• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

قومی اسمبلی میں ہونے والی اکیس دن کی مکمل کاروائی

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
(ایک جہت سے کافر ایک جہت سے مسلمان)
مرزاناصر احمد: ان کو مسلمان بھی کہا ساتھ ہی، یہی تو جواب دیا انہوں نے۔ جب میں کہتا ہوں کہ یہ ’’مسلمان‘‘ تو میں ان کو مسلمان بھی کہتا ہوں، کافر بھی کہتا ہوں۔ ایک جہت سے وہ مسلمان ہیں، دوسری جہت سے میرے نزدیک وہ کافر ہیں۔
جناب یحییٰ بختیار: کل؟ کل مسلمان؟ Not two hundred Maulvis? (دوسومسلمان نہیں؟)
مرزاناصر احمد: No, no. کل مسلمان…
جناب یحییٰ بختیار: ’’جو مسیح موعود کی بیعت میں شامل نہیں ہوئے…‘‘
مرزاناصراحمد: تو سارے مسلمان ہے ناں، کل۔
195جناب یحییٰ بختیار: میں آپ کو Explain (واضح) کرتا ہوں… As I understand; I may be wrong. (میں واضح کرتا ہوں شاید میں غلط ہوں) ’’…میں شامل نہیں ہوئے، خواہ انہوں نے مسیح موعود کا نام بھی نہیں سنا۔ وہ بھی کافر اور دارہ اسلام سے خارج ہیں۔‘‘
Now, as far as I understand, is that all the Muslims, they are all Muslims because they believe in the Holy Prophet and all that. But Mirza Sahib says since I have come now, I am Nabi or Mirza Sahib's Khalifa said کہ those Muslims who do not accept Mirza Ghulam Ahmad as Prophet, as Nabi, they are outside, dismissed, expunged, whatever you may call it,.....
(جناب یحییٰ بختیار: جہاں تک میں سمجھا ہوں صورت یہ ہے کہ یہ سب مسلمان ہیں اور اس لئے مسلمان ہیں کہ وہ رسول پاکa پر ایمان رکھتے ہیں وغیرہ وغیرہ۔ لیکن مرزاصاحب کہتے ہیں کہ میں اب آگیا ہوں۔ میں نبی ہوں اور مرزاصاحب کے خلیفہ کہتے ہیں کہ وہ مسلمان جو مرزاغلام احمد کو نبی نہیں تسلیں کریں گے وہ خارج ہوگئے، باہر ہوگئے، نکل گئے)
مرزاناصراحمد: ہاں، نہیں…
Mr. Yahya Bakhtiar: ....so, they were Muslims, but they have been removed from the pale of Islam....
(جناب یحییٰ بختیار: اسی طرح پہلے تو یہ لوگ مسلمان تھے۔ مگر اب دائرہ اسلام سے ہٹا دئیے گئے)
مرزاناصر احمد: یہ، یہ، میں… اس کے یہ معنی نہیں…
Mr. Yahya Bakhtiar: .... it does not mean that, after he has given the verdict, they continue. They say: they were before, but are no longer....
(جناب یحییٰ بختیار: اس کے یہ معنی نہیں ہیں کہ جب مرزاصاحب نے فیصلہ دے دیا تو وہ بحیثیت مسلمان پھر بھی برقرار رہیں گے۔ پہلے وہ مسلمان تھے لیکن اب نہیں رہے)
مرزاناصراحمد: یہ نہیں کہا۔
Mr. Yahya Bakhtiar: نہیں, ..... that is how it is interpreted, as I say. If you think that it is not correct....
