• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

قادیانی ڈاکٹر نفیس حامد کو سولہ سال کے لئے جیل بھیج دیا گیا

بنت اسلام

رکن عملہ
ناظم
رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
(برمنگھم) عدالتی تحقیقات کے مطابق سولہ سال کی سزا پانے والے قادیانی سرجن حامد نفیس کو دو مختلف ہسپتالوں کو نو واقعات میں مریضہ خواتین پر جنسی حملوں کا مجرم پایا گیا تھاـ
تفصیل کے مطابق ۵۱ سالہ ڈاکٹر نفیس حامد نے ۲۰۰۹ سے ۲۰۱۳ کے دورانیے میں برمنگھم کے کوئین الزبتھ اور پرائرٹی ہسپتال میں خواتین مریضوں سے جنسی جرائم کا ارتکاب کیا ـ مجرم پر دس خواتین کے حوالے سے پندرہ الزامات عائد کیے گئے تھے تاہم برمنگھم کراؤن جیوری نے اسے چھے خواتین مریضوں پر جنسی حملے کا مجرم قرار دیاـ
جج پیٹرن تھامسن نےاپنے ریمارکس میں کہا کہ " یہ اعتماد کی انتہائی خیانت ہے ـ ڈاکٹر اور مریض میں اعتماد کامقدس رشتہ ہوتا ہے جس کو اس سفلہ پن سے انتہائی مجروح کیا گیا ہےـ " جج نے ڈاکٹر نفیس کو برطرف کرنے اور اس کا نام ہمیشہ کےلئے جنسی مجرموں کے زمرے میں درج کرنے کا حکم دیاـ
جج نے کہا کہ گواہان نے تمہاری پیشہ ورانہ مہارت کا اعتراف کیا مگر اس کی ساری قابلیت اس کی ہوس کے باعث خاک میں مل گئی ـ تم دوسروں کو حقیر سمجھتے ہوئے ان کو کھلم کھلا اپنی ہوس کا نشانہ بناتے رہے تمہیں یہ خواتین اس لئے ملیں کہ وہ مخصوص تکالیف میں مبتلا تھیں اور تم ہی وہ شخص ہو جو کہ اپنی مہارت ، قابلیت اور تجربے کیے ذریعے ان کے طبی مسائل حل کر سکتے ہو مگر اس کی بجائے تم نے انہیں بری طرح پامال کیاـ"
آٹھ ہفتوں تک جاری رہنے والی عدالتی کاروائی کے دوران ڈاکٹر نفیس نے بتایا کہ کچھ مبینہ حملے سرے سے ہوئے ہی نہیں جبکہ ان میں سے باقی معائنے تھے جنہیں غلط رنگ دیا گیاـ تاہم اس موقع پر ایک گواہ نے عدالت کو بتایا کہ حاند نفیس نے جنرم میڈیکل کونسل کی ہدایات کو پس پشت ڈالتے ہوئے نا مناسب اور طبی لحاظ سے بلا جواز شمناک معائنے کیےـ
ڈاکٹر حامد کے ان افعال نے ان کے رفقاء کو شدید بد مزگی سے دو چار کیے رکھا اور اس نے اس مقدس پیشہ کو بدنام کیاـ

ڈاکٹر نفیس احمد جماعت احمدیہ برمنگھم کا صدر اور موصی بھی ہےـ
 
Top