• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

مرزا غلام احمد قادیانی -

غلام نبی قادری نوری سنی

رکن ختم نبوت فورم
مرزا غلام احمد قادیانی -
* شخصیت و کردار-

آپ کے بقول ۱۸۳۹ ؁ء یا ۱۸۴۰ ؁ء میں پیدا ہوئے۔ (روحانی خزائن کتاب البریہ ص ۱۷۷)اپنے خاندان کے بارے میں آپ کبھی کہتے ہیں کہ میرا خاندان مغلیہ ہے (روحانی خزائن کتاب اربعین نمبر۲ ص ۳۶۵)کبھی بتاتے ہیں کہ ہم فاطمی ہیں (روحانی خزائن کتاب ضمیمہ براہینِ احمدیہ ص۳۶۳)پھر کہتے ہیں کہ چین کہ رہنے والے ہیں۔(روحانی خزائن کتاب حقیقۃ الوحی ص ۲۰۹) پر خدا کی طرف سے انہیں الہام ہوتا ہے کہ وہ فارسی الانسل ہیں اور اس کا ان کے پاس کوئی ثبوت بھی نہیں (روحانی خزائن کتاب تحفہ گولڑویہ ص ۱۱۶)ا آپ کے خاندان نے ۱۸۵۸ ؁ء کی جنگِ آزادی میں انگریز حکومت کی بھرپور مدد کی (روحانی خزائن کتاب تحفہ قیصریہ ص ۲۷۰) آپ نے انگریز حکومت کی شان میں کئی قصیدے لکھے(روحانی خزائن کتاب تحفہ قیصریہ ص۲۸۳)اپنے ایک نوکر سے قرآن و فارسی اور صرف و نحو بچپن میں پڑھی اور علمِ حدیث و فقہ زیادہ نہ پڑھ سکے(روحانی خزائن کتاب البریہ ص۱۸۱) شادی سے پہلے آپ نامرد تھے پر پھر بھی شادی کے فوراً بعد اولاد بھی ہو گئی۔(روحانی خزائن کتاب نزولِ مسیح ص۵۸۷) علاج کے طور پر آپ افیون اور بھنگ استعمال کرتے تھے(سیرتِ مہدی حصہ سوئم ص۱۱۱ ) ۱ٓپ کی موت ۱۹۰۸ ؁ء میں پاخانہ کرتے ہوئے ہوئی (سیرتِ مہدی حصہ اول ص ۱۲)
* افکار:-
۱. انگریز حکومت کی تعریفیں اور ان کو دعائیں(روحانی خزائن کتاب ازالہ اوہام حصہ دوئم ص۳۷۳)
۲. جہاد حرام ہے(روحانی خزائن کتاب البریہ ص۳۴۷،۳۴۸، تریاق القلوب ص ۵۱۸)
۳. دعویِٰ خدائی (روحانی خزائن کتاب البریہ ص ۱۰۳)
۴. دعویٰ نبوت (روحانی خزائن کتاب حقیقۃ الوحی ص ۶۹)
۵. دعویِٰ مسیح (روحانی خزائن کتاب حقیقۃ الوحی ص ۷۱)
۶. حیاتِ عیسیٰ ؑ کا انکار(روحانی خزائن کتاب حقیقۃ الوحی ص ۶۱)
۷. انتہائی بد زبان تھے (روحانی خزائن کتاب انوارلاسلام ص ۳۱)
۸. اپنے مخالفین کو کافر اور جہنمی کہنا(روحانی خزائن کتاب حقیقۃ الوحی ص ۱۲۷)
۹. ایک بار مرزا صاحب کو فرشتے نے کہا آئی لو یو، آئی ایم ود یو، آئی شیل ہیلپ یو(یعنی فرشتہ بھی انگریز)(روحانی خزائن براہینِ احمدیہ چہارم ص ۵۷۱ )
۱۰. مرزا صاحب پر وحی لانے والے فرشتے کا نام ٹیچی ٹیچی تھا(روحانی خزائن کتاب حقیقۃ الوحی ص ۳۴۶)
۱۱. معراجِ جسمانی کا انکار(حجۃ البالغۃ از مرزا بشیر احمدص ۶)
۱۲. آیاتِ قرآنیہ کی کفریہ تاویلات(حجۃ البالغۃ از مرزا بشیر احمد)
۱۳. صحابہؓ اور حضرت ابو ہریرہؓ کی شان میں گستاخیاں معاذاللہ(روحانی خزائن کتاب اعجازِ احمدی ضمیمہ نزولِ مسیح ص ۱۲۷،۱۸۱)
۱۴. سیدنا حسینؓ کی شان میں گستاخی اور خود کو ان سے افضل کہنا معاذاللہ(روحانی خزائن کتاب نزولِ مسیح ص ۴۲۸،۴۷۷)
۱۵ . قرآن کے ناسخ و منسوخ کا انکار(روحانی خزائن کتاب مباحثہ لدھیانہ ص ۹۲)
۱۶. کمزور عربی دانی (روحانی خزائن کتاب اعجازِ مسیح)
۱۷. عقلی دلائل کے سہارے اپنے جھوٹے دعویٰ کو ثابت کرنا(روحانی خزائن از مرزا قادیانی)
۱۸۔ خود کو عیسیٰ علیہ السلام سے افضل قرار دینا(روحانی خزائن کتاب کشتیِ نوح ص ۱۷)
۱۹۔ حدیث اور سنت میں فرق کرنا(روحانی خزائن کتاب کشتیِ نوح ص ۲۶)