(جناب یحییٰ بختیار: اب یہی مراد نکلتی ہے۔ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ میرا خیال غلط ہے)
مرزاناصراحمد: نہیں، یہ تو ابھی… (اپنے وفد کے ایک رکن سے) وہ کتاب کہاں ہے؟ پھر میں حوالہ پڑھتا ہوں۔ جو کہنے والا ہے۔ ’’صاحب البیت ادریٰ بما فیہ‘‘ جو کہنے والا ہے اس کی بات ہمیں ماننی پڑے گی۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں جی! وہ ٹھیک ہے۔ میں یہ کہہ رہا ہوں کہ سوائے مسلمان کے کوئی اور تو حضرت محمدa کو مانتا نہیں۔ کہتے ہیں ان کے بعد جو…
196مرزاناصر احمد: آپ نے یہی کہا کہ میں ان کو مسلمان بھی کہتا ہوں اور ایک دوسرے نقطہ نگاہ سے ان کو کافر بھی کہتا ہوں۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں! جب ان کو کافر کہہ دیا تو وہ مسلمان کافر ہے؟
مرزاناصر احمد: اس کے باوجود بھی مسلمان کہتا ہوں۔ خود کہا…
جناب یحییٰ بختیار: اور کہتے ہیں کہ دائرہ اسلام سے بھی خارج ہے۔
مرزاناصر احمد: اور یہ بھی کہا ہے کہ دائرہ اسلام سے کیوں خارج سمجھتا ہوں۔ یعنی ملت اسلامیہ میں شامل سمجھتا ہوں۔ لیکن دائرہ اسلام سے خارج سمجھتا ہوں۔
لکل ان یصطلح
ہمارے علوم نے یہ اجازت دی ہے کہ آدمی اپنی زبان میں اصطلاحیں جو ضروری سمجھتا ہو وہ خود بنالے اور ان کو Explain (واضح) کر دے۔ آپ اس Explanation (وضاحت) کو علیحدہ کر کے نہیں۔
Mr. Chairman: I think that will do for today. You want to continue or we should....
(جناب چیئرمین: میں سمجھتا ہوں کہ اتنی کاروائی آج کے لئے کافی ہے۔ آپ چاہتے ہیں تو جاری رکھیںگے)
Mr. Yahya Bakhtiar: No, we can continue tomorrow morning....
(جناب یحییٰ بختیار: کل صبح جاری رکھ سکتے ہیں…)
Mr. Chairman: Tomorrow morning.
(جناب چیئرمین: ٹھیک ہے کل صبح)
Mr. Yahya Bakhtiar: .... because it will not conclude so soon.
(جناب یحییٰ بختیار: کیونکہ یہ بحث اتنی جلدی ختم نہیں ہوگی)
Mr. Chairman: Yes, the members of the Delegation are permitted to go. Tomorrow at 10: 00 am.
(جناب چیئرمین: جی ہاں! وفد کے ممبران ایوان سے جاسکتے ہیں۔ کل صبح دس بجے تک کے لئے)
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
197AVAILABILITY OF BOOKS ETC. FOR QUOTATIONS
AND CROSS- REFERENCES

مرزاناصر احمد: اس میں اور رسالے تو نہیں ہیں جن کے متعلق میں نے تسلی کرنی ہے؟
جناب یحییٰ بختیار: نہیں جی! وہ اپنے ’’الفضل‘‘ وغیرہ کے ہیں۔ ایسی کوئی نہیں ہے۔
مرزاناصر احمد: جو…
جناب یحییٰ بختیار: جو کتابیں آپ کے پاس ہیں یہاں، انہی میں سے ہوں گی میرے خیال میں۔
مرزاناصر احمد: نہیں! وہ اگر ’’الفضل‘‘ کے ہیں، جو یہاںنہیں، تو پھر وہ تو مجھے دیکھنے پڑیں گے ناں۔
جناب یحییٰ بختیار: یہ ’’انوار الخلافت‘‘ کے ہیں۔ فی الحال میرے سامنے جو ہیں۔ کلمہ…
مرزاناصر احمد: یہ… اگر یہ سوال دے دیں تو ہم مقابلہ کر کے سارا، تو Context (متن) آپ کو وہ پورا بھجوادیں گے۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں جی! یہ تو Quotations (سوالات) ہیں، اسی بات پر ہیں کہ انہوں نے کافر کہا۔
مرزاناصراحمد: آگے پیچھے اور شاید کچھ لکھا ہوا ہو…
جناب یحییٰ بختیار: ہاں!
مرزاناصراحمد: …جو اس کو Explain (واضح) کر رہا ہو۔
جناب یحییٰ بختیار: وہ پھر آپ بعد میں کر لیجئے۔
Mr. Chairman: The quotations can be supplied to the witness. We have got the books. The books can be referred. And I think, for the purpose of convenience, tomorrow, the books will be lying here. At that time, they can be....
