• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

تشریح متعلق لفظ خاتم

خادمِ اعلیٰ

رکن عملہ
ناظم
رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
مفردات راغب :
" وخاتم النبین لانه ختم النبوۃ ای تممھا بمجیئه "
یعنی حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو خاتم النبین اس لئے کہا جاتا ہے کہ اپ نے نبوت کو کمال واتمام تک پہنچا دیا ، اس صورت میں کہ اپ نے نبوت کو ختم کر دیا.

لسان العرب :

" خاتمھم وخاتمھم آخرھم خاتمِ وخاتمَ کے معنی ہیں آخر "

تاج العروس :
" ومن اسمائه علیه اسلام الخاتمِ والخاتَم وھوالذی ختم النبوۃ بمجیئه "

اور اپ کے ناموں میں سے ہے خاتم وخاتم اور وہ وہ ہے جس نے آکر نبوت ختم کر دی .

مجمع البحار :
" خاتم النبوۃ بکسرالتاء ای فاعل الختم وھوالاتمام وبفتھا بمعنی التابع ای شئی یدلُّ علٰے انه لانبی بعدہ "

خاتم النبوۃ بکسر تاء یعنی نبوت کو تمام کرنے والا ، اور بفتح تاء بمعنی مہر یعنی ایسی چیز جو اس بات پر دلالت کرے کہ اپ کے بعد کوئی نبی نہیں .

قاموس :

" والخاتم آخرالقوم کالخاتم ومنه ، قوله تعالیٰ وخاتم النبین ای اخرھم "
اور خاتم وخاتم ، قوم کے سب سے آخر کو کہا جاتا ہے . اور انہی معنوں میں ارشاد خداوندی ہے وخاتم النبین یعنی آخرالنبین .

کلیات ابی البقاء :
" وتسمیۃ نبینا خاتم الانبیاء لان الخاتم آخرالقوم قال اللہ تعالیٰ ما کان محمد صلی اللہ علیہ وسلم ابا حدِمن رجالکم ولکن رسول اللہ وخاتم النبین "
اور ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو خاتم الانبیاء اس لئے کہا گیا کہ خاتم کے معنی ہوتے ہیں قوم میں سب سے آخری اور انہی معنوں میں ارشاد الہی ہے کے محمد صلی اللہ علیہ وسلم تم مردوں میں سے کسی کے باپ نہیں ، البتہ وہ رسول ہیں اور خاتم النبین یعنی آخر نبیوں کے .

صحاح للجوہری :
" خاتمۃ الشئی آخرہ ، محمد صلی اللہ علیہ وسلم خاتم الانبیاء "

کسی چیز کے خاتمہ کے معنی ہوتے ہیں آخر کے اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آخری نبی ہیں .

تہذیب للازہری :
" والخاتِم والخاتَم من اسماء النبی صلی اللہ علیہ وسلم وفی التنزیل العزیز ما کان محمد صلی اللہ علیہ وسلم ابا حدِمن رجالکم ولکن رسول اللہ وخاتم النبین ای اخرھم "

اور خاتِم وخاتَم رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے نام ہیں اور قران میں ہے کے محمد تم میں سے کسی کا باپ نہیں ، البتہ وہ اللہ کا رسول ہے اور خاتم النبین یعنی آخری نبی .
 
مدیر کی آخری تدوین :

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
ماشااللہ بھائی انکے حوالہ جات بھی دے دیں اور اگر ہو سکے تو پیجز کے سکین بھی لگا دیں ۔ جزاک اللہ خیرا بھائی
 
Top