• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

قومی اسمبلی میں ہونے والی اکیس دن کی مکمل کاروائی

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
CROSS- EXAMINATION OF THE QADIANI GROUP DELEGATION
Mr. Yahya Bakihtiar: Mirza Sahib, you were explaining when I asked this question:
کیا یہ درست ہے کہ مرزاغلام احمد نے اپنی کسی تحریر میں یہ لکھا ہے کہ:
’’کفر کی دو قسمیں ہیں۔ ایک آنحضورa سے انکار اور دوسرے مسیح موعود سے انکار اور دونوں کا نتیجہ اور ماحصل ایک ہے۔‘‘
304And then after that 'Haqeequt-ul-Wahi' was quoted and you observed, you know that after a person has been told اتمام حجت that I am not clear how you interpreted it, but as far as I could follow- even if a man is convinced that there is a Prophet, and he denies his prophethood and his being a Nabi, then he becomes a Kafir?
(جب میں نے اپ سے سوال کیا جو آپ سمجھا رہے تھے اور پھر حقیقت الوحی کے اقتباسات پڑھے گئے تو آپ نے فرمایا کہ اگر کسی شخص کو اتمام حجت سے آگاہ کر دیا جائے اور اگر نبی موجود ہے کوئی شخص اس کی نبوت سے انکار کرے تو پھر کافر ہو جاتا ہے)
مرزاناصر احمد: اس کی یہ عبارت جو ہے یہ آگے چلتی ہے اور خود اپنے آپ کو واضح کرتی ہے۔ آپ فرماتے ہیں: ’’دوسرے یہ کفر مثلاً وہ مسیح موعود کو نہیں مانتا اور اس کو باوجود اتمام حجت کے جھوٹا جانتا ہے۔ جس کے ماننے اور سچا جاننے کے بارے میں خدااور رسول نے تاکید کی ہے…‘‘
یعنی وہ سمجھتا ہے کہ اﷲ نے اور رسول نے تو تاکید کی ہے کہ مانا جائے، اس کے باوجود انکار کرتا ہے۔’’… اور پہلے نبیوں کی کتابوں میں بھی تاکید پائی جاتی ہے۔ پس اس لئے کہ وہ خدا اور رسول کے فرمان کا منکر ہے، کافر ہے۔‘‘
اس لئے کہ وہ خدا اور رسول کے…
Mr. Yahya Bakhtiar: Yes, Sir, I will come to that part. I only wanted the meaning of اتمام حجت?
مرزاناصر احمد: ہاں! ’’اتمام حجت‘‘ کا یہ معنی ہے کہ اس پر یہ واضح ہوگیا ہے کہ مدعی اپنے دعویٰ میں سچا ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: ’’واضح ہوگیا ہے‘‘ کا مطلب یہ ہے کہ ان کو Explain کر دیا گیا۔ ان کو پوری طرح Explain کر دیا گیا؟
مرزاناصر احمد: نہیں۔ وجاہدوا بہا واستیقنت انفسہم
305قرآن کریم نے فرمایا ہے کہ بعض لوگ ایسے بھی ہیں دنیا میں جو صداقت کا انکار کرتے ہیں باوجود اس کے کہ ان کے دل اس یقین سے پر ہوتے ہیں کہ یہ سچا ہے۔
Mr. Yahya Bakhtiar: No, that.... what I wanted to know is
کہ ’’اتمام حجت‘‘ کا یہ مطلب ہے کہ…
مرزاناصر احمد: ہاں! یہی ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: … کہ جانتا ہو کہ یہ سچ کہہ رہا ہے…
مرزاناصر احمد: ہاں! واستیقنت انفسہم… پھر بھی انکار کرتا ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: مگر اگر ایک مسلمان، اس کو یہ آپ یقین دلانے کی کوشش کریں، ہر بحث سے، پوری بحث کے بعد، حجت کے بعد، Argument کے بعد Reasoning کے بعد، کہ مرزاغلام احمد صاحب نبی تھے، اور وہ Convince نہیں ہوتا۔ Honestly Convince نہیں ہوتا…
مرزاناصر احمد: Convince نہیں ہوتا…
جناب یحییٰ بختیار: نہیں ہوتا۔ اس کے دل میں یہ یقین نہیں ہے کہ یہ سچا نبی تھا۔ اس کو بھی آپ کافر کہیں گے؟
مرزاناصر احمد: اس کو وہ دوسری قسم کا کافر۔ وہ تو واضح ہوگیا ہے ناں!
جناب یحییٰ بختیار: دوسری قسم کا؟
مرزاناصر احمد: ہاں! ملت اسلامیہ کے لحاظ سے وہ کافر نہیں، مسلمان کہلائے گا…
جناب یحییٰ بختیار: ہاں! آپ نے…
306مرزاناصر احمد: … ملت اسلامیہ کا فرد سمجھا جائے گا۔
جناب یحییٰ بختیار: اتمام حجت کے باوجود؟ آپ نے…
307مرزاناصر احمد: اگر وہ Convince نہیں، اگر تواس کو پتہ لگ گیا۔ وستیقنت انفسہم تو وہ پھر ملت مسلمہ سے نکل گیا…
جناب یحییٰ بختیار: نہیں جب، اگر پتہ لگ گیا…
مرزاناصر احمد: … اور اگر نہیں پتہ لگا…
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، دیکھیں ناں جی! دو Reasons ہیں، ایک آدمی کو پتہ لگ جائے Honestly اور پھر بھی کہے کہ نہیں، نبی نہیں، وہ تو بڑی Rare چیزہے…
مرزاناصر احمد: نہیں، اگر وہ…
جناب یحییٰ بختیار: ہاں! وہ تو Exceptional بات ہوتی ہے کہ باوجود اس کے کہ اس کو یقین بھی ہے…
مرزاناصر احمد: …جانتا بھی ہے اور وہ انکار کرتا ہے…
جناب یحییٰ بختیار: … کہ اﷲ کا حکم ہے۔ وہ تو Rare ہے۔
مرزاناصر احمد: ہاں! وہی ملت اسلامیہ سے نکلتا ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: اور باقی جتنے مسلمان ہیں، جن کو آپ نے یہ اچھی طرح سمجھایا…
مرزاناصر احمد: … نہیں سمجھ سکے۔
جناب یحییٰ بختیار: … وہ نہیں سمجھ سکے یا آپ نہیں سمجھا سکے یا ان کو یقین نہیں آیا…
مرزاناصر احمد: ہاں! ٹھیک ہے، ہم نہیں سمجھا سکے یا…
جناب یحییٰ بختیار: …بہرحال وہ سمجھتے ہیں کہ جھوٹا نبی ہے، سچا نبی نہیں۔
مرزاناصر احمد: … تو وہ ملت اسلامیہ سے نہیں نکلتا، لیکن ہمارے نزدیک دائرہ اسلام سے نکل گیا۔
307جناب یحییٰ بختیار: دائرہ اسلام سے خارج ہے، ملت میں رہتا ہے؟
مرزاناصر احمد: ہاں! ملت میں رہتا ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: اب مرزاصاحب! یہ آپ کے اور باقی مسلمانوں کے درمیان اختلافات جو ہیں، وہ اس بات پر ہوگئے کہ وہ مرزاغلام احمد کو نبی نہیں مانتے۔ Main جو ہے؟
مرزاناصر احمد: نہیں جی! Main یہ ہے ہمارے نزدیک کہ بہت ساری غلط عقائد ہمارے نزدیک۔ ان کے اندر داخل ہوگئے ہیں۔ جن کی مثالیں محضرنامہ میں سب نے دی تھیں۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، اگر وہ سب باتیں آپ کی طبیعت کے مطابق، آپ کے عقائد کے مطابق ہوں اور وہ مرزاغلام احمد کو نبی نہ مانیں…
مرزاناصر احمد: نہیں، آپ یہ Extreme مثالیں لے آتے ہیں۔ میرے ذہن میں نہیں بات واضح ہوتی۔ میں معذرت چاہتا ہوں۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، پھر میں دوسری مثال دیتا ہوں کہ آپ کے اور ان کے کلمہ میں کوئی فرق ہے؟
مرزاناصر احمد: کوئی فرق نہیں۔
جناب یحییٰ بختیار: نماز میں کوئی فرق ہے؟
مرزاناصر احمد: کوئی فرق نہیں،سوائے اس فرق کے… ان، جب آپ کہتے ہیں ناں تو مختلف فرقے ہیں۔مثلاً یہ پہلا ہی فرق ہے کہ کوئی ہاتھ چھوڑ کے پڑھتا ہے، کوئی باندھ کے پڑھتا ہے، کوئی آمین بالجہر کہتا ہے، کوئی نہیں کہتا بالجہر، تو یہ تو نماز میں جو فرق ہیں، مثلاً شیعہ حضرات ہیں، ان کے تھوڑے سے فرق ہیں۔
308جناب یحییٰ بختیار: نہیں، وہ تو خیر Formality کی بات ہے۔
مرزاناصر احمد: ہاں! وہ تو Understood ہے۔ باقی وہی پانچ وقت کی فرض نماز…
جناب یحییٰ بختیار: … وہی کلمہ ہوتا ہے، وہی…
مرزاناصر احمد: ہاں، ہاں!
