• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

احتسابِ قادیانیت جلدنمبر 14

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
کذبات مرزا ’’ایام الصلح‘‘ 145 (آتھم کی موت کی پیشنگوئی رسول اللہ ﷺ نے کی تھی ، مرزا کا جھوٹ)

۱۴۵… ’’اس پیش گوئی (آتھم ۱۵ماہ کے اندر مر جائے گا۔ بشرطیکہ وہ حق کی طرف رجوع نہ کرے) کی نسبت تو رسول اﷲﷺ نے بھی خبر دی تھی اور مکذبین پر نفرین کی تھی۔‘‘
(ایام الصلح ص۱۶۹، خزائن ج۱۴ ص۴۱۸)
ابوعبیدہ: ’’ہذا بہتان عظیم‘‘ کوئی حدیث دنیا کی کسی کتاب میں موجود نہیں کہ آتھم مرزاقادیانی کے ساتھ مناظرہ کرے گا اور پھر مشروط طور پر ۱۵ماہ میں ہلاک ہو جائے گا۔ اگر کوئی قادیانی ایسی حدیث دکھائے تو ہم ایک ماہ کے لئے تردید مرزائیت ترک کر دیں گے۔
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
کذبات مرزا ’’ایام الصلح‘‘ 146 تا 153 (مرزا قادیانی کی ایک ہی عبارت میں موجود آٹھ جھوٹ)

۱۴۶… ’’وہ وقت آتا ہے بلکہ آچکا کہ جو لوگ آسمانی نشانوں سے جو خداتعالیٰ‘‘
۱۴۷… ’’اپنے بندے کی معرفت ظاہر کر رہا ہے منکر ہیں۔ بہت شرمندہ ہوں گے اور تمام‘‘
۱۴۸… ’’تاویلیں ان کی ختم ہو جائیں گی۔ ان کو کوئی گریز کی جگہ نہیں رہے گی۔ تب وہ جو سعادت سے کوئی حصہ رکھتے ہیں۔ وہ حصہ جوش میں آئے گا۔ وہ سوچیں گے کہ یہ کیا سبب‘‘
۱۴۹،۱۵۰…’’ہے کہ ہر ایک بات میں ہم مغلوب ہیں۔ نصوص کے ساتھ ہم مقابلہ نہیں کر سکے۔ عقل‘‘
۱۵۱،۱۵۲…’’ہماری کچھ مدد نہیں کرتی۔ آسمانی تائید ہمارے شامل حال نہیں۔ تب وہ پوشیدہ طور پر دعا کریں گے اور خداتعالیٰ کی رحمت ان کو ضائع ہونے سے بچائے گی۔ خداتعالیٰ نے مجھے خبر دے دی ہے کہ بہت سے اس جماعت میں سے ہیں۔ جو ابھی اس جماعت‘‘
۱۵۳… ’’سے باہر اور خدا کے علم میں اس جماعت میں داخل ہیں۔‘‘
(ایام الصلح ص۱۷۷، خزائن ج۱۴ ص۳۲۵،۳۲۶)
ابوعبیدہ: مرزاقادیانی کے یہاں ایک نہیں دونہیں اکٹھے آٹھ نو جھوٹ ارشاد فرمائے ہیں۔ جن میں سے ہم صرف سات کی طرف توجہ کرتے ہیں۔
اوپر بیان کیے گئے آٹھ جھوٹوں کی وضاحت

