• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

درود شریف اور قادیانی دجل کا جواب

محمد اسامہ حفیظ

رکن ختم نبوت فورم
درود شریف اور قادیانی دجل کا جواب

از
محمد اسامہ حفیظ
قادیانی کہتے ہیں کہ ہم درود شریف میں آل محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے اس طرح کی رحمت اور برکت کی دعا مانگتے ہیں جس طرح کی رحمت اور برکت اللہ نے آل ابرہیم علیہ السلام پر کی تھی۔اور آلِ ابراہیم علیہ السلام پر نبوت کی رحمت اور برکت ہوئی اس لیے اس امت میں بھی نبوت جاری ہے۔
جواب نمبر 1
درود شریف میں جس رحمت اور برکت کا ذکر ہے اس سے کثرت اولاد اور بقائے نسل مراد ہے۔جیسا کہ سورۃ ہود آیت 73 سے معلوم ہوتا ہے
حضرت سارا علیھا السلام کو اولاد کی بشارت دی گئی انہوں نے تعجب کیا کہ اس عمر میں اولاد ہو گی تو فرمایا گیا
قَالُوۡۤا اَتَعۡجَبِیۡنَ مِنۡ اَمۡرِ اللّٰہِ رَحۡمَتُ اللّٰہِ وَ بَرَکٰتُہٗ عَلَیۡکُمۡ اَہۡلَ الۡبَیۡتِ ؕ اِنَّہٗ حَمِیۡدٌ مَّجِیۡدٌ
فرشتوں نے کہا : " کیا آپ اللہ کے حکم پر تعجب کر رہی ہیں؟ آپ جیسے مقدس گھرانے پر اللہ کی رحمت اور برکتیں ہی برکتیں ہیں ۔ بیشک وہ ہر تعریف کا مستحق ، بڑی شان والا ہے ۔
آیت سے واضح ہوتا ہے کہ رحمت اور برکت سے مراد رحمت اور برکت والی اولاد ہے نہ کہ نبوت۔
جواب نمبر 2
اگر قادیانیوں کا کیا ہوا معنی مان لیا جائے تو یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین ہو گی۔
قادیانیوں کا ترجمہ ہے کہ
یا اللہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کی آل پر رحمت بھیج جس طرح تو نے ابراہیم علیہ السلام اور ان کی آل پر رحمت بھیجی ۔۔۔۔۔۔
اے اللہ تو محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کی آل کو برکت دے جس طرح تو نے ابراہیم علیہ السلام اور ان کی آل کو برکت دی ۔۔۔۔
(رحمت اور برکت سے مراد ہے نبوت)
(تعلیمی پاکٹ بُک صفحہ 126)
یعنی قادیانی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے اس طرح کی نبوت مانگ رہے ہیں جس طرح کی نبوت حضرت ابراہیم علیہ السلام کو عطا کی گئی تھی۔محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت تو وہ ہے جو قیامت تک رہے گی وہ نبوت جو مکمل ہے۔قادیانی اس اعلیٰ اور مکمل نبوت کے بدلے میں ایسی نبوت حضور صلی اللہ علیہ وسلم جو کہ خیر رسل ہیں کے کیے مانگ رہے ہیں جو ایک خاص مدت تک ہو۔جس کے احکام ایک خاص مدت تک ہوں بعد میں منسوخ ہو جائیں۔قادیانی اپنے روحانی اباواجداد یعنی یہود کی طرح اعلیٰ چیز کو چھوڑ کر ادنیٰ چیز طلب کر رہے ہیں
قَالَ اَتَسۡتَبۡدِلُوۡنَ الَّذِیۡ ہُوَ اَدۡنٰی بِالَّذِیۡ ہُوَ خَیۡرٌ
کہا : ’’ جو بہتر تھی کیا تم اس کو ایسی چیزوں سے بدلنا چاہتے ہو جو گھٹیا درجے کی ہیں؟
(سورۃ البقرہ آیت 61)
جواب نمبر 3
اگر قادیانیوں کا کیا ہوا معنی مان بھی لیا جائے اور اس بات کو بھی ایک لمحے کے لیے چھوڑ دیا جائے کہ اس معنی سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین ہوتی ہے پھر بھی قادیانی مرزا قادیانی کو نبی ثابت نہیں کر سکتے۔کیونکہ درود شریف میں ہے "کما صلیت علی اِبراھیم" حضرت ابراہیم علیہ السلام کی آل میں تو حقیقی نبوت تھی مرزا صاحب کو تو ظلی بروزی نبوت ملی قادیانی عقیدہ کے مطابق۔ اور اس طرح کی ظلی بروزی نبوت تو حضور علیہ السلام سے پہلے موجود ہی نہیں تھی ( کلمہ الفصل صفحہ 112) ۔
حضرت ابراہیم علیہ السلام کی آل میں تو اس صاحب کتاب اور صاحب شریعت نبی بھی موجود تھے۔اگر قادیانی معنی مان لیا جائے تو صاحب کتاب اور صاحب شریعت نبوت بھی جاری ماننی ہو گئی اور یہ قادیانی عقیدے کے بھی خلاف ہے۔
قادیانیوں سے ایک سوال
اگر درود شریف میں نبوت طلب کرنے کی دعا ہے تو محمد صلی اللہ علیہ وسلم نبی ہونے کے باوجود اپنے لئے نبوت طلب کرتے رہے؟
صحابہ کرام، تابعین اور آج تک کے مسلمان اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے ان صلی اللہ علیہ وسلم کے نبی ہونے کے باوجود نبوت کی دعا کرتے رہے ہیں؟
قادیانی عقیدے کے مطابق مرزا قادیانی نبی تھا تو کیا قادیانی اور مرزا قادیانی خود اپنے عقیدے کے مطابق نبی ہونے کے باوجود نبوت کی دعا کرتا رہا ؟
 
Top