جناب یحییٰ بختیار: یہ مرزاصاحب! خطبہ ہے مرزابشیرالدین محمود احمد صاحب کا۔ اس سے ایک Quotation ہے کہ: ’’حضرت مسیح موعود کے منہ سے نکلے ہوئے الفاظ میرے کانوں میں گونج رہے ہیں۔ آپ نے فرمایا ہے کہ یہ غلط کہ دوسرے لوگوں سے ہمارا اختلاف صرف سطحی اور چند مسائل میں ہے۔ آپ نے فرمایا اﷲتعالیٰ کی ذات، رسول کریمa قرآن، نماز، روزہ، حج، زکوٰۃ غرض یہ کہ آپ نے تفصیل سے بتایا ہے کہ ایک ایک چیز میں ان سے اختلاف ہے۔‘‘
(اخبار الفضل قادیان ج۱۹ ش۱۳، مورخہ ۳۰؍جولائی ۱۹۳۱ئ)
مرزاناصر احمد: جی! اس کے دو جواب ہیں اور یہ پہلے منیر انکوائری کمیٹی میں یہ سوال پیش ہوا اور اس کا جواب دیاگیا۔ ایک یہ ہے کہ جس وقت یہ خطبے دئیے جاتے تھے اور چھپتے تھے۔ اس وقت ایسا کوئی انتظام نہیں تھا کہ صحیح الفاظ جو ہیں وہ محفوظ کئے جاسکیں تو ڈائری نویس نے بعض الفاظ دئیے ہیں۔ جن میں بعض غلطیاں بھی ہوسکتی ہیں۔ دوسرے یہ تو ویسے لفظی جواب ہے۔ ہم جب یہ کہتے ہیں کہ ہمارا کلمہ اور وہابی دوسرے حضرات، ہمارے دوست جو ہیں، یا اہل حدیث جتنے فرقے ہیں۔ ان کا کلمہ اور ہے تو ہم لفظی معنی میں نہیں کہتے۔ یعنی یہ نہیں کہ کلمہ کے الفاظ اور ہیں اس کے معنی میں کہتے ہیں کہ جو کلمہ کامفہوم ہمارے دماغوں میں ہے وہ اس سے مختلف ہے جو ان کے دماغوں میں ہے۔ یہ مثلاً میں نے محضر نامے میں، جو اسلام کا تصور اﷲتعالیٰ نے قرآن کریم میں، ہمارے309 نزدیک ہمیں دیا ہے۔ انسان کو۔ اس پر جو بانی سلسلہ احمدیہ نے لکھا کہ اﷲ جو ہے یہ ہے اس کے میں نے حوالے دئیے تھے۔ اگر آپ اس کے مقابلہ میں… اگر مجھے اجازت دیں تو میں حوالہ دئیے بغیر کہہ دوں، کہ وہ…
جناب یحییٰ بختیار: نہیں جی! ٹھیک ہے۔
مرزاناصر احمد: نہیں جی! اپنا حوالہ نہیں، جب میں اس کے مقابلے میں کسی دوسرے کسی فرقے کا حوالہ دوں تو فرقے کا نام نہ لوں؟
جناب یحییٰ بختیار: ہاں! ٹھیک ہے۔
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
(کلمہ کے معنی میں مسلمانوں سے ہمیں اختلاف ہے)
مرزاناصر احمد: ہاں! اگر وہ خدا جو سبحان اﷲ وبحمدہ سبحان اﷲ! بھی اس کے متعلق آتا ہے اور الحمدﷲ بھی اس کے متعلق آتا ہے… اس کا تصور یہ ہے کہ وہ ہر قسم کے عیوب اور نقائص اور کمزوریوں سے پاک اور مبرا ہے، منزّہ ہے اور تمام تعریفیں جو ہیں وہ اسی کی ہیں اسی کو جاتی ہیں۔ تمام صفات حسنہ سے وہ متصف ہے اور ہر قسم کی برائی اور عیب سے وہ پاک ہے۔ یہ اس سے یہ ابتداء ہے، عنوان بن جاتا ہے۔ اﷲتعالیٰ کے تصور کا۔ جس وقت ہم اس کی کوئی عیب… ہمیں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بتایا ہے کہ کوئی عیب جو انسانی دماغ میں کبھی آسکتا ہے۔ آتا رہا ہے یا آئندہ آئے گا۔ اﷲتعالیٰ کی ذات میں وہ عیب نہیں پایا جاتا اور ہر قسم کی خوبی اور بڑائی جو ہے اس کا مرجع اﷲتعالیٰ کی ذات بنتی ہے۔ کسی اور مخلوق کی وہ ذا ت ہی نہیں بنتی۔ اب یہ تصور، میں نے بڑا مختصر کیا ہے۔ کیونکہ اچھے لمبے حوالے میں نے اپنے محضر نامے میں یہاں پیش کر دئیے ہیں۔ اس تصور کے مقابلہ میں اگر ہمیں کسی ایسی کتاب میں، جس کا تعلق کسی دوسرے فرقے کے ساتھ ہے۔ یہ لکھا ہوا ملے کہ اﷲتعالیٰ نعوذ باﷲ! چوری کر سکتا ہے تو جب یہ ملے، ہم کہیں گے کہ ہمارا ’’لا الہ الا اﷲ‘‘ لفظ وہی ہیں۔ لیکن ہمارا ’’لا الہ الا اﷲ‘‘ مختلف ہے اور جس310 وقت… یہ ایک حصہ میں نے لیا ہے۔ ایک مثال دی ہے صرف۔ دوسرا حصہ ہے محمد رسول اﷲ۔ کلمہ کے اس حصے میں بھی ہمارا معنوی اختلاف بنتا ہے۔ جو شان اور جو عظمت اور جو جلال ہمیں حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کی طرف سے تعلیم کے لحاظ سے، زور دے کر نبی اکرمa کے جلال اور عظمت اور شان کا ہمیں علم ہوا ہے۔ جس وقت ہم مقابلہ کرتے ہیںدوسروں کے ساتھ تو زمین وآسمان کا فرق ہے۔ مثلاً اگر اس کے مقابلہ میں ہمیں کوئی ایسا فرقہ نظر آئے جو یہ کہے کہ محمدa کی شان کو حاصل کرنے کے لئے چار دفعہ متعہ کر لیں کافی ہے تو ہم کہیں گے کہ ہمارا محمدرسول اﷲ اور ہے اور اس فرقے کا اور ہے۔ تو یہ جو ہے کہ ’’ہمارا کلمہ اور ہے۔‘‘ معنوی لحاظ سے ہے، لفظی لحاظ سے نہیں۔ اتنا فرق ہے کہ ہم We cannot subscribe to those notions. ورنہ لفظی لحاظ سے تو ایک ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: میں سمجھتا ہوں کہ آپ کا Interpretation جو ہے نماز، روزہ، حج، زکوٰۃ، ہر…
مرزاناصر احمد: ارکان کے متعلق۔
جناب یحییٰ بختیار: …ارکان کے متعلق مختلف ہے۔
مرزاناصر احمد: ہاں! مختلف ہے اور باقی فرقوں کا بھی باہمی اختلاف ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: ایک اور کچھ غلط فہمی سی شاید ہے کہ نائیجیریا میں مسجد ہے۔ اس پر کلمہ جو لکھا ہوا ہے۔ اس کی فوٹو آئی تھی۔ اخباروں میں، اور "Africa Speaks" میں کہ ’’لا الہ الا اﷲ احمد رسول اﷲ‘‘ ایسا Impression پڑتا ہے۔ May be it is ’’محمد رسول اﷲ‘‘… But the general impression is at first sight... I did see it. ’’احمد رسول اﷲ‘‘
311مرزاناصر احمد: جی! جو ایک مسجد ایجے بودے (Ijebuode) نائیجیریا میں، وہاں جامع مسجد کے اوپر کلمہ لکھا گیا۔ جو وہاں کے لوگوں نے لکھا۔ اس کے متعلق یہاں یہ شور مچایا گیا…
جناب یحییٰ بختیار: نہیں جی! "Africa Speaks" آپ کی پبلی کیشن ہے، اس میں Quote ہوا ہے۔
مرزاناصر احمد: ٹھہر جائیں جی! میں آرہا ہوں۔ میں اسی میں ہوں… اس کے متعلق یہاں شور مچایا گیا کہ یہ دیکھو یہ کلمہ مختلف ہے۔ اوّل تو یہ ہے کہ ہم نے سینکڑوں مساجد بنائیں اور ان میں سے صرف ایک مسجد کو منتخب کر کے یہ شور مچانا کہ ان کا کلمہ مختلف ہے۔ یہ تو دل کو نہیں لگتی بات۔ لیکن ابھی میری بات نہیں ختم ہوئی۔ میں اس کو Reinforce کرتا چلا جاؤں گا۔ جب تک کہ آپ قائل نہیں ہو جاتے۔ اب یورپ میں ہماری مساجد ہیں، خود نائیجیریا میں بیسیوں ہماری مساجد ہیں، گھانا میں مساجد ہیں، وغیرہ وغیرہ۔ دوسرے یہ کہ جن لوگوں میں، نائیجیریا میں، اس کے اس علاقے میں۔ ایک سٹیٹ کا اچھا بڑا ٹاؤن ہے یہ ایجے بودے، وہاں یہ مسجد ہے، وہاں کے کسی عالم نے یہ اعتراض نہیں کیا کہ کلمہ اور لکھ دیا ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: وہاں احمدیوں کے علاوہ اور بھی مسلمان ہیں؟
مرزاناصر احمد: وہاں احمدی شاید پانچ، دس پرسنٹ ہوں گے اور بڑے بڑے علماء ہیں، ان کی تنظیمیں ہیں۔ شہر ہے وہاں! یہ چھوٹا سا گاؤں نہیں، شہر ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: انہوں نے اس بات پہ اعتراض نہیں کیا کہ ’’لا الہ الا اﷲ احمد رسول اﷲ‘‘ کیوں لکھا ہے آپ نے؟
312مرزاناصر احمد: انہوں نے یہ اعتراض ہی نہیں کیا کہ کوئی ذرا سا شوشہ بھی غلط ہو کلمہ کا۔ کیا ہی نہیں۔ جن کے… ہر وقت وہ مینارہ ان کے سامنے ہے جس کے اوپر یہ لکھا ہوا ہے۔ میں وہاں گیا، میں نے اس کا افتتاح کیا، اسی وجہ سے وہ آئی اور اس میرے اس جلسے میں کم ازکم دو، تین ہزار ایسے دوست تھے ہمارے جو احمدی نہیں تھے اور ان کے سامنے وہ کلمہ لکھا ہوا تھا اور انہوں نے وہاں اعتراض نہیں کیا اور سب سے آخر میں میں یہ کہتا ہوں کہ رابطہ عالم اسلامی نے اس پر کوئی اعتراض نہیں کیا۔ بلکہ انہوں نے… یہ رابطہ عالم اسلامی کا یہ مجلہ ہے مئی کا… اور اس میں یہ مسجد کی تصویر شائع کر دی۔ یہ تصویر شائع کر دی اور ایک نوٹ لکھا اور اس نوٹ میں کوئی یہ اعتراض نہیں اٹھایا گیا کہ یہ کلمہ بدلا ہے۔ بلکہ بالکل صاف پڑھا جاتا ہے۔ ’’محمد رسول اﷲ‘‘ ایک اور رسم الخط میں۔ بات یہ ہے کہ قرآن کریم صرف اس رسم الخط میں نہیں لکھا گیا…
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، میں یہ پوچھنا چاہتا تھا مرزاصاحب! کہ یہ ’’محمدرسول اﷲ‘‘ Actually لکھا گیاہے؟
مرزاناصر احمد: یہ ہے ہی، بغیر شبہہ کے یہ آپ دیکھ لیں۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں جی! مجھے تو کوئی…
مرزاناصر احمد: نہیں، نہیں، یہ رابطہ عالم اسلامی کا ہے مجلہ، یہ ہمارا نہیں ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، "Africa Speaks" کا میں ذکر کر رہا ہوں۔
مرزاناصر احمد: نہیں، نہیں، وہی ہے تصویر۔ وہی تصویر رابطہ عالم اسلامی نے شائع کی ہے۔ اسی مسجد کی وہی تصویر۔ لکھا ہوا ہے کہ یہ احمدیوں نے یہ تصاویر شائع کی ہیں۔ وہیں سے ہم نے لی ہیں۔ یہ مکہ سے نکلتا ہے یہ رسالہ۔
313جناب یحییٰ بختیار: دیکھیں جی! مجھے تو یہ ’’لا الہ الا اﷲ احمد رسول اﷲ‘‘ معلوم ہوتا ہے ابھی۔
مرزاناصر احمد: بات سنیں، میں نے تو یہ کہا ہے کہ اس میں جو نوٹ ہے اس میں بھی اعتراض نہیں کیاگیا۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، وہ میں نہیں کہہ رہا ہوں۔ مگر…
مرزاناصر احمد: رسم الخط ہے یہ۔
جناب یحییٰ بختیار: ہاں! یہ کہ وہ اگر محمد کو اس طریقے سے لکھیں کہ میم کو نیچے سے شروع کر کے…
مرزاناصر احمد: نیچے سے اٹھاتے ہیں، نیچے وہ میم کا موٹا ہے…
جناب یحییٰ بختیار: پھر ہوسکتا ہے کہ وہ محمدؐ ہو۔
مرزاناصر احمد: نہیں، اس میں…
جناب یحییٰ بختیار: مگر میرے خیال میں Impression جو پڑتا ہے…
مرزاناصر احمد: یہ ایک ہے خط کوفی۔ وہ میرے خیال میں اگر یہاں قرآن کریم آئے تو ایک شخص بھی اس کو صحیح نہ پڑھ سکے۔ ایک ہے خط مراکو۔ ابھی چند ہفتے ہوئے…
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، مرزاصاحب! میرا خیال یہ تھا کہ Actually یہ ’’لا الہ الا اﷲ محمد رسول اﷲ‘‘ لکھا ہوا ہے؟ یہ میں Clarify کرانا چاہتا تھا۔
مرزاناصر احمد: Acutally یہی لکھا ہوا ہے۔ وہاں جو لوگ رہتے ہیں۔ ہمارے ساتھ اختلاف رکھنے والے بھی، انہوں نے اعترض نہیں کیا۔ رابطہ عالم اسلامی نے اس پر اعتراض نہیں کیا۔ ساتھ ایک نوٹ دیا ہے۔
314جناب یحییٰ بختیار: یہ بھی ممکن ہوسکتا ہے۔ مرزاصاحب! کہ جو وہاں ہیں وہ Actually دیکھ سکتے ہیں۔ ان کو میم نظر آتا ہوگا۔ مگر فوٹو سے صاف نظر نہیں آتا۔
مرزاناصر احمد: بات یہ ہے کہ اس فوٹو میں بھی یہ جو محمدؐ کی میم ہے دوسری۔ اس کے اوپر تشدید نظر آرہی ہے تو احمد پر وہ تشدید کہاں ہوتی ہے؟
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، مگر یہاں جو ہے وہ الف پر…
مرزاناصر احمد: یہاں جو ہے اس کے اوپر تشدید… (مداخلت) نہیں، نہیں، یہ وہ ہے رسم الخط، یوں اوپر لے جا کے… (مداخلت) ہاں، مختلف ہے۔ ہمارے سے رسم الخط مختلف ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: ہاں! تو پھر میم… (مداخلت) ہاں! ایسے کر کے…
مرزاناصر احمد: مختلف ہے، ہمارے سے رسم الخط مختلف ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، میں یہ صرف پوچھنا چاہتا ہوں کہ یہ ’’احمد‘‘ نہیں ہے۔ ’’محمد‘‘ ہے؟
مرزاناصر احمد: ہو ہی نہیں سکتا۔ ’’احمد‘‘ صرف ایک جگہ ہم نے یہ ’’احمد‘‘ بنادینا تھا؟ جب کہ دنیا کی ہر مسجد ’’محمد، محمد‘‘ پکار رہی ہے؟
جناب یحییٰ بختیار: یہاں یہ امپریشن تھا کہ You are beginning now, slowly, you are....