(جناب چیئرمین: گواہوں کو اقوال کے حوالہ جات دے دئیے جائیں۔ ہمارے پاس کتابیں موجود ہیں۔ دیگر کتابیں بھی دی جاسکتی ہیں۔ لیکن سہولت کی خاطر کتابیں یہیں رہنی چاہیں…)
Mr. Yahya Bakhtiar: The books are available. These 198members who asked me to put these questions to the witness, I told them to bring the authority written therein here.
(جناب یحییٰ بختیار: کتابیں موجود ہیں۔ جن ممبر صاحبان نے گواہوں سے سوالات کرنے کو کہا میں نے ان سے کہا تھا کہ حوالے ساتھ لائیں)
Mr. Chairman: We have got them.
(جناب چیئرمین: وہ ان کو حاصل کر چکے ہیں)
Mr. Yahya Bakhtiar: But I said that....
(جناب یحییٰ بختیار: لیکن میں نے یہ کہا تھا…)
مرزاناصر احمد: جی!
Mr. Yahya Bakhtiar: ... they can find out.
(جناب یحییٰ بختیار: وہ اس میں سے نکال سکتے ہیں)
مرزاناصر احمد: مجھے صرف ریفرنس چاہئے۔
جناب یحییٰ بختیار: میں صرف Reference (حوالے) دے رہا ہوں۔
مرزاناصر احمد: ہاں، ہاں!
Mr. Yahya Bakhtiar: Mr. Chairman....
(جناب یحییٰ بختیار: جناب چیئرمین…)
مرزاناصر احمد: ہمیں ریفرنس چاہئے ہیں۔ صفحوں کا پتہ لگ جائے تو…
Maulana Shah Ahmad Noorani Siddiqui: Mr. Chairman, the books are available.
(مولانا شاہ احمد نورانی صدیقی: جناب چیئرمین! کتابیں یہاں دستیاب ہیں)
Mr. Chairman: Yes, they are available.
(جناب چیئرمین: جی ہاں دستیاب ہیں)
Maulana Shah Ahmad Noorani Sidiqui: At any time we can supply the books.
(مولانا شاہ احمد نورانی صدیقی: جب چاہیں ہم ان کو کتابیں دے سکتے ہیں)
Mr. Chairman: Yes. (جناب چیئرمین: جی ہاں!)
Moulana Shah Ahmad Noorani Siddiqui: The books are available.
(مولانا شاہ احمد نورانی صدیقی: کتابیں موجود ہیں)
Mr. Chairman: Yes, they are available. So, any reference the witness can see, he will look up tomorrow and can reply.
(جناب چیئرمین: جی ہاں! سب موجود ہیں۔ گواہ جو چاہیں اس میں سے دیکھ سکتے ہیں۔ کل وہ دیکھ لیں اور جواب دیں)
199Mr. Yahya Bakhtiar: The books, Sir, which I am referring to....
(جناب یحییٰ بختیار: جناب! جن کتابوں کے میں حوالے دے رہا ہوں)
Mr. Chairman: Yes.
(جناب چیئرمین: جی ہاں!)
Mr. Yahya Bakhtiar: ... are written either by Mirza Ghulam Ahmad himself or by Mirza Bashir-ud-Din Mahmud.... his addresses. So, they are with the Ahmadiyya Jamaat. But in case they don't have them....
(جناب یحییٰ بختیار: یا تو وہ خود مرزاغلام احمد کی لکھی ہوئی ہیں یا مرزابشیرالدین محمود کی۔ ان کا خطبہ بھی یہاں ہے۔ ان کا پتہ بھی لکھا ہے۔ یہ کتابیں جماعت کے پاس بھی ہیں۔ اگر ان کے پاس نہ ہوں…)
مرزاناصر احمد: No, وہ تو مل جائیں گی…
جناب یحییٰ بختیار: ہاں۔
مرزاناصر احمد: صرف صفحوں کے حوالے چاہئیں۔
جناب یحییٰ بختیار: باقی ایسی کوئی اور کتاب ہے تو وہ تو میں نے Refer ہی نہیں کی۔ Munir's Report commonly available, (منیر کی رپورٹ تو عام دستیاب ہے) باقی…
مرزاناصر احمد: وہ تو ہے یہاں یہ۔ ٹھیک ہے۔ السلام علیکم! ہم چلے۔
(The Delegation left the Chamber)
(وفد ایوان سے باہر چلا گیا)
Mr. Chairman: I think before adjourning for tomorrow at 10: 00 am. the books may be kept near the Attorney- General, and....
