• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

سورۃ النور آیت 55 اور قادیانی تحریف کا جواب

محمد اسامہ حفیظ

رکن ختم نبوت فورم
سورۃ النور آیت 55 اور قادیانی تحریف کا جواب

از
محمد اسامہ حفیظ
آیت
وَعَدَ اللّٰہُ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا مِنۡکُمۡ وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَیَسۡتَخۡلِفَنَّہُمۡ فِی الۡاَرۡضِ کَمَا اسۡتَخۡلَفَ الَّذِیۡنَ مِنۡ قَبۡلِہِمۡ ۪ وَ لَیُمَکِّنَنَّ لَہُمۡ دِیۡنَہُمُ الَّذِی ارۡتَضٰی لَہُمۡ وَ لَیُبَدِّلَنَّہُمۡ مِّنۡۢ بَعۡدِ خَوۡفِہِمۡ اَمۡنًا ؕ یَعۡبُدُوۡنَنِیۡ لَا یُشۡرِکُوۡنَ بِیۡ شَیۡئًا ؕ وَ مَنۡ کَفَرَ بَعۡدَ ذٰلِکَ فَاُولٰٓئِکَ ہُمُ الۡفٰسِقُوۡنَ
اللہ نے ایسے لوگوں سے وعدہ فرمایا ہے ( جس کا ایفا اور تعمیل امت پر لازم ہے ) جو تم میں سے ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے وہ ضرور انہی کو زمین میں خلافت ( یعنی امانتِ اقتدار کا حق ) عطا فرمائے گا جیسا کہ اس نے ان لوگوں کو ( حقِ ) حکومت بخشا تھا جو ان سے پہلے تھے اور ان کے لئے ان کے دین کو جسے اس نے ان کے لئے پسند فرمایا ہے ( غلبہ و اقتدار کے ذریعہ ) مضبوط و مستحکم فرما دے گا اور وہ ضرور ( اس تمکّن کے باعث ) ان کے پچھلے خوف کو ( جو ان کی سیاسی ، معاشی اور سماجی کمزوری کی وجہ سے تھا ) ان کے لئے امن و حفاظت کی حالت سے بدل دے گا ، وہ ( بے خوف ہو کر ) میری عبادت کریں گے میرے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہرائیں گے ( یعنی صرف میرے حکم اور نظام کے تابع رہیں گے ) ، اور جس نے اس کے بعد ناشکری ( یعنی میرے احکام سے انحراف و انکار ) کو اختیار کیا تو وہی لوگ فاسق ( و نافرمان ) ہوں گے
قادیانی کہتے ہیں کہ اس آیت سے ثابت ہوتا ہے کہ حضرت آدم علیہ السلام اور حضرت داؤد علیہ السلام کی طرح خلیفہ یعنی غیر تشریعی نبی ہوں گے۔
جواب نمبر 1
اس آیت کا مطلب یہ ہے کہ اللہ تعالی مسلمانوں کو سلطنت عطا کرے گا،اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کے نبی خلیفہ ہوں گے ورنہ دوسری آیات میں کیا مطلب ہوگا
قَالُوۡۤا اُوۡذِیۡنَا مِنۡ قَبۡلِ اَنۡ تَاۡتِیَنَا وَ مِنۡۢ بَعۡدِ مَا جِئۡتَنَا ؕ قَالَ عَسٰی رَبُّکُمۡ اَنۡ یُّہۡلِکَ عَدُوَّکُمۡ وَ یَسۡتَخۡلِفَکُمۡ فِی الۡاَرۡضِ فَیَنۡظُرَ کَیۡفَ تَعۡمَلُوۡنَ
لوگ کہنے لگے: ( اے موسٰی! ) ہمیں تو آپ کے ہمارے پاس آنے سے پہلے بھی اذیتیں پہنچائی گئیں اور آپ کے ہمارے پاس آنے کے بعد بھی ( گویا ہم دونوں طرح مارے گئے ، ہماری مصیبت کب دور ہو گی؟ ) موسٰی ( علیہ السلام ) نے ( اپنی قوم کو تسلی دیتے ہوئے ) فرمایا: قریب ہے کہ تمہارا رب تمہارے دشمن کو ہلاک کردے اور ( اس کے بعد ) زمین ( کی سلطنت ) میں تمہیں جانشین بنا دے پھر وہ دیکھے کہ تم ( اقتدار میں آکر ) کیسے عمل کرتے ہو
سورۃ الاعراف آیت 129
اس کا مطلب یہ تو نہیں کہ تم سب غیر تشریعی نبی بنا دیے گئے۔
وَ ہُوَ الَّذِیۡ جَعَلَکُمۡ خَلٰٓئِفَ الۡاَرۡضِ وَ رَفَعَ بَعۡضَکُمۡ فَوۡقَ بَعۡضٍ دَرَجٰتٍ لِّیَبۡلُوَکُمۡ فِیۡ مَاۤ اٰتٰکُمۡ ؕ اِنَّ رَبَّکَ سَرِیۡعُ الۡعِقَابِ ۫ ۖوَ اِنَّہٗ لَغَفُوۡرٌ رَّحِیۡمٌ
