"خاتم " ہر شے کے انجام و آخر کو کہتے ہیں -" ختام" لاکھ یا موم کو کہتے ہیں جس سے کسی چیز کو بند کر کے مہر لگا دی جاتی ہے اور خاتم وہ شے ہے جس سے اس لاکھ پر مہر لگائی جاتی ہے پھر اس مہر کے بعد اس کے اندر کی چیز باہر نہیں آ سکتی اور باہر کی کوئی چیز مہر شدہ چیز کے اندر نہیں جا سکتی-
عربی زبان میں "ختم "کے معنی کسی چیز کو" ڈھانک دینا "یا "چھپادینا "کے ہیں مثلاً ختم اللہ علیٰ قلوبھم "اللہ نے ان کے دلوں پر مہر لگا دی-"
ختم نبوت سے مراد یہ ہے کہ بنی نوع انسان کی ہدایت کےلئے ازل سے جو انبیاء کا سلسلہ چلا آتا تھا، اس پر مہر لگا دی گئی ہے-اب سلسلہ انبیاء کی اس لڑی میں اور کسی نئی نبی کے نام کا موتی شامل نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی ا س میں سے کسی پرانے نبی کو کم کیا جا سکےگا-