ دوسری طرف وہ احادیث مبارکہ بھی ہیں جن میں عیسی علیہ السلام کے نزول کی خبر دی گئی ہے اس سے مریم کے بیٹے عیسی علیہ السلام مراد نہیں بلکہ امت محمدیہ میں سے ایک شخص جس کے اندر ان کی صفات ہونگی مراد ہے جو کہ اس امت میں پیدا ہونا تھا اور اس کا صفاتی نام عیسی بن مریم رکھا گیا ہے اور وہ شخص مرزا غلام احمد ہے جس کی ماں کا نام چراغ بی بی اور باپ کا نام غلام مرتضی ہے"
ہمارا قادیانیوں سے مطالبہ ہے کہ اپنا پورا عقیدہ ترتیب کے ساتھ قرآن احادیث صحیحہ سے ثابت کرو یا کسی صحابی کے قول سے ثابت کرو یا مرزا قادیانی سے پہلے گزرے کسی مفسر محدث یا مجدد سے ہی ثابت کر دو ۔
قادیانیوں نے کیا ثابت کرنا ہے

  1. حضرت عیسی علیہ السلام کو دو چوروں کے ساتھ صلیب پر ڈالا گیا
  2. انہیں مارا پیٹا گیا اذیتیں دی گئیں
  3. اس کے بعد آپ علیہ السلام بے ہوش ہوگئے
  4. پھر آپ کسی طرح بچ کر کشمیر چلے گئے
  5. وہیں آپ کی وفات ہوئی اور ان کی قبر کشمیر میں ہے
  6. احادیث میں عیسی علیہ السلام مریم کے بیٹے کی نہیں بلکہ ان کے مثیل کی خبر دی گئی ہے
  7. وہ مثیل مرزا قادیانی ابن چراغ بی بی ہے
مسلمان بھائی یاد رکھیں کہ اگر کادیانی آپ سے حیات و ممات عیسی علیہ السلام کی بحث چھیڑے تو آپ فورا اس سے مطالبہ کریں کہ وہ اپنا پورا عقیدہ پہلے قرآن و احادیث صحیحہ سے ثابت کرو اس کے بعد ہم رفع و نزول عیسی علیہ السلام قرآن و حدیث سے ثابت کریں گے۔ تو پھر کوئی مرزائی اپنا عقیدہ ثابت کرنے کی ہمت کرے گا۔
نوٹ : یہ تحریر حافظ عبید اللہ صاحب کی کتاب مطالعہ قادیانیت کی مدد سے لکھی گئی ہے
 
مدیر کی آخری تدوین :

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
السلام علیکم محترم بھائی جنید صاحب ماشااللہ بہت عمدہ تحریر ہے ۔
مگر آپ نے اوپر پچھلی کسی تحریر کے متعلق کہا ہے ۔ اس کا لنک بھی اس میں ڈال دیں جزاک اللہُ خیرا
تاکہ پچھلی پوسٹ کو پڑھنے میں آسانی ہو جائے
 

جنید رفیق

رکن ختم نبوت فورم
السلام علیکم محترم بھائی جنید صاحب ماشااللہ بہت عمدہ تحریر ہے ۔
مگر آپ نے اوپر پچھلی کسی تحریر کے متعلق کہا ہے ۔ اس کا لنک بھی اس میں ڈال دیں جزاک اللہُ خیرا
تاکہ پچھلی پوسٹ کو پڑھنے میں آسانی ہو جائے
جی اوپر لنک دیا گیا ہے لیکن پھر بھی یہ لیں
http://www.khatmenbuwat.org/threads...-علیہ-السلام-کی-حیات-نزول-ثابت-کرتا-تھا.2598/
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
Top