حیات عیسی علیہ السلام از اقوال مرزا قادیانی (قول مرزا نمبر۲۰… اجماع صحابہ حجت ہے)
’’صحابہ کا اجماع حجت ہے جو کبھی ضلالت پر نہیں ہوتا۔‘‘
(تریاق القلوب ص۱۴۷، خزائن ج۱۵ ص۴۶۱)
ہم پچھلی پوسٹس میں صحابہ اکرام کا اجماع حیات عیسی علیہ السلام پر ثابت کر آئے ہیں۔
ہم نے قادیانی مسلمات کی رو سے ثابت کر دیا ہے کہ حیات جسمانی ونزول جسمانی حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا عقیدہ ابتداء اسلام سے مسلمانوں کے قلوب میں محکم طور پر چلا آرہا ہے۔ صحابہ کا اجماع بھی روز روشن کی طرح ثابت ہوچکا ہے۔ اب تو امید ہے کہ قادیانی جماعت اپنے ہی نبی کی لعنت سے بچنے کے لئے اجماع صحابہ اور اجماع امت کے سامنے سر تسلیم خم کر دیں گے۔