593CROSS- EXAMINATION OF THE QADIANI GROUP DELEGATION
جناب یحییٰ بختیار: مرزا صاحب! کچھ جوابات دے رہے ہیں جو حوالے نوٹ کئے آپ نے؟
مرزاناصر احمد: جی کچھ توتیار ہیں۔
جناب یحییٰ بختیار: جو بھی ہیں وہ پہلے آپ فرمادیں۔ پھرمیں آگے پوچھتاہوں۔
مرزاناصر احمد: ایک تو’’ظل‘‘ اور’’بروز‘‘ کی اصطلاحات کے متعلق تھا ناں۔ تو یہ کہیں توپڑھ دوں؟
جناب یحییٰ بختیار: یہ اصولاً جو ہے، اگر آپ اچھی طرح کہہ بھی سکتے ہیں تو اگر آپ پڑھ کے سنائیں گے تو Objection (اعتراض)ہوجاتاہے کہ جواب آپ پڑھ کے سنا رہے ہیں۔
مرزاناصر احمد: اکثران میں سے اقتباسات ہیں۔
جناب یحییٰ بختیار: اقتباسات بیشک پڑھ کر سنائیں آپ۔ باقی مضمون…
مرزاناصر احمد: جی، باقی توٹھیک ہے۔
جناب چیئرمین: اگر اقتباسات جو ہیں وہ ساتھ فائل ہو جائیں۔
مرزاناصر احمد: نہیں، وہ سنا دیںگے۔ پھر اس کے بعدوہ حوالے ہم نوٹ کر لیں گے۔ پھر وہ فائل کر دیں بیشک۔
Mr. Chaiman: It would save us a lot of time.
(مسٹر چیئرمین: اس سے ہماراکافی وقت بچے گا)اگر جواب ہو کسی کا مختصر، توپڑھ کرسنا دیں۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، مرزاصاحب جو اقتباس پڑھیں گے وہ Explain (واضح) ہو گا ناں۔ اس لئے وہ پڑھنا ضروری ہے۔ حوالہ بھی سمجھنا ضروری ہے۔
594مرزاناصر احمد: اورسب دوست بھی سن لیںگے۔
یہ سوال تھا’’ظل ‘‘اور ’’بروز‘‘ کا جو آپ نے فرمایاتھا ’’ظلی‘‘اور’’بروزی‘‘…
جناب یحییٰ بختیار: وہ تو آپ نے کل فائل کر دیاتھا۔
جناب چیئرمین: نہیں ہواتھا، واپس کردیاتھا۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، وہ توفائل کردیں۔
جناب چیئرمین: وہ فائل کردیں۔
جناب یحییٰ بختیار: وہ تو Definition (تعریف)ہے۔
جناب چیئرمین: یہ Definition (تعریف)ہے۔
Defination may filed. And that will be read as part of the evidence. Part of the examination.
(تعریف کارروائی کے ساتھ لف کی جائے اوریہ شہادت (گواہی) کا حصہ تصور ہوگی)
مرزاناصر احمد: ایک پراناتھا، مجلس انتخاب خلافت کے اراکین کا فائل۔ یہ تو فائل ہی کرنا ہے؟
جناب چیئرمین: اس کو بھی فائل کردیں۔
Mr. Yahya Bakhtiar: File as a document, Sir.
(جناب یحییٰ بختیار: جناب!بطور دستاویز شامل ہو؟)
Mr. Chairman: Yes, File as a Document.
(جناب چیئرمین: جی ہاں! بطور دستاویز شامل ہو)
اس کے ساتھ Date (تاریخ) لکھیں اور Annexure (کاغذات منسلک کرنا)شروع کردیں۔ نئے ، With date (تاریخ کے ساتھ)
مرزاناصر احمد: یہ ایک اور ہے…
جناب چیئرمین: Annexure (کاغذات منسلک کریں)اس کی Continuation (تسلسل) میں، اے ، بی ، سی،ڈی، اورساتھ Dated (تاریخ) ہو۔