Mirza Nasir Ahmad: ہاں! We are beginning form Ijebuode where we are only 5 to 10 percent!
Mr. Yahya Bakhtiar: That was the impression given to me; that is why I wanted a clarification.
مرزاناصر احمد: کوفی رسم الخط کا بھی میم نیچے سے اوپر اٹھتا ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: ہاں! نہیں جی! میں یہ پوچھ رہا تھا…
315مرزاناصر احمد: یہ مراکو کا یہ ایک وہاں سے تحفہ آگیا تھا مجھے۔ ساتھ یہ بھی آیا تھا کہ عام آدمی جو ہے وہ اس کو پڑھ کر دکھائے تو ہم جانیں ہمارا رسم الخط…
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، مرزاصاحب! میں صرف یہی کہنا چاہتا تھا کہ آپ Clarify کر دیں کہ یہ صرف ’’لا الہ الا اﷲ محمد رسول اﷲ‘‘ہے، بس۔
مرزاناصر احمد: ہے ہی یہ۔ جب سے ہم پیدا ہوئے، ہوش نہیں سنبھالی تھی تو ’’لا الہ الا اﷲ محمد رسول اﷲ‘‘ ہمیں سکھایا گیا اور اب یہ اعتراض ہوگیا، عجیب بات ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: مرزاصاحب! میں آپ سے یہ جو سوالات پوچھ رہا ہوں، صبح سے کہ احمدی اپنے آپ کو باقیوں سے علیحدہ سمجھتے ہیں۔ ان کے اختلافات ہیں اور آپ نے Explain کیا کہ کس حد تک اختلافات ہیں، تو اسی میں کیا جب آپ کہتے ہیں: ’’ہم ایک علیحدہ قوم ہیں۔‘‘ تو اس کا Sense کیا ہوتا ہے؟ مطلب؟ آپ کہتے ہیں جی کہ ’’ہم ایک علیحدہ قوم ہیں۔‘‘
مرزاناصر احمد: دیکھیں ناں! ہم مثلاً…
جناب یحییٰ بختیار: ہاں جی! میں…
مرزاناصر احمد: ہاں جی! میں بتا رہا ہوں ہم علیحدہ بھی ہیں اور ذبیحہ دوسرے فرقوں کا کھانا جائز بھی سمجھتے ہیں اور ابھی میں نے پہلی Sitting میں بتایا تھا کہ وہ ذبیحہ بھی حرام۔ ہم علیحدہ قوم بھی ہیں اور دوسروں کا آپس میں فتویٰ یہ ہے کہ اگر ایک دوسرے سے شادی ہو جائے، مختلف۔ احمدیوں سے باہر دو فرقوں کی۔ تو اولاد جو ہے وہ محروم الارث ہے، وراثت سے محروم ہو جائے گی۔ لیکن ہم، باوجود اس کے کہ یہ پسند نہیں کرتے کہ ہماری بیٹی دوسرے میں جائے یا دوسرے کی بیٹی یہاں آئے۔ لیکن وراثت سے ہم محروم نہیں کرتے۔ ہمارا جو ہے فتویٰ۔ وہ شرعی نہیں ہے۔ وہ تمام حقوق جو شرع نے د316ئیے ہیں وہ اس کے باوجود کہ شادی جو ہے وہ ہمارے نزدیک پسندیدہ نہیں۔ وہ ان کو سارے حقوق ملتے ہیں۔ ذبیحہ ہم کہتے ہیں کہ جائز ہے بالکل، حالانکہ آپس میں دوسرے فرقوں کے فتاویٰ جو ہیں اس میں ذبیحہ حرام کر دیا ہے۔ محروم الارث کر دیا ہے تو ہمارے اختلاف باقیوں سے اس کی نسبت کم ہیں جو باقیوں کے باہمی اختلافات ہیں۔
جناب یحییٰ بختیار: آپ کے ان سے اختلافات Interpretation پر ہیں Essentials of Islam جتنے بھی ہیں؟
مرزاناصر احمد: Interpretation میں ہیں۔
جناب یحییٰ بختیار: ہاں! یہی آپ نے ابھی کہا۔
مرزاناصر احمد: اور عملاً جو… Interpretation کا اختلاف عملاً جو ظاہر ہوا وہ اس سے کم اختلاف ہے جو دوسرے فرقوں کا باہمی اختلاف ہے۔ یہ اس سے زائد میں نے کہا۔
جناب یحییٰ بختیار: اور پھر آپ نے یہ بھی فرمایا کہ آپ ان کو کافر بھی سمجھتے ہیں کسی ایک Sense میں…
مرزاناصر احمد: ایک Sense میں۔
جناب یحییٰ بختیار: … کہ وہ دائرہ اسلام سے خارج ہیں۔
مرزاناصر احمد: لیکن ملت اسلامیہ سے خارج نہیں۔
جناب یحییٰ بختیار: اب سوال یہ آتاہے کہ جب مسلمان… اگر آپ یہ کہتے ہیں کہ مسلمان کافر ہیں، دائرہ اسلام سے خارج ہیں جو مرزاغلام احمد کو نبی نہیں مانتے…
مرزاناصر احمد: اور امت محمدیہ کے فرد ہیں اور مسلمان ہیں۔
317جناب یحییٰ بختیار: ہاں! وہ امت محمدیہ کے فرد رہتے ہیں؟
مرزاناصر احمد: ہاں! فرد رہتے ہیں۔ لیکن مسلمان نہیں ہیں۔
جناب یحییٰ بختیار: اگر مسلمان! جو مرزاغلام احمد کو نہیں مانتے نبی اور وہ کہتے ہیں: ’’جوان کو نبی مانتا ہے وہ کافر ہے اور دائرہ اسلام سے خارج ہے۔‘‘ تو اس کا بھی وہی مطلب ہوا؟
مرزاناصر احمد: اور… نہیں، یہ مطلب تو اس کا وہ بتائیں گے۔ کسی اور کے لئے میں مطلب نہیں بتاسکتا۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، اگر آپ کسی کو کافر کہیں وہ آپ کو کافر کہہ سکتا ہے۔ کوئی آپ کو کافر کہے آپ ان کو کافر کہہ سکتے ہیں۔ آپ کہتے جی کہ فتوے لوٹتے رہتے ہیں ایک دوسرے کے خلاف۔ اگر آپ ان کو کہیں ’’کافر ہیں‘‘ اور وہ اسمبلی میں یہ ریزولیوشن پاس کریں کہ آپ کافر ہیں…
مرزاناصر احمد: ہم نے کسی کو…
جناب یحییٰ بختیار: … But اس Sense میں کہ اسلام کے دائرے سے خارج لیکن ملت میں رہیں، تو آپ کو اعتراض نہیں ہوگا؟
مرزاناصر احمد: مجھے یہ اعتراض نہیں ہوگا کہ وہ کہتے کیوں ہیں۔ مجھے اعتراض یہ ہو گا کہ وہ غلط کیوں کہتے ہیں۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیںجی! غلط، تو وہ بھی کہہ رہے ہیں کہ آپ غلط کہہ رہے ہیں۔ یہ تو ان کا بھی اعتراض ہے۔
مرزاناصر احمد: ہاں! پھر Interpretation میں جانا پڑے گا ناں! میں نے جان کے یہ لفظ بولا ہے۔ Interpretation میں جانا پڑے گا ناں۔
318جناب یحییٰ بختیار: یہ تو وہ ہے:
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

من ترا حاجی بگویم
تو مرا حاجی بگو
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
بھئی! آپ مجھے کافر کہیں اور میں آپ کو کافر کہوں تو یہ تو سلسلہ چلتا رہتا ہے تو اس لئے
You cannot deny me the right if you claim this right?
