نویداحمد
رکن ختم نبوت فورم
بچوں کا اسلام، قد م بہ قدم
پس منظر:
بیسویں صدی کے آخری عشرہ میں حضرت اقدس مفتی رشید احمد صاحب نوراللہ مرقدہ کی دعاوٴں سے ان کے شاگردوں اور متعلقین نے کراچی سے ہفت روزہ ”ضرب مومن“ جاری کیا، جس کا مقصد عالم اسلام میں بیداری اور مسلمانوں کی فتوحات کی خالص اور سچی خبروں سے عام لوگوں کو آگاہ کرنا تھا۔ چنانچہ ضرب مومن نے یہ فریضہ بڑی خوش اسلوبی کے ساتھ سر انجام دیا۔ اسی ضرب مومن میں ننھے منے بچوں کے لیے ”بچوں کا ضرب مومن“کے نام سے ایک سلسلہ شروع کیا گیا۔ جس میں ہر ہفتے بچوں کے پڑھنے کے لیے کچھ اصلاحی مواد شامل ہوتا تھا۔ اسی دوران ضرب مومن میں اشتیاق احمد کا مضمون ”امید“شائع ہوا۔ بعد ازاں اشتیاق احمد صاحب نے بچوں کا ضرب مومن کے لیے ”نبوت کے جھوٹے دعوے دارکی سچی کہانی “لکھی جو بہت مقبول ہوئی۔
اکیسویں صدی کے ابتدائی سالوں میں انتظامیہ ضرب مومن نے روزنامہ اسلام کا اجراء کیا یہ اخبار اپنی طرز کا پہلا روزنامہ ہے۔ اس اخبار کی کامیاب اشاعت کے بعد انتظامیہ نے بچوں کے لیے ایک عدد میگزین کی ضرورت محسوس کی تاکہ اس فرسودہ ماحول میں بچوں کو بہتر تربیتی مواد فراہم کیا جا سکے۔ چنانچہ روزنامہ اسلام کے ساتھ ہی ہفت روزہ میگزین نکالنے پر غور و خوص شروع ہوا۔ اس سلسلے میں انتظامیہ سے مشورے اور منظوری کے بعد جناب اشتیاق احمد نے اپنی بہترین کاوشوں کی بدولت میگزین کے لیے خوبصورت سا نام ”بچوں کا اسلام“ تجویز کیا اور میگزین کی تیاری پر کام شروع کردیا۔ طویل عرصہ تک روزنامہ اسلام اور ضرب مومن پر بچوں کے اسلام کے حوالے سے اشتہارات چلتے رہے۔ لوگوں کو بڑی شدت سے انتظار تھا۔
آغاز ہوتا ہے:
چنانچہ 30جون 2002ء کو بچوں کا اسلام ایک پرچے کی شکل میں قارئین کے ہاتھوں میں تھا۔ دیکھتے ہی دیکھتے یہ رسالہ مقبولیت کی بلندیوں پر پہنچ کیا۔ اور شمارہ نمبر 20سے بچوں کا اسلام کے صفحات 8کی بجائے 16کر دیئے گئے اوربچوں کا اسلام کا ٹائٹل بھی پہلی مرتبہ سامنے آیا۔ اس میگزین نے اپنی اشاعت کے پہلے ہی سال دعوہ اکیڈمی اسلام آباد کی طرف سے دو ایوارڈ حاصل کیے۔
سلسلے :
کسی بھی میگزین کے مستقل اور عارضی سلسلے اس میگزین کی پہچان ہوتے ہیں اور قارئین ان سلسلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔ بچوں کا اسلام میں شروع سے آج تک جو سلسلے شروع ہوئے یا شروع ہونے کے بعد اپنے انجام کو پہنچے، ذیل میں ان کا مختصر تعارف پیش کیا جارہا ہے۔
القرآن، الحدیث، دوباتیں، ختم نبوت زندہ باد، مختصر پراثر، اقوال حکمت یا انمول موتی، مسکراہٹ کے پھول، آمنے سامنے، نیوز چینل، ناقابل اشاعت۔۔۔۔ یہ سلسلے بچوں کا اسلام کے مستقل سلسلوں میں شمار کیے جاتے ہیں۔ ان میں مسکراہٹ کے پھول کو پہلے قہقہ نہیں مسکراہٹ کے نام سے جانا جاتا تھا۔ اسی طرح آمنے سامنے کو ”آپ کا خط ملا“اور ”خطوط کا آئینہ “کے نام سے یا د کیاجاتا تھا۔ بچوں کا اسلام میں کچھ ایسے سلسلے جو زیادہ دیر رنگ جما نہیں سکے، ان میں خبر نامہ، اس شمارے کے مشکل الفاظ، آپ کا امتحان، رنگا رنگ پہلیاں، کامیابی کے راز، زندگی میں ایک بار، پسندیدہ اشعار، بلا عنوان، ادیب بنیئے انعامی مقابلہ، مجھے شکایت ہے، مجھے پسند ہے، ہم ہیں قاری بچوں کا اسلام کے، ذرا گنیے تو سہی، اسلامی آرٹ گیلری وغیرہ شامل ہیں۔ بچوں کا اسلام میں کچھ سلسلے ایسے بھی تھے جو ایک مخصوص مدت یا وقت کے لیے قارئین کو محظوظ کرتے رہے اور اس کے بعد اختتام کو پہنچے، ان میں فتنوں کا دور، میرا دیس، اسلامی ممالک، آستین کے سانپ، روشن ستارے، مالی بابا، اللہ تعالیٰ کے ننانونے نام، آؤ اسلام سیکھیں وغیرہ شامل ہیں۔ جب کے رائٹرز کے انٹرویو ز اور قدم بقدم والا سلسلہ فی الحال جاری ہے جبکہ اسلام اور سائنس یا قرآن اور سائنس بھی کبھی کبھی قارئین کی نظروں سے گزرتے ہیں۔ ان تمام سلسلو ں نے مل کر بچوں کا اسلام کو چار چاند لگا رکھے ہیں۔
ناول:
ابتداء سے لے کرآج تک بچوں کا اسلام میں کل 36ناول شائع ہوئے۔ جن میں 35اشتیاق احمد کے اور ایک ان کے بھائی آفتاب احمد مرحوم کا تھا۔ ان ناولوں کے نام مندرجہ ذیل ہیں۔ اندھی سازش، اغوا کا جال، جھوٹ کی فصل، گھناؤنا وار، رنگین خطرہ، آخری خواہش، سیاہ جرم، جعلی آدمی، اپنی لاش، غار کا کنواں، ہولناک پروگرام، موت کی گھنٹی، سازش کی تہ، فریج کی تلاش، سازشی چہرے، خونی جال، دنیا کے دشمن، چیونٹی حکومت، موت کی دستک، بلیک میلر، خونی ہاتھ، قاتل خاکا، انگلی کی قیمت، وادی مرجان، جاسو س کہیں کا، یوڈا پر حملہ، تیسر ا آدمی، آخری جھٹکا، خونی تجر بہ، دھوئیں کا مینار، جنگل کا قانون اور خطرناک دس شامل ہیں۔
خطوط :
قارئین کے خطوط کسی بھی رسالے کی جان ہوتے ہیں۔ ابتداء سے لے کر آج تک بچوں کا اسلام میں ہزاروں خطوط شائع ہوئے۔ بچوں کا اسلام نے اپنے لاکھوں قارئین میں پرانی روایات کو زندہ کرتے ہوئے خط لکھنے کی تحریک پیدا کی۔ اس دوران بہت سی معروف شخصیات کے خطوط بھی میگزین کی زینت بنے۔ جن میں مسعود احمد برکاتی، میجر فتح محمد کالم نگار، نذیر انبالوی، ڈاکٹر محمد افتخار کھوکر، ڈی آئی جی غلام رسول زاہد، قاضی محمد اسرائیل صاحب شامل ہیں۔ قارئین کے کھٹے، میٹھے، نمکین، کڑوے، پھیکے، چلبلاتے خطوط نے بچوں کا اسلام کو ایک الگ پہچان دی۔ اس عرصہ میں خاص اور اہم بنیادوں پر شائع ہونے والے خطوط کی تعداد 58تھی۔ جبکہ ایک غیر مسلم یوسف رابرٹ کا خط بھی شامل تھا۔ خطوط کی سب سے بہترین ڈئیزائیننگ شمارہ نمبر 300کے بعد دیکھی جا سکتی ہے۔ مختصر یہ کہ آمنے سامنے بچوں کا اسلام کا مقبول ترین سلسلہ ہے۔
سر ورق :
بچوں کا اسلام میں سب سے پہلے شمارہ نمبر 20سے ٹائٹل کا آغاز ہوا۔ شروع کے چند شماروں کو چھوڑ کر ہر دور میں ٹائیٹلزبہت منفرد اوردلفریب رہے، لیکن جو سر ورق شمارہ نمبر 150سے 350کے درمیان آئے انکا کوئی ثانی نہیں۔ یہ سر ورق اپنی خوبصورتی میں اور دلفریبی میں بہترین تھے۔ یہ اب تاریخ کا حصہ بن چکے ہیں۔
خاص نمبر:
بچوں کا اسلام میں مختلف ادوار میں مختلف عنوانات کے زیر تحت میگزین کے خاص نمبر اپنا رنگ جماتے رہے۔ کچھ خاص نمبر تو سولہ سے زیادہ صفحات پرمشتمل تھے۔ ایسے شماروں کی تعد اد آٹھ ہے۔ 150,208,277,300,378,416,468,520،625جبکہ بارہ سالوں میں شائع ہونے والے خاص نمبروں کی تعداد42 ہے۔ ان میں سب سے زیادہ ”آزادی نمبر“اور ”عید نمبر“ہیں۔ جبکہ ”قربانی نمبر“اور ”رمضان نمبر“بھی مقبول ہوئے۔ بارہ سالوں میں جن عنوانات کے تحت یہ 42 خاص نمبر شائع ہوئے ان کے نام مندرجہ ذیل ہیں۔ عیدنمبر، رمضان نمبر، آزادی نمبر، کہانی نمبر، صحابہ نمبر، سالگرہ نمبر، بچوں کا اسلام نمبر، مسکراہٹ نمبر، حضرت ابوبکر صدیق نمبر، حضرت عمر فاروق نمبر، حضرت عثمان غنی نمبر، حضرت حسین نمبر، قربانی نمبر، سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم نمبر، مزاحیہ کہانی نمبر، بدری صحابہ رضی اللہ عنہم نمبر اور ختمِ نبوت نمبر شامل ہیں۔ سب سے پہلے خاص نمبر شمار ہ نمبر 74 عید نمبر تھا۔ سب سے پہلے زیادہ صفحات پر مشتمل خاص نمبر شمارہ نمبر 150صحابہ کرام نمبر تھاجبکہ شمارہ نمبر277عید کے حوالے سے سب سے بڑا شمارہ تھا۔ پچھلے تین سال سے مسلسل ”بچوں کا اسلام نمبر“خاص نمبر کے طور پر شائع ہو رہا ہے۔ ان خاص نمبر کی بدولت قارئین میں ایک نیا جو ش و جذبہ دیکھنے کو ملا ہے۔
قلم کار:
ابتداء سے اب تک بچوں کا اسلام میں مختلف لوگوں نے مختلف طریقوں سے اپنا حصہ ڈالا۔ بعض لوگ تو خالص بچوں کا اسلام کی پیداوار ہیں۔ اور اسی نرسری سے پروان چڑھتے ہوئے ایک مکمل ادیب کا روپ دھار چکے ہیں اور وقت کے ساتھ ساتھ ان کی تحریر میں پختگی آچکی ہے۔ جبکہ کچھ حضرات پہلے سے دوسرے رسالوں اپنے قلم کے جوہر دکھارہے تھے۔ بچوں کا اسلام کے ان تمام ساتھیوں کے نام مندرجہ ذیل ہیں۔
اشتیاق احمد، عبداللہ فارانی، عبدالرؤف نفیسی، منیر احمد شاہ فاروقی، ابولبابہ ظہیر، عبدالرحمن ابدالی، معاویہ مومن، رشید ارشد، حکیم غلام نبی چراغ، امید افشاں صغیر، عبدالرشید فاروقی، صداقت حسین ساجد، محمد اقبال، محمد ریحان، شاہد حفیظ، ضیاء اللہ ضیائی، محمد احمد شاد، جمال عبداللہ عثمان، ذیشان گوہر، شوکت علی مظفر، عاطر شاہین، عمران الحق رشیدی، سید عرفان احمد، ڈاکٹر سید مختار، محمد اسلام نشتر، طارق محمود طالب، بنت بشیر احمد اعوان، ڈاکٹر فضل محمود بھٹی، ولی اللہ صدیقی، رشید احمد مغل، ارم نذیر ڈسکہ، قاری عبدالرحمن، ساجدہ بنت غلام محمد، فاروق احمد، ظہیر بابر منصور، ماریہ رشید، کلثوم رشید، سرورمجذوب، اسماعیل ریحان، ارشاد الٰہی، اعجاز احمد کیانی، غلام حسین میمن، غلام رسول زاہد، اثرجونپوری، حافظ حمزہ شہزاد، ذبیح اللہ عارفی، فرحت کلثو م انصاری، ڈاکٹر افتخار کھوکھر، مولانا اللہ وسایا، عمیر اظہر، نادیہ حسن، نواب حیدر، حافظ عبدالرزاق، بینا رانی، راکعہ رضا، آصف مجید، حافظ حسن سرفراز، مسکان خان، فوزیہ خلیل، حافظ آصف اقبال، قاری محمد حسن معاویہ، سارہ الیاس، سائرہ وقاص، لیاقت علی تلمبہ، محمد راشد نواب شاہی، فہیم عالم، محمد زبیر قلندری، نعمت اللہ، محمد عبدہ، طیب امین قیصرانی، ضیااللہ محسن، حافظ نعیم احمد سیال، ساجدہ بتول، ثمینہ خان، طارق سمرا، سدرہ نعیم خان، حافظ کامران آرٹس، محمد شاہد فاروق، شازیہ نور، حافظہ آسیہ بتول، عبیرہ سرور، حافظ صبغت اللہ قیصرانی، حافظ دانش، عارفین حیرت، حافظ عبدالجبار خان، فہیم احمد، اسماء طاہر اور انیسہ سعدیہ شامل ہیں۔ یہ تمام دوست بچوں کا اسلام کی محفل میں اپنے قلم سے رنگ بھرتے رہے۔
مزید دیکھنے کیلیئے وزٹ کریں ⬇
فیس بک (Facebook ) پر بچوں کا اسلام کا پیج لائک کرنے کیلیئے لنک پر کلک کریں،،،
https://www.facebook.com/pages/بچوں-کا-اسلام/717167931632454
مدیر کی آخری تدوین
: