(انٹرنیشنل ریڈکراس کے بیان کے متعلق استفسار)
جناب یحییٰ بختیار: ہاں، نہیں، میں آپ کو۔۔۔۔۔۔ International Red Cross, Amnesty International, Commission of Human Rights (حقوق انسانی کا بین الاقوامی کمیشن) سے اپیل کی کہ پاکستان میں احمدیوں پر ظلم ہو رہا ہے، وہ وہاں جائیں، ایسا کوئی Statement (بیان) آپ کے علم میں ہے؟
مرزا ناصر احمد: بعض افسروں کی زبانی میں نے سنا ہے ۔۔۔۔۔۔۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، میں بھی چونکہ ۔۔۔۔۔۔۔
مرزا ناصر احمد: ۔۔۔۔۔۔۔ لیکن اگر اس کی نقل ہو تو ۔۔۔۔۔۔۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، وہ تو اس کی نقل دے دیں گے آپ کو ہم، مگر یہ کہ اس قسم کا Statement (بیان) آیا۔ میں نے کہا اگر آپ کے علم میں ہو تو مزید سوال پوچھتا ہوں، ورنہ پھر کل کے لئے ہوجاتا ہے، اس واسطے۔
مرزا ناصر احمد: اگر آپ نے آج ہی بند کرنا ہو ۔۔۔۔۔۔۔
جناب یحییٰ بختیار: ہیں جی؟
مرزا ناصر احمد: اگر آج بند کرنا ہو۔۔۔۔۔۔۔
1276جناب یحییٰ بختیار: میری کوشش تو یہی ہے۔
مرزا ناصر احمد: ۔۔۔۔۔۔۔پھر میں یہ کوشش کروں گا کہ جتنا میں دے سکوں، جواب دے دُوں۔
جناب یحییٰ بختیار: ہاں، میں اس لئے کہتا ہوں کہ ایسا بیان آپ کے ۔۔۔۔۔۔۔
مرزا ناصر احمد: بیان میں نے نہیں پڑھا ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں پڑھا ہوگا۔ مگر آپ نے ایسی بات سنی کہ چوہدری صاحب نے اپیل کی ۔۔۔۔۔۔۔
مرزا ناصر احمد: ہاں، ہاں، بات میں نے سنی، بعض لوگوں سے۔
جناب یحییٰ بختیار: اپیل کی ۔۔۔۔۔۔۔
مرزا ناصر احمد: میں نے سنی بعض لوگوں سے۔
جناب یحییٰ بختیار: ۔۔۔۔۔۔۔ اپیل کی انٹرنیشنل باڈیز کو کہ وہ جائیں پاکستان میں؟
مرزا ناصر احمد: کس تاریخ کا تھا یہ بیان؟
جناب یحییٰ بختیار: یہ ربوہ کے Incident (واقعہ) کے بعد کی بات ہے۔
مرزا ناصر احمد: نہیں، کس تاریخ کا؟ بڑی اہم ہے تاریخ۔
جناب یحییٰ بختیار: وہ یہاں کے ’’جسارت‘‘ میں Full Text (پورا متن) اس کا آیا ہوا تھا۔ باقی کچھ دُوسرے اخباروں نے ۔۔۔۔۔۔۔
مرزا ناصر احمد: میں ’’جسارت‘‘ نہیں پڑھتا۔
جناب یحییٰ بختیار: ہاں، بعض دُوسرے اخباروں میں بھی آیا ہو۔
مرزا ناصر احمد: نہیں، کن تاریخوں میں؟ میں تو صرف اتنا پوچھتا ہوں۔ کوئی اندازہ ہو آپ کو۔
جناب یحییٰ بختیار: میرے خیال میں جون کے شروع میں ہوگا۔
مرزا ناصر احمد: جون کے شروع میں۔
1277جناب یحییٰ بختیار: ہاں جی، کیونکہ ربوہ کا Incident (واقعہ) ۲۹؍مئی کا تھا، اس کے کچھ دنوں کے بعد۔
مرزا ناصر احمد: چار، پانچ، چھ، سات دن کے بعد۔
جناب یحییٰ بختیار: ہاں، یہ انہی دنوں ۔۔۔۔۔۔۔
مرزا ناصر احمد: جب گوجرانوالہ کی ساری دُکانیں احمدیوں کی جلائی جاچکی تھیں!
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، نہیں، میں Detail (تفصیل) میں نہیں جانا چاہتا۔
مرزا ناصر احمد: اچھا، نہیں، ویسے میں سوال نہیں سمجھا۔