• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

انجمن صدیق دیندار چن بسویشوار مسلمان نہیں

مبشر شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
پراجیکٹ ممبر
مغربی پریس اسے ’’دوروز مسلم ‘‘ کہتاہے جیسے کہ قادیانی اپنے آپ کو مسلمان کہتے ہیں ، یا جیسے صدیق چن بسویشور کے پیروکار بھی اپنے آپ کو مسلمان سمجھتے ہیں ، یہی وجہ ہے کہ ساری اسلام دشمن قوتیں اسرائیل کو اپنا مرکز بنائے ہوئے ہیں ، اسی ملک سے عالم اسلام میں انتشار پیدا کرنے کے منصوبے بنائے جارہے ہیں
دنیا کی وہ ساری طاقتیں ایک طرف ہیں جو توحید کے ماننے والی نہیں ، یہودی، نصرانی ، مجوسی، قادیانی، انجمن دیندار، بہاوی، اسماعیلی وغیرہ وغیرہ ، دوسری جانب اس دنیا میں ایک ہی امت ہے جو توحید کی امانت ابھی تک سنبھالے ہوئے ہے اور تن تنہا دنیا کی ساری اسلام دشمن طاقتوں کا مقابلہ کررہی ہے۔
دیندار انجمن نے مسلمانوں کے اندر ایسے لوگوں کوگھسادیا ہے جو اپنی عیاری اور مکاری کے ذریعہ اسلام کی جڑوں پر حملہ کرسکیں ، مسلمانوں میں گھل مل کر اپنے کافرانہ اورملحدانہ خیالات کاشکار مسلمان نوجوانوں کوبناسکیں ، یہ سازشیں انتہائی ہوشیاری اور چالاکی کے ساتھ جاری ہیں ، یہ ناپاک قوتیں ، شیطانیت کاناچ مسلمانوں کے محلوں میں بہت خوبی کے ساتھ اور رازداری کے ساتھ کررہی ہیں ۔
 

مبشر شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
پراجیکٹ ممبر
اس تعلق سے جناب منیراحمد ٹمکوری صاحب نے اور جمعیۃ علماء بنگلور کے جنرل سکریٹری جناب ظفرالاسلام ظفر صاحب نے بڑے محققانہ انداز میں مضامین شائع کئے ہیں ، جن کامطالعہ کرنا ہر مسلمان کے لئے نہایت مفید ہے ، کرناٹک اور آندھرا پردیش دیندار انجمن چن بسویشور کی سرگرمیوں کے مراکز بن گئے ہیں ، مسلمانوں کی حمیت کو للکار رہے ہیں ، یہ لوگ یہودیوں اور نصرانیوں کے ایجنٹ ہیں ان سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے ۔
انتہائی خوشی کی بات ہے کہ قادیانیت کے اس ناپاک فتنہ کو روکنے کے لئے ہندوستان کے علماء کرام اور ائمہ کرام میدان عمل میں آئے ہیں ، ہم ہر قدم پر علمائے کرام کے ممنون ومشکور ہیں کہ انہوں نے ہمیشہ ڈٹ کر ان فتنوں کا مقابلہ کیاہے ، آج اس بات کی شدت سے ضرورت محسوس کی جارہی ہے کہ ہماری نئی نسل کو اس فتنہ سے روشناس کرایا جائے تاکہ ان کے دین وایمان محفوظ رہ سکے ، قابل مبارکباد ہیں جمعیۃ علماء بنگلور کے ذمہ داران کہ انہوں نے ماضی کی طرح اس نازک اور حساس مسئلہ پر فوری توجہ دی ۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو صراط مستقیم پر گامزن رکھے اورنفس وشیطان کے شرور وفتن سے عالم اسلام کی حفاظت فرمائے آمین یارب العالمین
 

مبشر شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
پراجیکٹ ممبر
انجمن دیندار چن بسویشورمسلم نوجوانوں کوگمراہ کررہی ہے