۱۴۶… مرزاقادیانی کی ’’معرفت‘‘ ایک بھی آسمانی نشان خداتعالیٰ نے ان کی تائید میں ظاہر نہ فرمایا۔ اگر ہمت ہو تو کوئی قادیانی انعام لینے کی سعی کرے۔
۱۴۷… ’’منکر بہت شرمندہ ہوں گے۔‘‘ الحمدﷲ! مرزاقادیانی کے منکروں کو خداتعالیٰ نے شرمندہ نہ کیا اور نہ کرے گا۔ دیکھئے:۱…حضرت مولانا مولوی رشید احمد صاحب گنگوہیؒ کی جماعت علمائے دیوبند کے نام سے تمام روئے زمین پر کام کر رہی ہے۔ ۲…مولانا محمد علی مونگیریؒ ابھی کل فوت ہوئے ہیں اور آخر دم تک مرزاقادیانی کی تردید کرتے رہے۔ مولانا مولوی ثناء اﷲ صاحب تو فاتح قادیان کا لقب خود قادیانیوں کے مسلمہ ثالث سے لے چکے ہیں۔ مولانا مولوی محمد ابراہیم صاحب میر سیالکوٹی ابھی تک تردید مرزائیت میں منہمک ہیں۔ حضرت پیر جماعت علی شاہ صاحب علی پوری اور حضرت پیر مہر علی شاہ صاحب گولڑہ شریف تاحال زندہ ہیں اور ہر لحاظ سے کامیاب ہیں۔ مولانا مولوی کرم دین رئیس بھیں ضلع جہلم اور قاضی فضل احمد صاحب لدھیانوی برابر پورے زور سے تردید مرزائیت کر رہے ہیں۔ اسی طرح مولانا مولوی محمد اسماعیل علی گڑھی، مولانا عبدالرحمن صاحب لکھو کی۔ مولانا پیر بخش صاحب لاہوری ومنشی الٰہی بخش صاحب اکاؤنٹنٹ لاہوری، جعفر زٹلی اور مولانا مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی، برابر مرزاقادیانی کی اس الہامی پیش گوئی کے خلاف دعاوی مرزا کا باطل ہونا ثابت کرتے رہے اور یہ یقینی بات ہے کہ اگر یہ حضرات اس چودھویں صدی کے ’’احد من الثلاثین‘‘ کے دعاوی کی حقیقت عالم میں آشکارا نہ کرتے تو ایک عالم کا عالم قادیانی دجل وفریب کا شکار ہوگیا ہوتا۔ انہیں کا اثر تھا کہ ڈاکٹر عبدالحکیم خان آف پٹیالہ، مولوی کرم الدین بھیں، منشی الٰہی بخش صاحب وغیرہم بیسیوں بڑے بڑے آدمی جو مرزاقادیانی کے دجل وفریب کا شکار ہوگئے تھے۔ پھر دائرہ اسلام میں داخل ہوگئے۔ عوام کالانعام اور آج کل کے سطحی عقل والے انگریزی خوانوں کے قبول مرزائیت کا اس جھوٹ کی صداقت سے کوئی تعلق نہیں۔
۱۴۸… نہ ہمارے علماء نے تاویل کی اور نہ ختم ہوئی۔ اسی کو کہتے ہیں برعکس نہند نام زنگی کافور۔ مرزاقادیانی کی کسی کتاب کا کوئی صفحہ ایسا نہیں۔ جس میں تاویلات رکیکہ کا بحر بیکراں جوش نہ مار رہا ہو۔ اس پر لطف یہ کہ الٹا ہمارے علماء کو مؤل بتلاتے ہیں۔
۱۴۹… ہمارے علماء مبلغین میں سے کسی سے یہ ثابت نہیں ہوسکتا کہ انہوں نے اپنی مغلوبیت کا کہیں اقرار کیا ہو۔ بلکہ جہاں مناظرہ یا مباہلہ ہوا۔ مرزاقادیانی اور ان کی جماعت ہی کو فرار نصیب ہوا۔
۱۵۰… نصوص قرآنیہ ہمیشہ ہماری ہی مؤید رہی ہیں۔ کسی ربانی عالم مخالف مرزا نے آج تک مرزاقادیانی کی پیش گوئی کا اقرار نہیں کیا۔
۱۵۱… عقل بلکہ نقل دونوں ہمارے ساتھ ہیں۔ کسی نے اس کی تردید نہیں کی بلکہ زبان حال اور واقعات یومیہ کہہ رہے ہیں کہ مرزائیت دجل وفریب کا ایک اڈہ ہے۔ بلکہ عقل وخرد اور مرزائیت کا آپس میں تضاد اور مقابلہ ہے۔
۱۵۲… مرزاقادیانی کے سخت مخالف علماء اسلام کا ذکر نمبر۱۴۷ میں ہوچکا ہے۔ ان میں سے کون کون سے حضرات نے مرزاقادیانی کی بیعت کی ہے۔
۱۵۳… اور اپنی توبہ کا اعلان کیا ہے۔ کہاں کہاں انہوں نے اپنے جرم (تردید مرزائیت) سے توبہ کی ہے۔
دیکھا ناظرین! جھوٹ افتراء اور فریب کی بھی کوئی حد ہے۔ اسے کہتے ہیں ؎

چہ دلاور است دزدے کہ بکف چراغ دارد
مرزاقادیانی باوجود خود شکست خوردہ ذلیل وخوار ہونے کے علماء اسلام کو ایسا ایسا ثابت کر رہے ہیں۔
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
کذبات مرزا’’شہادۃ القرآن‘‘154(مرزا قادیانی کانماز و حدیث میں باہمی بے تعلقی کا اعلان)

