حیات عیسی علیہ السلام از اقوال مرزا قادیانی (قول مرزا نمبر۱۶… معنی میں تبدیلی بھی تحریف ہے)
’’ایک نئے معنی اپنی طرف سے گھڑ لینا بھی تو الحاد اور تحریف ہے۔ خداتعالیٰ مسلمانوں کو اس سے بچائے۔‘‘
(ازالہ ص۷۴۵، خزائن ج۳ ص۵۰۱)
حضرات! مرزاقادیانی نےکلام اﷲ کے معنی کرتے وقت خود کلام اﷲ، رسول کریم ﷺ ، صحابہ کرامؓ، تابعینؒ اور مجددین امت وصوفیاء ومفسرین سب کے خلاف علم بغاوت کھڑا کر دیا ہے۔ پس یا تو اس عقیدہ سے رجوع کیا ہوتا یا اپنے ہی قول سے ملحد اور محرف کلام اﷲ ثابت ہوں گے۔