تاریخ اسلام پر اگر نظر ڈالی جائے تومعلوم ہوگا کہ انسانیت کی تخلیق کے بعد ہی فتنوں کی ابتدا ہوگئی تھی ، حضرت آدم علیہ السلام کو حق تعالیٰ نے خلافت کا مستحق ٹھہرایا توسیدالملائکہ یعنی ابلیس نے آپ کو فتنے کاشکار بنانے کی ناکام کوشش کی اور حسد کی آگ میں جلنے لگا حتی کہ اس نے کہاکہ میں آدمؑ سے بہترہوں ، کیونکہ میری تخلیق آگ سے اور آدمؑ کی تخلیق مٹی سے ہوئی ، اللہ تعالیٰ نے ابلیس کولعین ٹھہرایا اورلعنت کا طوق قیامت تک اس کے گلے میں ڈال دیا ، اللہ تعالیٰ نے اپنے دست قدرت سے حضرت آدم علیہ السلام کی تقدیر مبارک قلمبند فرمائی تھی جس کے مطابق آپ دنیا میں تشریف لائے اور اُم البشر حضرت
 

مبشر شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
پراجیکٹ ممبر
حوا علیہا السلام آپ کی رفیقہ ٔ حیات نبیں اور پھر اس اجاڑ اور بے رنگ زمین کواللہ تعالیٰ نے حضرت آدم علیہ السلام اور ان کی اولاد کے ذریعہ گل گلزار بنادیا اور ایسے حسین رنگ پیدا فرمائے کہ اولاد آدم اس فانی دنیا سے محبت کرنے لگی ۔
اسی رنگ وبو کی کشش تھی کی ایک بھائی نے دوسری بھائی کوقتل کردیا، پھر تو گویا فتنوں کا باب کھل گیا اور نت نئے فتنے ظاہر ہوتے رہے ، سیدنا حضرت ابراہیم علیہ السلام کے مقابلہ میںنمرود کافتنہ اور حضرت موسیٰ علیہ السلام کے مقابلہ میں فرعون کا فتنہ آیا ، اللہ تعالیٰ نے جملہ باطل قوتوں کو شکست فاش دے کر حق کابول بالا فرمایا، بلکہ یوں کہئے کہ تمام فتنوں کو کچل کر حق آگے بڑھتا رہایہاں تک کہ فخرالرسل سید العرب والعجم جناب محمد رسول اللہ ﷺ کی بعثت شریف ہوئی اور آفتاب ہدایت فاران کی چوٹیوں سے طلوع کیا توکائنات کی ظلمت وتاریکی کو تابانی ونورانیت میں بدل دیا، تمام سابقہ ادیان ومذاہب اور آسمانی کتب منسوخ کردی گئیں اور سارے عالم کے لئے ایک ضابطۂ حیات (قرآن مجید) عطافرمادیا اور اسی کی تشریح مولائے کل سرور کائنات ﷺ کی زبان مبارک سے حدیث کی شکل میں محفوظ کردی گئی ، گویا قرآن وحدیث کے انمول موتیوں سے انسانوں کے دامنوں کوبھردیا اوردین کا ڈنکا بجادیا ، اعلان کردیا
 

