ختم نبوت فورم پر
مہمان
کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
ختم نبوت فورم پر
مہمان
کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر
(جو دائرہ اسلام سے خارج، وہی ملت اسلام میں شامل؟)
جناب یحییٰ بختیار: یعنی دائرہ اسلام سے آپ جو آدمی خارج سمجھتے ہیں، اس کو ملت اسلامیہ سے خارج نہیں سمجھتے؟ ایسا ہوسکتا ہے؟
مرزاناصر احمد: ایسا ہوسکتا ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: یہ آپ…
مرزاناصر احمد: ہاں، ہاں! وہ شخص جو ملت اسلامیہ کا فرد ہے کسی کے اعتقاد کے مطابق وہ دائرہ اسلام میں بھی ہے۔ لیکن جو دائرہ اسلام میں ہے وہ ہر شخص ملت اسلامیہ میں نہیں۔
جناب یحییٰ بختیار: اور جو شخص دائرہ اسلام سے خارج ہے، وہ اس کے باوجود مسلمان ہے؟
مرزاناصر احمد: جو دائرہ اسلام سے خارج ہے وہ ملت اسلامیہ کا فرد ہے؟
جناب یحییٰ بختیار: ہاں! اس کے باوجود مسلمان بھی ہے۔
مرزاناصر احمد: اس کے باوجود مسلمان ہے۱؎۔
جناب یحییٰ بختیار: مسلمان بھی ہے؟ وہ کافر بھی ہے اور مسلمان بھی؟
مرزاناصر احمد: بعض جہت سے۲؎۔
266Mr. Yahya Bakhtiar: .... what is "Kafir"?
(جناب یحییٰ بختیار: کافر کیا ہے؟)
مرزاناصر احمد: بعض جہت سے کافر ہے اور بعض جہت سے مسلمان بھی ہے۔ بہت سے آیات ہیں اس کے متعلق۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں جی! وہ یہ میں عرض…
مرزاناصر احمد: ہاں، ہاں!
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ ۱؎ دائرہ اسلام سے خارج بھی، مسلمان بھی؟ مرزاناصر یعنی قادیانی چیف گرو کا علم الکلام موجیں مار رہا ہے یا ٹامک ٹوئیاں؟ یہ قادیانی حضرات فیصلہ کریں؟
۲؎ نہلے پے دہلا۔ خوب تر۔ وائے ناکامی؟ نوٹ: لائنوں میں دیئے گئے اس نمبر 1 کا تعلق اس سے پچھلی پوسٹ سے ہے۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
جناب یحییٰ بختیار: یہ مرزاصاحب! مرزابشیرالدین محمود صاحب (بشیر احمد) کا ایک حوالہ ہے۔ یہ میں آپ کو سناتا ہوں۔ انہوں نے کہا ہے جی کہ: ’’اب جبکہ یہ مسئلہ بالکل صاف ہے کہ مسیح موعود کے ماننے کے بغیر نجات نہیں ہو سکتی تو کیوں خواہ مخواہ غیراحمدیوں کو مسلمان ثابت کرنے کی کوشش کی جاتی ہے؟‘‘
(کلمۃ الفصل مندرجہ ریویو آف ریلجنز ج۱۴ ش۳،۴، مارچ،اپریل ۱۹۱۵ء ص۱۲۹)
Now, how can you call them Muslims when here it is said that: ان کو کیوں مسلمان بنانے کی کوشش کی جاتی ہے؟
مرزاناصر احمد: آپ نے خود جواب دے دیا ہے۔ میں نے پڑھ کے سنایا تھا کہ آپ کی مراد ’’ملت‘‘ ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں جی! میں نے ابھی مسلمان کے لئے آپ سے پوچھا۔ آپ نے کہا وہ کافر ہونے کے باوجود مسلمان ہے۔
مرزاناصر احمد: ہاں، ہاں! وہ مسلمان ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: تو یہاں مرزاصاحب فرماتے ہیں کہ ان کو مسلمان بنانے کی کوشش کیوں کرتے ہیں۱؎؟
مرزاناصر احمد: دائرہ ملت اسلامیہ میں شامل کرنے کی کیوں کوشش کرتے ہیں۔ یہ مراد لیتے ہیں ہم۔
267جناب یحییٰ بختیار: نہیں، انہوں نے کہا کہ مسلمان بنانے کی کیوں کوشش کرتے ہیں۔ I want to explain the word "Musalman" here.
مرزاناصر احمد: نہیں، نہیں! ’’مسلمان بنانے‘‘ سے مراد یہ ہے کہ ان کو دائرہ ملت اسلامیہ میں کیوں شامل کر رہے ہو۔ دائرہ اسلام میں کیوں شامل کر رہے ہو۔ دائرہ اسلام میں کیوں شامل کر رہے ہو۲؎۔
جناب یحییٰ بختیار: ٹھیک ہے جی! میں نے صرف آپ کو… توجہ میں نے دلادی آپ کی۳؎۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ ۱؎ یحییٰ بختیار زندہ باد!
۲؎ سہ آتشہ ہٹ دھرمی۔
۳؎ توجہ دلادی یا جھوٹے کو اس کے گھر پہنچا دیا۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مرزاناصر احمد: اور ویسے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے یہ دعویٰ کیا کہ مجھے اﷲتعالیٰ نے الہاماً یہ دعا سکھلائی ہے: رب امل امت محمد (ﷺ) اور دوسرے سب مسلمانوں کو جو روئے زمین پر ہیں جمع کرو ’’علیٰ دین واحد‘‘ تو جس کو ہم الہاماً، الہام کا فقرہ سمجھتے ہیں۔ اس میں امت وحدہ اور ملت کا ذکر ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں! یہاں لفظ ’’مسلمان‘‘ تھا جو کہ میں نے آپ سے پوچھا کہ…
مرزاناصر احمد: نہیں! وہ اسلام جو ہے، ایمان جو ہے وہ ’’ایمان دون ایمان‘‘ ہے ناں!
جناب یحییٰ بختیار: نہیں جی! وہ ٹھیک ہے۔ I have followed your explanation. نہیں، وہ تو آپ نے کہا ہے کہ کیٹگریز دو ہیں۔ ملت میں رہتے ہوئے بھی ایک آدمی دائرہ اسلام سے خارج ہوسکتا ہے…
مرزاناصر احمد: ہاں جی!
جناب یحییٰ بختیار: وہ کافر ہے مگر اس کیٹگری کا نہیں جو کہ منکر ہے۔
268مرزاناصر احمد: ہاں جی!
Mr. Yahya Bakhtiar: That is clear now. The word "Muslim", about that I wanted some clarification.
(جناب یحییٰ بختیار: یہ بات صاف ہوگئی… اب میں لفظ مسلم کی کچھ وضاحت چاہتا ہوں)
مرزاناصر احمد: نہیں! وہ دائرہ اسلام جب ہم کہتے ہیں تو وہ مسلم اور وہی Explanation ہوگا۔
جناب یحییٰ بختیار: میرا تو اندازہ یہ تھا اور جو میری سمجھ تھی اس کے مطابق، جو آدمی دائرہ اسلام سے خارج ہوا وہ مسلمان نہیں۔
That is how I understood perhaps that is how an ordinary man will understand: he is outside the pale of Islam, that means, he is not a Muslim.
(میں تو یہی سمجھتا ہوں اور اس طرح شاید ایک عام آدمی سمجھے گا کہ وہ دائرہ اسلام سے خارج ہے کے معنی یہ ہوئے کہ وہ مسلمان نہیں ہے)
مرزاناصر احمد: نہیں، لیکن ہماری تعریف تو بن گئی ناں…
Mr. Yahya Bakhtiar: You have different interpretation? تو اب میں ’’مسلمان‘‘ کی تعریف پوچھ رہا تھا؟
مرزاناصر احمد: تو وہ تو ’’دائرہ اسلام‘‘ اور ’’مسلمان‘‘ دونوں جو ہیں وہ تو اسی کے مطابق چلے گا سارا۔
جناب یحییٰ بختیار: آپ کہتے ہیں کہ جو دائرہ اسلام سے باہر رہا، کافر ہوا۔ پھر بھی مسلمان ہوسکتا ہے؟
مرزاناصر احمد: جو کافر ہوا؟
جناب یحییٰ بختیار: ہوسکتا ہے ناں جی؟ میں نے…
مرزاناصر احمد: نہیں! ایک چیز ظاہر کر دیں، مسئلہ سمجھ آجائے گا۔ وہ کافر ہوا بعض پہلوؤں سے، پھر بھی وہ بعض پہلوؤں سے مسلمان ہے اور ملت اسلامیہ میں داخل ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: یعنی کافر ہونے کے باوجود وہ مسلمان ہوسکتا ہے؟
مرزاناصر احمد: ہاں، ہاں۱؎!
269جناب یحییٰ بختیار: تو پھر یہاں میں نے مرزابشیرالدین صاحب کا یہ جو حوالہ دیا اس میں وہ کہتے ہیں…
مرزاناصر احمد: اس میں یہی مراد ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: کہ ’’مسلمان بنانے کی کوشش کیوں کرتے ہیں؟‘‘
مرزاناصر احمد: ہاں!
جناب یحییٰ بختیار: دیکھئے! میں پھر پڑھتا ہوں: ’’جب کہ یہ مسئلہ بالکل صاف ہے کہ مسیح موعود کے ماننے کے بغیر نجات نہیں ہو سکتی تو کیوں خواہ مخواہ غیراحمدیوں کو مسلمان ثابت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں؟‘‘
What I am respectfully submitting is that you are trying to prove that they are Muslims and Mirza Sahib says: don't try to prove they are Muslims.
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ ۱؎ کافر ہونے کے باوجود مسلمان، کیا خوب؟
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
(بصد احترام میں عرض کر رہا ہوں کہ کوشش کر رہے ہیں یہ ثابت کرنے کی کہ وہ مسلمان ہیں اور مرزابشیر فرماگئے کہ ان کو مسلمان ثابت کرنے کی کوشش نہ کریں۔ کیا میں صحیح ہوں یا غلط ہوں)
Mirza Nasir Ahmad: I beg to differ.
(مرزاناصر احمد: میں اختلاف کرتا ہوں)
Mr. Yahya Bakhtiar: If I am right or wrong....
Mirza Nasir Ahmad: I beg to differ.
