حیات و نزول عیسی علیہ السلام کے متعلق صحابہ اکرام کے عقائد
۱۵…
حضرت ام المؤمنین عائشہ صدیقہؓ کا عقیدہ
۱… ہم قادیانی مسلمات کی رو سے ایک مرفوع حدیث حضرت عائشہ صدیقہؓ کی زبانی ذکر کر آئے ہیں۔ اس میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا نازل ہوکر ۴۰سال تک زمین میں زندہ رہنے کا اعلان ہے اور دجال کے قتل کا بھی ذکر ہے۔ پھر ان کی بادشاہت کا بھی ذکر ہے۔ مفصل!
۲… نیز ہم حضرت عائشہ صدیقہؓ سے ایک مرفوع حدیث مسلمہ قادیانی درج کر چکے ہیں۔ جس میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی زندگی پر ڈنکے کی چوٹ اعلان کیا جارہا ہے۔ حضرت عائشہ صدیقہؓ کا کسی حدیث کو بیان کرنا گویا تمام صحابہ کا عقیدہ بیان کرنا ہے۔
حضرت عائشہؓ کا باوجود حجرہ مبارکہ میں چوتھی قبر کی جگہ موجود ہونے کے اس میں اپنے دفن کئے جانے کے احکام نہ دینا اس بات کا بیّن ثبوت ہے کہ حسب الحکم رسول کریمﷺ وہ جگہ حضرت عائشہ صدیقہؓ نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے لئے چھوڑ دی تھی۔ جو نازل ہوکر فوت ہوں گے۔ اس خالی جگہ میں دفن ہوکر رسول کریمﷺ کی پیش گوئی پوری کریں گے۔