حضرت مریم علیہا السلام کی اولاد / حضرت عیسی علیہ السلام کے حقیقی بہن بھائی
وہ شخص جو مجھے کہتا ہے کہ میں مسیح ابن مریم کی عزت نہیں کرتا بلکہ مسیح تو مسیح مَیں تو اس کے چاروں بھائیوں کی بھی عزت کرتا ہوں* کیونکہ پانچوں ایک ہی ماں کے بیٹے ہیں نہ صرف اسی قدر بلکہ میں تو حضرت مسیح کی دونوں حقیقی ہمشیروں کو بھی مقدسہ سمجھتا ہوں کیونکہ یہ سب بزرگ مریم بتول کے پیٹ سے ہیں
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
" یسوع مسیح کے چار بھائی اور دو بہنیں تھیں- یہ سب یسوع کے حقیقی بھائی اور حقیقی بہنیں تھیں - یعنی سب یوسف اور مریم کی اولاد تھی- چار بھائیوں کے نام یہ ہیں 1 یہودا ، 2 یعقوب ، 3 شمعون ، 4 یوزس اور دو بہنوں کے نام یہ تھے 1 آسیا ، 2 لیدیا ۔ دیکھو کتاب اپاسٹولک ریکارڈس مصنفہ پادری جان ایلن گایلز مطبوعہ لندن 1886 صفحہ 159 ، 166 ۔ منہ "ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