قادیانیوں سے سوالات ( ۴۸ کیا قرآن میں ہے کہ جسم عنصری آسمان پر نہیں جاسکتا؟ )
سوال نمبر:۴۸… مرزاقادیانی نے لکھا ہے: ’’
قل سبحان ربی ہل کنت الا بشراً رسولاً
‘‘ یعنی جب کافروں نے آنحضرتﷺ سے آسمان پر چڑھنے کی درخواست کی کہ یہ معجزہ دکھلائیں کہ مع جسم عنصری آسمان پر چڑھ جائیں تو ان کو یہ جواب ملا کہ ’’قل سبحان ربی‘‘ یعنی ان کو کہہ دے کہ میرا خدا اس بات سے پاک ہے کہ اپنے عہد اور وعدہ کے برخلاف کرے۔ وہ پہلے کہہ چکا ہے کہ کوئی جسم عنصری آسمان پر نہیں جائے گا۔ ‘‘
(ضمیمہ براہین احمدیہ حصہ پنجم ص۲۲۴، خزائن ج۲۱ ص۴۰۰)
اس پر ہمارا قادیانیوں سے سوال یہ ہے کہ قرآن کریم میں یہ بات کس جگہ کس آیت میں ہے کہ کوئی جسم عنصری آسمان پر نہیں جائے گا؟