Mr. Yahya Bakhtiar: No, no, that I think....
Mirza Nasir Ahmad: Different interpretation.
آپ ایک اس کا استدلال کر رہے ہیں۔ میں سمجھتا ہوں کہ وہی چیز ہے جو میں نے بیان کی ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: اور دوسری بات یہ ہو جاتی ہے جی کہ جو مسلمان ہے، باوجود اس کے کفر کے، اس کیٹگری میں جو آپ نے رکھی ہے۔ اس کی نجات ہوسکتی ہے یا نہیں ہوسکتی؟
مرزاناصر احمد: یہ جو ہے ناں نجات کا مسئلہ۔ یہ بہت گہرا بھی ہے۔ بہت وسیع بھی ہے تو میں کوشش کروں گا کہ چند فقروں میں اسے بیان کردوں…
270Mr. Yahya Bakhtiar: نہیں جی! I mean a far as I am concerned, the Committee really wants to solve this issue in the amicable manner. You take your time. Please don't....
(جناب یحییٰ بختیار: جہاں تک میرا تعلق ہے کمیٹی واقعی یہ چاہتی ہے کہ یہ معاملہ پرامن طور پر حل ہو جائے۔ اس لئے آپ سوچنے پر وقت لگائیں اور جناب جلدی نہ کریں)
مرزاناصر احمد: نہیں، میں مختصراً یہ کہوں گا کہ نبی کریمa نے فرمایا کہ نجات کا انحصار انسان کے اعمال صالح پر نہیں، اﷲتعالیٰ کی بخشش پر ہے۔ بلکہ ایک حدیث میں آیا ہے کہ حضرت عائشہؓ نے پوچھا کہ آپ کی نجات کا بھی؟ آپ نے کہا میری نجات کا بھی۔ اﷲتعالیٰ کی اپنی بخشش جو ہے وہ مجھے نجات دے گی۔ میرے اپنے اعمال کا… میرے اپنے اعمال کے نتیجے میں نجات مجھے نہیں ملے گی تو نجات کا فیصلہ کرنا، اگر نجات خداتعالیٰ کی مرضی پر ہے تو انسان کا کام ہی نہیں فیصلہ کرنا۔ انسان ظاہر پر حکم لگادیتا ہے بعض دفعہ۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں۔ یہ درست آپ نے فرمایا۔ اﷲتعالیٰ کی بخشش ہے مگر اﷲتعالیٰ کی بخشش کا مرزاصاحب کو پورا علم ہے کہ کس کو ملے گی، کس کو نہیں؟
مرزاناصر احمد: نہیں، کسی کو نہیں۔
جناب یحییٰ بختیار: یہاں… نہیں، I want a clarification.
مرزاناصر احمد: جب یہ بنیادی ہمارا ہے مسئلہ اور ایمان تو جب کوئی فقرہ ایسا کہا جائے جس میں کچھ اشتباہ ہو تو اس کو اصل کی طرف لوٹانا چاہئے۔
Mr. Yahya Bakhtiar: Sir, I want the clarification. Here it is said:
’’اب جب کہ یہ مسئلہ بالکل صاف ہے کہ مسیح موعود کے نہ ماننے کے بغیر نجات نہیں ہوسکتی…‘‘ (کلمۃ الفصل ص۱۲۹)
Impossible; in categorical terms it is stated.
271مرزاناصر احمد: یہ میں نے بتایا ہے کہ ظاہر پر حکم کرتا ہے انسان۔ مثلاً ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ انسان کی نجات کا انحصار اس پر ہے کہ وہ اوباشانہ زندگی نہ گزار رہا ہو۔ کنچنی عورت جو ہے وہ کنچنیوں والی زندگی نہ گزارے۔ یہ ایک عام ایک حکم لگادیتا ہے آدمی اور حدیث میں یہ آیا ہے کہ اﷲتعالیٰ نے ایک کنچنی کو جنت میں اس لئے داخل کیا کہ اس نے اس کی مخلوق… بعض جگہ آتا ہے کتا، بعض جگہ بلی… کہ وہ پیاسی تھی اور پیاسی مر رہی تھی اور کنچنی نے اپنی جوتی میں اس کو پانی پلایا اور اﷲتعالیٰ نے اس کو بخش دیا اور جنت میں اس کو بھیج دیا۔ لیکن ظاہر میں ہم یہی کریں گے حکم تو یہ میں نے Extreme کی مثال دی ہے۔ باقی یہ ہے کہ جو شخص… حدیث میں آتا ہے… کہ جو شخص یہ کرے وہ مسلمان نہیں رہتا۔ جو چوری کرتا ہے وہ مسلمان نہیں۔ جو نماز چھوڑتا ہے وہ مسلمان نہیں۔ نجات حاصل نہیں کر سکتا تو وہ ظاہر کے اوپر ایک حکم ہے کہ ترغیب ہے لوگوں کو اعمال صالحہ بجا لانے کی۔
Mr. Yahya Bakhtiar: Sir, I will draw your attention also to 'Anwar-i-Khilafat,' page 90. Here it is stated: ’’ہمارا یہ فرض ہے کہ غیراحمدیوں کو مسلمان نہ سمجھیں۔‘‘
مرزاناصر احمد: یعنی دائرہ اسلام سے خارج سمجھیں۔
جناب یحییٰ بختیار: وہ آپ کے Quotation…
مرزاناصر احمد: وہ تو میں نے تسلیم کر لیا۔
جناب یحییٰ بختیار: … میں پڑھ کے سناتا ہوں۔
مرزاناصر احمد: جی!
جناب یحییٰ بختیار: ’’ہمارا یہ فرض ہے کہ غیراحمدیوں کو مسلمان نہ سمجھیں اور نہ ان کے پیچھے نماز پڑھیں۔ ہمارے نزدیک وہ خداتعالیٰ کے ایک نبی کے منکر ہیں۔‘‘
272مرزاناصر احمد: جی!
جناب یحییٰ بختیار: تو یہاں بھی وہ کہتے ہیں کہ وہ مسلمان نہیں۔ آپ کہتے ہیں کہ مسلمان ہیں۔ اس Sense میں کہ جو آپ نے Explain کیا؟
مرزاناصر احمد: وہ ملت اسلامیہ کا فرد ہونے کی حیثیت سے مسلمان ہیں اور… ہاں! ملت کے لحاظ سے مسلمان ہیں اور دائرہ اسلام سے خارج ہیں۔ دو علیحدہ علیحدہ محاورے ہیں۔
جناب یحییٰ بختیار: ’’ہمارا یہ فرض ہے کہ غیراحمدیوں کو مسلمان نہ سمجھیں…‘‘
مرزاناصر احمد: دائرہ اسلام سے خارج سمجھیں۔
جناب یحییٰ بختیار: دائرہ اسلام نہیں، یہاں تو وہ یہ کہہ رہے ہیں…
مرزاناصر احمد: نہیں، نہیں، میرا مطلب ہے وہ اس کا مطلب یہ ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: اس کا مطلب یہ ہے کہ جب وہ یہ کہتے ہیں کہ ’’مسلمان نہ سمجھیں‘‘ ان کا مطلب ہے ’’مسلمان سمجھیں۔ مگر دائرہ اسلام سے باہر سمجھیں۱؎؟‘‘
مرزاناصر احمد: ہاں، ہاں!
جناب یحییٰ بختیار: مرزاصاحب! یہ اسلامی نقطۂ نظر سے ’’مرتد‘‘ کیا ہوتا ہے؟ جس کو کہتے ہیں کہ یہ مرتد ہے۔
مرزاناصر احمد: اسلامی…
جناب یحییٰ بختیار: دائرہ اسلام سے خارج ہوا یا ملت اسلامیہ سے خارج ہوا؟
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ ۱؎ مسلمان مگر دائرہ اسلام سے باہر؟ اس کا دوسرا معنی ہے کہ مرزاناصر کی عقل جنگل گھاس چرنے گئی ہے۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مرزاناصر احمد: بات یہ ہے کہ جب آپ مجھ سے پوچھتے ہیں تو میں اپنا مذہب بتاؤں گا ناں۔
273جناب یحییٰ بختیار: اپنے پوائنٹ آف ویو سے Naturally.
مرزاناصر احمد: میرے نزدیک ’’مرتد‘‘ وہ ہے جو یہ اعلان کرے کہ اسلام سے میرا کوئی تعلق نہیں رہا: من یرتدد منکم عن دینہ
جناب یحییٰ بختیار: دائرہ اسلام سے نہیں بلکہ ملت اسلامیہ سے خارج ہو جائے گا؟
مرزاناصر احمد: اسلام سے، میں نے نہ دائرہ کہا ہے نہ کچھ۔ جو شخص یہ اعلان کرے کہ اسلام سے میرا کوئی تعلق نہیں رہا اور آنحضرتa پر میرا ایمان نہیں اب…
جناب یحییٰ بختیار: وہ تو ملت سے باہر ہوگیا ناں جی؟
مرزاناصر احمد: بالکل باہر ہوگیا۔
جناب یحییٰ بختیار: ہاں! یہی ہونا چاہئے۔
مرزاناصر احمد: ہاں، ہاں!
Mr. Yahya Bakhtiar: He cannot be a Muslim?
مرزاناصر احمد: نہیں، میں… میرا… آپ نے میری بات دراصل نہیں سمجھی۔ یہ کبھی مجہول نہیں استعمال ہوا قرآن میں۔ یعنی یہ نہیں کہ زید بکر کو کہے کہ تم دائرہ اسلام سے نکل گئے یا تم نے اسلام چھوڑ دیا…
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، وہ، وہ…
مرزاناصر احمد: وہ خود کہے۔ جو شخص یہ اعلان کرتا ہے کہ میں اسلام کو چھوڑتا ہوں اور آنحضرتa سے میرا کوئی تعلق نہیں رہا۔ میرے نزدیک قرآنی اصطلاح میں صرف وہ مرتد ہے۔ وہ نہیں کہ جن کے اوپر دوسرے فتویٰ دیں۔
274جناب یحییٰ بختیار: یعنی اگر کوئی اور کہے؟
مرزاناصر احمد: تو پھر قرآن کریم میں اس کا ذکر نظر نہیں مجھے آیا اس لفظ کے نیچے۔
جناب یحییٰ بختیار: یعنی علمائ… خواہ آپ کی جماعت کے ہیں یا کسی جماعت کے ہیں…
مرزاناصر احمد: ہاں، ہاں!
