• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

برق آسمانی برفرق قادیانی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
کذبات مرزا ’’ازالہ اوہام‘‘ 7 ( حدیث پہ جھوٹ و کم علمی ، آسمان کا لفظ صحیح حدیثوں میں نہیں)

۷… ’’صحیح حدیثوں میں (حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے نزول کے بارے میں) تو آسمان کا لفظ بھی نہیں ہے۔‘‘
(ازالہ اوہام ص۶۰، خزائن ج۳ ص۱۳۲)
ابوعبیدہ: صریح جھوٹ: امام بیہقی جن کو قادیانیوں نے اپنی کتاب (عسل مصفیٰ ص۱۶۳) پر صدی چہارم کا مجدد تسلیم کیا ہے۔ ایک مرفوع حدیث روایت کرتے ہیں۔ جس کے الفاظ یہ ہیں۔ ’’ کیف انتم اذا نزل ابن مریم من السماء فیکم وامامکم منکم ‘‘
(کتاب الاسماء والصفات ص۴۲۴، باب قولہ یعیسیٰ ان متوفیک)
دوسری حدیث ملاحظہ ہو۔ ’’ فعند ذالک ینزل اخی عیسیٰ ابن مریم من السماء ‘‘
(کنز ج۱۴ ص۶۱۹ حدیث ۳۹۷۲۶، ابن اسحاق وابن عساکر ج۲۰ ص۱۴۹، عن ابن عباسؓ)
دونوں حدیثوں میں آسمان کا لفظ بھی موجود ہے۔
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
کذبات مرزا ’’ازالہ اوہام‘‘ 8 ( امام بخاریؒ پر جھوٹ اور مسلمانوں کا قیامت تک چیلنج)

۸… ’’دراصل حضرت اسماعیل بخاری صاحب کا یہی مذہب تھا کہ وہ ہرگز اس بات کے قائل نہ تھے کہ سچ مچ مسیح ابن مریم آسمان سے اترے گا۔‘‘
(ازالہ اوہام ص۹۶، خزائن ج۳ ص۱۵۳)
ابو عبیدہ: صریح جھوٹ ہے کوئی قادیانی امام بخاری کا یہ عقیدہ ثابت نہیں کر سکتا۔ قیامت تک چیلنج ہے۔
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
کذبات مرزا ’’ازالہ اوہام‘‘ 9 ( ارض سے مراد زمین نہیں)

۹… ’’یہ عام محاورہ قرآن شریف کا ہے کہ زمین کے لفظ سے انسانوں کے دل اور ان کے باطنی قویٰ مراد ہوتی ہیں۔‘‘
(ازالہ اوہام ص۱۳۴، ۱۳۵، خزائن ج۳ ص۱۶۸)
ابوعبیدہ: صریح جھوٹ ہے قرآن کریم میں ۲۵۰ سے زیادہ دفعہ ارض کا لفظ آیا ہے۔ جہاں ارض سے مراد زمین ہی ہے۔ یہ مرزاقادیانی کا افتراء محض ہے۔
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
کذبات مرزا ’’ازالہ اوہام‘‘ 10 ( سورۃ انزال پر جھوٹ)

۱۰… یہ سورۃ (سورہ انزال) مسیح موعود کے زمانہ سے تعلق رکھتی ہے۔
(ازالہ اوہام ص۱۱۴، خزائن ج۳ ص۱۶۲ ملخصاً)
ابوعبیدہ: افتراء علی اﷲ اور جھوٹ ہے۔ جس کو عربی سے ذرا بھی مس ہوگی۔ وہ مرزاقادیانی کا یہ جھوٹ بھی تسلیم کر لے گا۔ کیونکہ یہ ساری سورت قیامت کے دن کا نقشہ کھینچ رہی ہے۔ رسول پاکﷺ نے بھی اس سورت سے وقوعہ قیامت ہی مراد لیا ہے۔ مگر مرزاقادیانی اپنی ہی ہانکے جاتے ہیں۔
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
کذبات مرزا ’’ازالہ اوہام‘‘ 11 ( مسیحؑ کے نزول کا عقیدہ کوئی اہم عقیدہ نہیں)

۱۱… ’’اوّل تو جاننا چاہئے کہ مسیح کے نزول کا عقیدہ کوئی ایسا عقیدہ نہیں جو ہمارے ایمانیات کی کوئی جزو یا ہمارے دین کے رکنوں میں سے کوئی رکن ہو۔‘‘
(ازالہ اوہام ص۱۴۰، خزائن ج۳ ص۱۷۱)
ابوعبیدہ: مسیح کے نزول کا عقیدہ قرآن، حدیث، صحابہ کرامؓ اور جمیع علمائے امت سے ثابت ہے۔ پھر ایسے عقیدہ کو ایمان کی جزو یا دین کا رکن قرار نہ دینا جھوٹ محض اور افتراء نہیں تو اور کیا ہے؟
خود مرزاقادیانی حقیقت الوحی پر مسیح موعود کا ماننا فرض قرار دے رہے ہیں۔ لکھتے ہیں:
’’دوسرے یہ کفر کہ مثلاً وہ مسیح موعود کو نہیں مانتا اور اس کو باوجود اتمام حجت کے جھوٹا جانتا ہے۔ جس کے ماننے اور سچا جاننے کے بارہ میں خدا اور اس کے رسول نے تاکید کی ہے۔‘‘
(حقیقت الوحی ص۱۷۹، خزائن ج۲۲ ص۱۸۵)
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
کذبات مرزا ’’ازالہ اوہام‘‘ 12 ( مسیح کے آنے کی پیشنگوئی کا حقیقت اسلام سے تعلق)