(جناب چیئرمین: اجلاس کے ملتوی ہونے سے قبل کتابوں کو اٹارنی جنرل کے نزدیک رکھ دیا جائے)
Mr. Yahya Bakhtiar: With the witness, I will not produce them. He has got the books.
(جناب یحییٰ بختیار: گواہوں کے سامنے میں یہ پیش نہیں کروں گا۔ ان کے پاس کتابیں موجود ہیں)
Mr. Chairman: Yes. (جناب چیئرمین: جی ہاں!)
Mr. Yahya Bakhtiar: Only those books....
(جناب یحییٰ بختیار: صرف وہی کتابیں…)
Mr. Chairman: No, if the Attorney- General confronts them.... this page, this portion.... is it correct?
(جناب چیئرمین: نہیں۔ اگر اٹارنی جنرل ان کے سامنے پیش کریں۔ یہ صفحہ، یہ حصہ تو کیا یہ صحیح نہیں ہوگا؟)
Mr. Yahya Bakhtiar: No. But he says he wants to read the whole thing and....
(جناب یحییٰ بختیار: نہیں! لیکن وہ کہتے ہیں کہ میں تمام چیزیں پڑھنا چاہتا ہوں اور…)
200Mr. Chairman: Yes. (جناب چیئرمین: جی ہاں!)
Mr. Yahya Bakhtiar: .... he wants me to give him in advance. But I cannot....
(جناب یحییٰ بختیار: وہ چاہتے ہیں کہ مجھے پہلے سے سب کچھ دے دیں۔ لیکن میں کیسے کر سکتا ہوں)
Mr. Chairman: Yes. (جناب چیئرمین: جی ہاں!)
Mr. Yahya Bakhtiar: .... because I don't know which question I am going to put....
(جناب یحییٰ بختیار: کیونکہ مجھے کیا معلوم میں کون سا سوال کب کروں گا)
Mr. Chairman: Yes....
(جناب چیئرمین: جی ہاں…)
Mr. Yahya Bakhtiar: .... It depends upon his answer, Sir. (جناب یحییٰ بختیار: یہ ان کے جواب پر منحصر ہے، جناب!)
Mr. Chairman: Yes. (جناب چیئرمین: جی ہاں!)
----------
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
DISTURBANCE DURNIG THE CROSS- EXAMINATION
(جرح کے دوران شور شرابا)
Mr. Chairman: And the second thing I would like to say is that the honourable members sitting arround the Attorney- General should keep.... at least should not disturb him. They should not be impatient. This I would request because I.....
(جناب چیئرمین: اور دوسری بات جو میں کہنا چاہتا ہوں کہ جو معزز ممبران اٹارنی جنرل کے چاروں طرف بیٹھے ہیں وہ اٹارنی جنرل کو بالکل خلل نہ ڈالیں۔ صبر سے کام لیں)
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
(قادیانی وفد کی بے تہذیبی)
Mian Mohammad Attaullah: Sir, I have another point that some of the witnesses who were here........
(میاں محمد عطاء اﷲ: جناب! مجھے ایک بات کہنی ہے کہ چند ایک گواہ صاحبان…)
Mr. Chairman: Yes. (جناب چیئرمین: جی ہاں!)
Mian Mohammad Attaullah: ... for instance, Mirza Tahir Ahmad, he unnecessarily....
(میاں محمد عطاء اﷲ: مثلاً مرزاطاہر وغیرہ وخوامخواہ…)
جناب چیئرمین: ایک سیکنڈ۔
Mian Mohammad Attaullah: بھائی Just a minute please. (میاں محمد عطاء اﷲ: صرف ایک منٹ مہربانی)
Mr. Chairman: Just a minute. ہاں!