جناب یحییٰ بختیار: ان سے کوئی تعلق نہیں رکھتا۔
مرزاناصر احمد: ہاں، ہاں!
جناب یحییٰ بختیار: اگر ان کو علم ہو…
مرزاناصر احمد: نہیں، علم…
جناب یحییٰ بختیار: کہ یہ ایک شخص…
مرزاناصر احمد: اس میں علم کا سوال ہی نہیں ہے۔ ایک آدمی خود کھڑے ہوکر کہتا ہے…
جناب یحییٰ بختیار: On the matter نہیں اگر وہ خود نہ کہے…
مرزاناصر احمد: نہیں، خود نہیں۔ قرآن کریم کہتا ہے کہ خود کہے۔ یہی تو میں پوائنٹ لے رہا ہوں۔ قرآن کریم نے یہ فرمایا ہے، ہمیشہ مجہول کا لفظ صیغہ استعمال کئے بغیر کہ جو شخص خود ارتداد عن الاسلام کا اعلان کرے، یعنی یہ اعلان کرے کہ اسلام کے ساتھ اور حضرت خاتم الانبیاء حضرت محمدa کے ساتھ میرا کوئی تعلق نہیں۔ قرآن کریم کی اصطلاح میں وہ مرتد ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: میں ابھی… فرض کیجئے ایک شخص ہے۔ مسلمان ہے اور وہ اعلان کر دیتا ہے کہ میں اسلام میں ابھی نہیں Believe کرتا مرتد ہوگیا؟…
275مرزاناصر احمد: ہاں!
جناب یحییٰ بختیار: … اپنے اعلان کے مطابق۔ ایک شخص ہے جو مرزاغلام احمد سے بیعت لے آیا۔ احمدی ہوگیا۔ پھر وہ اعلان کردیتا ہے کہ میں ابھی ان کو نبی نہیں مانتا۔ وہ مرتد ہوگا؟ کہ ملت اسلامیہ سے باہر ہوگا؟ یا دائرہ اسلام سے باہر؟
مرزاناصر احمد: لفظی معنی میں تو، جس نے اعلان کیا وہ لفظی معنی میں مرتد ہوگیا۔ لیکن قرآن کریم کی اصطلاح میں وہ مرتد نہیں ہوا۔ یعنی یہ دو علیحدہ علیحدہ لفظ ہیں۔ ایک لغوی معنی ہے…
جناب یحییٰ بختیار: مرتد کی بھی دو کیٹگریز ہیں؟
مرزاناصر احمد: ایک… (مداخلت)
Mr. Yahya Bakhtiar: Please.
مرزاناصر احمد: ہر لفظ جو ہے، ہر لفظ جو ہے اس کا…
جناب یحییٰ بختیار: نہیں،…
مرزاناصر احمد: میں بتاتا ہوں… وہ اس چیز کا امکان رکھتا ہے کہ اس کو لغوی معنی میں استعمال کیا جائے یا اصطلاحی معنی میں استعمال کیا جائے۔ میں یہ بات کر رہا ہوں۔ ایک ہیں ’’ارتداد‘‘ کے معنی قرآن کریم کی اصطلاح میں۔ شروع سے آخر تک آپ پڑھیں اور ساری آیات سامنے رکھیں۔ جہاں ’’ارتداد‘‘ کا لفظ استعمال ہوا ہے تو وہ قرآن کریم کی اصطلاح ہے اور اس کا یہ مطلب نہیں کہ قرآن کریم اگر کسی لفظ کو عربی کے اصطلاحی معنی میں استعمال کرے تو لغوی معنی میں وہ استعمال ہو ہی نہیں سکتا۔ نہ کہیں ہوا اور نہ یہ عقل بھی اس کو نہیں مانتی۔ تو جب ہم یہ کہتے ہیں کہ ’’اسلام سے ارتداد اختیار کیا‘‘ تو قرآن276 کریم کی اصطلاح کے مطابق۔ جب ہم یہ کہتے ہیں کہ ’’فرقہ وہابیہ سے ارتداد اختیار کیا۔‘‘ تو وہ لغوی معنی کے لحاظ سے، قرآن کریم کی اصطلاح کے مطابق نہیں اور مثلاً یہ ایک حوالہ ہے حضرت مولانا مودودی صاحب کا۱؎:’’کہ جماعت اسلامی سے پلٹ جانا… وماوٰہ جہنم وبئس المصیر‘‘ تو یہ انہوں نے اپنا کردیا۔ یہ ان کی اپنی… لیکن قرآن کریم کی…
جناب یحییٰ بختیار: مرتد، مرتد کہہ دیا اس کو؟
مرزاناصر احمد: ارتداد کا لفظ استعمال کیا ہے انہوں نے، اپنے فرقہ سے ارتداد کا لفظ استعمال کیا ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: یعنی مرتد ہوگیا پھر تو وہ؟
مرزاناصر احمد: ہاں! مرتد ہوگیا۔ لیکن میں یہ بتارہا ہوں کہ… ان کے حق میں بات کر رہا ہوں… ان کا مطلب یہ نہیں ہے کہ قرآن کریم کی اصطلاح میں مرتد ہوگیا۔ ان کا مطلب یہ ہے کہ ہمیں چھوڑ دیا اس نے۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، اگر… میں آپ سے ڈائریکٹ سوال پوچھتا ہوں… ایک شخص مرزاغلام احمد (قادیانی) کو نبی مانتا ہے، پھر اس کے بعد میں وہ ان کو…
مرزاناصر احمد: … اعلان کرتا ہے کہ میں نہیں مانتا؟
جناب یحییٰ بختیار: … میںنہیں مانتا۔
مرزاناصر احمد: تو لغوی معنی کے لحاظ سے وہ مرتد ہے…
جناب یحییٰ بختیار: گردن زدنی اور سزا کے…
مرزاناصر احمد: … لیکن اصطلاحی معنی کے لحاظ سے وہ مرتد نہیں۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ ۱؎ پہلے گذر چکا ہے کہ مرزاناصر، جناب سید مودودی صاحب کو مسٹر مودودی کہنے پر اصرار کر رہے تھے۔ یہاں اب ان کو ’’حضرت مولانا‘‘ کہہ رہے ہیں۔ اسے دورنگی کی عمدہ مثال قرار دیا جاسکتا ہے۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
277جناب یحییٰ بختیار: یعنی جو سزا مرتد کو دی ہے اسلام نے، وہ سزاوار نہیں؟
مرزاناصر احمد: قرآن کی اصطلاح میں جو مرتد ہے قرآن کریم کی سزا صرف اس کے لئے ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: یہ اس کیٹگری میں نہیں آئے گا؟
مرزاناصر احمد: ہاں! یہ اس کیٹگری میں نہیں آئے گا اور یہاں ایک اور وضاحت ہونی چاہئے کہ قرآن کریم نے کیا سزا دی ہے مرتد کی؟ جہنم! دوسری دنیا کی سزا دی ہے اس دنیا میں مرتد کی کوئی سزا نہیں قرآن کریم میں۔
جناب یحییٰ بختیار: کوئی سزا نہیں؟
مرزاناصر احمد: نہیں، کوئی سزا نہیں معیّن۔ دوسری دنیا کی سزا ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: تو دوسری دنیا کی جو سزا ہے وہ اس شخص کے لئے ہے یا نہیں جو مرزاغلام احمد صاحب کو نبی مانے…
مرزاناصر احمد: قرآن کریم نے جو سزا بتائی ہے وہ کسی ایسے مرتد کے لئے نہیں جو قرآن کریم کی اصطلاح کے مطابق مرتد نہیں ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: میں، میں ان کا پوچھ رہا ہوں…
مرزاناصر احمد: اسی کا میں جواب دے رہا ہوں۔
جناب یحییٰ بختیار: کیونکہ مجھے ایک سوال دیا گیا ہے…
مرزاناصر احمد: قرآن کریم کی اصطلاح کے مطابق جو مرتد ہے قرآن عظیم نے اس کی جو سزا… جو بھی سزا قرآن کریم نے اس کے لئے بیان کی وہ وہ کسی ایسے مرتد کے لئے نہیں جو لغوی معنی کے لحاظ سے مرتد ہے۔ لیکن قرآن کریم کی اصطلاح کے مطابق مرتد نہیں ہے۔
278جناب یحییٰ بختیار: نہیں، مجھے ایک سوال دیا گیا ہے جس میں کہاگیا ہے کہ: ’’کیا آپ کے علم میں ہے کہ مرزاغلام احمد نے عبدالحکیم کو جو پہلے مرزاغلام احمد کا مرید تھا اور پھر اس نے ان سے شدید اختلاف کیا یا ان کی نبوت کی حیثیت ماننے سے انکار کیا تو مرزاغلام احمد نے اسے مرتد قرار دیا؟‘‘ (حقیقت الوحی ص۱۶۳، خزائن ج۲۲ ص۱۶۷)
مرزاناصر احمد: جس نے انکار کیا ہے اس نے وہ وہ… وہ انکار کیا۔ وہ لغوی معنی کے لحاظ سے ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: مرتد اس Sense میں کہ یہ آدمی کافر نہیں ہوا؟ کافر یعنی وہ…
مرزاناصر احمد: وہ دائرہ اسلام سے خارج ہوگیا۔ لیکن ملت اسلامیہ میں شامل ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: انوار خلافت میں مرزاصاحب! ص۹۴، اس میں مرزابشیرالدین صاحب کا یہ ایک حوالہ ہے۔
’’مسلمانوں سے رشتہ ناطہ حرام اور ناجائز ہے۔‘‘
This is a very different category. نہ کرنا، On the ground expediency. جیسا آپ نے فرمایا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ تعلقات اچھے نہیں رہتے اور یہاں کہتے ہیں: ’’ناجائز۱؎‘‘، ’’حرام‘‘۔۲؎
مرزاناصر احمد: جو چیز فساد پیدا کرتی ہے وہ ناجائز اور حرام ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: تو یہ تو پھر دوسری کیٹگری ہوگئی ناں جی؟
مرزاناصر احمد: نہ۔
جناب یحییٰ بختیار: Expediency نہیں، عقیدے کی بات ہوگئی؟
مرزاناصر احمد: نہیں، ’’ناجائز اور حرام‘‘ کی وجہ یہ ہے کہ اس سے کوئی خرابی پیدا ہوتی ہے۔ یہ کہنا کہ جو خرابی پیدا ہونے والی ہے وہ اور چیز ہے اور ناجائز اور حرام کوئی اور279 چیز ہے۔ وہ تو ناجائز اور حرام یہ نتیجہ ہے فساد کا، خرابی کا۔ یہاں کسی جگہ نتیجہ بیان ہوا ہے اور کسی جگہ وجہ بیان ہوئی ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: تو اتنے یعنی مسلمانوں سے آپ مختلف ہیں کہ رشتہ ناطہ ناجائز اور حرام ہے؟
مرزاناصر احمد: نہیں، باقی…
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ ۱؎ انوار خلافت ص۹۴ پر مرزابشیرالدین محمود کی عبارت یہ ہے۔ ’’مسیح موعود (مرزاقادیانی) نے اس احمدی پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ جو اپنی لڑکی غیراحمدی کو دے… اپنی لڑکی بٹھائے رکھو، غیراحمدیوں میں نہ دو۔ آپ کی وفات کے بعد اس نے غیراحمدیوں کو لڑکی دے دی تو خلیفہ اوّل (نورالدین) نے اس کو احمدیوں کی امامت سے ہٹا دیا اور جماعت سے خارج کر دیا… اور توبہ قبول نہ کی… ابھی ایک شخص نے غیراحمدیوں میں لڑکی دی تھی۔ میں نے اسے جماعت سے الگ کر دیا۔‘‘