۱۵۴… ’’اگر فرض کے طور پر حدیثوں کے اسنادی سلسلہ کا وجود بھی نہ ہوتا تاہم اس سلسلہ تعامل سے قطعی اور یقینی طور پر ثابت تھا کہ نماز کے بارے میں اسلام کی مسلسل تعلیم وقتاً بعد وقت اور قرناً بعد قرن یہی چلی آئی ہے۔‘‘
(شہادۃ القرآن ص۶، خزائن ج۶ ص۳۰۲)
ابوعبیدہ: یہاں مرزاقادیانی نماز اور حدیث کی باہمی بے تعلقی کا جو اعلان کر رہے ہیں وہ مخفی نہیں۔ اب ذرا تکلیف گوارا کر کے نمبر۵۱ کے جواب کو پھر پڑھ جائیے۔ حقیقت الم نشرح ہو جائے گی۔ وہاں اعلان کر رہے ہیں کہ ہم نماز کے احکام کے ثبوت کے لئے احادیث کے محتاج ہیں۔ سبحان اﷲ وبحمدہ!
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
کذبات مرزا’’شہادۃ القرآن‘‘155(آیت "ونفخ فی الصور" اور مرزا قادیانی کا منگھڑت ترجمعہ)

۱۵۵… ’’ ونفخ فی الصور ‘‘ صور پھونکنے سے اس جگہ یہ اشارہ ہے کہ اس وقت عادۃ اﷲ کے موافق خداتعالیٰ کی طرف سے آسمانی تائیدوں کے ساتھ کوئی مصلح پیدا ہوگا۔‘‘
(شہادۃ القرآن ص۱۵، خزائن ج۶ ص۳۱۱)
ابوعبیدہ: بالکل صریح کذب اور افتراء علی اﷲ ہے۔ نفخ صور کے یہ معنی اور مطلب نہ شارع علیہ السلام نے بیان کیا۔ نہ کسی صحابی نے نہ کسی امام نے اور نہ ہی کسی مجدد امت نے، یہ تفسیر محض ایجاد مرزا ہے اور بس۔
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
کذبات مرزا’’شہادۃ القرآن‘‘156(سورۃ القدراور مرزا کی کذب بیانی)

۱۵۶… ’’سورۃ القدر کی تفسیر: اب دیکھنا چاہئے کہ خداتعالیٰ نے اس سورۃ مبارکہ میں صاف اور صریح لفظوں میں فرمایا کہ جب کوئی مصلح خداتعالیٰ کی طرف سے آتا ہے تو ضرور دلوں کو حرکت دینے والے ملائکہ زمین پر نازل ہوتے ہیں۔ تب ان کے نزول سے ایک حرکت اور تموج دلوں میں نیک اور راہ حق کی طرف پیدا ہو جاتا ہے۔‘‘
(شہادۃ القرآن ص۱۸، خزائن ج۶ ص۳۱۴)
ابوعبیدہ: حضرات! یہ مرزاقادیانی کا جھوٹ اور تحریف کلام اﷲ ہے۔ اس کا جواب بھی وہی ہے جو نمبر۱۵۵ میں مذکور ہے۔
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
کذبات مرزا’’شہادۃ القرآن‘‘157(سورۃ زلزال اور مرزا کے دماغی ایجاد کردہ جدید منگھڑت معنی)

۱۵۷… ’’سورۃ زلزال کی تفسیر (اس سے مراد) نفس اور دنیا پرستی کی طرف لوگ جھک جائیں گے… زمینی علوم اور زمینی مکر اور زمینی چالاکیاں… سب کی سب ظہور میں آ جائیں گے… زمین میں کانیں نمودار ہوں گی۔ کاشتکاری کی کثرت ہوگی۔ غرض زمین زرخیز ہو جائے گی۔ انواع واقسام کی کلیں ایجاد ہوں گی۔‘‘
(شہاد القرآن ص۱۸،۱۹، خزائن ج۶ ص۳۱۴،۳۱۵)
ابوعبیدہ: اس تفسیر کا ایک ایک لفظ جھوٹ ومکر اور دجل وفریب کا مجسمہ ہے۔ کیونکہ رسول پاکﷺ سے لے کر اس وقت تک مجددین امت کے بیان کردہ معنی اور تفسیر ان معانی کے بالکل خلاف ہیں۔ یہ سورۃ نقشہ قیامت کھینچ رہی ہے۔ نہ کہ سائنس کے اکتشافات کو بیان کر رہی ہے۔ اس سورۃ کو مسیح موعود کے زمانہ سے متعلق کرنا ’’دو دو نے چار روٹیاں‘‘ والی بات ہے۔
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
کذبات مرزا’’شہادۃ القرآن‘‘158(مرزا قادیانی کی دجالی نبوۃ و خدائی کے دعوے)