(جناب چیئرمین: صرف ایک منٹ ٹھہریں)
201مولانا شاہ احمد نورانی صدیقی: ایک ادھر ان کے سیدھے ہاتھ پر…
جناب چیئرمین: ہاں!
مولانا شاہ احمد نورانی صدیقی: …وہ لوگ ہنستے بھی ہیں۔ باتیں بھی کرتے ہیں اور اس طرف دیکھ کر مذاق بھی اڑاتے ہیں اور سر بھی ہلاتے ہیں۔
ایک رکن: جناب! میں تجویز پیش کروں گا کہ اٹارنی جنرل بھی بیٹھ کر سوال کریں۔
Mr. Chairman: That is a separate matter. میں صرف یہ عرض کر رہا تھا کہ… (جناب چیئرمین: یہ ایک علیحدہ معاملہ ہے)
----------
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
METHOD OF CONDUCTING THE CROSS- EXAMINATION
مولانا شاہ احمد نورانی صدیقی: دوسری تجویز یہ ہے کہ ہمارے محترم اٹارنی جنرل صاحب جو ہیں، میرا خیال ہے کہ یا تو آپ ان کو بھی کہیں کہ وہ کھڑے ہوکر جواب دیں… Witness Box (گواہی کے کٹہرے میں) میں قاعدہ بھی یہی ہے… یا پھر اٹارنی جنرل صاحب بھی بیٹھ کر سوال کر لیا کریں۔
جناب چیئرمین: نہیں، وہ…
مولانا شاہ احمد نورانی صدیقی: کیا کریں۔
جناب چیئرمین: مولانا صاحب! وہ پہلے دن ہم نے…
مولانا شاہ احمد نورانی صدیقی: اچھا!
جناب چیئرمین: …ان کو اجازت دی۔ Anything else? Now the House stands.
ایک رکن: سر! میں ایک بات کرنا چاہتا ہوں۔
جناب چیئرمین: ایک سیکنڈ! جی، جی!
202مولانا شاہ احمد نورانی صدیقی: خلیفہ ناصر احمد سے کہیں کہ وہ کھڑے ہوکر جواب دیا کریں۔
Mr. Chairman: That is almost settled.
مولانا شاہ احمد نورانی صدیقی: لیکن آپ ہم کو تو حکم فرماتے ہیں۔
ایک رکن: پھر Disturb (تنگ) کر رہے ہیں۔
مولانا شاہ احمد نورانی صدیقی: … کہ ہم کھڑے ہوکر بولیں، اس کو بھی یہ حکم دیں۔
جناب چیئرمین: سر! یہ اسمبلی، یہ اسپیشل کمیٹی بیٹھی ہوئی ہے۔
مولانا شاہ احمد نورانی صدیقی: سر! عدالت میں گواہ کو بیٹھنے کا حق نہیں ہوتا۔
جناب چیئرمین: Except (مانتا ہوں)… وہ اسپیشل کمیٹی… جی! مسٹر عزیز بھٹی!
جناب عبدالعزیز بھٹی: سر! یہ…
Mr. Chairman: I call the House to order. Sardar Abdul Aleem.
(جناب چیئرمین: میں ایوان کو خاموشی کا حکم دیتا ہوں۔ سردار عبدالعلیم)
جناب عبدالعزیز بھٹی: سر میں یہ گزارش کرنا چاہتا تھا کہ گواہ پر جب سوال کئے جاتے ہیں…
جناب چیئرمین: جی!
جناب عبدالعزیز بھٹی: …جب گواہ پر اٹارنی جنرل صاحب سوال کرتے ہیں تو وہ ان کا جواب بجائے ڈائریکٹ دینے کے… جس طرح کہ ایک گواہ کا فرض ہے کہ جواب دے… وہ اس کو Avoid (گریز) کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور تکرار کرتے ہیں اور پھر ساتھ ساتھ انہیں Suggest (تجویز پیش) کرتے ہیں کہ یہ سوال مجھ پر کریں۔ تو میرا خیال ہے کہ یہ چیئر کا فرض ہے کہ آپ اس مسئلے میں اس حد تک انہیں چیک کریں کہ بجائے بحث ومباحثہ میں پڑنے کے …
He should stick to the question put by the Attorney- General.