حضرات اس عبارت کا نمبر:۱۱ کی عبارت سے مقابلہ کر کے تناقض کا لطف اٹھائیے۔ نیز نمبر:۱۲ کے جواب میں (ازالہ اوہام ص۵۵۷، خزائن ج۳ ص۴۰۰) کی عبارت قابل ملاحظہ ہے۔
۱۲… ’’(مسیح کے نزول کی پیش گوئی) صدہا پیش گوئیوں میں سے یہ ایک پیش گوئی ہے۔ جس کو حقیقت اسلام سے کچھ بھی تعلق نہیں۔‘‘
(ازالہ اوہام ص۱۴۰، خزائن ج۳ ص۱۷۱)
ابوعبیدہ: یہ مرزاقادیانی کا سفید جھوٹ ہے۔ کیونکہ اگر یہ بات صحیح ہے تو پھر اس کے منکر کو کافر کیوں کہتے ہیں؟ جیسا کہ اسی کتاب میں لکھا ہے:
’’یہ بات پوشیدہ نہیں کہ مسیح ابن مریم کے آنے کی پیش گوئی ایک اوّل درجہ کی پیش گوئی ہے۔ جس کو سب نے باتفاق قبول کر لیا ہے اور جس قدر صحاح میں پیش گوئیاں لکھی گئی ہیں۔ کوئی پیش گوئی اس کے ہم پہلو اور ہم وزن ثابت نہیں۔ تواتر کا اوّل درجہ اس کو حاصل ہے۔‘‘
(ازالہ اوہام ص۵۵۷، خزائن ج۳ ص۴۰۰)
(اسے کہتے ہیں دروغ گورا حافظہ نباشد) نیز دیکھو نمبر:۱۱ بذیل ابوعبیدہ۔
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
کذبات مرزا ’’ازالہ اوہام‘‘ 13 ( مسیح کے متعلق پیشنگوئی میں آپ ﷺ نے غلطی کر کے اقرار کیا )

۱۳… ہمارے سید ومولیٰ آپ اس بات کا اقرار کرتے ہیں کہ بعض پیش گوئیوں کو میں نے کسی اور صورت پر سمجھا اور ظہور ان کا کسی اور صورت پر ہوا۔
(ازالہ اوہام ص۱۴۰،۱۴۱، خزائن ج۳ ص۱۷۱)
ابوعبیدہ: صریح جھوٹ! رسول پاکﷺ پر بہتان ہے۔ کسی حدیث میں آپ نے ایسا اقرار نہیں کیا۔
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
کذبات مرزا ’’ازالہ اوہام‘‘ 14 ( میں رسول نہیں اور کتاب نہیں لایا از مرزا قادیانی)

۱۴… ’’ من نیستم رسول ونیاوردہ ام کتاب یعنی میں رسول نہیں ہوں اور نہ میں کتاب لایا ہوں۔‘‘
(ازالہ اوہام ص۱۷۸، خزائن ج۳ ص۱۸۵)
ابوعبیدہ: بالکل کذب ہے۔ تمام قادیانی مرزاقادیانی کو نبی مانتے ہیں۔ نیز مرزاقادیانی کا الہام ہے۔ ’’ یا یحییٰ خذا الکتاب بقوۃ
(تذکرہ ص۱۲۲)
یعنی اے یحییٰ (مرزاقادیانی) کتاب کو قوت سے پکڑو۔
پھر مرزاقادیانی کو وحی ہوئی تھی۔ ’’ انا ارسلنا الیکم رسولا کما ارسلنا الیٰ فرعون رسولاً ‘‘
(حقیقت الوحی ص۱۰۱، خزائن ج۲۲ ص۱۰۵)
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
کذبات مرزا ’’ازالہ اوہام‘‘ 15 (تیرھویں صدی کے آخر میں مسیح کا آنا)

۱۵… ’’تیرھویں صدی کے اختتام پر مسیح موعود کا آنا ایک اجماعی عقیدہ معلوم ہوتا ہے۔‘‘
(ازالہ اوہام ص۱۸۵، خزائن ج۳ ص۱۸۹)
ابوعبیدہ: صریح جھوٹ ہے۔ اجماع تو ایک طرف کوئی ضعیف حدیث بھی قادیانی ہمارے سامنے پیش نہیں کر سکتے۔ جس میں تیرھویں صدی کا ذکر ہو۔
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
کذبات مرزا ’’ازالہ اوہام‘‘ 16 ( اس وقت تمام دنیامیں غلام احمد کسی اور کا نام نہیں)

۱۶… ’’میرے دل میں ڈالا گیا ہے کہ اس وقت بجز اس عاجز کے تمام دنیا میں غلام احمد قادیانی کسی کا بھی نام نہیں۔‘‘
(ازالہ اوہام ص۱۸۶، خزائن ج۳ ص۱۹۰)
ابوعبیدہ: حضرات! مرزاقادیانی نے غلام احمد اپنے اصلی نام کے ساتھ قادیانی کی دم لگا کر اپنے الہام کو پکا کرنے کی بڑی کوشش کی ہے۔ کیونکہ ان کے خیال میں جتنے غلام احمد بھی ہوں گے۔ چونکہ قادیان کے رہنے والے نہیں ہوں گے۔ اس واسطے ان کا دعویٰ سچا رہے گا۔ مگر مولیٰ کریم نے بھی عہد کر رکھا ہے کہ غلام احمد قادیانی کی کوئی بات بھی صحیح نہیں ہونے دیں گے۔ چنانچہ مرزاقادیانی کے زمانہ میں دو شخص اور بھی غلام احمد قادیانی نام کے موجود تھے۔ واﷲ اعلم مرزاقادیانی نے دنیا کی آنکھوں میں مٹی جھونکنے کی اتنی جرأت کیوں کی ہے؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top