مرزاناصر احمد: پھر نتیجہ کیا نکلا؟
جناب یحییٰ بختیار: تو آپ کو تو اعتراض نہیں ہونا چاہئے۔ اگر یہ اسمبلی یہ ریزولیوشن پاس کر دے کہ احمدی دائرہ اسلام سے خارج ہیں، مسلمان نہیں؟
مرزاناصر احمد: اگر یہ نہیں۔ اس واسطے کہ وہ Mislead کرے گا۔ میں یہ کہتا ہوں کہ آپ کو اس میں کیا اعتراض ہوگا کہ اگر یہ اسمبلی یہ ریزولیوشن پاس کر دے کہ سارے دوسرے فرقے غیرمسلم اکثریت ہیں؟ دوسری طرف بھی ساتھ ہی آپ غور کریں ناں۔
جناب یحییٰ بختیار: اختلاف اتنے زیادہ ہیں کہ یا ہم نام بدلیں یا آپ نام بدلیں، اس پر تو آپ Agree کرتے ہیں؟
مرزاناصر احمد: نہیں، نہیں، آپ ایک طرف کی بات کرتے ہیں، اس کا جو دوسرا رخ ہے وہ سامنے نہیں لاتے۔ جب آپ یہ کہتے ہیں کہ ہمیں کیا اعتراض ہے اگر یہ اسمبلی ہمیں غیرمسلم اقلیت قرار دے، تو ساتھ آپ کو یہ بھی سوچنا چاہئے آپ کو…
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، میں نے، میں نے… (مداخلت)
مرزاناصر احمد: دوسرا یہ ہے کہ دوسروں کو کیا اعتراض ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: … میں نے ’’غیرمسلم اقلیت‘‘ نہیں کہا، میں نے کہا "Outside the pale of Islam."
319مرزاناصر احمد: یعنی ملت اسلامیہ سے باہر؟
جناب یحییٰ بختیار: Outside the pale of Islam یعنی اسلامی دائرے سے خارج۔
مرزاناصر احمد: نہیں، نہیں، وہ تو ملت اسلامیہ سے خارج بنتا ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: میں نے یہ ٹرانسلیشن… "Outside of pale of Islam" کا اردو میں ٹرانسلیشن کیا کریں گے؟
مرزاناصر احمد: ملت اسلامیہ سے خارج۔
جناب یحییٰ بختیار: اور ’’دائرہ اسلام سے خارج‘‘ کا انگریزی میں ترجمہ کیا کریں گے؟
Mirza Nasir Ahmad: Out of the circle.
Mr. Yahya Bakhtiar: Out of the circle of Islam?
مرزاناصر احمد: ہاں! دائرے کے معنی ہی سرکل ہیں۔ Pale کہاں سے آگیا دائرہ اسلام کا معنی؟
Mr. Yahya Bakhtiar: All right. If the National Assembly passes a Resolution that Ahmadis are outside the circle of Islam, you have no objection?
(جناب یحییٰ بختیار: اگر قومی اسمبلی قرارداد پاس کردیتی ہے کہ احمدی اسلام کی سرکل سے باہر ہیں تو آپ کو پھر کوئی اعتراض نہ ہوگا)
Mirza Nasir Ahmad: No, with the addition of the phrase that they are within the pale of Islam.
(مرزاناصر احمد: نہیں۔ مگر اس فقرے کی زیادتی کے ساتھ کہ وہ اسلام کے دائرہ کے اندر رہیں)
Mr. Yahya Bakhtiar: With the pale of Islam but outside the circle of Islam?
(جناب یحییٰ بختیار: اسلام کے دائرہ کے اندر مگر اسلام کی سرکل سے باہر؟)
Mirza Nasir Ahmad: Outside the circle of Islam and....
320پھر اس کے ساتھ ساتھ ہر فرقے کے متعلق یہی کہیں۔ نہیں، ہمارے فتوے کے لحاظ سے نہیں، آپس کے باہمی فتاویٰ کے لحاظ سے۔ نہیں، ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔ آپ ایک فرقے کو چن کے۔ جب سارے فرقہ ہائے اسلامیہ کے حالات ایک جیسے ہیں۔ تو آپ کہتے ہیں کہ ایک فرقے کے متعلق ہم یہ پاس کر دیتے ہیں…
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، نہیں، مرزاصاحب!…
مرزاناصر احمد: … اور دوسروں کے متعلق نہیں کریں گے۔ That is not fair.
جناب یحییٰ بختیار: … میرا مطلب یہ ہے کہ اگر سارے فرقے مل جائیں اور یہ کہیں جی کہ بریلوی کریں تو ٹھیک ہے؟ اگر سارے فرقے نہیں ملیں تو میں تو نہیں کر سکتا ہوں ناں۔
مرزاناصر احمد: سارے فرقے مل گئے ہیں؟
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، یہاں تو اسمبلی میں یہ Impression مجھے ملتا ہے کہ…
مرزاناصر احمد: اسمبلی، اسمبلی جو ہے…
جناب یحییٰ بختیار: نہیں سر! ان کے لئے یہ سب پروگرام ہے۔ اگر وہ کہیں تو مجھے کوئی اعتراض نہیں۔
مرزاناصر احمد: نہیں جی! اور کوئی دو گاؤں مل کے اپنا فتویٰ دے دیں…
جناب یحییٰ بختیار: یہ تو ناممکن ہے…
مرزاناصر احمد: … اور، اور یہ جو ہیں افریقہ کے ممالک، وہ اپنے فتوے دے دیں…
جناب یحییٰ بختیار: اگر ایک مولوی صاحب کسی مسجد میں فتویٰ دے دیتے ہیں۔
I do not attach importance; but if it is National Assembly of Pakistan, I do. (میں تو اہمیت نہیں دیتا مگر اسمبلی)
321مرزاناصر احمد: نہیں، نہیں، نائیجیریا والے کیا فتویٰ دیں گے؟
جناب یحییٰ بختیار: وہ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ ساری دنیا کے مسلمانوں کا فتویٰ ضروری ہے That will also be considered by the National Assembly (اس کے لئے اسمبلی سوچ بچار کرے گی) اگر آپ کا یہ خیال ہے کہ اسمبلی نہیں بلکہ دنیا کے مسلمان…
مرزاناصر احمد: ہاں! سارے دنیا کے ممالک کا فتویٰ۔ نیشنل اسمبلی جو ہے وہ پاکستان کے مسلمانوں کی نمائندہ نہیں…
جناب یحییٰ بختیار: ٹھیک ہے۔
مرزاناصر احمد: … یہ پاکستان کے عوام کی نمائندہ ہے۔ یہ عوامی نیشنل اسمبلی ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: وہ آپ درست فرمارہے ہیں۔ جہاں تک میرے علم میں ہے…
مرزاناصر احمد: اگر دنیا کے سارے ممالک کی Assemblies اس بات پر اتفاق کر لیں یعنی یو۔این۔او میں ہو جائے تو پھر ہم سمجھیں گے کہ ہم اس معاملے کو خدا پر چھوڑتے ہیں۔
جناب یحییٰ بختیار: ابھی ایک دنیا کے مسلمانوں کی ایک Representative باڈی… If you consider it موتمر عالم اسلامی نے تو یہ…
مرزاناصر احمد: رابطہ عالم اسلامی، موتمر نہیں۔
جناب یحییٰ بختیار: رابطہ عالم اسلامی، انہوں نے ایک فتویٰ دیا ہے…
مرزاناصر احمد: انہوںنے فتویٰ جو دیا ہے، وہ… اس میں یہ کہا ہے کہ سارے مسلمانوں والے کام کرتے ہیں۔ یہ ابھی جو آپ کے پاس ہے وہ؟ آپ رکھیں گے؟
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، مجھے… میں نے…
مرزاناصر احمد: اچھا! ہاں، پڑھ لیجئے۔
322جناب یحییٰ بختیار: انہوں نے کہا ہے کہ
They are outside the pale of Islam; that is what I understand. (وہ دائرے سے خارج ہیں۔ میں یہی سمجھا ہوں)
مرزاناصر احمد: وہ، وہ ان کا جو ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ لبادہ اسلام کا ہی اوڑھا ہوا ہے۔ اس کے علاوہ اس میں اور کوئی اعتراض نہیں ہے۔ مساجد بنارہے ہیں، ہسپتال کھول رہے ہیں۔ یتامیٰ کی خبر گیری کر رہے ہیں۔ یہ قرآن کریم کی اشاعت کر رہے ہیں، وغیرہ وغیرہ۔ لیکن سب ظاہر ہے۔ اندر سے تو کافر ہیں۔ یہ کوئی دلیل ہے؟ اندر سے تو کافر ہیں: ہل شق عقد قلبہ
آنحضرتﷺ نے فرمایا کیا آپ نے اس کا دل چیرا تھا؟ کون ہے دنیا کی طاقت جو دل چیر کر فتویٰ دے؟
جناب یحییٰ بختیار: میں مرزاصاحب! Reasoning میں نہیں جارہا ہوں۔ ایک فتویٰ جب آجاتا ہے تو…
مرزاناصر احمد: Well، اگر Reasoning میں نہیں جارہے تو میں تو بغیر Reasoning کے بات نہیں کرتا۔
جناب یحییٰ بختیار: میں یہ کہتا ہوں کہ فی الحال۔ انہوں نے فتویٰ دیا ہے۔ Reasoning پر میں نہیں کہتا کہ میں… نا نہیں… اس سٹیج پر۔ انہوں نے فتویٰ دیا ہے۔ اس کی Reasoning اس کے بعد میں آتی ہے۔ وہ Short Order ان کا یہ ہے…
مرزاناصر احمد: اور وہ جو بیس فتوے ان کے متعلق ہیں، شیعہ کے متعلق، اور جو حرمین شریف کے فتاویٰ محمد بن عبدالوہاب اور ان کے متبعین کے خلاف، بارہ سال انہوں نے حج نہیں کرنے دیا وہابیوں کو۔ ساری اپنی تاریخ بھول جائیں گے ہم؟ اب جلدی میں ایک فیصلہ کرنے کے لئے تاریخ کے اوراق بھول جائیں گے ہم؟
323جناب یحییٰ بختیار: نہیں، تو آپ یہ کہتے ہیں کہ مسلمانوںکی اسلامک Summit وغیرہ کوئی فیصلہ کر دے تو پھر آپ مانیں گے؟
مرزاناصر احمد: نہیں، میں یہ کہتا ہوں۔ اصل جو میں کہتا ہوں۔ کوئی اسلامک Summit کا میں نے نام نہیں لیا۔ میں نے کہا ہے کہ دنیا کے ممالک کی اکثریت کی Legislative Assemblies اگر فیصلہ کر دیں تو ہم اس معاملہ کو غلط سمجھتے ہوئے بھی اﷲ پر چھوڑ دیں گے۔
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
(پوری دنیا کی اسمبلی کے فیصلہ کو بھی نہیں مانیں گے،مرزاناصرکااعلان)
جناب یحییٰ بختیار: تو پھر ان کا تو یہ فیصلہ کرنے کے کوئی معنی نہیں۔ Accept پھر بھی نہیں کریں گے آپ۔
مرزاناصر احمد: وہ چیز جو میرا دل نہیں مانتا۔ وہ کیسے میں Accept کر لوں گا؟
جناب یحییٰ بختیار: تو پھر تو اس کا سوال نہیں پیدا ہوتا ناں جی!