(وہ ان سوالات کے جوابات کے پابند نہیں جو جناب یحییٰ بختیار کر رہے ہیں)
203A Member: Sir, I request to the honourable members. (ایک رکن: جناب! میں معزز ممبران سے درخواست کرتا ہوں)
Mr. Chairman: The Attorney- General can ask the Chair at any time when he feels that.
(جناب چیئرمین: اٹارنی جنرل اگر ضروری سمجھتے ہیں تو صدر کی توجہ مبذول کراسکتے ہیں)
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
(مرزاناصر کی ہچکچاہٹ، کترانا)
Mr. Yahya Bakhtiar: I request, he need not answer any question at all. But you, as judges, should note that. The demeanour of the witness, his hesitation, his effort to be evasive, all these are taken into consideration and you can draw your own inference, favourable or adverse. And your address....
(جناب یحییٰ بختیار: میری درخواست ہے۔ ان کو کسی سوال کے جواب کی ضرورت ہی نہیں ہے۔ آپ حضرات بطور جج گواہ کے رویہ اور انداز کو نوٹ کرتے ہیں۔ اس کی ہچکچاہٹ جواب دینے سے اس کا کترانا اور ان سب باتوں سے آپ لوگ اپنے نتائج مرتب کرتے ہیں۔ استنباط مناسب حال یا ناموافق کرتے ہیں…)
Mr. Chairman: One thing I may mention. The honourable members.....
Mr. Yahya Bakhtiar: .... you can make a note of everything. You give a fair decision yourselves.
(جناب یحییٰ بختیار: ہر چیز کو نوٹ کرتے ہیں اور پھر اپنے آپ صحیح فیصلہ کرتے ہیں)
Mr. Chairman: One thing I may remained the honourable members: we are getting the opinion of a witness....
(جناب چیئرمین: ایک بات کی ممبران کو میں یاد دہانی کرادوں۔ ہم گواہوں کی رائے تو حاصل کر رہے ہیں)
Mr. Yahya Bakhtiar: But....
(جناب یحییٰ بختیار: لیکن…)
Mr. Chairman: .... Opinion is, .... rare case, under the Evidence Act.
(جناب چیئرمین: گواہوں کی رائے قانونی شہادت کی رو سے بہت اہم ہوتی ہے)
Mr. Yahya Bakhtiar: I know. He is such a witness, you know, and such an issue before the House.
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
CONDUCT OF THE WITNESS DURING
THE CROSS- EXAMINATION

Mr. Abdul Aziz Bhatti: Sir, the conduct of the witness is not coming on the record, Sir, as to how he is behaving....
(جناب عبدالعزیز بھٹی: جناب! گواہ طور طریق کہ وہ کیسا طرز عمل اختیار کر رہے ہیں…)
Mr. Chairman: No.... (جناب چیئرمین: نہیں)
Mr. Abdul Aziz Bhatti: .... and how he is....
204Mr. Chairman: No, no, no, everybody is....
Mr. Abdul Aziz Bhatti: As far as the record is concerned. Only the words of the witness are coming on the record.
(جناب عبدالعزیز بھٹی: ایوان کے سامنے نہیں آرہا۔ صرف ان کے الفاظ ریکارڈ پر آرہے ہیں)
Mr. Chairman: Everything is being noted, you can refer. Sardar Maula Bakhsh Soomro.
(جناب چیئرمین: ہر چیز نوٹ ہورہی ہے۔ آپ دیکھ سکتے ہیں، سردار مولا بخش سومرو)
A Member: Sir, Chairman, Sir, my submission, humble submission, Sir....
(ایک رکن: جناب چیئرمین! میری گذارش ہے حقیر سی گذارش۔ جناب!)
Mr. Chairman: Sardar Maula Bakhsh Soomro.
پہلے میں نے ان کو فلور دیا ہے۔
A Member: Mr. Chairman, a submission, a humble submission to you, Sir, that I....
(ایک رکن: جناب چیئرمین! ایک گذارش ایک حقیر سی گذارش آپ سے جناب!)