مبشر شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
پراجیکٹ ممبر
گیا جاء الحق وزہق الباطل ۔
لیکن حق وباطل کی کشمکش روز اول سے مقدر کردی گئی ، اس لئے آقاء مدنی سرکار دوعالم ﷺ کے مبارک دور میں بھی ایک نئے فتنے نے سراٹھا یا کہ مسیلمہ کذاب نے نبوت کادعویٰ کردیا، حضور ﷺ نے اس جھوٹے نبی کوجہنم رسید کرنے کے لئے حضرت فیروز رضی اللہ عنہ کو روانہ فرمایا ، حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی حیات مبارکہ میں فتنہ ارتداد ظاہر ہوا ، اس کی سرکوبی فرمائی ، دوسرا فتنہ اسود عنسی کا ظاہر ہوا ، صدیق باصفا ؓ نے اس جھوٹے نبی کے مقابلہ کے لئے ایک لشکر ترتیب دیکر روانہ فرمایا جس میں بارہ صحابۂ کرام ؓ نے جام شہادت نوش فرمایا۔
حضور ﷺ کی وفات کے بعد امت کاجس مسئلہ پر اتفاق ہے وہ مسئلہ ختم نبوت ہے کہ آپ ﷺ خاتم نبوت ہیں آپ ؐ کے بعد قیامت تک کوئی نبی ، رسول ، پیغمبر دنیا میں نہیں آئے گا، گویا عقیدۂ ختم نبوت ہی وہ عقیدہ ہے جس کے طفیل مسلمان، ناموس رسول کی حفاظت کرسکتا ہے ۔
امام ابوداؤد ؒ نے نقل کیاہے کہ حضور ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ میری امت میں تیس کذاب ہوں گے جو نبی ہونے کا دعویٰ کریں گے حالانکہ میں خاتم
 

مبشر شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
پراجیکٹ ممبر
النبیین ہوں اور میرے بعد کوئی نبی نہیں ، میں آخری نبی ہوں ۔
حضرت عبداللہ ابن عمرو ابن العاصؓ فرماتے ہیں کہ ایک روز رسول مقبول ﷺ ہمارے درمیان تشریف لائے ، انداز ایساتھا کہ گویا آپ ﷺ ہم لوگوں سے رخصت ہونے والے ہیں ، آپؐ نے تین مرتبہ ارشاد فرمایا میں محمد نبی امی ہوں میرے بعد کوئی نبی نہیں ۔(رواہ مسند احمد)
تحقیق کہ نبوت ورسالت کا سلسلہ ختم ہوچکا ہے اب کوئی نبی اور رسول آنے والا نہیں ہے ۔(ترمذی)
حضور ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ بنی اسرائیل کی قیادت انبیاء علیہم السلام کیا کرتے تھے ، جب کوئی نبی دنیاسے رخصت ہوجاتا تودوسرا نبی اس کا جانشین ہوجاتا تھا اور میرے بعد کوئی نبی نہ آئے گابلکہ خلفاء ہوں گے ۔ (بخاری کتاب المناقب)
حضور ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ میری اور مجھ سے پہلے گذرے ہوئے انبیاء کی مثال ایسی ہے جیسے کسی نے خوبصورت ، حسین وجمیل عمارت بنائی ہو مگر ایک گوشہ میں ایک اینٹ کی جگہ چھوڑ دی ہو ، لوگ اس کے ارد گرد پھر کراس عمارت کو دیکھ کر حیرت سے کہتے کہ ایک اینٹ کی جگہ کیوں خالی چھوڑ دی گئی ، اس
 

مبشر شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
پراجیکٹ ممبر
عمارت کی خالی جگہ کی اینٹ میں ہوں اور میں ہی آخری نبی ، خاتم النبیین ہوں ۔(بخاری کتاب المناقب)
خلاصہ یہ کہ عقیدۂ ختم نبوت پر ائمہ اسلام اور اکابرین عظام کی فیصلہ کن تحریرات موجود ہیں ، حضرت امام طحاویؒ اور حضرت امام ابوحنیفہؒ نے قرآن وسنت کی روشنی میں مدلل اقوال نقل فرمادیئے ہیں ، تاریخ اسلام کے عظیم مورخ علامہ طبریؒ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے نبوت کاسلسلہ ختم فرمادیا اب قیامت تک کسی پر نبوت کا دروازہ نہیں کھلے گا۔(حوالہ تفسیر طبری)
علامہ زمخشریؒ تفسیر کشاف میں لکھتے ہیں کہ قرب قیامت میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام دنیامیں آسمان سے نازل ہوں گے توشریعت محمدی ﷺ کے پیروکار بن کر تشریف لائیں گے اور قبلہ کی طرف نماز پڑھیں گے اور آپ کی امت کے ایک فرد کی حیثیت سے نازل ہوں گے ۔
طوالت کے خوف سے صرف اتنا عرض کردینا کافی ہے کہ قرآن کریم کی ایک دو آیات نہیں سینکڑوں آیات مبارکہ سے ثابت ہوتا ہے کہ آپ ﷺ کے بعد تا قیامت کوئی نبی دنیا میں نہیں آئے گا اوراگر کوئی کسی شخص کے نبی ہونے کو مانے وہ بھی کافر، مرتد، زندیق ہے ، خدااور رسولؐ کواس کی پرواہ نہیں ہے ۔
 