۲؎ مرزابشیراحمد ابن مرزاقادیانی کلمتہ الفصل ص۱۶۹ پر لکھتا ہے کہ ’’غیراحمدیوں سے رشتہ ناتہ حرام ہے۔‘‘
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
جناب یحییٰ بختیار: آپ سمجھتے ہیں…
مرزاناصر احمد: شرعی اصطلاح میں نہیں، نمبرایک۔ دوسرے یہ ہے آپ یہ فقرہ کیسے کہتے ہیں کہ جماعت احمدیہ دوسرے سب سے مختلف ہے؟
جناب یحییٰ بختیار: یا وہ آپ سے مختلف ہیں؟
مرزاناصر احمد: نہیں، نہیں…
جناب یحییٰ بختیار: وہ مختلف سہی۔
مرزاناصر احمد: نہیں، نہیں، میں یہ بات نہیں کہہ رہا۔ میں یہ کہہ رہا ہوں کہ یہی چیز آپ شیعوں کے متعلق بھی کہہ سکتے ہیں۔ یہی چیز آپ دیوبندیوں کے متعلق بھی کہہ سکتے ہیں۔ یہی چیز آپ وہابیوں کے متعلق بھی کہہ سکتے ہیں۔ یہی چیز آپ اہل حدیث کے متعلق بھی کہہ سکتے ہیں۔ ہر فرقہ کے متعلق یہی کہہ سکتے ہیں۔ کفر کا یعنی یہ فتویٰ، رشتہ ناطہ ناجائز ہے۔ یہ صرف سب نے مل کر احمدیوں کے خلاف نہیں دیا۔ بلکہ ہر سب نے مل کے ہر دوسرے فرقے کے متعلق دیا ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں جی! آپ نے کہا تھا کہ یہ مختلف فرقوں نے ایسے فتوے دئیے ہیں۔ ایک دوسرے کے خلاف کہ ناجائز ہے، حرام ہے؟
مرزاناصر احمد: ہاں! سب نے۔
280جناب یحییٰ بختیار: کیا سب نے مل کر کسی ایسے فرقے کے خلاف ایسے فتوے دئیے ہیں جیسے آپ کے خلاف؟
مرزاناصر احمد: سب نے دئیے ہیں۔
جناب یحییٰ بختیار: سب مل کے؟
مرزاناصر احمد: ہاں! بالکل۔
جناب یحییٰ بختیار: … کہ بریلوی، دیوبندی سارے مل کے کسی ایک کو کہتے ہیں کہ یہ بالکل…؟ ایسے کوئی فتوے ہیں۔ Unanimous (متفقہ) جن کو کہیں More or less unanimous? (یا تقریباً اتفاق ہوگیا؟)
مرزاناصر احمد: بات یہ ہے کہ جو ۱۹۵۳ء میں جسٹس منیر کی انکوائری رپورٹ ہے ناں، اس وقت تک کوئی اکھٹے فتوے دئیے ہی کسی نے نہیں تھے۔ ہمارے خلاف بھی نہیں دئیے تھے۱؎۔ اس واسطے اس کے بعد کے فتوؤں کو اجماع کی حیثیت نہیں دی جاسکتی۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں جی! آپ نے کہا کہ مرزاغلام احمد کے زمانے میں بھی دو سو مولویوں نے فتوے دئیے تھے۔ ابھی تو کوئی…
مرزاناصر احمد: میں نے یہ تو نہیں کہا کہ اس وقت سارے فرقوں کے صرف دو سو مولوی تھے دنیا میں۔
جناب یحییٰ بختیار: سب نے نہیں تھے دئیے؟
مرزاناصر احمد: تو جب میں کہتا ہوں کہ دو سو تھے تو سب نے بہرحال نہیں دئیے۔
جناب یحییٰ بختیار: تو آپ نے تو کہا کہ سب مسلمان دائرے سے خارج ہیں۔ میں یہی تو پوچھ رہا تھا آپ سے کہ جنہوں نے فتوے بھی نہیں دئیے آپ ان کو کیوں کافر کہہ رہے ہیں؟
مرزاناصر احمد: ایک ہے فتویٰ دینے والا، ایک ہے مفتی کی اتباع کرنے والا۔
281جناب یحییٰ بختیار: یعنی وہ سب Cover ہو گئے ناں جی؟ کہ کوئی کیٹگری رہ گئی مسلمانوں کی؟
مرزاناصر احمد: نہیں، یہ شیعوں کے متعلق بھی کوئی کیٹگری نہیں رہ گئی مسلمان کی۔ سب نے فتویٰ دے دیا ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، آپ نے جو کہا دو سو علماء نے فتوے دئیے تو آپ نے کہا وہ سب نہیں تھے۔
مرزاناصر احمد: میں اس کا یہ جواب دے رہا ہوں کہ جو مؤقف آپ جماعت احمدیہ کے متعلق لے رہے ہیں وہی مؤقف ہر دوسرے فرقے کے متعلق کیوں نہیں لے رہے جب فتاویٰ کی حالت ایک جیسی ہے؟
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ ۱؎ علماء لدھیانہ کا فتاوی ۱۸۸۳ء میں، مولانا غلام دستگیر قصوری کا دسمبر ۱۸۸۳ء میں۔ مولانا محمد حسین بٹالوی کا فتویٰ ۱۸۹۰ء میں مولانا عبید اﷲ قاضی مدراس کا فتویٰ، ۱۳۱۱ھ مولانا رسول خان مدرس دارالعلوم دیوبند کا فتویٰ، القول الصحیح فی مکائد المسیح فتویٰ تکفیر قادیان ۱۹۱۸ء میں شائع ہوئے۔ یہ سب اجتماعی مشترکہ فتاویٰ جات تھے۔ مرزاناصر کی بھی پیدائش سے پہلے یہ فتاویٰ شائع ہوئے۔ دھت تیری ہٹ دھرمی وکذب بیانی، ودجل وتدلیس کہ اس میں سراپا فناء ہوکر مرزاناصر کہتا ہے کہ ہمارے خلاف ۱۹۵۳ء سے پہلے اجتماعی فتویٰ کسی نے نہیں دیا۔ چور کی سینہ زوری دیکھو کہ ہاتھ میں ٹارچ لے کر چوری کر رہا ہے۔ قادیانی! مرزاناصر کی کذب بیانی پر ماتم کریں…
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
جناب یحییٰ بختیار: سب نے، میرا خیال ہے، مل کے اس طرح کا فتویٰ نہیں دیا۔ جیسے جماعت احمدیہ کے خلاف دیا ہے۔ Individually (انفرادی) فتوے ہیں۔
مرزاناصر احمد: نہیں، آپ کا مطلب یہ ہے کہ دیوبندی جمع اہل حدیث جمع وہابی جمع بریلوی، یہ متحدہ فتویٰ نہیں اور متحدہ فتویٰ یہ ہے کہ ایک عالم دیوبندیوں کا، ایک اہل حدیث کا، ایک بریلویوں کا، ایک وہابیوں کا، ایک ان کا اہل قرآن کا، دوسرے جو ہیں فرقے ان سب کا ایک ایک آدمی مل کے فتویٰ دیں تب وہ متفقہ فتویٰ ہے؟
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، میرا مطلب یہ نہیں تھا جی۔ میں یہ عرض کر رہا تھا کہ اب یہ بریلوی ہیں، دیوبندی نے ان کے خلاف فتویٰ دیا۔ یہ ٹھیک ہے۔ بریلوی…
مرزاناصر احمد: نہیں، نہیں، خالی دیوبندیوں نے نہیں، ہر دوسرے فرقے نے دیا۔
جناب یحییٰ بختیار: سب کے سب نے unanimous فتویٰ دیا؟
مرزاناصر احمد: ہاں، ہاں، بالکل! یہ ہمارے پاس حوالے ہیں ان کے۔
282جناب یحییٰ بختیار: سب نے؟
مرزاناصر احمد: ہاں! سب نے دیا۔
جناب یحییٰ بختیار: بریلویوں کو سب نے Condemn کیا؟
مرزاناصر احمد: بریلویوں نے… ہر اس فرقے نے بریلویوں کو Condemn کیا جو بریلوی نہیں کسی دوسرے فرقے سے تعلق رکھتا ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: جو دیوبندی نہیں ہے۔ انہوں نے، سب نے…
مرزاناصر احمد: سب نے۔
جناب یحییٰ بختیار: … Condemn کیا ہے؟
مرزاناصر احمد: ہاں! سب نے کیا ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: اور اسی طرح سب نے آپ کو Condmn کیا ہے؟
مرزاناصر احمد: سب نے کیا اور یہ ہمارے بزرگ… ہمارے بھی بزرگ ہیں… محمد بن عبدالوہابؒ جو مرشد ہیں وہابیوں کے، انہوں نے وہ کیا نام ہے، ’’مختصر سیرت رسول‘‘ میں یہ حدیث لکھنے کے بعد کہ میری امت… ایک حدیث انہوں نے Quote کی کہ آنحضرتa نے فرمایا کہ میری امت تہتر(۷۳) فرقوں میں تقسیم ہو جائے گی اور بہتر ان میں سے فی النار ہیں: کلّہم فی النار الاواحدۃ سارے کے سارے سوائے ایک کے جہنمی ہیں۔ اس کے بعد انہوں نے شرح اس کی یہ کی ہے کہ: ہذہ من حمل المسائل من فہمہا وفہو الفقیہ ومن عمل بہا فہو المسلم کہ یہ بڑا اہم مسئلہ ہے جو اس مسئلے کو سمجھے فقہیہ صرف وہ ہے اور جو عملاً ان کو غیرمسلم قرار دے، فی النار قرار دے، مسلمان وہی ہے۔
283جناب یحییٰ بختیار: جیسے ۱۹۵۳ء میں… آپ ابھی فرمارہے تھے کہ اس سے پہلے اس قسم کا فتویٰ نہیں آیا۔ جیسے ۱۹۵۳ء میں انہوں نے دیا تھا؟
مرزاناصر احمد: نہیں، نہیں! میں نے یہ کہا کہ اس طرح جو آپ کہہ رہے تھے کہ سارے مل کے، سرجوڑ کے فتویٰ دیں۔ ۱۹۵۳ء تک نہیں دیا تھا ایسا کوئی فتویٰ میرے علم میں…
جناب یحییٰ بختیار: Individually (انفرادی) دیتے رہے؟
مرزاناصر احمد: ہاں! Individually (انفرادی)۔
جناب یحییٰ بختیار: ۱۹۵۱ء یا ۱۹۵۳ئ…
مرزاناصر احمد: ہاں! وہی جو ۱۹۵۳ء کے فسادات کے پہلے تک۔
جناب یحییٰ بختیار: اور جو باقی ہیں ان کے خلاف ایسا Collective (اجتماعی) جیسے ۱۹۵۳ء میں آپ کے خلاف دیا تھا؟
مرزاناصر احمد: نہ! ۱۹۵۳ء میں بھی ہمارے خلاف Collective (اجتماعی) نہیں۔ یہ بعد کی چیز ہے۔ ۱۹۵۳ء میں وہی مختلف فرقے جو ہیں انہوں نے فتوے لگائے ہیں اپنی اپنی جگہ۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں جی! آپ نے کہا کہ ایسے Collective (اجتماعی) پہلے نہیں آئے۔ پہلے Individual (انفرادی) تھے۔ پھر Collective (اجتماعی)؟
مرزاناصر احمد: ۱۹۵۳ء کے بعد کی بات ہے۔ ۱۹۵۳ء تک نہیں تھی۔
جناب یحییٰ بختیار: اس کے بعد یہ ہوا؟
مرزاناصر احمد: ہاں! اس کے بعد، اب یہ سب اکٹھے ہو جاتے ہیں، بعض دفعہ، واﷲ اعلم!
