• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضہ میں میری جان ہے کہ عنقریب تم میں ابن مریم اتریں گے (حدیث )

مبشر شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
پراجیکٹ ممبر
عیسیٰ ابن مریم کے نزول کی علامات اور قادیانی دجل و فریب

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ ابْنِ الْمُسَيَّبِ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَيُوشِکَنَّ أَنْ يَنْزِلَ فِيکُمْ ابْنُ مَرْيَمَ حَکَمًا مُقْسِطًا فَيَکْسِرَ الصَّلِيبَ وَيَقْتُلَ الْخِنْزِيرَ وَيَضَعَ الْجِزْيَةَ وَيَفِيضَ الْمَالُ حَتَّی لَا يَقْبَلَهُ أَحَدٌ
(صحیح بخاری:حدیث نمبر 2132)
قتیبہ بن سعید لیث ابن شہاب ابن مسیب حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضہ میں میری جان ہے کہ عنقریب تم میں ابن مریم اتریں گے وہ منصف حاکم ہوں گے صلیب توڑ دیں گے اور سور کو مار ڈالیں گے اور جزیہ موقوف کر دیں گے اور مال کی اس قدر کثرت ہوگی کہ کوئی لینے والانہ ہوگا۔
آنے والے مسیح کی علامات

  1. ابن مریم کے اترنے کا تذکرہ ہے نہ کہ پیدا ہونے کا جبکہ مرزا قادیانی پیدا ہوا تھا۔
  2. ابن مریم منصف حاکم ہوں گے جبکہ مرزا قادیانی خود پوری زندگی ملکہ وکٹوریہ کی غلامی کرتا رہاوہ خود حاکم نہ تھا۔
  3. ابن مریم نے صلیب کو توڑنا (عیسائیت کا خاتمہ کرنا)ہے ،جبکہ مرزا قادیانی کے دعویٰ مسیحیت کے بعد ہندوستان میں عیسائیت بڑھی ہے ختم ہونا تو دور کی بات ہے ۔
  4. ابن مریم سور کو قتل کر کے ظاہر کریں گے کہ میں نے سور کو حلال نہیں کہا تھا جبکہ مرزا قادیانی نے شاید پوری زندگی سور کو دیکھا بھی نہیں تھا۔
  5. ابن مریم جزیہ کو موقوف کر دیں گے(کیوں کہ ہر طرف امن ہی امن ہو جائے گا) جبکہ مرزاقادیانی کی زندگی کے بعد دنیا کی دو عظیم جنگیں ہوئی ہیں اور آج تک پوری انسانیت آپس میں دست وگریبان ہے۔
  6. ابن مریم کے نزول کے بعد مال ودولت کی کثرت ہو جائے گی کوئی بھی لینے والانہ ہو گا جبکہ مرزا قادیانی خود ساری زندگی چندہ مانگتا رہا اور آج تک ہر مرزائی اپنے خلیفہ کو چندہ دے رہا ہے اور جو چندہ نہیں دیتا اس کو باہر نکال دیا جاتا ہے ۔
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
بہت خوب ماشااللہ ۔
 
Top