حیات و نزول عیسی علیہ السلام کے متعلق صحابہ اکرام کے عقائد
۵…
حضرت ابوہریرہؓ کا عقیدہ
ناظرین! حضرت ابوہریرہؓ کی روایت کردہ احادیث نبوی اور تفسیر اس قدر مؤثر اور فیصلہ کن ہیں کہ قادیانی اصحاب، حضرت ابوہریرہؓ کا نام سنتے ہی حواس باختہ ہو جاتے ہیں۔ میں ان احادیث کو صفحات سابقہ پر ذکر کر آیا ہوں۔ مکرر ملاحظہ فرمایا جائے۔
حضرت ابوہریرہؓ سے چودہ روایات سیدنا مسیح کے نزول کی موجود ہیں۔
اس قدر احادیث کے بعد بھی اب اگر کوئی آدمی خود غرضی سے انکار کرتا ہے تو اس کا علاج ہمارے پاس نہیں ہے۔ حضرت ابوہریرہؓ للکار کر کہتے ہیں کہ رسول پاکﷺ نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو زندہ بجسدہ العنصری مانا ہے اور قرآن کی فلاں فلاں آیت ان کی زندگی کا اعلان کر رہی ہے۔ ہزارہا صحابہ کے سامنے احادیث اور آیات کلام اﷲ سے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی حیات کا اعلان کرتے ہیں اور کسی صحابی سے ان کی روایات اور تفسیر کی مخالفت مروی نہیں۔ پس مرزاقادیانی کے مقرر کردہ طریق ثبوت اجماع کے مطابق صحابہ کا اجماع حیات عیسیٰ علیہ السلام پر ثابت ہوگیا۔