مبشر شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
پراجیکٹ ممبر
مذکورہ بالا دلائل وبراہین کی روشنی میں مرزا غلام احمد قادیانی بھی کافر ومرتد ہے اس کے جھوٹا اور کاذب ہونے کا اکابرین دارالعلوم دیوبند نے گذشتہ ایک سوسال سے ببانگ دہل اعلان کررکھا ہے اور اس تعلق سے دارالعلوم دیوبند نے ایک اہم شعبہ ’’شعبۂ تحفظِ ختم نبوت‘‘ قائم فرمادیا ہے ، ہندوستان ، پاکستان ، بنگلہ دیش میں اور جہاں بھی جس ملک میں بھی ضرورت پڑتی ہے دارالعلوم دیوبند کے قابل فخر سپوت پہونچتے ہیں اور قرآن وسنت کی روشنی میں ان کوشکست دے کر ناموس رسول کے محافظ ہونے کی سعادت حاصل کرتے ہیں ۔
مرزا غلام احمد قادیانی کاپیروکار اوراس کے بیٹے کے دست ناحق پر بیعت کرنے والا جھوٹا مکار صوفی صدیق دیندار چن بسویشور ہمارے اس دور کا مسیلمہ الکذاب ہے ، اس نے نہ صرف نبی ہونے کا دعویٰ کیا بلکہ کہا کہ ہرمسلمان نبی ہے نعوذ باللہ ، اوراس نے بکواس کی ہے کہ فنافی الرسول ہونے کی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے اسے محمد رسول اللہ ﷺ کا اوتار یعنی بروز محمدی بھی بنادیا ، اس نے دعویٰ کیا کہ وہ حاکم الانبیاء بھی ہے اور مظہراللہ بھی ہے اورمالک عقبیٰ بھی ہے جس کے دربار میں انبیاء زانوئے ادب طے کئے بیٹھتے ہیں ۔
غرض انجمن دیندار چن بسویشور کافتنہ ایسا ہے کہ اس کی سرکوبی ضروری
 

مبشر شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
پراجیکٹ ممبر
ہے کیوں کہ اس انجمن کے افراد مسلم معاشرے میں رہ کر مسلمان نوجوانوں کو گمراہ کررہے ہیں ، ان کے نام اور رہن سہن مسلمانوں جیسا ہی ہے اس لئے ضروری ہے کہ علماء کرام کے فیصلہ کے مطابق ان کی نشاندہی کی جائے اور ان کو مسلمانوں کی مسجد میں آنے سے روکا جائے اور قبرستان میں ان کودفن نہ کیا جائے ، امت مسلمہ کے ہرفرد کادینی فریضہ ہے کہ آنے والی نسل کے دین وایمان کی حفاظت کی جائے اور صدیق دیندار چن بسویشور کے عظیم فتنہ سے روشناس کرایا جائے تاکہ کل بروز قیامت اللہ تعالیٰ کے دربار میں رسوائی سے بچا جاسکے ۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو استقامت نصیب فرمائے ۔
واٰخردعوانا ان الحمدللہ رب العالمین
 
Top