۱۵۸… ’’اور جیسا کہ لکھا ہے کہ دجال نبوۃ کا دعویٰ کرے گا اور نیز خدائی کا دعویٰ بھی اس سے ظہور میں آئے گا۔ وہ دونوں باتیں اس قوم (نصاریٰ) سے ظہور میں آگئیں۔‘‘
(شہادۃ القرآن ص۲۰، خزائن ج۶ ص۳۱۶)
ابوعبیدہ: صریح جھوٹ ہے۔ ساری دنیا اس جھوٹ کی گواہ ہے۔ نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنا تو مرزاقادیانی اور ان کی امت ہی کے لئے مقدر ہے یا ان کے ہم جنسوں کے لئے۔ اسی طرح خدائی کا دعویٰ بھی مرزاقادیانی ہی نے کیا۔ جیسا کہ فرماتے ہیں۔ ’’ انی رأیت فی المنام عین اﷲ وتیقنت اننی ہو ‘‘ یعنی میں نے خواب میں دیکھا کہ میں خود خدا ہوں اور میں نے یقین کر لیا کہ میں وہی ہوں۔ آگے لکھا ہے: ’’پھر ہم نے زمین وآسمان کو بنایا اور آدم علیہ السلام کو مٹی سے پیدا کیا۔‘‘
(آئینہ کمالات اسلام ص۵۶۴، خزائن ج۵ ص ایضاً)
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
کذبات مرزا’’شہادۃ القرآن‘‘ 159 تا 169(قرآنی آیات کی غلط تفاسیر و معانی جو آج تک کسی مفسر نے نہیں کیے)

