مرزا غلام احمد قادیانی کے جھوٹ(جھوٹ ۴۵… قادیان طاعون سے محفوظ یا نہیں)
’’قادیانی طاعون سے اس لئے محفوظ رکھی گئی کہ خدا کا رسول اور فرستادہ قادیان میں تھا۔ بلکہ آج تک جو شخص طاعون زدہ باہر سے قادیان میں آیا وہ بھی اچھا ہوگیا۔‘‘
(دافع البلاء ص۵، خزائن ج۱۸ ص۲۲۶)
ابوعبیدہ: بتلائیے حضرات! اس عبارت سے صاف ظاہر نہیں کہ قادیان میں نہ طاعون آئی اور نہ آئے گی۔ لیکن ہوا کیا سنئے اور بالفاظ مرزاقادیانی سنئے۔ ’’ایک دفعہ کسی قدرت شدت سے طاعون قادیان میں ہوئی تھی۔‘‘
(حقیقت الوحی ص۲۳۲، خزائن ج۲۲ ص۲۴۴)
’’طاعون کے دنوں میں جب کہ قادیان میں طاعون زور پر تھا۔ میرا لڑکا شریف احمد بیمار ہوا۔‘‘ (حقیقت الوحی ص۸۴، خزائن ج۲۲ ص۸۷) بتلائیے جھوٹ میں کسی تاویل کی گنجائش ہے؟