مرزاناصر احمد: ہاں! تو پھر نہ کریں کوشش۔
جناب یحییٰ بختیار: پھر اسی اسمبلی پر چھوڑا جائے گا۔
مرزاناصر احمد: نہیں، وہ ٹھیک ہے۔ میں تو اس اسمبلی پر حاکم نہیں ہوں۔ میں تو ایک نہایت عاجز انسان ہوں۔
جناب یحییٰ بختیار: اسمبلی نے ابھی فیصلہ کرنا ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ کسی ایسے فیصلے پر پہنچیں کہ کسی کو کوئی نقصان نہ پہنچے، کسی کو کوئی تکلیف نہ ہو۔ ملک کو فائدہ پہنچے۔ ملک کو نقصان نہ پہنچے۔ یہ ہر ایک کی کوشش ہے۔ ورنہ ہم آپ کو کیوں کوئی تکلیف دیتے؟
مرزاناصر احمد: ہماری بھی کوشش یہی ہے۔ ہماری دعائیں بھی یہی ہیں کہ ملک کو نقصان نہ پہنچے۔
Mr. Yahya Bakhtiar: The question does not arise. We are making an effort to see if we can come to some solution.
(جناب یحییٰ بختیار: یہ سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔ ہم تو کوشش کر رہے ہیں کہ کوئی حل نکل آئے)
324مرزاناصر احمد: نہیں، آپ If کے بعد صرف اپنے نشانے کا ہدف جماعت احمدیہ کو کیوں بناتے ہیں۔ جب دوسرے فرقوں کے بالکل وہی حالات ہیں۔ فتاویٰ کے لحاظ سے اور زیادہ سخت ہیں؟
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
(قادیانی جماعت خود علیحدگی کی دعویدار ہے)
جناب یحییٰ بختیار: وہ علیحدگی کے بارے میں مرزاصاحب! میں آپ سے ذکر کر رہا تھا:
’’کیا مسیح ناصری نے اپنے پیروؤں کو یہودیوں سے الگ نہیں کیا؟‘‘ یہ بھی مرزابشیرالدین محمود صاحب کا ہے:
’’کیا مسیح ناصری نے اپنے پیروؤں کو یہود بے بہبود سے الگ نہیں کیا؟ کیا وہ انبیاء جن کی سوانح کا علم ہم تک پہنچا ہے اور ہمیں ان کے ساتھ جماعتیں بھی نظر آتی ہیں۔ انہوں نے اپنی ان جماعتوں کو غیروں سے الگ نہیں کر دیا؟ ہر ایک شخص کو ماننا پڑے گا کہ بے شک کیا ہے۔ پس اگر حضرت مرزاصاحب نے جو کہ نبی اور رسول ہیں، اپنی جماعت کو منہاج نبوت کے مطابق غیروں سے علیحدہ کر دیا ہے تو نئی اور انوکھی بات کون سی کی؟‘‘
(اخبار الفضل قادیان ج۵ ش۶۹،۷۰، مورخہ ۲۶؍فروری، ۲؍مارچ ۱۹۱۸ئ)
یہاں جو ’’علیحدہ کر دیا ہے۔‘‘ This is what I wanted to clarify.
مرزاناصر احمد: ہاں! ’’علیحدہ کر دیا‘‘ کے صرف یہ معنی ہیں کہ دوسروں کے اثر قبول کرنے سے بچانے کی کوشش کی گئی۔
جناب یحییٰ بختیار: یہ ایک Separate امت؟
مرزاناصر احمد: نہیں، نہیں، امت کا یہاں تو نام ہی نہیں۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، میں اس کا کہہ رہا ہوں۔
مرزاناصر احمد: نہیں، بالکل نہیں، قطعاً سوال ہی کوئی نہیں پیدا ہوتا۔
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
(احمدی قوم دوسری قوموں سے جدا؟)
325جناب یحییٰ بختیار: پھر آگے آتا ہے جی: ’’جس دن سے کہ تم احمدی ہوئے تمہاری قوم تو احمدیت ہوگئی۔ شناخت اور امتیاز کے لئے اگر کوئی پوچھے تو اپنی ذات یا قوم بتاسکتے ہو۔ ورنہ اب تو تمہاری قوم تمہاری گوت تمہاری ذات احمدی ہی ہے۔ پھر احمدیوں کو چھوڑ کر غیراحمدیوں میں کیوں قوم تلاش کرتے ہو؟‘‘
(ملائکۃ اﷲ ص۴۶،۴۷، تقریر مرزا محمود، مورخہ ۲۷؍دسمبر ۱۹۰۲ء قادیان مطبوعہ قادیان)
’’کیوں غیراحمدیوں میں قوم تلاش کرتے ہو؟‘‘
مرزاناصر احمد: ’’غیراحمدی‘‘ کی Phrase غلط ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، میں یہ پوچھنا چاہتا ہوں…
مرزاناصر احمد: آپ یہ کہا کریں وہابی، اہل حدیث وغیرہ وغیرہ۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، آپ کی Quotation ہے جی۔ اس واسطے میں کہہ رہا ہوں۔
مرزاناصر احمد: یہ کہاں کی ہے؟
جناب یحییٰ بختیار: ’’ملائکۃ اﷲ‘‘ صفحہ۴۶،۴۷ مصنفہ مرزابشیرالدین محمود احمد۔
مرزاناصر احمد: ہاں! یہ تو جب تک میں اس کو دیکھ نہ لوں…
جناب یحییٰ بختیار: ہاں! آپ چیک کر لیجئے۔ آپ Verify کر لیجئے یہاں ہے؟
مرزاناصر احمد: نہیں، یہاں تو نہیں ہمارے پاس۔
جناب یحییٰ بختیار: اور یہ مرزاغلام احمد سے منسوب کیاگیا ہے۔ آپ Verify کر لیں:
’’میری امت کے دو حصے ہوں گے۔ ایک وہ جو مسیحیت کا رنگ اختیار کریں گے اور تباہ ہو جائیں گے اور دوسرے وہ جو…‘‘
مرزاناصر احمد: ’’ایک وہ جو مسیحیت کا رنگ؟‘‘
326جناب یحییٰ بختیار: ’’مسیحیت۔‘‘
مرزاناصر احمد: ہاں، ہاں! ’’مسیحیت کا رنگ۔‘‘
جناب یحییٰ بختیار: ’’…اختیار کریں گے اور تباہ ہو جائیں گے۔ دوسرے وہ جو مہدویت کا رنگ اختیار کریں گے۔‘‘ یہ ’’الفضل‘‘ میں شائع ہوا ہے۔ ۲۶؍جنوری ۱۹۱۶ء میں۔
مرزاناصر احمد: ۲۶؍جنوری ۱۹۱۶ء کے ’’الفضل‘‘ میں؟
جناب یحییٰ بختیار: ہاں جی!
مرزاناصر احمد: یہ کوئی مضمون شائع ہوا ہے جس میں…
جناب یحییٰ بختیار: نہیں جی! وہ جو Quotations ہوتی ہیں ناں مرزاصاحب! اس میں ہے۔
مرزاناصر احمد: اچھا!
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
(نئی امت)
جناب یحییٰ بختیار: اور پھر آگے ان کی Quotation ہے جی کہ:
’’جو شخص نبوت کا دعویٰ کرے گا اس دعویٰ میں ضرور ہے کہ وہ خداتعالیٰ کی ہستی کا اقرار کرے اور نیز یہ بھی کہے کہ خداتعالیٰ کی طرف سے میرے پر وحی نازل ہوتی ہے اور نیز، خلق اﷲ کو وہ کلام سناوے جو اس پر خداتعالیٰ کی طرف سے نازل ہوا ہے اور ایک امت بناوے جو اس کو نبی سمجھتی ہو اور اس کی کتاب کو کتاب اﷲ جانتی ہو۔‘‘ (آئینہ کمالات اسلام ص۳۴۴، خزائن ج۵ ص ایضاً)
تو This is reference to himself or to Holy Prophet Muhammad (Peace be upon him)? کیونکہ…
مرزاناصر احمد: جی؟
327جناب یحییٰ بختیار: … یہ جو ہے ناں مرزاصاحب کا…
مرزاناصر احمد: ہاں جی!
جناب یحییٰ بختیار: ’’… جو شخص…‘‘
مرزاناصر احمد: نہیں، یہ کس کے… کس کی طرف ضمیر کرتی ہے اس کی؟
جناب یحییٰ بختیار: مرزاغلام احمد کی یہ ہے جی۔ ’’آئینہ کمالات۔‘‘
مرزاناصر احمد: ان کی تحریر ہے؟ ان کی تحریر ہے؟
جناب یحییٰ بختیار: ہاں جی، ہاں جی!
مرزاناصر احمد: اور ضمیر کرتی ہے کس کی طرف؟
جناب یحییٰ بختیار: صفحہ۳۴۴ پر جی۔ ’’آئینہ کمالات اسلام‘‘ Page 344۔
Mirza Nasir Ahmad: 344?
جناب یحییٰ بختیار: ہاں جی! تو اس میں ہے جی کہ:
’’جو شخص نبوت کا دعویٰ کرے گا اس دعویٰ میں ضرور ہے کہ وہ خداتعالیٰ کی ہستی کا اقرار کرے اور نیز یہ بھی کہے کہ خداتعالیٰ کی طرف سے میرے پر وحی نازل ہوتی ہے اور نیز خلق اﷲ کو وہ کلام سناوے جو اس پر خدا تعالیٰ کی طرف سے نازل ہوا ہے اور ایک امت بناوے جو اس کو نبی سمجھتی اور اس کی کتاب کو کتاب اﷲ جانتی ہو۔‘‘ تو یہ ریفرنس آنحضرتa کی طرف ہے ان کا یا اپنے سے مراد ہے؟
مرزاناصر احمد: نہیں، یہ تو چیک کریں گے۔ یہ تو… نہیں، یہ تو Context میں، اصل میں…
جناب یحییٰ بختیار: ہاں! میں یہی کہہ رہا ہوں کہ یہ بھی ہوسکتا ہے کہ آنحضرتa کی طرف ان کا…
328مرزاناصر احمد: ہاں، ہاں!
جناب یحییٰ بختیار: … کیونکہ انہوں نے یہ نہیں کہا…
مرزاناصر احمد: یہ تو Context سے پتہ لگے گا کہ کیا ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: اور مرزاصاحب! آپ نے کل فرمایا تھا کہ امتی نبی جو ہوتا ہے وہ شریعت اس کی نہیں ہوتی۔ وہ غیرشرعی ہوتا ہے۔ He does not bring his own law? (وہ اپنا قانون نہیں لاتا؟)
مرزاناصر احمد: ہاں! یہ ایک اس کی صفت ہے اور بھی ہیں اس میں۔
Mr. Yahya Bakhtiar: نہیں! as far as law is concerned....
Mirza Nasir Ahmad: As far as law is concerned,
جہاں تک شریعت کا تعلق ہے…
جناب یحییٰ بختیار: … وہ Interpret کرتا ہے؟
مرزاناصر احمد: ہاں! اپنی کوئی شریعت نہیں رکھتا۔
جناب یحییٰ بختیار: اور اگر وہ شریعت والا ہو تو پھر وہ امتی نہیں ہوگا؟
He will have to start his own Ummat?
