توفی کا معنیٰ سمجھنے میں ایک شبہ کا ازالہ
فیس بک پر ایک دوست نے مجھے قادیانیوں کی چند پوسٹس سنڈ کیں اور سوال کیا کہ مجھے توفی کے بارے سمجھائیں تو میں نے ان کو یہ جواب دیا :
"اس بحث کو سمجھنے سے پہلے ایک چیز ذھن نشیں کر لیں کہ عربی کا اپنا مزاج ہے اس کو اردو یا پنجابی کے مطابق لینا درست نہیں ہے عربی کے اندر ہر چیز کے دو معانی ہوتے ہیں ایک حقیقی دوسرا مجازی
حقیقی یہ ہے کہ جیسے میں کہتا ہوں کہ زید کھڑا تھا بیٹھ گیا
مجازی یہ ہے کہ آپ کی بات میرے ذھن میں بیٹھ گئی
اب بیٹھنے کا لفظ دونوں جگہ استعمال ہوا ہے ایک جگہ حقیقی معنی ہے دوسری جگہ مجازی
کبھی ایسا ہوتا ہے کہ الفاظ کے معانی حقیقی مشہور و معروف ہو جاتے ہیں اور کبھی ایسا ہوتا ہے کہ معنی مجازی مشہور و معروف ہو جاتے ہیں یہی حال توفی کے ساتھ بھی ہوا ہے کہ اس کا معنی مجازی موت کے ہیں لیکن معنیٰ حقیقی کسی چیز کا پورے کا پورا لے لینا کے ہیں جیسے عام اردو میں بھی بولتے ہیں کہ اس شخص نے میرے ساتھ وفا نہیں کی یا اس نے اپنا عہد وفا نہیں کیا مطلب یہ کہ وعدہ پورا نہیں کیا"