• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

ختم نبوت اور احادیث نبویہ حدیث نمبر 5

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
ختم نبوت اور احادیث نبویہ حدیث نمبر 5

”عن ثوبان ؓ قال قال رسول اللہ ﷺ انہ سیکون فی امتی کذابون ثلاثون کلھم یزعم انہ نبی وانا خاتم النبیین لانبی بعدی۰
ابوداؤد ص 228 ج 2 واللفظ لہ‘ ترمذی ص 45 ج 2
“(حضرت ثوبان ؓ سے روایت ہے کہ حضور ﷺ نے فرمایا کہ میری امت میں تیس جھوٹے پیدا ہوں گے۔ ہر ایک کہے گا کہ میں نبی ہوں حالانکہ میں خاتم النبیین ہوں۔ میرے بعد کوئی کسی قسم کا نبی نہیں۔)
یہ مضمون بھی متواتر ہے اور حضرت ثوبان ؓ کے علاوہ مندرجہ ذیل صحابہ کرام ؓ سے مروی ہے:
۱………… حضرت ابوہریرہ ؓ (صحیح بخاری ص 509 ج 1‘ صحیح مسلم ص 397 ج 2)
۲………… حضرت نعیم بن مسعود ؓ (کنزالعمال ص 198ج 14حدیث نمبر 38372)
۳………… ابوبکرہ ؓ (مشکل الآثار ص 104 ج 4)
۴………… عبداللہ بن زبیرؓ (فتح الباری ص 617 ج 6 حدیث نمبر3609)
۵………… عبداللہ بن عمرو ؓ (فتح الباری ص 87 ج 13 حدیث نمبر 7121)
۶………… عبداللہ بن مسعود ؓ (ایضاً)
۷………… علی ؓ (ایضاً)
۸………… سمرہ ؓ (ایضاً)
۹………… حذیفہ ؓ (ایضاً)
۰۱………… انس ؓ (ایضاً)
۱۱………… نعمان بن بشیر ؓ (مجمع الزوائد ص 334 ج 7)
تنبیہ: ان تمام احادیث کا متن (مجمع الزوائدص 332‘ 334 ج 7) میں ذکر کیا گیا ہے۔
 
Top