(اس کو اپنی شریعت کی شروعات کرنی پڑے گی)
مرزاناصر احمد: ہاں، ہاں! بالکل۔
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
(مرزا،صاحبِ شریعت نبی)
جناب یحییٰ بختیار: یہ ایک جی مرزاصاحب سے منسوب ہے کہ: ’’یہ بھی تو سمجھو کہ شریعت کیا چیز ہے۔ جس نے اپنی وحی کے ذریعے سے چند امر ونہی بیان کئے اور اپنی امت کے لئے ایک قانون مقرر کیا وہی صاحب الشریعت ہوگیا۔ پس اس تعریف کی رو سے بھی ہمارے مخالف ملزم ہیں۔ کیونکہ میری وحی میں امر بھی ہیں اور نہی بھی۔‘‘
(اربعین نمبر۴ ص۶ حاشیہ، خزائن ج۱۷ ص۴۳۵)
329مرزاناصر احمد: اس میں ’’ہمارے مخالف منکر ہیں‘‘ سے پتہ لگتا ہے کہ کسی اعتراض کا جواب دیا جارہا ہے اور اس اعتراض کو سامنے رکھ کر پھر وہ سارے صفحات پڑھے جائیں۔ تب صحیح مطلب مل سکتا ہے۔ ورنہ نہیں۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، میں پھر آپ کے سامنے: ’’یہ بھی تو سمجھو…‘‘
’’اربعین‘‘ نمبر۴ ص۶۔ آپ نے دیکھ لیا؟
مرزاناصر احمد: ہاں جی دیکھ لیا۔ اس میں آپ نے حاشیے میں یہ لکھا ہے کہ:’’میں شریعت محمدیہ کے اوامر ونواہی کی تجدید کے لئے آیا ہوں۔‘‘
آپ نے دوسری جگہ فرمایاکہ:’’قرآن کریم کا ایک شوشہ بھی نہیں بدل سکتا۔‘‘
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، میں یہ پوچھ رہا ہوں۔
مرزاناصر احمد: ہاں! یہاں تو میں نے بتادیا ناں آپ کو۔
جناب یحییٰ بختیار: یہاں انہوں نے لکھا ہوا ہے کہ…
مرزاناصر احمد: ’’اوامر ونواہی‘‘ کے آگے نیچے حاشیے میں لکھا ہے کہ ان قرآن کریم کے جو اوامر ونواہی ہیں۔ متن میں بھی ہے اور اس میں بھی۔ قرآن کریم کی شریعت جو ہے اس کا ایک شوشہ بھی ہمارے نزدیک منسوخ نہیں ہوسکتا اور جو امر اور نہی حضرت بانی سلسلہ کے الہامات میں ہیں وہ یہ حکم دیتے ہیں کہ قرآن کریم کی شریعت کے اوامر ونواہی پر عمل کرواؤ۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، میں یہ پوچھ سکتا ہوں آپ سے کہ کیا مرزاغلام احمد نے شرعی نبی ہونے کا دعویٰ کیا؟ یا آپ ان کو Accept کرتے ہیں کہ وہ اپنی شریعت لائے؟
330مرزاناصر احمد: نہ آپ شریعت لائے، نہ آپ نے شرعی نبی ہونے کا دعویٰ کیا۔ اس کے برعکس بارہا، متعدد بار بہ آواز بلند یہ کہا کہ قرآن کریم کامل اور مکمل شریعت ہے اور آپ کو اﷲتعالیٰ نے الہاماً بتایا: الخیر کلہ فی القرآن
ہر قسم کی بھلائی کا منبع اور سرچشمہ قرآن عظیم ہے اور جن اوامر ونواہی کا ذکر ہے آپ کی تحریر میں یا الہامات میں، دو دو اوامر ونواہی ہیں۔ جو قرآن کریم میں پائے جاتے ہیں۔ یہ حکم ہے کہ لوگوں کی توجہ ان اوامر ونواہی سے ہٹ گئی ہے، ان کی تجدید کرو اور احیاء کرو۔ یہ ’’ازالہ اوہام‘‘ کا ہے یہ اقتباس:
’’اور ہم پختہ یقین کے ساتھ اس بات پر ایمان رکھتے ہیں کہ قرآن شریف خاتم کتب سماوی ہے اور ایک شوشہ یا نقطہ اس کی شرائع اور حدود اور احکام اور اوامر سے زیادہ نہیں ہوسکتا اور نہ کم ہوسکتا ہے اور اب کوئی ایسی وحی یا ایسا الہام من جانب اﷲ نہیںہوسکتا جو احکام فرقانی کی ترمیم یا تنسیخ یا کسی ایک حکم کے تبدیل یا تغیر کر سکتاہو۔ اگر کوئی ایسا خیال کرے تو ہمارے نزدیک جماعت مؤمنین سے خارج اور ملحد اور کافر ہے۔‘‘
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
(مرزا، احمد نبی اﷲ)
جناب یحییٰ بختیار: یہ ’’الفضل‘‘ ۲۶؍جنوری ۱۹۱۵ء کی کوٹیشن ہے۔ یہ مرزابشیرالدین محمود صاحب کی ہے: ’’مسیح موعود کو احمد نبی اﷲ تسلیم نہ کرنا اور آپ کو امتی قرار دینا، امتی گروہ سمجھنا گویا آنحضرتa وسیدالمرسلین اور خاتم النّبیین ہیں، امتی قرار دینا امتوں میں داخل کرنا ہے، جو کفر عظیم اور کفر درکفر ہے۔‘‘
مرزاناصر احمد: یہ تو فقرہ لگتا ہے بظاہر ویسے ہی ٹوٹا پھوٹاہے۔
جناب یحییٰ بختیار: ٹائپ میں ہے۔ میں پھر پڑھ دیتا ہوں۔
331مرزاناصر احمد: نہیں، اس کو ہم وہ چیک کریں گے ناں۔
جناب یحییٰ بختیار: ہاں! یہ ہے ناں جی۔ ’’الفضل‘‘ مورخہ ۲۹؍جنوری ۱۹۱۵ئ۔
’’مسیح موعود کو احمد نبی اﷲ تسلیم نہ کرنا…‘‘
مرزاناصر احمد: ہاں! یہ میں چیک کر لوں گا جی۔
جناب یحییٰ بختیار: ’’… اور آپ کو امتی قرار دینا، امتی گروہ سمجھنا گویا آنحضرت (مرزاقادیانی) کو جو سیدالمرسلین اور خاتم النّبیین ہیں، امتی قرار دینا، امتوں میں داخل کرنا ہے۔ جو کفر عظیم اور کفر درکفر ہے۔‘‘
مرزاناصر احمد: یہ تو جو آپ نے اقتباس پڑھا ہے، اپنے الفاظ میں، اس کو سہو کتابت بھی میں نہیں کہہ سکتا۔ یعنی یہ ویسے چیک کرنے والا ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: ہاں! اس کو چیک کر لیجئے…
مرزاناصر احمد: ہاں! چیک کرنے والا ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: … کیونکہ اس میں…
مرزاناصر احمد: ہاں! اس میں تو بہت کچھ لکھ دیا۔
جناب یحییٰ بختیار: ہاں! یہ بالکل Departure ہو جاتا ہے۔
مرزاناصر احمد: ہاں! بالکل! صحیح ہے۔ میں چیک کروں گا۔ انشاء اﷲ! یہ جو آپ فرمارہے ہیں ناں چیک کرنے کا، تو چیک کر کے…
جناب یحییٰ بختیار: ہاں! اسی لئے مرزاصاحب!…
مرزاناصر احمد: ہاں، صبح۔ صبح انشاء اﷲ! اس کے اوپر کریں گے بات۔ چیک اس واسطے بھی ضروری ہے کہ وہ جو انگریزی میں کل آپ نے کہا تھا ناں کہ ہم سے بے332 احتیاطی سے تذلیل کاکوئی پہلو نکل آیا۔ مودودی صاحب کی۔ تو وہ جو اردو میں۔ اصل میری زبان۔ جو میں نے خطبہ دیا تھا وہ چیک کیا تو اس میں ’’مودودی صاحب‘‘ بھٹو صاحب…
جناب یحییٰ بختیار: اچھا؟ تو انہوں نے ’’مسٹر‘‘ کر دیا؟
مرزاناصر احمد: ہاں! ان ترجمہ کرنے والوں نے ’’مسٹر‘‘ کر دیا۔
جناب یحییٰ بختیار: اسی لئے میں نے کہا…
مرزاناصر احمد: اور یہ ہے یہاں…
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، یہ Misunderstanding دور ہو جائے تو اچھا ہے ناں جی!
مرزاناصر احمد: ’’…اور مفتی محمود صاحب‘‘ ہمارے لئے تو سارے صاحب ہیں۔
جناب یحییٰ بختیار: ہاں جی! Misunderstanding دور ہو جائے تو اچھا ہی ہے۔
مرزاناصر احمد: ہاں، ہاں!
جناب یحییٰ بختیار: وہ بھی میں نے معلوم کیا جو لندن میں بلیک برن کا تھا ریزولیوشن۔ وہ مجھے اطلاع ملی کہ وہاں سے شاید ہماری ایمبیسی نے بھیجا ہے کہ یہ ریزولیوشن ڈسٹری بیوٹ ہوا۔ After being passed in the meeting, this was distributed. (میٹنگ میں پاس ہونے کے بعد تقسیم کیاگیا تھا) میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ اخبار میں آیا ہے یا نہیں آیا۔
مرزاناصر احمد: ہاں! وہ تو وہاں چلا جائے گا۔
جناب یحییٰ بختیار: ہاں! تو وہ آپ کو ضرور کاپی آئی ہوگی۔ آپ کے لئے؟
مرزاناصر احمد: نہیں، مجھے کوئی کاپی نہیں آئی۔
جناب یحییٰ بختیار: یہاں کیا آپ منگواسکتے ہیں۔ پوچھ سکتے ہیں ان سے؟
333مرزاناصر احمد: مجھے کاپی کوئی نہیں آئی۔ لیکن میں پوچھوں گا ضرور۔
جناب یحییٰ بختیار: کیونکہ وہاں بہت سے لوگ موجود تھے جن کو دیاگیا ہے۔ یہ اخباروں کو بھی دیاگیا ہے۔
مرزاناصر احمد: نہیں، اس کے جو الفاظ ہیں وہ بھی مشتبہ ہیں کہ سارے احمدی اس میں شامل ہوئے اور یہ جماعت ہماری اتنی چھوٹی ہے کہ میرے ذہن میں نام بھی نہیں آرہا تھا اس کا۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، دیکھیں ناں جی! چھوٹی جماعت، پانچ چھ آدمی بھی ریزولیوشن پاس کر سکتے ہیں کہ "We Ahmadi Muslims...."
مرزاناصر احمد: نہیں، اس کے الفاظ جو ہیں اور دوسری جگہ احمدیوں کو بھی خالی پاکستانی لکھا ہوا ہے اور مسلم کا ساتھ نام نہیں اسی ریزولیوشن میں۔
جناب یحییٰ بختیار: ہاں! وہ تو ٹھیک ہے۔ اگر ایسا کرتا تو کوئی اعتراض کی بات نہیں تھی۔
مرزاناصر احمد: نہیں، اسی ریزولیوشن میں دوسری جگہ…
جناب یحییٰ بختیار: ہاں! اس میں لکھا ہے اس میں کوئی اعتراض کی بات نہیں۔ مگر آگے چل کر کہتے ہیں…
مرزاناصر احمد: ہاں، ہاں! وہ ٹھیک ہے۔ نہیں، بہرحال وہ چیک ہونے والی بات ہے۔ اس میں تو کوئی جھگڑا نہیں؟
Mr. Yahya Bakhtiar: "We Ahmadi Muslims.... non- Ahmadi Pakistanis."