اور وہی ہے جس نے تم کو زمین میں نائب بنایا اور تم میں سے بعض کو بعض پر درجات میں بلند کیا تاکہ وہ ان ( چیزوں ) میں تمہیں آزمائے جو اس نے تمہیں ( امانتاً ) عطا کر رکھی ہیں ۔ بیشک آپ کا رب ( عذاب کے حق داروں کو ) جلد سزا دینے والا ہے اور بیشک وہ ( مغفرت کے امیدواروں کو ) بڑا بخشنے والا اور بے حد رحم فرمانے والا ہے
سورۃ الانعام آیت نمبر 165
اس کا بھی ہر گز یہ مطلب نہیں کہ اللہ تعالی انہیں غیر تشریعی نبی بنائے۔
اس خلافت سے حکومت اور زمینی وراثت مراد ہے جو حضرات صحابہ کرام علیہم الرضوان کے عہد میں پوری ہوگئی جیسے قرآن مجید میں ارشاد ہے آیات پہلے گزر چکی ہیں۔
صحابہ کرام کی جماعت اس کی مخاطب ہے اور انہی کو پہلوں کا خلیفہ ہونا بلفظ ماضی فرمایا گیا ہے۔
تفسیر الخازن میں ليستخلفنهم کا معنی لکھا ہے
ليور ثنهم أرض الكفار من العرب و العجم فجعلهم ملوكها و ساسنها
یعنی مسلمانوں کو کفار عرب ہو یا عجم میں کی زمین کا وارث بنائے گا اور ان کو بادشاہ اور وہاں کا باشندہ بنا دے گا۔
(تفسیر الخازن لباب التاویل فی معانی التنزیل جلد 3 صفحہ 302 سورہ الانعام سورۃ نمبر 24 نمبر 46 تا 55)
اس کا مطلب یہ نہیں کہ غیر تشریعی نبی بنا دے گا نیز یہی آیت تو ختم نبوت پر دلیل ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد نبوت کا سلسلہ بند ہے آگے خلفاء ہی ہوں گے پھر یہ وعدہ خلافت بھی ان سے ہے جو مومن بھی ہوں اور نیک عمل کرنے والے بھی ہوں کیا صحابہ کرام ان دونوں صفات سے موصوف نہ تھے؟ اگر تھے تو نبوت تشریعی یا غیر تشریعی کا دعویٰ انہوں نے کیوں نہ کیا؟ اور اگر جواب نفی میں ہے تو یہ قرآن عظیم کے خلاف ہے۔ کیونکہ قرآن شاہد ہے کہ صحابہ کرام کی جماعت ان دونوں صفات سے موصوف تھی اور بعض صحابہ کرام خلیفہ بھی بنے مگر پھر بھی نبوت غیر تشریعی کا دعویٰ ان سے ثابت نہیں ہے۔
جواب نمبر 2
قادیانی اس آیت کی جو تفسیر کر رہے ہیں وہ خود ان کے مرزا صاحب کے خلاف ہے۔مرزا صاحب نے اس آیت سے ایسے خلیفیے مراد لئے ہیں جن کے مصداق خلفائے راشدین ہیں۔ چنانچہ مندرجہ بالا آیات کے تحت مرزا قادیانی صاحب لکھتے ہیں۔
1_ نبی تو اس امت میں آنے کو رہے۔ اب آگر خلفائے نبی بھی نہ آویں اور وقتاً فوقتاً روحانی زندگی کے کرشمے نہ دکھلاویں تو پھر اسلام کی روحانیت کا خاتمہ ہے۔( شہادت القرآن خزائن جلد 6 صفحہ 355 )
2_ خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ میں اس نبی کریم کے خلیفے وقتاً فوقتاً بھیجتا رہوں گا اور خلیفہ کے لفظ کو اشارہ کے لیے اختیار کیا گیا ہے کہ وہ نبی کے جانشین ہوں گئے۔ ( شہادت القرآن خزائن جلد 6 صفحہ 339 )
3_ قرآن کریم نے اس امت میں خلیفیوں کے پیدا ہونے کا وعدہ کیا ہے ایک زمانہ گزرنے کے بعد جب پاک تعلیم پر خیالات فاسدہ کا ایک غبار پڑ جاتا ہے اور حق خالص کا چہرہ چھپ جاتا ہے تب اس خوبصورت چہرے کو دکھلانے کے لئے مجدد اور محدث اور روحانی خلیفیے آتے ہیں مجددوں اور روحانی خلیفوں کی اس امت میں ایسے ہی طور سے ضرورت ہے جیسے کہ قدیم سے انبیاء کی ضرورت پیش آتی رہی ہے۔(شہادت القرآن حزائن جلد 6 صفحہ 339 ،340)
ان حوالوں میں واضح طور پر تسلیم کیا گیا ہے کہ امت محمدیہ کی اصلاح و تربیت کے لیے کوئی نبی مبعوث نہیں ہوگا بلکہ انبیاء کے بجائے مجدد اور محدث اور روحانی خلیفیے آئیں گئے۔
جواب نمبر 3
وَعَدَ اللّٰہُ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا مِنۡکُمۡ میں صحابہ کرام کی تخصیص ہے موعود لہم صحابہ ہیں ورنہ منکم نہ فرمایا جاتا۔
 
Top