• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

تحفظ ختم نبوت۔۔۔۔۔۔ جنت کا راستہ

جویائے حق

رکن ختم نبوت فورم
تحفظ ختم نبوت اندھیری قبر کا چراغ ہےجو اسے اپناتا ہے وہ قبر کو روشن کرتا ہے، اپنی عاقبت سنوارتا ہےاور اپنا ٹھکانہ جنت میں بناتا ہے- تحفظ ختم نبوت اور جنت الفردوس لازم و ملزوم ہے- اس حقیقت میں کسی شک و شبہ کی گنجائش نہیں کہ ختم نبوت کے تحفظ کے لئے کام کرنے والا ہر شخص جنتی ہے- دلیل اس کی یہ ہے کہ جب مرزا قادیانی اور اس کے پیرو کار جہنم میں ہوں گے اور فرض کریں کہ وہاں تحفظ ختم نبوت کا کام کرنے والا کوئی شخص بھی موجود ہو تو مرزا قادیانی اس شخص کو طعنہ دے گاکہ " میں تو جھوٹےدعویٰ نبوت کے جرم میں یہاں آیا ہوں - تم دنیا میں میرے دعویٰ کی تکذیب اور سرکوبی میں پیش پیش تھے، تمہیں کیا ملا؟ میں دعویٰ نبوت کے جرم میں جہنمی اور تم تحفظ ختم نبوت کا کام کرنے پر جہنمی، تو فرق کیا ہوا؟ " اللہ کی قسم ! ایسا ممکن ہی نہیں کیونکہ اللہ تعالیٰ اور اس کے حبیب مکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو یہ گوارا ہی نہیں کہ کوئی شخص تحفظ ختم نبوت کا کام کرے اور وہ جہنم میں جائے-
نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے ایک ارشاد پاک کا مفہوم ہے کہ اگر کسی نے ہم پر کوئی احسان کیا ہے تو ہم نے اس کا بدلہ دے دیا ہے سوائے حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے- ان کے احسانات کا بدلہ قیامت کے دن اسے اللہ تعالیٰ دے گا"
یہ قاعدہ و قانون اب بھی موجود ہے- آج بھی کوئی شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ختم نبوت اور عزت و ناموس کے تحفظ کے لئے کام کرتا ہے تو حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم اس کے اس فعل سے نہ صرف بے حد خوش ہوتے ہیں بلکہ آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم اس شخص کے اس احسان کا بدلہ قیامت کے دن اپنی شفاعت کے ذریعے ادا فرمائیں گے-
ایک گناہ گار امتی کو اس سے بڑھ کر اور کیا انعام چاہیے!
 

ضیاء رسول امینی

منتظم اعلیٰ
رکن عملہ
ناظم
رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
بالکل درست فرمایا آپ نے اور یہ بھی انتہائی غور طلب امر ہے کہ دنیا میں جھوٹے مذاہب کے پیروکار اپنے جھوٹے عقیدوں کی بقاء کے لیے اپنی پوری کوشش سے کام کرتے ہین تو ایک سچے مذہب کے پیروکار کی تو روزمرہ زندگی کا معمول ہونا چاہیے کہ وہ اپنے سچے عقیدے اور اللہ پاک کے پسندیدہ دین اسلام کی تبلیغ کرے اور ختم نبوت کا مسئلہ تو بنیادی مسئلہ ہے اس کے بغیر تو کوئی مسلمان ہو ہی نہیں سکتا کیونکہ اللہ پاک کی ذات کو اور پہلے گزرے ہوئے انبیاء کو تو اور بھی لوگ مانتے ہیں مگر اس کے باوجود وہ کافر رہتے ہیں جب تک آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو آخری پیغمبر نہ مانیں جس طرح کسی ایک نبی کو نہ ماننے سے کوئی مسلمان نہیں ہوسکتا اسی طرح کسی خودساختہ نبی کا انبیاء کی فہرست میں اضافہ کرنے والا بھی مسلمان نہیں ہوسکتا ۔ دین اسلام وہی ہے جو آںحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات مبارکہ میں ہی مکمل ہوچکا۔ اور اس میں کسی نئے نبی کی گنجائش تک موجود نہیں بلکہ ہر نئے دعوے دار کو جھوٹا اور کذاب جاننا ہی اصل اسلام ہے۔
 

MindRoasterMir

رکن ختم نبوت فورم
کیا بریلویت دیوبندیت وہابیت اور شیعیت بھی حقیقی اسلام ہے؟ دین تو مکمل ہو چکا وہ مکمل دین کا کے پاس ہے؟
 
Top