حیات و نزول عیسی علیہ السلام کے متعلق صحابہ اکرام کے عقائد
۱۱…
حضرت عبداﷲ بن عمرو بن العاصؓ کا عقیدہ
حدیث نمبر۳، انہی سے مروی ہے۔ یہ صحابی پرزور اعلان فرمارہے ہیں کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام آسمان سے زمین کی طرف نزول فرمائیں گے اور پھر شادی کریں گے۔ پھر ان کے ہاں اولاد بھی ہوگی اور آخر فوت ہوکر مدینہ شریف میں حجرہ نبوی علی صاحبہا الصلوٰۃ میں دفن ہوں گے۔
مفصل دیکھئے سابقہ پوسٹس۔
صحابہ کرامؓ میں سے ہزارہا نے یہ حدیث سنی مگر سوائے تسلیم کے کسی کا انکار مروی نہیں۔ بلکہ خود مرزاقادیانی اس حدیث کو صحیح تسلیم کرتے ہیں۔ مفصل دیکھئے پوسٹس بالا میں۔