284جناب یحییٰ بختیار: اور جو… یہ کیا وجہ ہے کہ آپس میں، آپ کہتے ہیں کہ انہوں نے ایک دوسرے کے خلاف کفر کے فتوے دئیے۔ باوجود اس کے وہ سب فرقوں کے علماء اور Representative اکھٹے ہوئے۔ ۱۹۵۳ء جنوری میں اور متفقہ طور پہ احمدیوں کو غیرمسلم قرار دیا۔ وہ کیوں اکٹھے ہوئے؟ وہ کیوں نہیں کہتے کہ بھئی تم بھی کافر، تم بھی کافر، کیوں ان کو کافر کہہ رہے ہو؟ آپ کے متعلق جو تھے وہ اکٹھے ہوئے اور متفقہ طور پر…
مرزاناصر احمد: اس کا… یہ سوال مجھ سے جو کر رہے ہیں، اس کا مطلب یہ ہے کہ میں کوئی وجہ سوچوں اپنے دماغ سے؟
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، نہیں۔ میں نے آپ سے پوچھا ہے۔
مرزاناصر احمد: ہاں، ہاں! تب ہی تو میں جواب دے سکتا ہوں۔
جناب یحییٰ بختیار: کوئی Distinction کر رہے ہیں وہ؟ کہ آپس میں تو ایک دوسرے کو کافر کہہ دیا۔ مگر اکٹھے ہو کے صرف آپ کو انہوں نے غیرمسلم قرار دیا۔
مرزاناصر احمد: اس کی وجہ موجود ہے۔ میں حوالہ نکالتا ہوں۔ ڈاکٹر خلیفہ عبدالحکیم صاحب نے… یہ حوالہ ان کا ہے… انہوں نے لکھا ہے: ’’پاکستان کی ایک یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے مجھ سے حال ہی میں بیان کیا کہ ایک ملائے اعظم اور عالم مقتدر سے، جو کچھ عرصہ ہوا بہت تذبذب اور سوچ بچار کے بعد ہجرت کر کے پاکستان آگئے ہیں۔ میں نے ایک اسلامی فرقے کے متعلق دریافت کیا۔ انہوں نے فتویٰ دیا کہ ان میں جو غالی ہیں وہ واجب القتل ہیں اور جو غالی نہیں وہ واجب التعزیر ہیں۔ ایک اور فرقے کی نسبت پوچھا جس میں کروڑ پتی تاجر بہت ہیں۔ فرمایا کہ وہ سب واجب القتل ہیں۔ یہی عالم ان تیس285 بتیس علماء میں پیش پیش اور کرتا دھرتا تھے جنہوں نے اپنے اسلامی مجوزہ دستور میں یہ لازمی قرار دیا کہ ہر اسلامی فرقے کو تسلیم کر لیا جائے۔، سوائے ایک کے جس کو اسلام سے خارج سمجھا جائے۔ ہیں تو وہ بھی واجب القتل (یعنی دوسرے فرقے) مگر اس وقت علی الاعلان کہنے کی بات نہیں، موقعہ آئے گا تو دیکھا جائے گا۔ انہی میں سے ایک دوسرے سربراہ عالم دین نے فرمایا کہ ابھی تو ہم نے جہاد فی سبیل اﷲ ایک فرقے کے خلاف شروع کیا ہے۔ (یہ آپ پڑھ لیں تو یہ فقرہ سننے والا ہے: ’’کہ ابھی تو ہم نے جہاد فی سبیل اﷲ ایک فرقے کے خلاف شروع کیا ہے۔‘‘) اس میں کامیابی کے بعد انشاء اﷲ دوسروں کی بھی خبر لی جائے گی۔‘‘
جناب یحییٰ بختیار: یہ تو مرزاصاحب Individual Opinion دی آپ نے ایک عالم صاحب کی، Or so- called (نام نہاد) عالم۔
مرزاناصر احمد: یہ Individual opinion ایک ایسے معاملے کے متعلق ہے جس میں Collective opinion possible ہی نہیں ہے…
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، آپ یہ دیکھیں…
مرزاناصر احمد: … کیونکہ معاملہ یہ ہے کہ ایک کے بعد دوسرے کو لینا ہے تو سارے مل کے یہ فتویٰ کیسے دے سکتے تھے کہ پہلے میری باری، پھر تمہاری باری، پھر تمہاری باری؟…
جناب یحییٰ بختیار: نہیں جی! دستوری…
مرزاناصر احمد: … یہ معاملہ اس قسم کا ہے۔ یہ موضوع ایسا ہے جس میں ایک ہی کی Opinion دی جاسکتی ہے اور دو کی Opinion آگئی اس میں۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، ایسی Collective Opinion کہ سارے علمائ…
286مرزاناصر احمد: ایسی Collective Opinion یہ ہوسکتی ہے کہ پہلے شیعوں کو… آپ ہی شیعہ عالم، دیوبندی عالم، وہابی عالم، اہل حدیث عالم، بریلوی عالم اکٹھے ہو کے سر جوڑیں اور کہیں کہ پہلے وہابیوں کو قتل کریں گے ہم، اور پھر ہم اہل حدیث کو ماریں گے اور پھر ہم اہل قران کے پیچھے پڑیں گے۔ پھر ہم دیوبندیوں کی خبر لیں گے۔ یہ Collectively ہو ہی نہیں سکتا۔
جناب یحییٰ بختیار: یہ Hara- Kiri (خود کشی) ہو گئی ناں جی! اس کا مطلب ہے کہ اپنے آپ کو مار رہے ہیں وہ؟
مرزاناصر احمد: میں کہہ رہا ہوں کہ یہ مضمون ہی اس قسم کا ہے جس میں صرف Individual Opinion ہی دی جاسکتی ہے۔ Collective Impossible ہے Unthinkable۔
جناب یحییٰ بختیار: یہ ۱۹۵۱ء میں جو سفارشات دی تھی، دستوری سفارشات مل کے سب طبقوں نے، انہوں نے یہی کہا تھا کہ ہم ایک دوسرے کو مسلمان سمجھیں گے۔ Except Ahmadis…
مرزاناصر احمد: اسی کے متعلق یہ ہے کہ ابھی تو ایک کی باری ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: … Except Ahmadis ان سب کا ایک ہی Viewہے۔
مرزاناصر احمد: اس کے متعلق یہ ہے کہ ایک سے پوچھا تو اس نے کہا ٹھیک ہے ہم سارے ہیں…
جناب یحییٰ بختیار: ہم ایک فریق کی بات کر رہے ہیں؟
مرزاناصر احمد: ہاں، ہاں! Collectively تو وہ کر ہی نہیں سکتے۔ وہ Hara- Kiri (خود کشی) جیسا کہ آپ نے کہا ہے، وہ بن جائے گا اور ویسے سارے شامل بھی نہیں تھے۔ شیعہ287 حضرات نے اعلان کر دیا تھا کہ ہم اس میں نہیں شامل۔ یہ ویسے جو ہے Collective فتویٰ، شیعہ حضرات کے متعلق دے چکے علماء مل کے اور یہ (ہفت روزہ ’’ترجمان الاسلام‘‘ لاہور ۳۱؍مارچ ۱۹۷۲ء صفحہ۵ کالم نمبر۵) میں آگیا ہے۔ اگر کہیں تو یہ بھی سنادیتے ہیں۔ مطالبہ اجتماعی…
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، وہ آپ کے اس (محضر نامہ) میں آچکا ہے۔ پہلے پڑھ چکے ہیں؟
مرزاناصر احمد: ہاں! اس میں آچکا ہے، ٹھیک ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: یہ جی مرزاغلام احمد نے ’’آئینہ صداقت‘‘ میں… یہ ان کی تصنیف ہے؟
مرزاناصر احمد: ہاں! نہیں جی! یہ ان کی تصنیف نہیں جی۔ ’’آئینہ صداقت‘‘ حضرت مرزاغلام احمد کی تو نہیں، بانی سلسلہ کی نہیں۔ کوئی تصنیف نہیں۔ آئینہ صداقت۔
جناب یحییٰ بختیار: یہ پھر مرزا، ان کی ہوگی۔ بشیرالدین صاحب کی؟
مرزاناصر احمد: نہیں، ہوگی تو آپ بتائیں ناں، کس کی؟ کون مصنف ہے۱؎؟
جناب یحییٰ بختیار: ’’آئینہ صداقت‘‘ صفحہ۳۵۔ مجھے تو یہ بتایا گیا ہے۔
مرزاناصر احمد: ہاں! تو کسی نے آپ کو غلط کہا۔
جناب یحییٰ بختیار: اس میں Quote کیاگیا ہے۔ مرزاغلام احمد کو۔ تو میں وہ پڑھ دیتا ہوں۔
مرزاناصر احمد: ہاں! وہ تو ہوسکتا ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: ہاں! میں وہ: ’’کیا یہ درست ہے…‘‘
مرزاناصر احمد: ٹھیک ہے ناں!
