muhammad muzaffar
رکن ختم نبوت فورم
لفظ توفی کی تحقیق
توفی وفا سے مشتق ہے جس کے معنی پورا کرنے کے ہیں یہ مادہ خواہ کسی شکل اور کسی ہئیت میں ظاہر ہو مگر "کمال" اور "تمام"کے معنی کو ضرور لیئے ہوگاجن آئمہ لغت نے توفی کے معنٰی قبض روح کے لکھے ہیں ، انہوں نے یہ کہی نہیں لکھا کہ فقط قبض روح کو توفی کہتے ہیں اور اگر قبض روح مع البدن ہو تو اس کو توفی نہیں کہتے ........ بلکہ اگر قبض روح کے ساتھ قبض بدن بھی وہ تو بدرجہ اولٰی توفی ہوگی........ جب یہ ثابت ہوگیا کہ توفی ایک جنس ہے اور نوم اور موت اور رفع یہ اس کے انواع اور اس کے اقسام ہیںاور یہ مسلم ہے کہ نوع اور قسم معین کرنے کے لئے قرینہ کا ہونا لازمی ہے اس لئے جہاں لفظ توفی کے ساتھ موت اور اس کے لوازم کا ذکر ہوگا اس جگہ توفی سے مراد موت لی جائےگی جیسے،
قُلْ يَتَوَفَّاكُمْ مَلَكُ الْمَوْتِ الَّذِي وُكِّلَ بِكُمْ ثُمَّ إِلَىٰ رَبِّكُمْ تُرْجَعُونَ (سجدہ 11)
"آپ کہ دیجیے کہ پورا پورا پکڑےگا تم کو وہ موت کا فرشتہ جو تم پر مسلط کیا گیا ہے پھر تم اپنے پروردگار کی طرف لوٹائے جاؤ گے"
اس مقام پر ملک الموت کے قرینہ سے توفی سے مراد موت لی جائےگی
اور........
جس جگہ توفی کے ساتھ نوم یعنی خواب اور اس کے متعلقات کا ذکر ہوگا اس جگہ توفی سے نوم کے معنی مراد لیئے جائینگے جیسے،
وَهُوَ الَّذِي يَتَوَفَّاكُمْ بِاللَّيْلِ (انعام 60)
"وہی خدا تم کو رات میں پوا پورا لیتا ہے"
لیل کے قرینہ سے معلوم ہوا کہ اس جگہ توفی سے نوم کے معنی مراد ہیں
اور جس جگہ توفی کے ساتھ رفع کا ذکر ہو یا کوئی اور قرینہ ہو تو وہاں توفی سے رفع جسمانی مراد ہوگا
غرض یہ ثابت ہوگیا کہ توفی کے حقیقی معنی استفیاء اور کسی شے کو پورا پورا لینے کے ہیں اور یہ کسی کتاب میں نہیں کہ توفی کے حقیقی معنی موت کے ہیں اگر کسی مرزائی سے ممکن ہو تو لغت کی کوئی کتاب دکھا دو جس میں یہ تصریح ہو کہ توفی کے حقیقی معنی موت کے ہیںبلکہ ہم دعوے کے ساتھ کہتے ہیں کہ قرآن اور حدیث میں ، جہاں کہی بھی لفظ توفی آیا ہے سب جگہ توفی کے اصل اور حقیقی معنی ہی مراد ہیں یعنی استیفاء اور استکمال، مگر چونکہ عمر کے پورا ہوجانے کے بعد موت کا تحقق لازمی ہے اس لئے مجازا یہ کہ دیا گیا کہ یہاں موت کے معنی مراد ہیں.
قادیانیوں سے سوال #
کیا قادیانی کسی لغت کی کتاب سے "توفی" کے حقیقی معنی "موت" دکھا سکتے ہیں