حیات عیسی علیہ السلام از اقوال مرزا قادیانی (قول مرزا نمبر۱۵…سلف حلف کے لئے بطور وکیل کے ہوتے ہیں)
’’سلف حلف کے لئے بطور وکیل کے ہوتے ہیں اور ان کی شہادتیں آنے والی ذریت کو ماننی پڑتی ہیں۔‘‘
(ازالہ اوہام ص۳۷۴، خزائن ج۳ ص۲۹۳)
ہم نے رسول کریمﷺ، صحابہ کرامؓ، تابعینؒ، مجتہدینؒ، مجددینؒ، مفسرینؒ اور صوفیائے کرامؒ کے اقوال سے حیات عیسیٰ علیہ السلام اور ان کی آمد ثانی صاف صاف الفاظ میں ثابت کر دی ہے۔ مرزاقادیانی اگر زندہ ہوتے تو امید تھی کہ ہمارے دلائل سے متاثر ہوکر وفات مسیح کے عقیدہ سے تائب ہو جاتے۔