288جناب یحییٰ بختیار: ’’… مرزاغلام احمد نے مندرجہ ذیل تحریرات کے ذریعے تمام مسلمانوں کی تکفیر اور ان پر کفر کا فتویٰ لگایا ہے…‘‘
Somebody asked this question.
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ ۱؎ کیا تجاہل عارفانہ ہے؟ یا سوالات کی گرفت سے اتنے خوف زدہ ہوئے کہ اپنے باپ مرزابشیر محمود کی کتاب کو بھول گئے۔ مرزاناصر صاحب جناب آئینہ صداقت آپ کے ابو مرزابشیر کی کتاب ہے۔ آپ کو معلوم ہے۔ لیکن جان کر دجل کر رہے ہیں۔ کہیں ایسا نہ ہو کہ آج ابو سے ہی منکر ہو جاؤ۔ شاباش! گھبرایا نہیں کرتے۔ جواب دیں صاحب!
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
اس میں ہے جی: ’’کہ تمام اہل اسلام دائرہ اسلام سے خارج ہیں۱؎…‘‘
مرزاناصر احمد: اہل اسلام بھی ہیں اور دائرہ اسلام سے خارج بھی ہیں، وہ تو پہلے صاف ہوگیا مسئلہ۔
جناب یحییٰ بختیار: ہاں! تو یہی میں کہہ رہا ہوں کہ Paradoxical جو ہے…
مرزاناصر احمد: نہیں، Paradoxical نہیں۔ یہ ہم نے دو اصطلاحیں لیں… ملت اسلامیہ اور دائرہ اسلام…
جناب یحییٰ بختیار: نہیں جی! میں یہ پوچھ رہا ہوں…
مرزاناصر احمد: … ایک شخص دائرہ اسلام سے خارج ہونے کے باوجود ملت اسلامیہ میں رہتا ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: جب یہ کہتے ہیں: ’’کہ تمام اہل اسلام دائرہ اسلام سے خارج ہیں۔‘‘ تو تمام اہل اسلام میں احمدی شمار ہیں کہ نہیں؟
مرزاناصر احمد: جو فرقہ بول رہا ہو وہ اپنے آپ کو شامل نہیں کیا کرتا۔
جناب یحییٰ بختیار: اچھا!
مرزاناصر احمد: یہ تو اگر کوئی… مثلاً ہمارے جس وقت بول رہے تھے محمد بن عبدالوہابؒ کہ تہتر(۷۳) فرقے، سوائے ایک کے، سارے فی النار ہیں تو اپنے آپ کو انہوں نے مستثنیٰ کیا تھا۔ یعنی یہ تو ہمارا روزمرہ کا طریق ہے۔
289جناب یحییٰ بختیار: یعنی سوائے احمدیوں کے سارے اہل اسلام کافر ہیں۔ اس کیٹگری کے جو ملت سے باہر نہیں؟
مرزاناصر احمد: ہاں! ملت سے باہر نہیں۔
جناب یحییٰ بختیار: دائرہ اسلام سے خارج ہیں؟
مرزاناصر احمد: ہاں!
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ ۱؎ مرزاناصر کے والد مرزابشیرالدین محمود جو مرزاغلام احمد قادیانی کا بیٹا اور قادیانی جماعت کا دوسرا نام نہاد چیف گرو تھا۔ اس کی کتاب آئینہ صداقت ص۳۵، مطبوعہ اسلامیہ سٹیم پریس لاہور سے چھپ کر ۲۶؍دسمبر ۱۹۲۱ء کو قادیان سے تقسیم ہوئی۔ عبارت یہ ہے: ’’کل مسلمان جو حضرت مسیح موعود کی بیعت میں شامل نہیں ہوئے۔ خواہ انہوں نے حضرت مسیح موعود کا نام بھی نہیں سنا، وہ کافر اور دائرہ اسلام سے خارج ہیں۔‘‘
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
جناب یحییٰ بختیار: سارے کے سارے اہل اسلام؟
مرزاناصر احمد: یہ اصل میں بات یہ ہے، میں نے ایک دفعہ کہہ دیا ہے۔ دہراتا ہوں…
جناب یحییٰ بختیار: نہیں جی! آپ Verify نہ کریں…
مرزاناصر احمد: … کوئی حوالہ، جو یہاں پڑھ کے مجھے سنایا جائے۔ اس کی نہ میں تصدیق کر سکتا ہوں، نہ تردید کر سکتا ہوں۱؎۔
جناب یحییٰ بختیار: آپ نے پہلے فرمایا۔ میں نے پھر آپ کو ’’انوارصداقت‘‘ سے پڑھ کے سنایا۔ پھر آپ نے تصدیق کی اس کی…
مرزاناصر احمد: نہ، میں نے کسی کی تصدیق نہیں کی۔ میں نے جواب دیا۔
جناب یحییٰ بختیار: میں پھر آپ کو پھر دے دیتا ہوں۔ میرا تو یہ Impression تھا کہ جب آپ کو پورا علم تھا…
مرزاناصر احمد: ناں، ناں…
جناب یحییٰ بختیار: … آپ کو پورا علم تھا۔ آپ نے کہا کہ آپ سے یہ سوال منیر انکوائری کے وقت بھی پوچھا گیا۔ ہم نے یہ جواب دیا۔ تو
You did not deny it. But if you take it that way that I have to put it to you pointedly every time, then I will do that.
(آپ نے اس بات سے انکار نہیں کیا۔ لیکن اگر چاہتے ہیں کہ میں ہر بار خصوصیت سے تصدیق اور تردید کراتا رہوں تو میں ایسا بھی کروں گا۔ حلفی شہادت)
290مرزاناصر احمد: جو تو…
جناب یحییٰ بختیار: اگر آپ… نہیں جی! یہ تو چونکہ ریکارڈ ہے، Evidence کی بات ہے۔ You are giving evidence on oath.
مرزاناصر احمد: نہیں، نہیں۔ یہ…
جناب یحییٰ بختیار: اگر ’’انوار صداقت‘‘ کے Page 93 پر مرزابشیرالدین کا Statement ہے ہی نہیں، ’’انوار خلافت‘‘…
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ ۱؎ اوہو! اپنے والد مرزابشیر محمود سے ناراض ہوگئے۔ اپنے ابو کی کتاب کی نہ تائید نہ تردید۔ اتنی جلدی چھکے چھوٹ گئے صاحب! حوالہ سے مبہوت ہوگئے۔ فبھت الذی کفر کی عملی تفسیر ہوگئے کیا؟
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مرزاناصر احمد: 93 کو تو تسلیم کر لیا۱؎۔
جناب یحییٰ بختیار: ہاں! نہیں، میں یہی کہہ رہا تھا۔ آپ نے کہا کہ میں تو…
مرزاناصر احمد: ہاں، ہاں، اس کو تسلیم کر لیا۔
جناب یحییٰ بختیار: ہاں! Thank you.
مرزاناصر احمد: اور جواب بھی دے دیا۔
جناب یحییٰ بختیار: ہاں! تو میں یہی سمجھا ہوں کہ جب آپ نے جواب دے دیا تو آپ …!