جناب چیئرمین: ایک منٹ آرام سے نہیں بیٹھ سکتے؟ ہاں جی! سردار مولا بخش۔
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
(مرزاناصر کا ٹال مٹول)
Sardar Moula Bakhsh Soomro: My humble submission to you, Sir, is that I highly appreciate your patience but, Sir, I would request that kindly you do not allow them too much attitude. He is giving evasive replies. The same questions are being repeated in the same breath. It gets on our nerves. Rather than you give a patient....
(سردار مولا بخش سومرو: میری حقیر گذارش ہے کہ جناب میں آپ کے صبر کی تعریف کرتا ہوں۔ لیکن میں یہ کہوں گا کہ آپ زیادہ ان کو کھلی چھٹی نہ دیں۔ وہ بہت ٹال مٹول والے جواب دے رہا ہے۔ کیونکہ ایک ہی سوال ایک ہی سانس میں باربار دہرانا پڑتا ہے۔ تنگ آجانے والی بات ہورہی ہے ہمارے…)

(Interruption)
(مداخلت)
Mr. Chairman: Yes, Sardar Maula Bakhsh.
(جناب چیئرمین: جی ہاں! سردار مولابخش)
Sardar Maula Bakhsh Soomro: I highly appreciate your patience but there should be some check. Sir, some check from the Chair also should be applied.
(سردار مولابخش سومرو: میں آپ کے صبر کی تعریف کرتا ہوں۔ لیکن اس پر کوئی روک ٹوک ہونی چاہئے۔ صدر کو انہیں اس سے باز رکھنا چاہئے)
Mr. Chairman: This I shall only do when the Attorney- General seeks the aid of the Chair. When he thinks....

(Interruption)
205Just a minute. When he thinks so, only then, in that case I shall do it because this I have left entirely to the Attorney- General. Yes.
(جناب چیئرمین: میں یہ اسی وقت کروں گا جب اٹارنی جنرل میری مدد چاہیں گے جب وہ سمجھیں گے جب ہی۔ کیونکہ یہ میں نے سب کچھ اٹارنی جنرل پر چھوڑ دیا ہے)
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
(مرزاناصر کی ہیراپھیری)
اتالیق جعفر علی شاہ: میں بڑے ادب سے یہ گذارش کروں گا کہ جب ایک Definite Qeustion (واضح سوال) کیا جاتا ہے تو اس کو اپنی طرف سے مت دہرائیں۔ جب تک وہاں سے Definite وہ سوال جو ہے یعنی اس کا جواب نہ مل جائے۔ اس لئے ہم خود اس بات کو یعنی یہ کہ lengthy (لمبا) کرنے کو ہم خود Encourage (ہمت افزائی) کرتے ہیں۔ جس حد تک میں سمجھ سکا ہوں۔ اگر جب ایک Definite (واضح) سوال کر دیا گیا ہے کہ: ’’آپ ایسے آدمی کو مسلمان کہیں گے یا کافر کہیں گے۔‘‘ تو جب تک وہ اس کے متعلق Definite (واضح) جواب نہ دے، دوسرے اس کے اوپر… یعنی بحث میں نہیں پڑنا چاہتے اور بحث کی وجہ سے وہ جو ہے وہ لمبا ہو جاتا ہے اور وہ ہیرا پھیری جو ہے وہ شروع ہو جاتی ہے۔
جناب چیئرمین: نہیں! بحث کا آج پہلا دن ہے۔ بحث Will be cut short (کیا مختصر ہوگی) ہاں وہ Cut short (مختصر) ہوگی بحث۔
مولانا غلام غوث ہزاروی: یہ…
جناب چیئرمین: میں نے ایک… Yes، ملانا غلام غوث ہزاروی!
مولانا غلام غوث ہزاروی: یہ جو فرمایا جاتا ہے کہ ’’کافر، کافر ہے، اور دائرہ اسلام سے خارج ہے۔‘‘ان دونوں لفظوں کو دہرانا چاہئے باقاعدگی کے ساتھ، اور اس بات کو نوٹ کرادینا چاہئے باقاعدہ کہ ’’ملت سے خارج نہیں ہے اور اسلام سے خارج ہے۔‘‘
جناب چیئرمین: یہ نوٹ ہوچکا ہے، نوٹ ہوچکا ہے۔
مولانا غلام غوث ہزاروی: ہاں!
