قادیانیوں سے سوالات ( ۱۰۲ اگر نبی سچا تو پیش گوئیاں کیوں ٹلیں؟)
سوال نمبر:۱۰۲… مرزاقادیانی نے لکھا: ’’ممکن نہیں کہ نبیوں کی پیش گوئیاں ٹل جائیں۔‘‘
(کشتی نوح ص۵، خزائن ج۱۹ ص۵)
نیزمرزاقادیانی نے لکھا: ’’عیسیٰ علیہ السلام کی تین پیش گوئیاں جھوٹی نکلیں۔‘‘
(اعجاز احمدی ص۱۴، خزائن ج۱۹ ص۱۲۱)
قادیانی بتائیں؟ کہ خود مرزاقادیانی کو اعتراف ہے کہ نبیوں کی پیش گوئیاں ناممکن ہے کہ ٹل جائیں۔ پھر کہتا ہے کہ مسیح علیہ السلام کی تین پیش گوئیاں غلط نکلیں؟۔ کیا اس کا یہ معنی نہیں کہ مرزاقادیانی کے نزدیک سیدنا مسیح علیہ السلام اﷲتعالیٰ کے سچے نبی نہ تھے۔ ورنہ ان کی پیش گوئیاں کیوں جھوٹی نکلتیں؟ (معاذ اﷲ)