۱۵۹… ’’ واذ العشار عطلت اس میں ریل نکلنے کی طرف اشارہ ہے۔‘‘
(شہادۃ القرآن ص۲۲، خزائن ج۶ ص۳۱۸)
۱۶۰… ’’ واذ الصحف نشرت یعنی اشاعت کتب کے وسائل پیدا ہو جائیں گے۔ یہ چھاپہ خانوں اور ڈاکخانوں کی طرف اشارہ ہے کہ آخری زمانوں میں ان کی کثرت ہو جائے گی۔‘‘
(شہادۃ القران ص۲۲، خزائن ج۶ ص۳۱۸)
۱۶۱… ’’ واذا النفوس زوجت یہ تعلقات اقوام اور بلاد کی طرف اشارہ ہے۔ مطلب یہ کہ آخری زمانہ میں بباعث راستوں کے کھلنے اور انتظام ڈاک اور تار برقی کے تعلقات بنی آدم کے بڑھ جائیں گے۔ تجارت بڑھ جائے گی۔ دوستانہ تعلقات بڑھ جائیں گے۔‘‘
(شہادۃ القرآن ص۲۲، خزائن ج۶ ص۳۱۸)
۱۶۲… ’’ واذ الوحوش حشرت مطلب یہ کہ وحشی قومیں تہذیب کی طرف رجوع کریں گی اور ان میں انسانیت اور تمیز آئے گی۔‘‘
(شہادۃ القرآن ص۲۲، خزائن ج۶ ص۳۱۸)
۱۶۳… ’’ واذ البحار فجرت یعنی زمین پر نہریں پھیل جائیں گی اور کاشتکاری کثرت سے ہوگی۔‘‘
(شہادۃ القرآن ص۲۲، خزائن ج۶ ص۳۱۸)
۱۶۴… ’’ واذا الجبال نسفت یعنی جس وقت پہاڑ اڑائے جائیں گے اور ان میں سڑکیں پیادوں اور سواروں کے چلنے کی یا ریل کے چلنے کے لئے بنائی جائیں گی۔‘‘
(شہادۃ القرآن ص۲۲، کزائن ج۶ ص۳۱۸)
۱۶۵… ’’ اذا الشمس کورت یعنی سخت ظلمت جہالت اور معصیت کی دنیا پر طاری ہو جائے گی۔‘‘
(شہادۃ القرآن ص۲۲، خزائن ج۶ ص۳۱۸،۳۱۹)
۱۶۶… ’’ واذ النجوم انکدرت یعنی علماء کا نور اخلاص جاتا رہے گا۔‘‘
(شہادۃ القرآن ص۲۳، خزائن ج۶ ص۳۱۸)
۱۶۷… ’’ واذا الکواکب انتثرت یعنی ربانی علماء فوت ہو جائیں گے۔‘‘
(شہادۃ القرآن ص۲۳، خزائن ج۶ ص۳۱۸)
۱۶۸… ’’ اذا السماء انشقت اذا السماء انفطرت ‘‘
(شہادۃ القرآن ص۲۳، خزائن ج۶ ص۳۱۸)
۱۶۹… ’’ واذ الرسل اقتت یہ اشارہ درحقیقت مسیح موعود کے آنے کی طرف ہے۔‘‘
(شہادۃ القرآن ص۲۳، خزائن ج۶ ص۳۱۹)
ان آیات سے یہ مراد نہیں ہے کہ درحقیقت اس وقت آسمان پھٹ جائے گا… بلکہ مدعا یہ ہے… کہ آسمان سے فیوض نازل نہیں ہوں گے اور دنیا ظلمت اور تاریکی سے بھر جائے گی۔
ابوعبیدہ: کذب نمبر۱۵۹سے ۱۶۹ تک کاجواب۔ رسول کریمﷺ کی تفسیر صحابہؓ کی تفسیر، آئمہ اربعہ کی تفسیر، مجددین امت جن کو مرزاقادیانی اور ان کی جماعت بھی مجدد مانتے ہیں۔ بلکہ ان کے مخالف کو فاسق اور فاجر کہتے ہیں۔ ان کی تفسیر تو یہ ہے کہ یہ سب کچھ قیامت کے دن ہوگا۔ اگر مرزاقادیانی اپنی تفسیر میں سچے ہیں تو کوئی ایک ہی حدیث اس تفسیر کی تصدیق میں پیش تو کریں۔ وہ تو چل بسے۔ ان کی جماعت ہی کا کوئی آدمی ان آیات کی یہ تفسیر حدیث سے دکھا دے تو مرزاقادیانی سچے اور ہم جھوٹے۔ یہ تمام آیات یوم قیامت سے تعلق رکھتی ہیں۔ جیسا کہ علم عربی سے ادنیٰ واقفیت رکھنے والا بھی ان آیات کو قرآن کریم سے پڑھنے پر سمجھ سکتا ہے۔
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
کذبات مرزا’’شہادۃ القرآن‘‘170(رسل کا لفظ واحد پر اطلاق پایا ہے یا جمع پر؟)

۱۷۰… ’’اور یاد رہے کہ کلام اﷲ میں ’’ رسل ‘‘ کا لفظ واحد پر بھی اطلاق پاتا ہے۔‘‘
(شہادۃ القران ص۲۳، خزائن ج۶ ص۳۱۸)
ابوعبیدہ: مرزاقادیانی کلام اﷲ پر جھوٹ باندھ کر کہاں بھاگ سکتے ہو؟ اگر سچے ہوتے تو دوچار مثالیں ایسی پیش کر کے اپنے دعویٰ کو ثابت کیا ہوتا۔ جہاں تک میں نے تحقیق کی ہے۔ رسل کا لفظ کم وبیش ۹۵دفعہ قرآن شریف میں وارد ہوا ہے۔ ہر جگہ جمع پر اطلاق پاتا ہے۔ آپ نے خواہ مخواہ جھوٹ سے کام نکالنے کی سعی کی ہے۔
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
کذبات مرزا’’شہادۃ القرآن‘‘171(دابۃ الارض سے مراد اور مرزے کا دجل و فریب)

۱۷۱… ’’ دابۃ الارض کا ظہور میں آنا۔ یعنی ایسے واعظوں کا بکثرت ہو جانا جن میں آسمانی نور ایک ذرہ بھی نہیں اور صرف وہ زمین کے کیڑے ہیں۔ اعمال ان کے دجال کے ساتھ ہیں اور زبانیں ان کی اسلام کے ساتھ۔‘‘
(شہادۃ القرآن ص۲۵، خزائن ج۶ ص۳۲۱)
(مرزاقادیانی یہ تو آپ نے اپنی اور اپنی جماعت کی واقعی تعریف کی ہے)
ابوعبیدہ: اس کا ثبوت بھی وہی ہے جو نمبر۱۶۸ کے بعد درج ہے۔
 
Top