تعارف و ڈاؤنلوڈ
وہ انسان جس کا دماغ علم و عقل کی روشنی سے منور ہے وہ یقینی طور پر اس امر کا اظہار کرے گا کہ مرزا صاحب قادیانی بڑے شان و شوکت و آب و تاب کے ساتھ ان دو عظیم الشان مقاصد میں ناکام و نامراد ہو کر دنیا سے رخصت ہوئے ہیں۔ اور ان کی زندگی کا ہر ہر گوشہ دروغ گوئیوں، اختلاف بیانیوں، مبالغہ آمیزیوں، افتراء پردازیوں، اتہام سازیوں، خیانت کاریوں، سرقہ بازیوں، گستاخیوں، شیخیوں، بلند خیالیوں اور گالیوں میں اس طرح سے الجھا ہوا ہے کہ ”امت مرزائیہ“ کا ناخن تدبیر بھی سلجھانے سے عاجز ہے۔
مرزائیت کے ”بانی سلسلہ“ کی زندگی ان بے شمار سازیوں و بازیوں کا ایک معجون مرکب ہے جس میں سے ایک جز دروغگوئی و اتہام بازی کو مشتے نمونہ از خروارے اس رسالہ میں دو سو پانچ کی تعداد میں جمع کیا گیا ہے تاکہ مرزا صاحب کی خانہ ساز نبوت و خود ساختہ مسیحیت اور دیگر طویل و عریض ہنگامہ خیز دعاوی کی پر تزویر حقیقت پاش پاش ہو کر غبار روزگار بن جائے اور مرزائیت کے ”اولوالعزم قادیانی پیغمبر“ کی ذلت و رسوائی اور تباہی و بربادی میں کوئی دقیقہ باقی نہ رہ جائے۔
پی ڈی ایف میں پڑھنے کے لیے : [Link]
ڈاؤنلوڈ لنک: [LINK]
یونیکوڈ مائیکرو سافٹ وورڈ
ڈاؤنلوڈ لنک:[LINK]