• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

ختم نبوت فورم پر پوسٹ کی فارمیٹنگ کا طریقہ / ختم نبوت فورم کے مینیو بار کے استعمال کا طریقہ

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
ختم نبوت فورم پر پوسٹ کی فارمیٹنگ کیسے کی جائے؟؟

کسی تحریر کو بولڈ کرنا
ختم نبوت فورم پر کسی چیز کو بولڈ کرنے سے مراد یہ ہے کہ کسی حرف کو موٹا کر کےدکھانا۔ ختم نبوت فورم پر کسی حرف یا تحریر کو بولڈ کرنے کے لیے اوپر مینیو بار میں تحریر کو سلیکٹ کرنے کے بعد B کو کلک کیا جاتا ہے ۔ یا تحریر کو سلیکٹ کرنے کے بعد کی بورڈ سے شارٹ کٹ کمانڈ CTRL+B دبا کر بھی کسی تحریر کو بولڈ کیا جا سکتا ہے۔

کسی تحریر کو ترچھا کرنا:
ختم نبوت فورم پر کسی تحریر کو ترچھا کرنے کے لیے اس تحریر کو سلیکٹ کر کے مینیو بار میں سے I کو ماؤس کی مدد سے کلک کیا جاتا ہے ۔ اورکسی تحریر کو سلیکٹ کرنے کے بعد کی بورڈ سے شارٹ کٹ کی CTRL+I کو دبا کر بھی تحریر کو ترچھا کیا جا سکتا ہے۔

کسی تحریر کے نیچے لائن لگانا:
ختم نبوت فورم پر کسی تحریر کے نیچے لائن لگانے کے لیے اس تحریر کو سلیکٹ کریں پھر مینیو بار میں سے U پر کلک کر دیں ۔ کی بورڈ سے لائن لگانے کے لیے پہلے تحریر کو سلیکٹ کریں پھر CTRL+U پریس کریں۔

تحریر کو کلر کرنا:
ختم نبوت فورم پر تحریر کو کلر کرنے کے لیے مینیو بار میں موجود وہ A جس کے نیچے لائن لگی ہوئی ہے کو کلک کریں پھر اس میں سے جو کلر آپ کو لگانا ہو وہ لگا لیں۔

فونٹ سائز:
ختم نبوت فورم پر فونٹ سائز بڑا یا چھوٹا کرنے کے لیے کلر والے A کے ساتھ جو A لکھا ہوا ہے اس پر کلک کریں اور جتنا فونٹ رکھنا ہو اتنا اس کا سائز منتخب کر لیں ۔ عموماََ ختم نبوت فورم پر عام تحریر کا فونٹ سائز 6 (چھ) اور کسی ہیڈنگ کا فونٹ سائز 7 (سات) رکھا جاتا ہے۔

فونٹ سٹائل:
ختم نبوت فورم پر عام طور پر علوی لاہوری نستعلیق فونٹ استعمال کیا جاتا ہے ۔ پھر بھی اگر کسی کو فونٹ تبدیل کرنا ہو تو وہ سائز والے A کے ساتھ جو چھوٹے حروف میں a لکھا ہوا ہے اس پر کلک کر کے فونٹ تبدیل کر سکتا ہے۔

لنک بٹن بنانا:
ختم نبوت فورم پر کوئی بھی کسی بھی سائیٹ کا لنک بٹن بٹن بنانے کے لیے فونٹ والے چھوٹے a کے ساتھ جو زنجیر بنی ہوئی ہے اس پر کلک کریں پھر ایک بار آئے گا اس میں وہ لنک وہاں سے (جو لنک دینا ہے اسے) کاپی کر کے اس آنے والے بلاک میں پیسٹ کر دیں


لنک بٹن ختم کرنا:
ختم نبوت فورم پر بنایا ہوا لنک بٹن ختم کرنے کے لیے اس زنجیر پر کلک کریں جس پر کراس کا نشان بنا ہوا ہے۔

تحریر کی جگہ تبدیل کرنا:
ختم نبوت فورم پرتحریر کو دائیں ، بائیں یا درمیان میں لکھنے کے لیے "سمت کا تعین" نامی بٹن پر جو کہ مینیو بار میں ہے پر کلک کریں۔

نقاطی یا نمبری فہرست بنانا:
ختم نبوت فورم پرجہاں سے تحریر کی سمت کا تعین کرتے ہیں اس کے بعد کے جو دو بٹنز ہیں وہاں سے آپ فہرست کے پوائنٹس کو منتخب کر سکتے ہیں کہ
آپ کو نمبر دے کر فہرست بنانی ہے یا ڈاٹس دے کر ۔

حاشیہ دینا:
ختم نبوت فورم پردائیں ، بائیں یا درمیان میں سے جب آپ تحریر لکھتے ہیں تو اس میں دائیں یا بائیں طرف سے حاشیہ دینے کے لیے آپ نقاطی ، نمبری فہرست کے آگے جو دو آپشنز بنے ہوئے ہیں ان سے حاشیے کا انتخاب کرتے ہیں۔

اسمائلز ایڈ کرنا:
ختم نبوت فورم پر آپ اسمائلز کے بٹن کو دبا کر مختلف قسم کی اسمائلز کو ایڈ کر سکتے ہیں۔

پکچر ایڈ کرنا:
اگر کوئی پکچر کسی ویب سائیٹ پر لگی ہوئی ہے تو آپ اگر اسے ختم نبوت فورم پر بھی لگانا چاہتے ہیں تو اس پکچر کا لنک لے لیں اور اسے کاپی کر لیں پھر اس بٹن کو دبائیں اور وہ لنک اس میں ڈال دیں تو وہ پکچر جو کسی دوسری ویب سائیٹ پر ہے وہ یہاں لگ جائے گی
 

مبشر شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
پراجیکٹ ممبر
یہ سب کچھ وڈیو میں سمجھا دیں اور کوشش کریں وڈیو مختصر اور جامع ہو اور اردو وڈیو ٹیٹوریل بھی اسی تھریڈ میں چسپاں کر دیں
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
ختم نبوت فورم پر پوسٹ کی فارمیٹنگ کرنے کا طریقہ


ختم نبوت فورم پر پوسٹ کی فارمیٹنگ کا طریقہ حصہ اول
ختم نبوت فورم پر پوسٹ کی فارمیٹنگ کا طریقہ حصہ دوئم
 
مدیر کی آخری تدوین :
Top