• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

مرزا غلام احمد قادیانی کی تضاد بیانیاں (اللہ تعالی کی توہین / کیا اللہ تعالی کم فہم ہیں؟)

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
مرزا غلام احمد قادیانی کی تضاد بیانیاں (اللہ تعالی کی توہین / کیا اللہ تعالی کم فہم ہیں؟)
روحانی خزائن جلد 22 صفحہ 503 پر مرزا صاحب خود تحریر کرتے ہیں کہ خدا نے مرزا کو مسیح موعود کے نام سے پکارا ہے ۔ اور دوسری طرف روحانی خزائن جلد 3 کے صفحہ 192 پر مرزا لکھتا ہے کہ کم فہم لوگ اس کو مسیح موعود سمجھتے ہیں ۔ اب میرا سوال یہ ہے کہ کیا یہ اللہ تعالی کی کھلی توہین نہیں ۔ ایک طرف کہتا ہے کہ اللہ نے مسیح موعود کہا اور دوسری طرف مرزا کو مسیح موعود سمجھنے والوں کے بارے میں مرزا صاحب خود ہی تحریر کر رہے ہیں کہ مرزا کو مسیح موعود سمجھنے والے کم فہم ہیں ۔ اب سوال یہ ہے کہ کیا اللہ تعالی کم فہم ہیں؟ معاذاللہ

اصل تحریریں ملاحظہ فرمائیں
پہلی تحریر:
اور میں اُس خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں جس کے ہاتھ میں میری جان ہے کہ اُسی نے مجھے بھیجا ہے اور اُسی نے میرا نام نبی رکھا ہے اور اُسی نے مجھے مسیح موعود کے نام سے پکارا ہے۔
(حوالہ : روحانی خزائن جلد نمبر 22 صفحہ نمبر 503)
دوسری تحریر:
اس عاجز نے جو مثیل موعود ہونے کا دعوی کیا ہے جس کو کم فہم لوگ مسیح موعود خیال کر بیٹھے ہیں۔
(حوالہ: روحانی خزائن جلد نمبر 3 صفحہ نمبر 192)

1.png
 
Top