@بابرعلی خان صاحب اس میں کونسی گستاخی ہوئی ہے؟مہربانی کرکے ذرا بتادیں
شراب کب حرام ہوئی ہے؟شراب تو اسلام کے ظہور کے کچھ عرصہ بعد حرام ہوئی ہے۔عیسائیت اور دوسرے مذاہب میں تو شراب حرام نہ تھی۔اسلام میں حرمت شراب کے وقت کا آپ نے واقعہ سنا ہوگا جو کی ہماری درسی کتب میں بھی آتا ہے کہ جب شراب کی حرمت کا آیت نازل ہوئی تو اس وقت کچھ صحابہ شراب پی رہے تھے۔لیکن جب اعلان سنا تو فورا مٹکے توڑ دیے۔
دوسری بات یہ کہ یہ تو انجیل میں بہت سے مقامات پر لکھا ہوا ہے کہ حضرت عیسی ٰ علیہ السلام شراب پیا کرتے تھے۔اگر اعتراض کرنا ہے تو پھر انجیل پر کریں۔اور ان عیسائیوں پر کریں جو ان واقعات سے جو اناجیل میں درج ہیں شراب کے حلال ہونے کی دلیل پکڑتے ہیں۔