• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

ابجد 2013 اوپن سورس یونیکوڈ ٹیکسٹ ایڈیٹر

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
بعون صناع مکین و مکاں وفضل خلاق زمین و زماں
السلام علیکم، یاد بخیر!!
ابتدائیہ
کچھ عرصہ قبل ایک اچھا اور قابل عمل لیکن کافی پیچیدہ ربن کنٹرول ملا۔ بھلا ہو http://officeribbon.codeplex.com/ والوں کا کہ انہوں نے ایک مردہ پراجیکٹ کو دوبارہ زندہ کرنے کی کوشش کی۔ ربن کنٹرول ڈاٹ نیٹ فریم ورک 2 میں کام نہیں کر رہا تھا مگر چند اصلاحات اپنانے پر یہ ہمارے کام کے لائق ہو گیا۔ شروعات کی تو پتہ چلا کے دیکھنے میں آسان لگنے والا یہ کام کافی پیچیدہ ہے یا کم از کم میرے جیسے مبتدی کے لیے کافی مشکل ہے۔ ابجد کے کور میں چند ضروری تبدیلیاں کرنے کی ضرورت تھی۔

پس منظر
ابجد دراصل اردو ایڈیٹر ڈاٹ نیٹ کے نام سے فروری 2012 میں شروع ہونے والا ایک پراجیکٹ ہے۔اس کی پروگرامنگ زبان ویژول بیسک ہے۔ اسے ویژول سٹوڈیو 2008 ایکسپریس میں بنانا شروع کیا گیا تھا۔ اس کے شروعاتی دھاگوں تک درج ذیل ربط کے ذریعے رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔
اردو ایڈیٹر ڈاٹ نیٹ 2012

ابجدکے دو ورژن اس وقت تک شائع ہو چکے ہیں۔ جن میں ابجد الفا اور ابجد بیٹا شامل ہیں۔ یہ دونوں ورژن درج ذیل ربطوں سے ڈاؤنلوڈ کیے جا سکتے ہیں۔

Download Abjad Beta Version

Download Abjad Alfa Version

.NET Framework 2.0 Setup

Download .Net Framework 32 bit version
Download .Net Framework 64 bit version

بیٹا ورژن کا سورس کوڈ اس ربط سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔

Download Abjad Source Code
ابجد 2013
ابجد 2013 کی بنیادی خصوصیت اس کا ربن کنٹرول ہے۔ مگر ربن شامل کرتے وقت چند اشیاء کا خاص خیال رکھا گیا ہے۔

  1. ڈاٹ نیٹ فریم ورک 2 ہی استعمال ہو۔
  2. ابجد تمام ونڈوز آپریٹنگ سسٹمز پر کام کرے۔
  3. ابجد تمام ریزولوشن پر کام کرے۔ 800x600 کے ساتھ چند مسائل زیر غور ہیں۔
  4. ابجد کی تمام پرانی خصوصیات کو 2013 ورژن میں شامل کیا جائے۔
  5. ڈکشنری کا سٹرکچر وہی رہے۔
  6. ابجد پورٹ ایبل ہی رہے۔
  7. ڈکشنری کے نتائج مرتب کرنے میں تیزی لائی جائے۔
2ailele.jpg


ابجد 2013
dxbuo5.jpg


ڈکشنری کا استعمال
2dakikk.jpg


ابجد کے مختلف حصے
sbkfhw.jpg


فائل مینیو
fbxc9t.jpg


ٹیبز کا تعارف
درپیش مسائل
2eqb989.png


1r3qkl.png


15yc0o0.png

ابجد 2013 کا مختصر حال دیکھنے کے ساتھ ساتھ آپ یہ بھی سوچ رہے ہوں گے کہ ابجد میں مختلف دوسری خصوصیات جیسے پی ڈی ایف کنورژن، مائکروسافٹ ورڈ جیسا ٹیکسٹ کنٹرول، انپیج جیسی پرنٹنگ کی سہولت وغیرہ بھی شامل ہونی چاہیں۔ مگر فی الحال ابجد کو ایک پروگرامر ہی دستیاب ہے۔ اس لیے ہمیں ان خصوصیات کے لیے لمبا انتظار کرنا ہو گا۔

 
مدیر کی آخری تدوین :

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر

مبشر شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
پراجیکٹ ممبر
ابو بکر بھائی برائے مہربانی جس ویب سے کاپی کریں اس ویب کا آخر میں لنک ضرور دیں ورنہ اسے مواد کو ڈلیٹ کیا جا سکتا ہے آپ تدوین کی آپشن میں جا کر اس ویب کا لنک فراہم کریں شکریہ
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
@مبشر شاہ بھائی درمیان میں کئی جگہ پر لنک دیا گیا ہے ۔ صرف پہلے فقرے میں دو جگہ پر لنک موجود ہے۔

2i75o53.png
 
مدیر کی آخری تدوین :
Top