مرزاناصر احمد: وہ ٹھیک ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: … تو آپ کہہ سکتے تھے کہ بھئی…
مرزاناصر احمد: نہیں، نہیں، اس کو تسلیم کیا۔ اس کو تسلیم کیا۔
جناب یحییٰ بختیار: تو یہ Statement ہے جی کہ: ’’تمام اہل اسلام دائرہ اسلام سے خارج ہیں۔‘‘ (آئینہ صداقت ص۳۵)
آپ‘ نوٹ کر لیجئے، پھر بعد میں دیکھ لیجئے۔
مرزاناصر احمد: ہاں! نہیں، اس کو میں اس طرح بھی پڑھ سکتا ہوں۔
291’’کہ تمام وہ لوگ جو دائرہ اسلام سے خارج ہیں، اہل اسلام میں شامل ہیں۔‘‘ یہی فقرہ اس کو الٹ کے پڑھیں تو یہ بنتا ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، میں یہ کہہ رہا ہوں کہ اس میں یہ ہوگیا کہ آپ اہل اسلام میں احمدیوں کو نہیں شامل کرتے؟
مرزاناصر احمد: نہیں، نہیں…
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، میں آپ سے پوچھ رہا ہوں کہ آپ کہتے ہیں جب کہ وہ اپنے آپ کو نہیں اس میں شمار کرتے…
مرزاناصر احمد: جب اس فرقے کا اعلان ہو۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ ۱؎ اسے کہتے ہیں، لوٹ کے بدھو گھر کو آئے… چرا کارے کند عاقل کہ باز آید پشیمانی۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
جناب یحییٰ بختیار: ہاں! جب،… کہ تمام اہل اسلام دائرہ اسلام سے خارج ہیں۔ اس کا مطلب…
مرزاناصر احمد: ہر فرقہ یہ اعلان کرتا ہے۔ ہماری ان اصطلاحوں کے لحاظ سے ہر فرقے کا یہ اعلان ہے کہ ہم ملت اسلامیہ میں بھی ہیں اور دائرہ اسلام میں بھی ہیں۔
جناب یحییٰ بختیار: یہ تو ٹھیک ہے…
مرزاناصر احمد: ٹھیک ہے، تو اس واسطے یہ Understood ہے بات۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، مگر جب یہاں یہ مرزاصاحب نے کہا کہ تمام اہل اسلام دائرہ اسلام سے خارج ہیں تو میں نے آپ سے پوچھا…
مرزاناصر احمد: نہیں۔ وہ تو Understood ہے
جناب یحییٰ بختیار: … کہ تمام دائرہ اسلام میں احمدی شامل ہیں؟ آپ نے کہا جو خود کہتا ہے وہ اپنے آپ کو…
مرزاناصر احمد: ہاں! محمد بن عبدالوہابؒ کی میں نے مثال دی۔
292جناب یحییٰ بختیار: اس کا Conclusion یہ ہوتا ہے کہ آپ اپنے آپ کو دائرہ اسلام میں شامل نہیں سمجھتے…
مرزاناصر احمد: نہیں، نہیں…
جناب یحییٰ بختیار: … یا اسے خارج نہیں سمجھتے؟
مرزاناصر احمد: یعنی ڈبل (Double) سمجھتے ہیں۔ ملت اسلامیہ میں بھی سمجھتے ہیں…
جناب یحییٰ بختیار: یہ دو جگہ استعمال ہوا ہے۔
مرزاناصر احمد: ہاں، ہاں! ملت اسلامیہ میں بھی سمجھتے ہیں اور دائرہ اسلام میں بھی…
جناب یحییٰ بختیار: اور یہاں…
مرزاناصر احمد: … اور ہر فرقہ یہی سمجھتا ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، یہاں آپ اپنے کو اہل اسلام میں شامل کرتے ہیں۔ مگر خارج والوں میں نہیں آتے؟
مرزاناصر احمد: ہاں!
جناب یحییٰ بختیار: مطلب یہ ہوا۔
پھر مرزاصاحب نے یہ کہا ہے کہ: ’’غیراحمدیوں سے دینی امور میں الگ رہو۔‘‘
In all religious matters.
مرزاناصر احمد: Now جو مختلف فرقے دینی امور سمجھتے ہیں…
جناب یحییٰ بختیار: کہا گیا ہے۔ ’’نہج المصلیٰ‘‘ صفحہ نمبر۳۸۲، حاشیہ ’’تحفہ گولڑویہ‘‘ صفحہ نمبر۲۷۔ وہ تو اوپر کا ہے۔ میرا خیال ہے دوسرے کا ہے۔ یہی ہے۔ ’’نہج المصلیٰ‘‘ صفحہ نمبر۳
293مرزاناصر احمد: یہ کس کا حوالہ ہے؟ کس کتاب کا؟
جناب یحییٰ بختیار: یہ جی ’’نہج المصلیٰ‘‘ صفحہ نمبر۳۸۲۔
مرزاناصر احمد: یہ کس کی لکھی ہوئی ہے؟
جناب یحییٰ بختیار: یہ کہتے ہیں سوال کرنے والے کہ یہ مرزاصاحب، مرزاغلام احمد نے یہ کہا، اور انہوں…
مرزاناصر احمد: نہیں! یہ کتاب جو ہے یہ اتھارٹی نہیں ہے ہمارے لئے۔
جناب یحییٰ بختیار: ’’نہج المصلیٰ‘‘؟
مرزاناصر احمد: ہاں! جو بھی ہے۔ یہ کسی اتھارٹی کی لکھی ہوئی نہیں ہے ہماری جماعت کی۔
جناب یحییٰ بختیار: آپ کی جماعت…
مرزاناصر احمد: ہاں! کسی بزرگ کی نہیں لکھی ہوئی۱؎۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ ۱؎ نہج المصلیٰ کا دوسرا نام مجموعہ فتاویٰ احمدیہ ہے۔ اس کی جلد اوّل ۱۹۲۳ء میں شائع ہوئی۔ مجموعہ فتاویٰ احمدیہ کی دوسری جلد پر تاریخ اشاعت درج نہیں۔ مجموعہ فتاویٰ احمدیہ کی تیسری جلد پر ۱۳۲۵ھ درج ہے۔ اس کے ٹائٹل پر مؤلف کتاب جو خود کو مرزا کا صحابی کہتا ہے، نورالدین، اور بشیرالدین کا خاکپا بنتا ہے۔ کتاب کے ٹائٹل پر مرزاغلام احمد قادیانی کا یہ الہام درج کیا ہے۔ ’’۲؍اکتوبر ۱۹۰۶ء میں نے خواب دیکھا کہ ایک کتاب ہے۔ گویا وہ میری کتاب ہے۔ اس کا نام نہج المصلیٰ ہے۔‘‘ (تذکرہ ص۶۷۶، طبع سوم) مؤلف نے نہج المصلیٰ کو مرزاقادیانی کی کتاب قرار دیا۔ اس میں اکثر مسائل مرزا کے بیان کردہ قادیانی جرائد سے جمع کر کے کتاب میں شامل کئے۔ اس کا دوسرا نام مجموعہ فتاویٰ احمدیہ ہے۔ اس کے متعلق مرزاناصر کہتا ہے کہ اتھارٹی نہیں۔ قادیانی، مرزاناصر کی اداؤں پر غور کریں۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
جناب یحییٰ بختیار: یعنی، آپ Accept نہیں کرتے۔ آپ کے کسی Opponent نے لکھی ہے؟
مرزاناصر احمد: ناں، ناں! ہو سکتا ہے کوئی احمدی ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: احمدی ہو، But not authoritative?
مرزاناصر احمد: ہاں! اتھارٹی نہیں ہے…
Mr. Yahya Bakhtiar: It is not an authoritative pronouncement?
مرزاناصر احمد: … کیونکہ بہت سارے اپنے ذاتی مسئلے بیچ میں لکھ جاتے ہیں۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں…
مرزاناصر احمد: ہاں! یہ Authoritative نہیں ہے۔
294جناب یحییٰ بختیار: نہیں، مرزاصاحب!… I accept your authoritative.
مرزاناصر احمد: یہ Authoritative نہیں ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: کیا یہ جو انہوں نے Quote کیا ہے مرزاصاحب کو یہ…
مرزاناصر احمد: یہ جب تک چیک نہ کر لیں نہیں کہہ سکتے۱؎۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، نہیں، You cannot verify it?
مرزاناصر احمد: ہاں، ہاں!
جناب چیئرمین: کتاب ہے ہمارے پاس؟ The book may be shown the witness.
جناب یحییٰ بختیار: اور پھر جی ایک ہے کہ:
’’تمہیں دوسرے فرقوں کو جو دعویٰ اسلام کرتے ہیں بہ کلی ترک کرنا پڑے گا۔‘‘
مرزاناصر احمد: یہ اسی کتاب کا ہے؟
جناب یحییٰ بختیار: نہیں جی! یہ دوسری کتاب ہے۔ مجھے تو… حاشیہ میں لکھاہے۔ ’’تحفہ گولڑویہ‘‘ ص۲۷، خزائن ج۱۷ ص۶۴۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ ۱؎ یا چکر بازی تیرا آسرا۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مرزاناصر احمد: یہ چیک کر کے تو جواب دیں گے۔
جناب یحییٰ بختیار: یہ تو آپ کی اپنی جماعت کی ہے۔
مرزاناصر احمد: ہاں، ہاں! لیکن حوالہ چیک کرنا پڑے گا۱؎۔
جناب یحییٰ بختیار: ہاں! حوالہ چیک کر لیں۔ اگر یہ درست ہے تو:’’تمہیں دوسرے فرقوں کو جو دعویٰ اسلام کرتے ہیں بہ کلی ترک کرنا پڑے گا۔‘‘
مرزاناصر احمد: یعنی حوالہ جو ہے وہ چیک کرنے والا ہے۔ جو مضمون ہے اس کے متعلق یہ یاد رکھنا چاہئے کہ میں نے یہ اس میں بھی لکھا ہے کہ اس قسم کے عقائد کا اظہار ان کی مسلمہ کتب کے اندر ہے جن کو ہم Subscribe نہیں کر سکتے۔ اس واسطے ہمیں ان سے علیحدہ… مثلاً قبروں پر سجدہ کرنا، مثلاً پیر کو اپنے سامنے حاضر ناظر جاننا، مثلاً…
295جناب یحییٰ بختیار: نہیں، مرزاصاحب! ’’بہ کلی۲؎ ترک کرنا‘‘ جو ہوتا ہے اس کا مطلب آپ کیا لیں گے؟
مرزاناصر احمد: اس کا مطلب یہ لیں گے کہ جو ان کے کلی عقائد ہیں۔ ’کلی‘ ان کے اندر ایسی چیزیں ملی ہوئی ہیں کہ کلی طور پر ان کو تسلیم نہیں کیا جاسکتا۔
جناب یحییٰ بختیار: اور ’’جو دعویٰ اسلام کرتے ہیں۔‘‘ مطلب ہے وہ مسلمان نہیں ہیں۔ صرف دعویٰ کرتے ہیں؟
مرزاناصر احمد: نہیں، نہیں، وہ تو پھر وہی آگئی۔ وہ تو بیس دفعہ حل ہوگیا۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں جی! یہاں جو ہے ناں، چونکہ الفاظ ایسے آگئے ہیں۔
مرزاناصر احمد: نہیں، وہ وہی ہے۔ وہ تو ایک بیان مستقل میں دے چکا ہوں کہ ملت اسلامیہ کے فرد ہیں اور اس حد تک وہ اسلام سے خارج ہیں۔ اس میں بھی یہ بڑا… یعنی یہ جو ہے ناں…
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ ۱؎ مرزاغلام قادیانی کا اپنا حوالہ ہے۔ مرزاناصر احمد اسے بھی اپنی چیک پوسٹ سے گذارنے کے چکر میں ہیں۔ اب موجودہ خزائن کے کمپیوٹرائزڈ ایڈیشن میں ’’بکلی ترک کرنا پڑے گا‘‘ میں تحریف کر کے اسے ’’بلکہ ترک کرنا پڑے گا‘‘ کر دیا ہے۔
۲؎ اس ’’بکلی ترک کرنا‘‘ کو ’’بلکہ ترک کرنا‘‘ کردیا ہے۔ خزائن ج۱۷ ص۶۴، جدید کمپیوٹرائزڈ ایڈیشن۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، ’’دوسرے فرقوں کو جو دعویٰ اسلام کرتے ہیں۔‘‘ You count them outside....?