مرزاناصر احمد: وہ ٹھیک ہے، وہ چیک کریں گے۔
Mr. Yahya Bakhtiar: This was pointed out to me.
(جناب یحییٰ بختیار: اس طرف میری توجہ مبذول کرائی گئی ہے)اور پھر میں نے۔
334مرزاناصر احمد: یہ ٹھیک ہے۔ آپ نے یہ مجھے پوائنٹ آوٹ کردیا پہلی بار۔
جناب یحییٰ بختیار: اور مرزاصاحب! آپ نے کل کہا تھا کہ مرزاصاحب کا بائیوڈیٹا (Bio- Data) آپ…
مرزاناصر احمد: جی! وہ ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: اگر وہ ہے، آپ سنادیجئے تاکہ ریکارڈ پر آسکے۔
مرزاناصر احمد: بہت اچھا جی! میں سناتا ہوں۔
جناب یحییٰ بختیار: اگر ہے تیار ابھی۔
مرزاناصر احمد: ہاں، ہاں! تیار ہے۔ ابھی سنانا ہے؟
جناب یحییٰ بختیار: اگر مختصر ہے تو پڑھ دیں۔
مرزاناصر احمد: نہیں، اتنا مختصر تو نہیں۔
جناب یحییٰ بختیار: میں تو صرف وہ Dates وغیرہ چاہتا تھا۔
مرزاناصر احمد: اگر کہیں تو اس کو بدل دیں گے۔ اس کو بدل دیں گے۔
جناب یحییٰ بختیار: ہاں! کیونکہ صرف ریکارڈ کے لئے، جیسے آپ نے اپنا بائیوڈیٹا دیا۔
مرزاناصر احمد: میں نے تو مختصر دے دیا۔آپ کے لئے۔
جناب یحییٰ بختیار: چونکہ مرزاصاحب کے بارے میں کتابیں ہیں۔ بڑا لٹریچر ہے۔
مرزاناصر احمد: میں تو بڑا عاجز انسان ہوں۔ بانی سلسلہ احمدیہ کا مقام اور ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، میں تو صرف ان کے جو Bare Facts ہیں… باقی ان کی تعلیمات پر تو اس پر تو بہت لمبی چیز ہوجاتی ہے۔
مرزاناصر احمد: جی! ہم نے ویسے اسی خیال سے… ویسے تو بڑی بڑی کتابیں لکھی ہوئی ہیں۔ ایک کتاب میں آپ نے آٹو بائیو گرافی لکھی ہے اپنی تو اس کو ہم نے نقل کر دیا تھا اور ابتداء میں تاریخ پیدائش اور آخر میں تاریخ وفات…
335جناب یحییٰ بختیار: ہاں! اس کا ریفرنس دے دیجئے۔
مرزاناصر احمد: اور اس کو مختصر کر دیتے ہیں۔
جناب یحییٰ بختیار: کسی قدر مختصر کر دیں۔
مرزاناصر احمد: کتنا؟
جناب یحییٰ بختیار: وہ آپ پر Depend کرتا ہے
I am not objecting even to this. But I said brief record, کیونکہ sometime the whole thing may have to be published. So, it should.....
مرزاناصر احمد: ہاں! وہ تو کوئی وقت آئے گا۔ انشاء اﷲ!
جناب یحییٰ بختیار: ہاں! تو اس لئے میں کہہ رہا ہوں کہ یہ چیز جو ہے ناں! ریکارڈ پر رہے تو پھرکل صبح سہی؟
مرزاناصر احمد: یہ کوئی ۱۵،۲۰ صفحے ہوں گے۔
جناب یحییٰ بختیار: یہ زیادہ ہوگیا؟
مرزاناصر احمد: ہاں! زیادہ ہے۔ تو صبح سنادیں گے۔
جناب یحییٰ بختیار: صبح، یا اس کو کچھ مختصر کر کے آپ…
مرزاناصر احمد: ہاں! دیکھ لوں گا۔ میں دیکھ لوں گا۔ جتنا ہوسکے۔
Mr. Chairman: So, that will do for the present, Mr. Attorney- General, Maghreb prayer's time. You would take about five minutes more or....?
(جناب چیئرمین: یہاں تک کافی ہے۔ اٹارنی جنرل صاحب مغرب کی نماز کا وقت ہے۔ اگر آپ پانچ منٹ میں ختم کر سکتے ہیں تو ہم جاری رکھ سکتے ہیں)
Mr. Yahya Bakhtiar: I just want to ask one or two question. (جناب یحییٰ بختیار: صرف بس ایک دو سوال اور پوچھوں گا)
Mr. Chairman: All right.
(جناب چیئرمین: بہت اچھا!)
336جناب یحییٰ بختیار: جب مرزاصاحب فرماتے ہیں کہ: ’’میری وحی میں امر بھی ہے اور نہی بھی۔‘‘
"My revelation contains does and does not.... laws...." (میری وحی امر اور نہی کے قانون رکھتی ہے)
مرزاناصر احمد: امر جو ہے…
جناب یحییٰ بختیار: نہیں جی! Literal مطلب تو یہی ہے۔ وہ تو…
مرزاناصر احمد: نہیں، نہیں۔ امر جو ہے…
جناب یحییٰ بختیار: …آرڈر…
مرزاناصر احمد: … حکم ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: …حکم ہے۔
مرزاناصر احمد: حکم یہ ہے کہ شریعت محمدیہ کو قائم کرو۔ اس کا یہ مطلب تو نہیں کہ شریعت نئی نازل ہوگی اور حکم ہے…
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، وہ تو قرآن مجید میں موجود ہے۔ کہتے ہیں:
’’میری وحی میں ہے۔‘‘
مرزاناصر احمد: جو آپ کو الہام یہ ہو کہ شریعت محمدیہ کو قائم کرو۔ تو آپ کی وحی میں حکم ہوگیا ناں ایک۔ لیکن وہ شریعت نہیں ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، اگر ان کی وحی میں یہ ہے کہ ’’مسلمان کافر ہیں، ان کو لڑکیاں مت دو۔‘‘ یہ بھی تو قانون ہوگیا ناں؟
مرزاناصر احمد: یہ نہیں ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: یہ نہیں ہے؟
مرزاناصر احمد: بالکل نہیں ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: ان کے ساتھ نماز مت پڑھو۔ یہ بھی نہیں ہے؟
337مرزاناصر احمد: بالکل نہیں ہے۔ بالکل نہیں ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: کوئی ایسا لاء (Law) نہیں ہے ان کا اپنا؟
مرزاناصر احمد: قرآن کریم کے علاوہ، اس سے باہر، اس سے زائد، یا اس کو کم کرنے والا۔ سوال ہی کوئی نہیں ہے۔ ہے ہی کچھ نہیں۔ ہمارے لئے صرف قرآن کافی ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: اور یہ کہ وہ نبی ہیں، یہ ان کی وحی میں ہے؟
مرزاناصر احمد: وحی میں یہ ہے… ساری وحی تو… نبی کے متعلق، کہ:
’’وہ مہدی جس کی بشارتیں حضرت خاتم الانبیاء محمدa نے دی تھیں کہ وہ اس زمانہ میں، آخری زمانہ میں پیدا ہوگا۔ جس کا ذکر قرآن کریم میں بھی ہے۔ اس کا مصداق میں ہوں۔‘‘
جناب یحییٰ بختیار: یہ یعنی ان کی وحی ہے؟
مرزاناصر احمد: ہاں! یہ ان کی وحی ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: قرآن شریف میں نہیں کہ مرزاغلام احمد جو ہیں وہ نبی ہیںیاہوں گے۔
مرزاناصر احمد: یہ تو پھر وہ بحث ناموں کی تو لمبی ہوجاتی ہے۔ کسی کتاب میں بھی کسی نبی کا نام اس طرح نہیں آیا۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں جب، پرانے جو نبی تھے۔ ان کے بارے میں تو کچھ کا ذکر آیا ہے۔ باقاعدہ اس میں۔
مرزاناصر احمد: نہیں، میرا مطلب ہے کہ قرآن کریم سے پہلے جو گذرے ہیں، جو حالات تھے انبیاء کے، قرآن نے خود کہا ہے کہ ’’بہتوں کا ہم نے ذکر نہیںکیا اور بعض کا ذکر کر دیا تمہارے علم کو بڑھانے کے لئے‘‘ اور دوسرے روحانی فوائد ہیں۔
338جناب یحییٰ بختیار: اور مرزاصاحب! ایک اور لفظ استعمال ہوتا ہے کہ مجازی نبی، کہ حقیقی نبی، بروزی نبی…
مرزاناصر احمد: ہاں! بروزی اور مجازی، یہ…
جناب یحییٰ بختیار: … ان کی کیا Interpretation ہے آپ کی؟
مرزاناصر احمد: صوفیاء کا جو Interpretation (توضیح مراد) ہے…
جناب یحییٰ بختیار: … یعنی آپ حقیقی کس کو کہتے ہیں؟
مرزاناصر احمد: ہم حقیقی نبی اس کو کہتے ہیں جو شریعت لائے اور جس نے یہ جو نبوت کا مقام ہے وہ کسی کی کامل اتباع سے حاصل نہ کیا ہو۔ مستقل حیثیت میں…
جناب یحییٰ بختیار: یعنی جو اپنی شریعت لائے اور کسی اور نبی کی مہر اس پر نہ ہو؟
مرزاناصر احمد: نہیں، بعض شرعی آئے ہیں۔ بعض غیرشرعی آئے ہیں۔
جناب یحییٰ بختیار: یعنی ’’غیر شرعی‘‘ بھی حقیقی ہوسکتے ہیں؟
مرزاناصر احمد: مستقل نبی۔ یہ ’’حقیقی‘‘ اور ’’مستقل‘‘ ان کی دو علیحدہ معانی ہیں۔ ’’حقیقی‘‘ وہ ہے جو ہمارے نزدیک۔ ہاں! ’’حقیقی نبوت‘‘ وہ ہے جو شریعت لے کے آرہا ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: شریعت لے کے آرہا ہے؟
مرزاناصر احمد: شریعت لے کے آرہا ہے اور ’’مستقل نبوت‘‘ یہ ہے کہ دوسرے کے فیض سے نہیں۔ بلکہ اس کو اﷲتعالیٰ نے کسی اور کے افادہ کے نتیجے میں نہیں۔
جناب یحییٰ بختیار: اس کو مستقل کہتے ہیں؟
مرزاناصر احمد: ہاں! اس کو مستقل کہتے ہیں۔
جناب یحییٰ بختیار: مرزاغلام احمد صاحب مستقل نبی ہیں آپ کے؟
مرزاناصر احمد: نہیں، نہیں، وہ نہیں، امتی نبی ہیں۔
339جناب یحییٰ بختیار: اور حقیقی؟
مرزاناصر احمد: نہ۔ حقیقی تو شریعت والا ہے۔ ہم تو کہتے ہیں کہ قرآن کریم کا ایک شوشہ بھی منسوخ نہیں ہوسکتا اور ’’مستقل‘‘ نہیں۔کیونکہ ہم کہتے ہیں جو شخص اتباع نبوی نہ کرے اسے نبوت کیا۔ صدیقیت اور صالحیت اور شہادت کا مقام بھی نہیں مل سکتا۔ عام نیکی کا مقام بھی نہیں مل سکتا۔
جناب یحییٰ بختیار: مجازی کیا ہوتا ہے؟ So many words have been used. (اتنے بہت سارے الفاظ استعمال ہوئے)
مرزاناصر احمد: بروزی اور مجازی یہ ہے… صوفیاء کی ہیں… اور ظلی اس کے وہ نوٹ اگر کہیں تو میں تیار کر کے دے دوں گا۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، یعنی Generally یعنی Brief اس کا کہ…
مرزاناصر احمد: ظلی نبوت کے معنی یہ ہیں… بانی سلسلہ احمدیہ نے ظلی نبوت… جس کے معنی ہیں محض فیض محمدی سے وحی پانا…
جناب یحییٰ بختیار: اور مجازی بھی اسی کو کہیں گے؟ یا وہ مختلف ہے؟
مرزاناصر احمد: یہ اصل میں صوفیاء کی اصطلاحات ہیں۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، یہ میں یہاں ایک آپ کو کوٹیشن پڑھ کر سناتا ہوں…
مرزاناصر احمد: ہاں! یہ ہماری کتابوں میں بھی آیا ہے۔
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
(مرزا، حقیقی نبی ہے)
جناب یحییٰ بختیار: ہاں! یہ ہے جی کہ:
’’پس شریعت اسلامی نبی کے جو معنی کرتی ہے اس کے معنی سے حضرت غلام احمد صاحب ہرگز مجازی نہیں بلکہ حقیقی نبی ہیں۔‘‘
That is, his Shariat, as you say....
