قادیانیوں سے سوالات ( ۴۱ مرزاقادیانی اپنے دام میں… نزول کا معنی اترنا ہے پیدائش نہیں)
سوال نمبر:۴۱… مرزاقادیانی لکھتا ہے: ’’مجھ پر ظاہر کیاگیا ہے کہ دمشق کے لفظ سے دراصل وہ مقام مراد ہے۔ جس میں دمشق والی مشہور خاصیت پائی جاتی ہو اور خداتعالیٰ نے مسیح کے اترنے کی جگہ (پیدائش کی نہیں) جو دمشق کو بیان کیا تو یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ مسیح سے مراد وہ اصل مسیح نہیں (بلکہ نقلی) جس پر انجیل نازل ہوئی تھی۔‘‘
(ازالہ اوہام ص۶۶، خزائن ج۳ ص۱۳۵)
اس میں کئی چیزیں توجہ طلب ہیں۔ خداتعالیٰ نے مسیح علیہ السلام کے اترنے کی جگہ جو دمشق کو بیان کیا، اترنے کی جگہ نہ کہ پیدائش کی، مرزاقادیانی نے خود تسلیم کر لیا۔ مسیح سے مراد وہ اصلی مسیح نہیں تو کیا نقلی مسیح مراد ہے؟ وہ مسیح جس پر انجیل نازل ہوئی تھی۔ مرزامسیح علیہ السلام کے نزول سے اپنی پیدائش مراد لیتا ہے۔ نزول کا معنی پیدائش تو کیا انجیل بھی پیدا ہوئی تھی؟