* مقاصد:-
مرزا نے انگریز حکومت کو ان کے مقاصد میں کامیاب کرنے کی ہر ممکن کوشش کی اور کافی حد تک اس میں کامیاب بھی ہوئے۔اس نے برصغیر میں شدیدفرقہ پرستی کی بنیاد رکھی اور اپنے فرقہ کا نام احمدی رکھا ،پر باقی مسلمان اسے اوراس کے مریدوں کو قادیانی اور مرزائی کہتے ہیں۔ قادیانی فتنہ اسلام پر سب سے زیادہ خطرناک ثابت ہواکیونکہ اس فتنہ نے مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد کو اسلام سے خارج کر دیا ۔نزولِ عیسیٰ ؑ سے انکار اور جہاد کو حرام کہنا مرزا قادیانی کا اہم مقصد تھا۔ سرسید صاحب کی طرح مرزا نے بھی اپنے باطل عقائد کو ثابت کرنے کے لئے عقل کا سہارہ لیا۔ یہ تمام مقاصد ان کی لکھی ہوئی کتابوں کا مجموعہ " روحانی خزائن " میں موجودہیں۔
* نتائج:-
مرزا قادیانی نے اپنی جھوٹی نبوت سے بہت سے مسلمانوں کو بیوقوف بنایا حتیٰ کہ علماء کی ایک خاص تعداد مرزا سے متاثر ہوئی اس طرح وہ اپنا ایک الگ فرقہ بنانے میں کامیاب ہو گیا ۔ قادنیوں کے غلیظ عقائد کی وجہ سے امن و امان کی صورتِ حال روز بروزخراب سے خراب ترہوتی گئی بلاخر مسلمانوں کے اجماع سے قادیانیوں کو خارج از اسلام قرار دے دیا گیا۔ مگر شاید تب تک دیر ہو چکی تھی کیونکہ اب یہ فتنہ حکومتِ برطانیہ کے تعاون سے دنیا کے کونے کونے میں پہنچ چکا ہے۔ اور خود کو مسلمان ظاہر کر کے اسلام کے خلاف ریشہ دورانیوں میں مصروف ہے۔ سوشل میڈیا پر قادیانیوں نے اسلام کے خلاف جنگ چھیڑرکھی ہے اور سادہ لوح مسلمانوں کو فضول بحث و مباحث میں الجھا رہے ہیں ، جس کی وجہ سے سادہ لوح مسلمانوں کے عقائد متاثر ہو رہے ہیں۔ قادیانیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے پہلے اپنے دین کا مطالعہ بہت ضرروی ہے۔
 
Top