مرزاناصر احمد: یہ کہاں کا حوالہ ہے؟
جناب یحییٰ بختیار: یہ ہے جی ’’حقیقت النبوت‘‘ صفحہ۱۷۲۔
340مرزاناصر احمد: یہ سچ مچ اور بناوٹی وہ بھی آیا ہے۔ یعنی یہ لغوی طور پر لفظ استعمال ہوئے ہیں۔
جناب یحییٰ بختیار: وہ پھر آپ دیکھ لیجئے۔
(To Mr. Chairman) We will continue tomorrow.
(جناب چیئرمین) ابھی کل جاری رکھیں گے۔
Mr. Chairman: Tomorrow.
The Delegation is permitted to go and to be here tomorrow at 10: 00 a.m. (وفد جاسکتا ہے کل دس بجے صبح تشریف لائیں)
The honourable members may keep sitting.
مرزاناصر احمد: یہ رسالہ آپ رکھیں گے؟
جناب یحییٰ بختیار: ہیں جی؟
مرزاناصر احمد: یہ موتمر عالم اسلامی والا؟
جناب یحییٰ بختیار: نہیں جی! وہ آپ کو دے رہے ہیں۔ کل دے دیں گے جی وہ نوٹ کر کے۔
(Interruption)
Mr. Chairman: There is nothing to say. Only the House is adjourned after the Delegation has left.
(The Delegation left the Chamber)
Mr. Chairman: Any honourable member has to say anything?
Maulana Zafar Ahmad Ansari!
I will request the members to be in their seats.
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
341PHOTOGRAPH OF THE MOSQUE IN IJEBUODE, NIGERIA AND ITS CAPTIONS
مولانا محمد ظفر احمد انصاری: جناب والا! یہ ایک رسالہ جو انہوں نے دیا ہے۔ اس سے ہاؤس کے لوگوں کو بھی کچھ غلط فہمی ہوسکتی ہے۔ میں چونکہ خود اس میں موجود تھا۔ میرے سامنے یہ سارا قصہ ہوا۔ وہ تو الگ بات ہے۔ کسی وقت اس کو عرض کر دوں گا…
(Interruption)
جناب چیئرمین: ان کی بات تو سن لیں۔
مولانا محمد ظفر احمدانصاری: لیکن پہلی چیز یہ ہے کہ انہوں نے یہ کہا ہے:
’’اور مسجد کا یہ نقشہ دیا ہے۔ اس پر کوئی اعتراض نہیں کیا۔‘‘
آپ اس کی سرخی دیکھیں، عربی میں ہے۔ میں اس کا اردو ترجمہ سنادوں؟
(Interruption)
مولانا محمد ظفر احمد انصاری: اچھا ٹھیک ہے۔ پہلا؟ (مداخلت) نہیں، نہیں۔ پہلا وہ ہے۔ یعنی Top کی جو پہلی سرخی ہے وہ یہ ہے:
’’حتی لا ننسیٰ ما مراہ القادیانیت ضد عقیدتنا‘‘
(Lest we ignore the conspiracies of Qadyanis against our belief.)
یہ پہلی سرخ ہے۔ دوسری سرخی اس میں یہ ہے:
’’ہئولاء یحاربوننا فی افریقیتہ مختلف الوسائل والاخالید فیتغلغون فی اوساط الرسمیہ بہ اسم الاسلام‘‘
(It is these people who are fighting us in Africa by means of various methods and infiltrating the Muslim people in the name of Islam.)
تیسری سرخی یہ ہے، اسی صفحے پر: ’’لقد ناکش موتمر المنظمات الاسلامیہ فی العالم المنعقد بہ مکۃ المکرمہ فی ربیع الاوّل موازی ہم کان من ابراذہا معالحتہ الطیارتہ الفکریہ الموثرہ المعادیہ342 للاسلام وکنت القادیانیہ فی مقدمتہ ہذہ الطیارتہ الحدامہ التی نوح کشد ودرست ورقنہ‘‘
(This conference of Islamic Organisations held at Mecca on 14th to 18th Rabi-ul-Awal discussed very important subjects. Prominent among there was how to meet the contemporary anti- Islamic movements. Qadianism came at the top of these subversive movements which were fully discussed. Its dangers to the Islamic world were exposed as also the deceitful and disruptive methods employed by it.)
(اسلامی تنظیم کی یہ کانفرنس مکہ میں ۱۴تا۱۸ ربیع الاوّل کو وقوع پذیر ہوئی۔ جس میں ایک اہم معاملہ پر گفتگو ہوئی۔ خصوصیت سے اس بات پر کہ آج کل کی مسلمان دشمن تحاریک کا کس طرح پر مقابلہ کیاجائے۔ جو ان کی تخریبی تحاریک میں ان میں سرفہرست قادیانیت ہے۔ جس پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔ اسلامی دنیا کو جو اس سے خطرہ ہے۔ اس کو فاش کیا گیا اور ساتھ ہی اس کے پرفریب اور انتشار انگیز طریقہ کا جو وہ استعمال میں لاتے ہیں طشت ازبام کئے گئے)
Mr. Chairman: You put it to the witness.
مولانا ظفر احمد انصاری: ذرا میں اور واضح کر دوں۔
Mr. Chairman: No, no, you put it to the witness.
(جناب چیئرمین: یہ آپ گواہ کے سامنے رکھیں) آپ گواہ کویہ Put کریں۔ (مداخلت) نہیں، نہیں، ایک سیکنڈ۔
مولانا محمد ظفر احمد انصاری: میں ذرا اور واضح کر دوں اس کو۔
اب اس کے بعد صرف مسجد ہی نہیں جس پر اعتراض کیا ہے…
(Interruption)
جناب چیئرمین: ایک منٹ ذرا سن لیں ناں جی! جی! ایک سیکنڈ۔
مولانا محمد ظفر احمد انصاری: صرف مسجد نہیں، بلکہ آگے افریقہ میں جو یہ کام کر رہے ہیں۔ ان کی تصویر بھی دی ہے۔ ان کی جماعت کے فوٹو گراف بھی دئیے ہیں۔ یہ دکھانے کے لئے اور سرخی یہ ہے کہ: ’’ہم اس سے غافل نہ ہو جائیں کہ قادیانی کیا کر رہے ہیں۔‘‘
اس کام کے لئے انہوں نے ان کی مسجد کو بھی دیکھایا ہے اور ان کی اپنی تصویر بھی دکھائی ہے اور نائیجیریا میں دوسری… یہ اس میں نہیں لکھا۔ وہ تو ظاہر ہے۔
Mr. Chairman: Ansari Sahib, this.....
343مولانا محمد ظفر احمد انصاری: یہ آگے دیکھ لیں۔ تو ممکن ہے کہ…
جناب چیئرمین: میری عرض سنیں ناں جی!
مولانا محمد ظفر احمد انصاری: لیکن جب یہ ڈسکشن میں آیا تھا تو یہ چیز آئی تھی…
جناب چیئرمین: میری عرض سنیں۔ Now this....
(Interruption)
جناب چیئرمین: ایک سینکڈ میری بات سن لیں۔
مولانا محمد ظفر احمد انصاری: … تاکہ تصویر دیکھ کر کسی کو اعتراض نہ رہے۔
جناب چیئرمین: سنیں ناں جی! ایک سینکڈ۔ ایک سیکنڈ۔ میری بات سنیں ناں، انصاری صاحب!
The document has been produced by the witness himself to contradict the question of the Attorney- General. The witness relies on this document. You can put any of this.... extracts of this document, yes. So, tomorrow it can be put. This you can discuss with the Attorney- General..
(گواہ نے تو خود اٹارنی جنرل کے سوال کی تردید میں اس دستاویز کو پیش کیا ہے۔ گواہ کا اس دستاویز پر انحصار ہے۔ آپ اس کے اقتباس کو جو بھی چاہیں کل پیش کر سکتے ہیں اور اٹارنی جنرل سے مشورہ کر سکتے ہیں)
جناب عبدالعزیز بھٹی: یہ رسالہ جو ہے، کیوں نہ ریکارڈ پر رکھا جائے؟
جناب چیئرمین: ریکارڈ پر آجائے گا۔
It is on record that it has been produced by the witness as his own defence. So, this will remain on the record and the honourable members can see it, if any. I think it should not be passed on. It should not be passed on. It should remain, it shall remain in my Chamber till it is translated and everything. And from 9: 00 to 10: 00 tomorrow, the members can see it in my chamber. Yes.
(یہ تو ریکارڈ پر ہے کہ یہ دستاویز خود گواہ نے اپنی مدافعت میں پیش کی ہے تو یہ ریکارڈ پر رہے گی۔ اس کو نظر انداز نہیں کرنا چاہئے۔ میں اپنے چیمبر میں اس وقت تک موجود رہوں گا جب تک اس کا ترجمہ ہو جائے اور ممبران صاحبان اس کے ترجمہ کو صبح نو دس بجے کے درمیان میرے چیمبر میں دیکھ سکتے ہیں۔ یہ مولانا صاحب کو ترجمہ کے لئے دے دی جائے گی اور کل صبح نو بجے وہ مجھے دے دیں)
Yes. آپ ویسے بھی آتے رہتے ہیں، رسالہ دیکھنے کے بہانے آجائیں گے۔
From 9: 00 to 10: 00 in my Chamber, all the members can see it 9: 00 to 10: 00 a.m.
مولانا ظفر احمد انصاری: جناب والا! دوسری چیز…
344Mr. Chairman: It will be handed over to Maulana Sahib for translation and tomorrow Maulana Sahib will hand it over to me at 9: 00.
----------
 
Top