حیات عیسی علیہ السلام از اقوال مرزا قادیانی (قول مرزا نمبر۱۱… حضرت عیسیؑ کو بچا لیا گیا)
’’خدا نے ان کے منصوبوں سے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو بچا لیا۔‘‘
(چشمہ معرفت ص۱۶۲، خزائن ج۲۳ ص۱۷۴)
ناظرین! اب صرف یہ معلوم کرنا ہے کہ منصوبوں سے بچانے کا مطلب کیا ہے۔ یہودیوں کے منصوبے خود مرزاقادیانی نے اپنی کتابوں میں بسط کے ساتھ بیان کئے ہیں۔ آپ اسی کتاب کے گذشتہ صفحات پر مرزاقادیانی کے اقوال ملاحظہ کریں۔ ’’ان کا منصوبہ یہ تھا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو سولی دی جائے۔‘‘
اس کے متعلق مرزاقادیانی فرماتے ہیں: ’’خدا نے مسیح سے وعدہ فرمایا تھا کہ میں تجھے صلیب سے بچاؤں گا۔‘‘