مرزاناصر احمد: نہیں، نہیں، دعویٰ اسلام کرتے ہیں، اپنے آپ کو مسلمان کہتے ہیں۔ اس واسطے وہ مسلمان کی تعریف میں آجائیں گے ملت کی۔ ہر وہ شخص جو یہ کہتا ہے کہ میں اسلام پر ایمان لایا اور نبی اکرمa پر ایمان لایا وہ ملت اسلامیہ میں شامل ہوگیا۔ لیکن اس کے ساتھ بہت سارے وہ جو ایسے عقائد ہیں جن کو میں نے پڑھ کے بھی سنایا۔ ان کو نہ ہی دہراؤں تو زیادہ اچھا ہے۔ تکلیف ہوتی ہے۔
We cannot subcribe to those ideas.
Mr. Yahya Bakhtiar: No, but, Sir, if you say that you have to give them up altogether, if you give them up altogether.... بہ کلی ترک کرنا۔
296مرزاناصر احمد: نہیں، نہیں، میں نے بتایا ’’بہ کلی ترک کرنے‘‘ کا مطلب یہ ہے کہ بہ کلی تسلیم نہیں کر سکتے ان کو۱؎۔
جناب یحییٰ بختیار: یعنی تسلیم نہ کرنا ایک اور بات ہے۔ یعنی
You have nothing to do with them, you have no relation with them, you have no connection with them....
(آپ کا ان سے کوئی مطلب نہیں۔ آپ کا ان سے کوئی تعلق نہیں)
مرزاناصر احمد: نہیں، نہیں، ’’بکلی تسلیم نہیں…‘‘ ان عقائد کو Subscribe نہیں کر سکتے۔ یہ عقائد کی بات ہے۔ کلی طور پر، بحیثیت مجموعی ہم ان کو تسلیم نہیں کر سکتے۔ باقی یہ ہے کہ ان میں سے جو توحید کا اعلان کرتے ہیں، یہ مطلب تو نہیں ہے کہ ہم تردید کر دیں گے توحید کی۔
جناب یحییٰ بختیار: اور ایک جگہ یہ کہاگیا ہے کہ:
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ ۱؎ ’’بکلی ترک کرنا پڑے گا‘‘ کا معنی ومطلب کہ ان کو ’’بکلی تسلیم نہیں کر سکتے۔‘‘ قادیانی! توجہ کریں کہ اس سے بڑھ کر کوئی اور بددیانتی ہوسکتی ہے؟ جس کے مرتکب مرزاناصر صاحب ہورہے ہیں۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
’’کیا یہ درست ہے کہ مرزاغلام احمد نے اپنی کسی تحریر میں یہ کہا ہے کہ کفر کی دو قسمیں ہیں۔ ایک آنحضرتa سے انکار دوسرے مسیح موعود سے انکار۔ دونوں کا نتیجہ اور ماحصل ایک ہے۔‘‘
مرزاناصر احمد: یہ کون سا حوالہ ہے؟
جناب یحییٰ بختیار: ’’حقیقت الوحی‘‘ صفحہ۱۷۹، خزائن جلد۲۲ صفحہ۱۸۵۔
مرزاناصر احمد: یہ ایک دفعہ پھر پڑھ دیں۔ میں نے پوری طرح کیچ نہیں کیا۔
جناب یحییٰ بختیار: کیا یہ درست ہے کہ مرزاغلام احمد نے اپنی کسی تحریر میں یہ کہا ہے کہ: ’’کفر کی دو قسمیں ہیں۔ ایک آنحضرتa سے انکار اور دوسرے مسیح موعود سے انکار۔ دونوں کا نتیجہ اور ماحصل ایک ہے۔‘‘
مرزاناصر احمد: کسی کتاب میں یہ نہیں لکھا۔
297جناب یحییٰ بختیار: تو یہاں انہوں نے کہا ہے: ’’حقیقت الوحی‘‘ صفحہ۱۸۵۔
مرزاناصر احمد: یہ الفاظ… جو اصل بنیاد لفظ تھے وہ چھوڑ گئے۔ اس واسطے میں کہتا ہوں کہ کسی کتاب میں یہ نہیں لکھا۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، میں…
مرزاناصر احمد: یہ الفاظ کسی کتاب میں نہیں لکھے گئے۔
جناب یحییٰ بختیار: وہ تو Verify کرالیں گے Because … کیا کہا ہے۔ تو اسے…
مرزاناصر احمد: ہاں، ہاں!
جناب یحییٰ بختیار: … مگر یہ کہ میری Information کے لئے انہوں نے Mention کیا ہوا ہے کہ ’’حقیقت الوحی‘‘ تو میں نے آپ کوکہا کہ یہ Mention کیا ہوا ہے۔
مرزاناصر احمد: تو میں پڑھ دوں کیا کہا گیا ہے؟
جناب یحییٰ بختیار: ہاں! پڑھ دیجئے۔ پوزیشن Clarify کرنی ہے۔ خواہ یہ پرھیں یا وہ پڑھیں۔
مرزاناصر احمد: آپ نے یہ لکھا ہے: ’’کفر دو قسم پر ہے۔ ایک یہ کفر کہ ایک شخص اسلام سے ہی انکار کرتا ہے اور آنحضرتa کو خدا کا رسول نہیں مانتا۔ (دوم) دوسرے یہ کفر کہ مثلاً (یہ مثال دی ہے) وہ مسیح موعود کو نہیں مانتا (اور اگلا فقرہ جو، یہاں چھٹا ہوا ہے وہ اصل تھی چیز اس میں) اور اس کو (مسیح موعود کو) باوجود اتمام حجت کے جھوٹا جانتا ہے۔‘‘
298یہ تو میں نے آپ کو پہلے صبح بتایا تھا کہ ایک شخص… حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کا انکار کرنے والے دو قسم کے ہیں۔ ایک وہ ہے جو کھڑے ہو کے یہ کہتا ہے کہ میں سمجھ گیا ہوں کہ آپ سچے ہیں اور خدا کی طرف سے آئے ہیں، لیکن میں باغی ہونے کی حیثیت سے باوجود اس بات کے…
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، نہیں۔ وہ تو ٹھیک ہے۔ آپ نے صبح…
مرزاناصر احمد: نہیں… دوسرے وہ جو… یہاں ’’حقیقت الوحی‘‘ میں وہ پہلی کیٹگری، اتمام حجت کے بعد وہ انکار کرتا ہے…
جناب یحییٰ بختیار: یعنی جو ایک دفعہ کہے کہ آپ نبی ہیں اور…
مرزاناصر احمد: ناں، ناں، ناں! ’’اتمام حجت‘‘ کا مطلب یہ ہے کہ وہ یہ کہے کہ میں یہ بات سمجھ گیا ہوں کہ یہ شخص اپنے دعویٰ میں سچا ہے۔ لیکن پھر بھی وہ انکار کرتا ہے اور باغیانہ ترین راہوں کو اختیار کرتا ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: باوجود اتمام حجت کے…
مرزاناصر احمد: ہاں، باوجود اتمام حجت کے۔
جناب یحییٰ بختیار: …جھوٹا جانتا ہے؟
مرزاناصر احمد: ہاں! باوجود اتمام حجت کے۔
جناب یحییٰ بختیار: ایسا شخص بھی کوئی ہے جو کہے کہ مرزاغلام احمد (قادیانی) سچے نبی ہیں اور میں نہیں مانتا مسلمان انہیں؟
مرزاناصر احمد: میں نے بہتوں سے سنا یہ کہتے ہوئے کہ اگر اﷲ آکے ہمیں کہے گا تب بھی نہیں مانیں گے۔
299جناب یحییٰ بختیار: وہ اس بناء پر کہہ رہے ہیں ناں جب کہ قرآن مجید میں لکھا ہوا ہے… ان کی Interpretation کے مطابق… کہ کوئی نبی نہیں آئے گا۔ ختم نبوت، اس لئے وہ کہہ رہے ہیں اور اﷲمیاں کا اور جو ہے اس کے بعد کوئی نہیں…
مرزاناصر احمد: اور… نہیں، نہیں۔ وہ یہ کہہ رہے ہیں کہ اگر اﷲ خود آکر قرآن مجید کی Interpretation کرے تو ہم یہ کہیں گے کہ ہماری Interpretation صحیح ہے اور اے خدا! تیری Interpretation صحیح نہیں۔
جناب یحییٰ بختیار: کیونکہ ان کے مطابق اﷲ میاں آہی نہیں سکتا اور پھر Inerpretation نہیں کرتا۔
مرزاناصر احمد: نہیں، نہیں، میرا مطلب یہ ہے…
جناب یحییٰ بختیار: یعنی ان کی Understanding یہ ہے۔
مرزاناصر احمد: مطلب یہ ہے کہ اتمام حجت کے بعد اور آگے اس کی وضاحت کی ہے۔ آپ نے اسی کتاب میں آپ نے فرمایا: ’’اور اس کو باوجود اتمام حجت کے جھوٹا جانتا ہے جس کے ماننے اور سچا جاننے کے بارے میں خدا اور رسول نے تاکید کی ہے اور پہلے نبیوں کی کتابوں میں بھی تاکید پائی جاتی ہے۔‘‘
Mr. Chairman: That will do for the present, Yes.
So the Delegation is permitted to leave, to report back at 6: 00.
The honourable members may keep sitting.
(جناب چیئرمین: وفد جاسکتا ہے شام چھ بجے جمع ہوں گے۔ معزز ممبران سے گزارش ہے کہ اپنی نشستوں پر تشریف رکھیں۔)
(The Delegation left the Chamber)
(وفد ہال سے باہر چلا گیا)