جناب چیئرمین: کئی دفعہ نوٹ ہوا ہے۔ ٹیپ میں بھی ہوا ہے۔ وہاں بھی ریکارڈ میں آگیا ہے… So.
206مولانا غلام غوث ہزاروی: اور میرا ایک خیال ہے جس طرح جناب نے فرمایا ہے…
جناب چیئرمین: جی!
مولانا غلام غوث ہزاروی: … کہ ان سے بھی تصدیق یہ کرالینا چاہئے کہ مرزامحمود احمد کے ان حوالوں کو آپ صحیح سمجھتے ہیں۔ اس کے بعد مزید سوالات کی ضرورت نہیں رہے گی۔
جناب چیئرمین: ہاں!
So, the House stands adjourned to meet tomorrow....
(تو کل صبح تک کے لئے اجلاس ملتوی ہوتا ہے…)
(دودائروں کا چکر؟)
ایک رکن: سر! یہ دو دائروں کے چکر میں ڈال دیا ہے ہم کو۔
Mr. Chairman: .... at 10: 00 am. tomorrow.
(جناب چیئرمین: کل صبح دس بجے)
کل بات کر لیں باقی۔

----------
The Special Committee of the Whole House adjourned to meet at ten of the clock, in the morning,
on Tuesday, the 6th August, 1974.
خصوصی کمیٹی کا اجلاس کل صبح دس بجے تک کے لئے ملتوی ہوتا ہے۔
بروز منگل، ۶؍اگست ۱۹۷۴ء
----------

 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
قومی اسمبلی میں دوسرا دن

Tuesday, the 6th August. 1974.
(بروز منگل، ۶؍اگست ۱۹۷۴؁ئ)
قومی اسمبلی میں دوسرا دن


The Special Committee of the Whole House of the National Assembly of Pakistan met in Camera in the Assembly Chamber, (State Bank Building), Islamabad, at ten of the clock, in the morning. Mr. Chairman (Sahibzada Farooq Ali) in the Chair.
(پاکستان کی قومی اسمبلی کے مکمل ایوان کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس اسمبلی کے چیرمین (اسٹیٹ بینک بلڈنگ) اسلام آباد میں صبح دس بجے منعقد ہوا۔ اسپیکر قومی اسمبلی (صاحبزادہ فاروق علی) بحیثیت چیئرمین تھے)
----------
(Recition from the Holy Quran)
(تلاوت قرآن شریف)
----------

Mr. Chairman: Should we start?
(جناب چیئرمین: کیا اب ہم آغاز کریں؟)
Members: Yes. (ممبران: جی ہاں!)
Mr. Chairman: They may be called.
(جناب چیئرمین: ان کو اندر بلالیں)
(Pause)
جناب چیئرمین: ابھی باہر بیٹھیں۔
----------
BOOKS FOR REFERENCE DURING
CROSS- EXAMINATION
Mr. Chairman: Mr. Attorney- General, would you agree with me if the books are placed near you for referance?
(جناب چیئرمین: جناب اٹارنی جنرل! کیا آپ میرے ساتھ اتفاق کرتے ہیں کہ کتابیں آپ کے نزدیک رکھ دی جائیں حوالہ جات کے لئے؟)
Mr. Yahya Bakhtiar: (Attorney- General of Pakistan): They are available.
(جناب یحییٰ بختیار: (اٹارنی جنرل آف پاکستان) وہ سب دستیاب ہیں)
210Mr. Chairman: All are available?
(جناب چیئرمین: تمام دستیاب ہیں؟)
Mr. Yahya Bakhtiar: They are available.
(جناب یحییٰ بختیار: وہ تمام دستیاب ہیں)
Mr. Chairman: And the reference.... which you put to the witness... may be shown that this is it, and there should be least disturbance near the Attorney- General.
(جناب چیئرمین: اور گواہ کو حوالہ کے وقت دیکھا دینی چاہئیں اور اٹارنی جنرل کے نزدیک کم سے کم خلل اندازی ہونی چاہئے)
----------
 
Top