کذبات مرزا ’’ازالہ اوہام‘‘ 47 ("فلما توفیتنی" اور مرزا کا جھوٹ اسی کی کتاب سے عیاں)
۴۷… ’’ اذ قال اﷲ یا عیسیٰ أنت قلت للناس… الیٰ آخر ‘‘ اور ظاہر ہے کہ قال کا صیغہ ماضی کا ہے اور اس کے اوّل اذ موجود ہے جو خاص واسطے ماضی کے آتا ہے۔ جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ یہ قصہ وقت نزول آیت زمانہ ماضی کا ایک قصہ تھا۔ نہ زمانہ استقبال کا۔ نیز ص۳۰۴ پر لکھتے ہیں کہ: ’’یہ سوال وجواب حضرت مسیح علیہ السلام سے عالم برزخ میں کیاگیا تھا۔‘‘
(ازالہ اوہام ص۶۰۲، خزائن ج۳ ص۴۲۵)
ابوعبیدہ: اس میں دو جھوٹ ہیں۔ نمبر۴۷ مرزاقادیانی فرماتے ہیں کہ اس آیت کے نازل ہونے کے وقت یہ سوال وجواب حضرت عیسیٰ علیہ السلام اور خدائے تعالیٰ کے درمیان ہوچکے تھے۔ پھر خود ہی اس کا جھوٹ ہونا۔ (کشتی نوح ص۶۹) پر اس طرح تسلیم کیا ہے۔ ’’جو اقرار اس (عیسیٰ علیہ السلام) نے آیت ’’ فلما توفیتنی ‘‘ کی رو سے قیامت کے دن کرنا ہے۔‘‘
(کشتی نوح ص۶۹، خزائن ج۱۹ ص۷۶)
نیز اﷲتعالیٰ عیسیٰ علیہ السلام سے یہ باتیں قیامت کے دن کریں گے۔
(ملخصاً براہین احمدیہ حصہ۵ ص۴۰، خزائن ۲۱ ص۵۱)